🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. بَابُ لَا يَحِلُّ دَمُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ إِلَّا بِإِحْدَى ثَلَاثٍ
مسلمان کا خون تین وجہ میں سے کسی وجہ سے حلال ہوتا ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 10519 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10519، 12617
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2855
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 103
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10519
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ، حَرُمَ دَمُهُ إِلَّا بِثَلَاثٍ: التَّارِكُ دِينَهُ، وَالثَّيِّبُ الزَّانِي، وَمَنْ قَتَلَ نَفْسًا ظُلْمًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور میں اللہ کا رسول ہوں اس کا خون تین میں سے صرف وجہ سے حلال ہو سکتا ہے اپنے دین کو ترک کرنے والا شخص یا زنا کرنے والا شادی شدہ شخص یا وہ شخص جس نے کسی کو ظلم کے طور پر قتل کیا ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10519]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1539)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12617
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْكُبْرَ الْكُبْرَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بڑے کو، بڑے کو (پہلے موقع دو)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے۔
یہ روایت امام بزار نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12617]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1958)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2855
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا عِيسَى هُوَ ابْنُ الْمُخْتَارِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنِّي مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ، حُرِّمَ عَلَيَّ دَمُهُ، إِلَّا لِثَلَاثَةٍ: التَّارِكِ دِينَهُ، وَالثَّيِّبِ الزَّانِي، وَمَنْ قَتَلَ نَفْسًا ظُلْمًا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے اس بات کی گواہی دی کہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ اور یہ کہ میں اللہ کا رسول ہوں، تو اس کا خون (بہانا) مجھ پر حرام قرار دیا گیا ہے، سوائے تین طرح کے افراد کے: اپنے دین کو چھوڑنے والا (مرتد)، وہ شادی شدہ جو زنا کا ارتکاب کرے، اور وہ شخص جس نے کسی جان کو ناحق قتل کیا ہو۔“
اس حدیث کی سند میں محمد بن عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ اپنے سوءِ حفظ (حافظے کی کمزوری) کی بنا پر ضعیف ہیں، تاہم اس روایت کا متن دیگر صحیح اسناد کے ساتھ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں بھی مروی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الإيمان والتوحيد/حدیث: 2855]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه محمد بن أبي ليلى وهو سيئ الحفظ (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 6، ص 252)»
«0»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 103
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: وَثَنَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ثَنَا عِيسَى - هُوَ ابْنُ عَمِّهِ - عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ قَالَ: " مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؛ حُرِّمَ عَلَيَّ دَمُهُ إِلَّا ثَلَاثَةً: التَّارِكُ لِدِينِهِ، وَالثَّيِّبُ الزَّانِي وَمَنْ قَتَلَ نَفْسًا ظُلْمًا".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے اس بات کی گواہی دی کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں، تو اس کا خون مجھ پر (بہانا) حرام کر دیا گیا ہے، سوائے تین صورتوں کے: (ایک) اپنے دین کو چھوڑنے والا، (دوسرا) شادی شدہ زنا کار، اور (تیسرا) وہ جس نے کسی جان کو ناحق قتل کیا ہو۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الإيمان/حدیث: 103]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ لسوء حفظ محمد بن أبي ليلى
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں