🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابٌ فِي مَنْ قَاتَلَ لِعَصَبِيَّةٍ
جو شخص عصبیت کی وجہ سے جنگ کرے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 10717 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10717
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4407
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10717
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ قَاتَلَ تَحْتَ رَايَةٍ يُقَاتِلُ عَصَبِيَّةً أَوْ يَنْصُرُ عَصَبِيَّةً، فَقِتْلَتُهُ جَاهِلِيَّةٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ قَزَعَةُ بْنُ سُوَيْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کسی جھنڈے کے نیچے جنگ کرے اور وہ عصبیت کی بنیاد پر جنگ کرے یا عصبیت کی مدد کرے تو اس کی لڑائی جاہلیت کی لڑائی ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قزعہ بن سوید ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10717]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (418)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 418»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4407
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: ثَنَا قَزَعَةُ بْنُ سُوَيْدٍ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ الْحَجَّاجِ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ حُجَيْرٍ ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ قَاتَلَ تَحْتَ رَايَةٍ عَمِيَّةٍ يَدْعُو عَصَبِيَّةً أَوْ يَنْصُرُ عَصَبِيَّةً، فَقَتْلُهُ جَاهِلِيَّةٌ.
هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ، قَزَعَةُ بْنُ سُوَيْدٍ مُخْتَلَفٌ فِيهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے کسی ایسے اندھے اور مبہم جھنڈے تلے قتال کیا جو جاہلانہ عصبیت کی طرف بلاتا ہو یا عصبیت کی بنیاد پر ہی کسی کی مدد کرتا ہو، تو اس کا قتل ہونا جاہلیت کی موت ہے۔“ اس حدیث کی سند حسن ہے، البتہ اس کے ایک راوی قزعہ بن سوید کے بارے میں ائمہِ جرح و تعدیل کے مابین اختلاف پایا جاتا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجهاد/حدیث: 4407]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد حسن، قزعة بن سويد مختلف فيه»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1850، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4115، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1671»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں