الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
347. قَوْلُهُ تَعَالَى : وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوبِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم سورج نکلنے سے پہلے اور غروب ہونے سے پہلے اپنے رب کی حمد کے ہمراہ پاکی بیان کرو“
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 11364 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11364
صحیح مسلم: 1434
حدیث نمبر: 11364
عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ: (وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوبِ) قَالَ:" قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ صَلَاةُ الصُّبْحِ وَقَبْلَ الْغُرُوبِ صَلَاةُ الْعَصْرِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں: ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور تم سورج طلوع ہونے سے پہلے اور غروب ہونے سے پہلے، اپنے پروردگار کی حمد کے ہمراہ پاکی بیان کرو“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سورج کے طلوع ہونے سے پہلے سے مراد، صبح کی نماز ہے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے مراد، عصر کی نماز ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن زبرقان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11364]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن زبرقان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11364]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18766، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7010»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
ترقیم عبدالباقی: 633 ترقیم شاملہ: -- 1434
وحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ أَبِي حَازِمٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، وَهُوَ يَقُولُ: " كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذْ نَظَرَ إِلَى الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، فَقَالَ: أَمَا إِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ رَبَّكُمْ كَمَا تَرَوْنَ هَذَا الْقَمَرَ، لَا تُضَامُّونَ فِي رُؤْيَتِهِ، فَإِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ لَا تُغْلَبُوا عَلَى صَلَاةٍ، قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ، وَقَبْلَ غُرُوبِهَا، يَعْنِي الْعَصْرَ، وَالْفَجْرَ، ثُمَّ قَرَأَ جَرِيرٌ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا سورة طه آية 130 ".
زہیر بن حرب نے کہا: ہمیں مروان بن معاویہ فزاری نے حدیث سنائی، انہوں نے کہا: ہمیں اسماعیل بن ابی خالد نے خبر دی، انہوں نے کہا: ہمیں قیس بن ابی حازم نے حدیث سنائی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ نے چودھویں رات کے چاند کی طرف نظر کی اور فرمایا: ”سنو! تم لوگ اپنے رب کو اس طرح دیکھو گے، جس طرح اس پورے چاند کو دیکھ رہے ہو، اس کے دیکھنے میں تمہیں بیتھر نہ لگے گا، اگر تم یہ کر سکو کہ سورج نکلنے سے پہلے کی اور سورج غروب ہونے سے پہلے کی نماز میں (مصروفیت، سستی وغیرہ سے) مغلوب نہ ہو (تو تمہیں یہ نعمت عظمیٰ مل جائے گی۔)“ آپ کی مراد عصر اور فجر کی نماز سے تھی، پھر جریر رضی اللہ عنہ نے یہ آیت پڑھی: «وسبح بحمد ربک قبل طلوع الشمس وقبل غروبہا» ”اور اپنے رب کی حمد کی تسبیح بیان کرو، سورج کے نکلنے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1434]
حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے کہ اچانک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چودھویں رات کے چاند کی طرف دیکھ کر فرمایا: ”ہاں! تم یقیناً اپنے رب کو دیکھو گے، جس طرح اس چاند (ماہِ کامل) کو دیکھ رہے ہو، اس کے دیکھنے میں تمہارا اژدھام (بھیڑ) نہیں ہو گا یا کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی، پس اگر تم یہ کر سکو کہ سورج نکلنے سے پہلے اور سورج کے غروب ہونے سے پہلے کی نماز کے سلسلے میں مغلوب نہ ہو (نہ ہارو) یعنی عصر اور فجر کی نماز کی پابندی کرو۔“ پھر جریر رضی اللہ عنہ نے یہ آیت پڑھی: ﴿وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا﴾ [سورة طه: 130] ”اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی پاکیزگی بیان کر سورج نکلنے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1434]
ترقیم فوادعبدالباقی: 633
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 7014
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الْهَمْدَانِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ، ثَنَا دَاوُدُ بْنُ الزِّبْرِقَانَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي قَوْلِهِ: وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوبِ قَالَ: قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ: صَلَاةُ الصُّبْحِ، وَقَبْلَ الْغُرُوبِ: صَلَاةُ الْعَصْرِ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ إِلَّا دَاوُدُ بْنُ الزِّبْرِقَانَ ، وَلَا عَنْ دَاوُدَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ إِلَّا دَاوُدُ بْنُ الزِّبْرِقَانَ ، وَلَا عَنْ دَاوُدَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى I ".
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان: ﴿وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوبِ﴾ ”اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجیے سورج طلوع ہونے سے پہلے اور غروب سے پہلے“ کے متعلق فرمایا: ”سورج طلوع ہونے سے پہلے سے مراد «صَلَاةُ الصُّبْحِ» (فجر کی نماز) ہے اور غروب سے پہلے سے مراد «صَلَاةُ الْعَصْرِ» (عصر کی نماز) ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسماعیل بن ابی خالد رحمہ اللہ سے صرف داود بن زبرقان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور داود سے صرف یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ نے، جبکہ اسے روایت کرنے میں محمد بن مصفیٰ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7014]

تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 2283»
حدیث نمبر: 9301
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ مَرْثَدٍ ، ثَنَا الْمُعَافَى بْنُ سُلَيْمَانَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ خَالِدِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْبَجَلِيِّ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ لَيْلَةٍ وَالْقَمَرُ طَالِعٌ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَمَا إِنَّكُمْ سَتُعَايِنُونَ رَبَّكُمْ فِي الْجَنَّةِ كَمَا تُعَايِنُونَ هَذَا الْقَمَرَ، لَا تُضَامُونَ فِي رُؤْيَتِهِ، فَإِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ لَا تُغْلَبُوا عَلَى صَلَاةٍ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا I "، ثُمَّ قَرَأَ: وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوبِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ إِلَّا أَبُو عَبْدِ الرَّحِيمِ .
وَلَمْ يَقُلْ أَحَدٌ مِمَّنْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ : I " تُعَايِنُونَ رَبَّكُمْ I " إِلَّا زَيْدُ بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ وَأَبُو شِهَابٍ الْحَنَّاطُ .

سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا: ”ہم ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، چودھویں رات کا چاند طلوع ہو چکا تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سنو! تم جنت میں اپنے رب کو اسی طرح اپنی آنکھوں سے دیکھو گے جیسے اس چاند کو دیکھ رہے ہو، اس کے دیکھنے میں تمہیں کوئی دقت یا بھیڑ کی تکلیف نہیں ہوگی، لہٰذا اگر تم سے ہو سکے تو سورج نکلنے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے کی نماز میں مغلوب نہ ہونا (یعنی اسے ہرگز نہ چھوڑنا)۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوبِ﴾ (اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کیجیے سورج نکلنے سے پہلے اور غروب ہونے سے پہلے)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زید بن ابی انیسہ رحمہ اللہ سے ابو عبدالرحیم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
نیز فرماتے ہیں: ”اسماعیل بن ابی خالد رحمہ اللہ سے یہ حدیث روایت کرنے والوں میں سے کسی نے ”تم اپنے رب کو دیکھو گے“ (تُعَايِنُونَ رَبَّكُمْ) کے الفاظ نہیں کہے، سوائے زید بن ابی انیسہ اور ابو شہاب حناط کے۔“ [المعجم الأوسط/باب الهاء/حدیث: 9301]

تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: يرويه إسماعيل بن أبي خالد وبيان بن بشر ومجالد بن سعيد وجرير بن يزيد عن قيس عن جرير واختلف عن إسماعيل فرواه المسعودي عن إسماعيل عن أبي بكر بن عمارة بن رويبة عن أبيه ورواه إبراهيم بن يزيد بن مردانبه عن إسماعيل عن عبد الله بن جرير عن أبيه والمحفوظ عن إسماعيل عن قيس عن جرير «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 13، ص 453» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 554، 573، 4851، 7434، 7435، 7436، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 633، 634، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 317، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7442، 7443، 7444، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 460، 7713، 7714، 11267، 11460، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4729، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2551، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 177، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1712، 2216، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19497، 19512، 19558، والحميدي فى «مسنده» برقم: 817، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2226، 2224، 2225، 2227، 2228، 2229، 2231، 2230، 2232، 2236، 2237، 2234، 2233، 2235، 2288، 2292، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8057»

المحفوظ عن إسماعيل عن قيس عن جرير