الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
72. بَابٌ فِي قِتَالِ فَارِسَ وَالرُّومِ وَعَدَاوَتِهِمْ
ایرانیوں اور رومیوں سے جنگ کرنا اور ان سے عداوت رکھنا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 10369 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 344
مصنف ابن ابی شیبہ: 36100
الفتح الربانی: 12219
صحیح ابن حبان: 4766
حدیث نمبر: 10369
وَعَنْ عِيَاضٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: شَهِدْتُ الْيَرْمُوكَ وَعَلَيْنَا خَمْسَةُ أُمَرَاءَ: أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ، وَيَزِيدُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ، وَابْنُ حَسَنَةَ، وَخَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَعِيَاضٌ - وَلَيْسَ عِيَاضٌ هَذَا الَّذِي حَدَّثَ سِمَاكًا -.
قَالَ: وَقَالَ عُمَرُ: إِذَا كَانَ عَلَيْكُمْ قِتَالٌ فَعَلَيْكُمْ أَبُو عُبَيْدَةَ، قَالَ: فَكَتَبْنَا إِلَيْهِ: إِنَّهُ قَدْ جَاشَ إِلَيْنَا الْمَوْتُ، وَاسْتَمْدَدْنَاهُ، فَكَتَبَ إِلَيْنَا: إِنَّهُ قَدْ جَاءَنِي كِتَابُكُمْ تَسْتَمِدُّونِي، وَإِنِّي أَدُلُّكُمْ عَلَى مَنْ هُوَ أَعَزُّ نَصْرًا، وَأَحْضَرُ جُنْدًا: [ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ ] ، فَاسْتَنْصِرُوهُ ; فَإِنَّ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ نُصِرَ يَوْمَ بَدْرٍ فِي أَقَلَّ مِنْ عِدَّتِكُمْ، فَإِذَا أَتَاكُمْ كِتَابِي هَذَا فَقَاتِلُوهُمْ وَلَا تُرَاجِعُونِي.
قَالَ: فَقَاتَلْنَاهُمْ فَقَتَلْنَاهُمْ وَهَزَمْنَاهُمْ أَرْبَعَةَ فَرَاسِخَ. قَالَ: وَأَصَبْنَا أَمْوَالًا فَتَشَاوَرْنَا، فَأَشَارَ عَلَيْنَا عِيَاضٌ أَنْ نُعْطِيَ عَنْ كُلِّ رَأْسٍ عَشَرَةً.
قَالَ: وَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ: مَنْ يُرَاهِنِّي؟ فَقَالَ شَابٌّ: أَنَا إِنْ لَمْ تَغْضَبْ؟ قَالَ: فَسَبَقَهُ فَرَأَيْتُ عَقِيصَتَيْ أَبِي عُبَيْدَةَ تَنْقُزَانِ، وَهُوَ خَلْفَهُ عَلَى فَرَسٍ عَرِيٍّ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عیاض اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں یرموک میں شریک ہوا ہوں پانچ افراد ہمارے امیر تھے سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ سیدنا یزید بن ابوسفیان رضی الله عنہ سیدنا ابن حسنہ رضی الله عنہ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ اور سیدنا عیاض رضی اللہ عنہ یہ سیدنا عیاض رضی اللہ عنہ وہ نہیں ہیں، جنہوں نے سماک کو یہ حدیث بیان کی ہے: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب لڑائی ہو، تو تمہارے امیر ابوعبیدہ ہوں گے راوی کہتے ہیں: ہم نے انہیں خط لکھا کہ موت ہماری طرف بہہ کر آ رہی ہے ہم نے ان سے مدد مانگی تھی تو انہوں نے ہمیں جوابی خط میں لکھا کہ تمہارا مکتوب میرے پاس آیا جس میں تم نے مجھ سے امداد مانگی ہے، اور میں تمہاری طرف وہ چیز بھیج رہا ہوں جو مدد کرنے میں زیادہ غلبے والا ہے، اور لڑائی میں زیادہ حاضر ہونے والا ہے، اور وہ اللہ تعالیٰ ہے تم لوگ اس سے مدد مانگو کیونکہ جب سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی غزوہ بدر کے موقع پر مدد کی گئی تھی تو مسلمانوں کی تعداد تم لوگوں سے کم تھی جب میرا مکتوب تمہارے پاس آئے، تو تم دشمن سے لڑنا اور دوبارہ میری طرف رجوع نہ کرنا راوی کہتے ہیں: ہم نے دشمن سے مقابلہ کیا ہم نے انہیں قتل کر کے انہیں چار فرسخ تک پسپا کر دیا۔ راوی کہتے ہیں: ہمیں اموال حاصل ہوئے ان اموال کے بارے میں ہم نے باہمی طور پر مشورہ کیا، تو سیدنا عیاض رضی اللہ عنہ نے ہمیں یہ مشورہ دیا کہ ہم ہر فرد کی طرف سے دس ادا کریں راوی کہتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے کہا: کون میرے ساتھ گھڑ دوڑ کا مقابلہ کرے گا تو ایک نوجوان نے کہا: میں اگر آپ غصہ نہ کریں راوی کہتے ہیں: تو میں نے دیکھا کہ وہ نوجوان سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ سے آگے نکل گیا اور میں نے سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ ان کے بال اڑتے ہوئے جا رہے تھے اور وہ اس نوجوان کے پیچھے اپنے گھوڑے کی برہنہ پشت پر سوار تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10369]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10369]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 344
(حديث موقوف) حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عِيَاضًا الْأَشْعَرِيَّ ، قَالَ: شَهِدْتُ الْيَرْمُوكَ، وَعَلَيْنَا خَمْسَةُ أُمَرَاءَ: أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ، وَيَزِيدُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ، وَابْنُ حَسَنَةَ، وَخَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَعِيَاضٌ، وَلَيْسَ عِيَاضٌ هَذَا بِالَّذِي حَدَّثَ سِمَاكًا، قَالَ: وَقَالَ عُمَرُ " إِذَا كَانَ قِتَالٌ، فَعَلَيْكُمْ أَبُو عُبَيْدَةَ، قَالَ: فَكَتَبْنَا إِلَيْهِ: إِنَّهُ قَدْ جَاشَ إِلَيْنَا الْمَوْتُ، وَاسْتَمْدَدْنَاهُ، فَكَتَبَ إِلَيْنَا: إِنَّهُ قَدْ جَاءَنِي كِتَابُكُمْ تَسْتَمِدُّونِي، وَإِنِّي أَدُلُّكُمْ عَلَى مَنْ هُوَ أَعَزُّ نَصْرًا وَأَحْضَرُ جُنْدًا، اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، فَاسْتَنْصِرُوهُ، فَإِنَّ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ نُصِرَ يَوْمَ بَدْرٍ فِي أَقَلَّ مِنْ عِدَّتِكُمْ، فَإِذَا أَتَاكُمْ كِتَابِي هَذَا، فَقَاتِلُوهُمْ وَلَا تُرَاجِعُونِي"، قَالَ: فَقَاتَلْنَاهُمْ فَهَزَمْنَاهُمْ، وَقَتَلْنَاهُمْ أَرْبَعَ فَرَاسِخَ، قَالَ: وَأَصَبْنَا أَمْوَالًا، فَتَشَاوَرُوا، فَأَشَارَ عَلَيْنَا عِيَاضٌ أَنْ نُعْطِيَ عَنْ كُلِّ رَأْسٍ عَشْرَةً، قَالَ: وَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ: مَنْ يُرَاهِنِّي؟ فَقَالَ شَابٌّ: أَنَا إِنْ لَمْ تَغْضَبْ، قَالَ: فَسَبَقَهُ، فَرَأَيْتُ عَقِيصَتَيْ أَبِي عُبَيْدَةَ تَنْقُزَانِ وَهُوَ خَلْفَهُ عَلَى فَرَسٍ عَرَبِيٍّ.
سیدنا عیاض اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں غزوہ یرموک میں موجود تھا، ہم پر پانچ امراء مقرر تھے، ابوعبیدہ بن الجراح، یزید بن ابی سفیان، ابن حسنہ، خالد بن ولید، عیاض بن غنم (یاد رہے کہ اس سے مراد خود راوی حدیث نہیں ہیں)۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرما رکھا تھا کہ جب جنگ شروع ہو تو تمہارے سردار سیدنا ابوعبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ ہوں گے، راوی کہتے ہیں کہ ہم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی طرف ایک مراسلہ میں لکھ کر بھیجا کہ موت ہماری طرف اچھل اچھل کر آ رہی ہے، ہمارے لئے کمک روانہ کیجئے، انہوں نے جواب میں لکھ بھیجا کہ میرے پاس تمہارا خط پہنچا جس میں تم نے مجھ سے امداد کی درخواست کی ہے، میں تمہیں ایسی ہستی کا پتہ بتاتا ہوں جس کی نصرت سب سے زیادہ مضبوط اور جس کے لشکر سب سے زیادہ حاضر باش ہوتے ہیں، وہ ہستی اللہ تبارک وتعالیٰ ہیں، ان ہی سے مدد مانگو، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نصرت غزوہ بدر کے موقع پر بھی کی گئی تھی جبکہ وہ تعداد میں تم سے بہت تھوڑے تھے، اس لئے جب تمہارے پاس میرا یہ خط پہنچے تو ان سے قتال شروع کر دو اور مجھ سے بار بار امداد کے لئے مت کہو۔ راوی کہتے ہیں کہ پھر ہم نے قتال شروع کیا تو مشرکین کو شرمناک ہزیمت سے دوچار کیا اور چار فرسخ تک انہیں قتل کرتے چلے گئے اور ہمیں مال غنیمت بھی حاصل ہوا، اس کے بعد مجاہدین نے باہم مشورہ کیا، سیدنا عیاض رضی اللہ عنہ نے مشورہ دیا کہ ہر مجاہد کو فی کس دس درہم دیئے جائیں، سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: مجھ سے گھڑ دوڑ کا مقابلہ کون کرے گا؟ ایک نوجوان بولا: اگر آپ ناراض نہ ہوں تو میں کروں گا، چنانچہ وہ ان سے آگے نکل گیا، میں نے سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کے بالوں کی چوٹیوں کو دیکھا کہ وہ اچھل رہی تھیں اور وہ ایک عربی گھوڑے پر اس نوجوان کے پیچھے تھے۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 344]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
ترقیم عوامۃ: 34525 ترقیم الشثری: -- 36100
حدثنا غندر عن شعبة عن سماك قال: سمعت عياضا الاشعري قال: شهدت اليرموك وعلينا خمسة امراء: ابو عبيدة بن الجراح ويزيد بن ابي سفيان وابن حسنة وخالد بن الوليد وعياض - وليس عياض هذا بالذي حدث عنه سماك - قال: وقال عمر : إذا كان قتال فعليكم ابو عبيدة قال: فكتبنا إليه: إنه قد جاش إلينا الموت، واستمددناه، قال: فكتب إلينا: إنه قد جاءني كتابكم تستمدونني، وإني ادلكم على من هو اعز نصرا واحضر جندا فاستنصروه، وإن محمدا صلى الله عليه وسلم قد كان نصر يوم بدر في اقل من عدتكم، فإذا اتاكم كتابي هذا فقاتلوهم ولا تراجعوني، قال: فقاتلناهم فهزمناهم وقتلناهم في اربعة فراسخ. قال: واصبنا اموالا، قال: فتشاورنا، فاشار علينا عياض ان نعطي كل راس عشرة.
قال: وقال ابو عبيدة: من يراهنني؟ قال: فقال شاب: انا إن لم تغضب، قال: فسبقه، قال: فرايت عقيصتي ابي عبيدة تنقزان وهو خلفه على فرس عربي.
قال: وقال ابو عبيدة: من يراهنني؟ قال: فقال شاب: انا إن لم تغضب، قال: فسبقه، قال: فرايت عقيصتي ابي عبيدة تنقزان وهو خلفه على فرس عربي.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (حسبه).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (ابن).
(٣) في [ب]: (حاش).
(٤) في [أ، ط، هـ]: (جاء).
(٥) في [ب]: (يستمدوني).
(٦) في [أ، ب]: (وأحصى).
(٧) في [س، ز]: زيادة (قد).
(٨) في [س، ز، ط]: (عدتكم).
(٩) في [هـ]: (فستشارونا).
(١٠) في [هـ]: زيادة (ثمن)، وفي المسند: (عن).
(١١) في [س]: (عري).
(١٢) حسن؛ سماك صدوق، أخرجه أحمد (٣٤٤)، وابن حبان (٤٧٦٦)، وسبق ١٢/ ٤٩٨ برقم [٣٥٧٩٥].
حضرت عیاض اشعری کہتے ہیں کہ میں جنگ یرموک میں شریک تھا، اس میں ہمارے پانچ امیر تھے: حضرت ابو عبیدہ بن جراح، حضرت یزید بن ابی سفیان، حضرت ابن حسنہ، حضرت خالد بن ولید اور حضرت عیاض۔ اور یہ عیاض وہ نہیں ہیں جن سے سماک نے روایت کی ہے۔ اور حضرت عمر نے فرمایا تھا کہ جب لڑائی ہو تو حضرت ابو عبیدہ کی اطاعت کو لازم پکڑنا۔ پھر اس لڑائی میں ہم شدید خطرات میں گھر گئے توہم نے حضرت عمر سے مدد طلب کی۔ انہوں نے جواب میں لکھا کہ تمہارا خط مجھے ملا ہے جس میں تم نے مجھ سے مددمانگی ہے۔ میں تمہیں اس اللہ سے مدد مانگنے کو کہتا ہوں جس کی مدد زیادہ غالب ہے اور جس کا لشکر زیادہ مضبوط ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ بدر میں تم سے کم تعداد کے ساتھ دشمن کو شکست دی تھی، جب میرا یہ خط تمہارے پاس پہنچ جائے تو ان سے لڑو اور میری طرف رجوع نہ کرنا۔ اس خط کے ملنے کے بعد ہم نے خوب لڑائی کی اور دشمن کو شکست دے دی۔ ہم نے چار فرسخ تک ان سے لڑائی کی اور بہت سا مال حاصل کیا۔ پھر ہم نے آپس میں مال کی تقسیم کے بارے میں مشورہ کیا تو حضرت عیاض نے مشورہ دیا کہ ہر ایک کو دس دیئے جائیں۔ پھر حضرت ابو عبیدہ نے فرمایا کہ مجھ سے کون دوڑ لگائے گا۔ ایک نوجوان نے کہا کہ اگر آپ ناراض نہ ہوں تو میں آپ کے ساتھ دوڑ لگاتا ہوں۔ پھر وہ نوجوان آگے نکل گیا۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ حضرت ابو عبیدہ اپنے عربی گھوڑے پر اس نوجوان کے پیچھے تھے اور ان کے بالوں کی مینڈھیاں اڑ رہی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36100]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ سماك صدوق .»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4766، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 262، وأحمد فى «مسنده» برقم: 350، ترقيم محمد عوامة: 34525»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4766، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 262، وأحمد فى «مسنده» برقم: 350، ترقيم محمد عوامة: 34525»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 12219
عَنْ سِمَاكٍ قَالَ سَمِعْتُ عِيَاضًا الْأَشْعَرِيَّ قَالَ شَهِدْتُ الْيَرْمُوكَ وَعَلَيْنَا خَمْسَةُ أُمَرَاءَ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ وَيَزِيدُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ وَابْنُ حَسَنَةَ وَخَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ وَعِيَاضٌ وَلَيْسَ عِيَاضٌ هَذَا بِالَّذِي حَدَّثَ سِمَاكًا قَالَ وَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِذَا كَانَ قِتَالٌ فَعَلَيْكُمْ أَبُو عُبَيْدَةَ قَالَ فَكَتَبْنَا إِلَيْهِ أَنَّهُ قَدْ جَاشَ إِلَيْنَا الْمَوْتُ وَاسْتَمْدَدْنَاهُ فَكَتَبَ إِلَيْنَا إِنَّهُ قَدْ جَاءَنِي كِتَابُكُمْ تَسْتَمِدُّونِي وَإِنِّي أَدُلُّكُمْ عَلَى مَنْ هُوَ أَعَزُّ نَصْرًا وَأَحْضَرُ جُنْدًا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فَاسْتَنْصِرُوهُ فَإِنَّ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَدْ نُصِرَ يَوْمَ بَدْرٍ فِي أَقَلَّ مِنْ عِدَّتِكُمْ فَإِذَا أَتَاكُمْ كِتَابِي هَذَا فَقَاتِلُوهُمْ وَلَا تُرَاجِعُونِي قَالَ فَقَاتَلْنَاهُمْ فَهَزَمْنَاهُمْ وَقَتَلْنَاهُمْ أَرْبَعَةَ فَرَاسِخَ قَالَ وَأَصَبْنَا أَمْوَالًا فَتَشَاوَرُوا فَأَشَارَ عَلَيْنَا عِيَاضٌ أَنْ نُعْطِيَ عَنْ كُلِّ رَأْسٍ عَشْرَةً قَالَ وَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ مَنْ يُرَاهِنِّي فَقَالَ شَابٌّ أَنَا إِنْ لَمْ تَغْضَبْ قَالَ فَسَبَقَهُ فَرَأَيْتُ عَقِيصَتَيْ أَبِي عُبَيْدَةَ تَنْقُزَانِ وَهُوَ خَلْفَهُ عَلَى فَرَسٍ عَرَبِيٍّ
عیاض اشعر ی سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں یرموک کے معرکہ میں شامل تھا، پانچ افراد ہمارے اوپر امیر مقرر تھے، سیدنا ابو عبیدہ بن جراح، سیدنا یزید بن ابی سفیان، سیدنا ابن حسنہ، سیدنا خالد بن ولید اور سیدنا عیاض اس جگہ عیاض سے مراد وہ عیاض نہیں جس سے سماک حدیث بیان کرتے ہیں بلکہ یہ کوئی اور شخص ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہ ہدایت دی تھی کہ جب لڑائی شروع ہو تو ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ تمہارے امیر ہوں گے، ہم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو لکھا کہ موت ہمیں نگلنے کے لیے تیارہے، پھر ہم نے ان سے مزید کمک کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے جواباً لکھا کہ مجھے تمہاراخط ملا ہے، تم لوگوں نے مجھ سے مزید کمک طلب کی ہے، میں بہت بڑی طاقت اور تعداد کی طرف تمہاری رہنمائی کرتاہوں، تم اللہ تعالیٰ سے نصرت مانگو، بدر کے دن تمہاری بہ نسبت تعداد بہت کم تھی، لیکن پھر بھی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدد کی گئی تھی، میرا یہ خط جب تمہارے پاس پہنچے تو تم دشمن سے لڑائی شروع کر دینا اور مجھ سے مدد طلب نہ کرنا۔ عیاض کہتے ہیں: جب ہماری دشمن سے لڑائی ہوئی تو ہم نے ان کو شکست دے دی اور ہم نے بارہ میل تک انہیں قتل کیا اور ہمیں بہت سارامالِ غنیمت حاصل ہوا، جب لوگوں نے آپس میں مشاورت کی تو عیاض نے ہمیں مشورہ دیاکہ ہم ہر سر کی طرف سے دس دیں۔ سیدنا ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے کہا: تم میں سے کون ہے جو گھڑ دوڑ میں مجھ سے بازی لگائے گا؟ ایک نوجوان نے کہا: اگرآپ ناراض نہ ہوں تو میں حاضر ہوں، چنانچہ وہ آگے آیا، میں نے سیدنا ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کی دونوں لٹوں کودیکھا کہ وہ ہوا میں لہرا رہی تھیں، وہ نوجوان ان کے پیچھے اور ایک عربی گھوڑے پر سوار تھا یعنی وہ نوجوان ابو عبیدہ کے مقابلہ میں پیچھے رہ گیا۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12219]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، اخرجه ابن ابي شيبة: 13/ 34، وابن حبان: 4766، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 344 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 344»
وضاحت: فوائد: … دمشق، حمص اور لاذقیہ کی پیہم اور متواتر ہزیمتوں نے قیصر کو سخت برہم کر دیا اور وہ نہایت جوش و خروش کے ساتھ مسلمانوں کے مقابلہ کے لیے اپنے شہنشاہی کا پورا زور صرف کرنے پر آمادہ ہو گیا اور انطاکیہ میں فوجوں کا ایک طوفان امنڈ آیا، سیدنا ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے اس طوفان کو روکنے کے لیے افسروں کے مشورہ سے تمام ممالک مفتوحہ کو خالی کر کے دمشق میں اپنی قوت مجتمع کی۔
اُدھر جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو پتہ چلا تو آپؓ نے سعید بن عامر کو ایک ہزار کی جمعیت کے ساتھ مدد کے لیے روانہ کیا اور قاصد کو یہ پیغام دے کر روانہ کیا: اے برادران اسلام! عمر نے بعد سلام کے تم کو یہ پیغام دیا ہے کہ پوری سرگرمی کے ساتھ جنگ کرو اور دشمنوں پر شیروں کی طرح اس طرح حملہ آور ہو کہ وہ تم کو چیونٹیوں سے زیادہ حقیر معلوم ہوں، ہم کو یقین کامل ہے کہ اللہ کی نصرت تمہارے ساتھ ہے اور آخر فتح تمہارے ہاتھ پر ہے۔
اردن کی حدود میں یرموک کا میدان ضروریات جنگ کے لحاظ سے نہایت باموقع تھا، اس لیے اس اہم معرکہ کے لیے اسی میدان کو منتخب کیا گیا، رومیوں کی تعداد دو لاکھ تھی، ان کے مقابلے میں مسلمانوں کی تعداد صرف تیس بتیس ہزار تھی، لیکن سب کے سب یگانہ روزگار تھے، اس فوج کی اہمیت کا اندازہ اس سے ہو سکتا ہے کہ تقریباً ایک ہزار ایسے بزرگ تھے، جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جمال مبارک دیکھا تھا، سو وہ تھے، جو غزوۂ بدر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رہ چکے تھے، عام مجاہدین بھی ایسے قبائل سے تعلق رکھتے تھے، جو اپنی شجاعت اور سپہ گری میں نظیر نہیں رکھتے تھے۔
یرموک کا پہلا معرکہ بے نتیجہ رہا، ۵ رجب سنہ ۱۵ ہجری کو دوسرا معرکہ پیش آیا، رومیوں کے جوش کا عالم یہ تھا کہ تیس ہزار آدمیوں نے پاؤں میں بیڑیاں پہن لی تھیں کہ بھاگنے کا خیال تک نہ آئے، ہزاروں پادری اور بشپ ہاتھوں میں صلیب لیے آگے آگے تھے اور عیسی علیہ السلام کا نام لے کر جوش دلاتے تھے، اس جوش و اہتمام کے ساتھ رومیوں نے حملہ کیا، فریقین میں بڑی خونریز جنگ ہوئی، لیکن انجام یہ ہوا کہ مسلمانوں کی ثابت قدمی اور پامردی کے آگے ان کے پاؤں اکھڑ گئے، تقریباً ایک لاکھ عیسائی قتل ہوئے اور تین ہزار مسلمانوں نے جام شہادت نوش کیا، جب قیصر کو اس ہزیمت کی خبر ملی تو حسرت و افسوس کے ساتھ شام کو الوداع کہہ کر قسطنطنیہ کی طرف روانہ ہو گیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مژدۂ فتح سنا تو اسی وقت سجدہ میں گر کر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

اسناده حسن
حدیث نمبر: 4766
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عِيَاضٍ الأَشْعَرِيِّ ، قَالَ:" شَهِدْتُ الْيَرْمُوكَ وَعَلَيْهَا خَمْسَةُ أُمَرَاءَ، أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ، وَيَزِيدُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ، وَشُرَحْبِيلُ بْنُ حَسَنَةَ، وَخَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَعِيَاضٌ، وَلَيْسَ عِيَاضٌ صَاحِبَ الْحَدِيثِ الَّذِي يُحَدِّثُ سِمَاكٌ عَنْهُ، قَالَ عُمَرُ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ: إِذَا كَانَ قِتَالٌ فَعَلَيْكُمْ أَبُو عُبَيْدَةَ، قَالَ: فَكَتَبْنَا إِلَيْهِ أَنْ قَدْ جَاشَ إِلَيْنَا الْمَوْتُ وَاسْتَمْدَدْنَاهُ، فَكَتَبَ إِلَيْنَا أَنَّهُ قَدْ جَاءَنِي كِتَابُكُمْ تَسْتَمِدُّونِي، وَإِنِّي أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا هُوَ أَعَزُّ نَصْرًا وَأَحْصَنُ جُنْدًا اللَّهُ فَاسْتَنْصِرُوهُ، فَإِنَّ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ نُصِرَ بِأَقَلَّ مِنْ عَدَدِكُمْ، فَإِذَا أَتَاكُمْ كِتَابِي فَقَاتِلُوهُمْ وَلا تُرَاجِعُونِي، قَالَ: فَقَاتَلْنَاهُمْ فَهَزَمْنَاهُمْ، وَقَتَلْنَاهُمْ أَرْبَعَ فَرَاسِخَ، وَأَصَبْنَا أَمْوَالا، فَتَشَاوَرُوا فَأَشَارَ عَلَيْهِمْ عِيَاضٌ عَنْ كُلِّ رَأْسٍ عَشْرَةٌ، وَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ: مَنْ يُرَاهِنُنِي؟، فَقَالَ شَابٌّ: أَنَا، إِنْ لَمْ تَغْضَبْ، قَالَ: فَسَبَقَهُ، فَرَأَيْتُ عَقِيصَتَيْ أَبِي عُبَيْدَةَ تَنْقُزَانِ وَهُوَ خَلْفَهُ عَلَى فَرَسٍ عَرَبِيٍّ" .
سیدنا عیاض اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں جنگِ یرموک میں شریک ہوا ہوں، اس میں پانچ امیر تھے: سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ، سیدنا یزید بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ، سیدنا شرحبیل بن حسنہ رضی اللہ عنہ، سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ اور سیدنا عیاض رضی اللہ عنہ (یہ وہ والے عیاض نہیں ہیں جو اس روایت کو بیان کر رہے ہیں)۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب لڑائی شروع ہو تو ابوعبیدہ تمہارے امیر ہوں گے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خط لکھا کہ ہمیں موت نے گھیر لیا ہے، ہم نے ان سے مدد مانگی تو انہوں نے ہمیں جوابی خط لکھا: ”تمہارا خط میرے پاس آیا ہے، جس میں تم نے مدد مانگی ہے۔ میں تمہاری رہنمائی اس چیز کی طرف کرتا ہوں جو مدد کے لیے زیادہ فائدہ مند اور لشکر کے لیے زیادہ حفاظت کا باعث ہے، وہ اللہ کی ذات ہے؛ پس تم اس سے مدد مانگو کیونکہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کی گئی تھی اور تم سے کم تعداد کے ہمراہ کی گئی تھی، جب تمہارے پاس میرا مکتوب آئے تو تم ان کے ساتھ لڑائی کرو اور تم دوبارہ مجھے (مدد کے لیے) نہ لکھنا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے کفار کے ساتھ جنگ کی اور ہم نے انہیں پسپا کر دیا، چار فرسخ تک ہم انہیں قتل کرتے رہے اور ہمیں بہت سے اموال بھی ملے۔ ان لوگوں نے مشورہ کیا تو سیدنا عیاض رضی اللہ عنہ نے مشورہ دیا کہ ہر آدمی کی طرف سے دس ہوں۔ سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: ”کون شخص میرے ساتھ (گھڑ دوڑ کی) شرط لگائے گا؟“ ایک نوجوان نے کہا: ”میں، اگر آپ غصہ نہ کریں۔“ راوی بیان کرتے ہیں: تو وہ ان سے آگے نکل گیا، میں نے سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کے بالوں کی دونوں چوٹیوں کو اچھلتے ہوئے دیکھا، وہ ایک عربی گھوڑے پر اس کے پیچھے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4766]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4766، وأحمد فى (مسنده) برقم: 350، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 34525» «رقم طبعة با وزير 4746»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح الإسناد. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن على شرط مسلم
حدیث نمبر: 9362
وَعَنْ عِيَاضٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ: مَنْ يُرَاهِنِّي؟ قَالَ شَابٌّ: أَنَا إِنْ لَمْ تَغْضَبْ. قَالَ: فَسَبَقَهُ قَالَ: فَلَقَدْ رَأَيْتُ عَقِيصَتَيْ أَبِي عُبَيْدَةَ تَنْقُزَانِ وَهُوَ خَلْفَهُ عَلَى فَرَسٍ عَرِيٍّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عیاض اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کون میرے ساتھ دوڑ کا مقابلہ کرے گا؟ ایک نوجوان نے جواب دیا: میں، اگر آپ غصہ نہ کریں۔ راوی کہتے ہیں: پھر وہ ان سے سبقت لے گیا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کے بالوں کو دیکھا کہ وہ اُڑ رہے تھے اور وہ ایک گھوڑے کی برہنہ پشت پر اس کے پیچھے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9362]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9362]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (362)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح