🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
460. بَابٌ مِنْهُ فِي فَضْلِ الْقُرْآنِ ، وَمَنْ قَرَأَهُ .
قرآن اور اس کو پڑھنے والے کی فضیلت کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 11656 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11656
المعجم الاوسط: 4920
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11656
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ عَلَى أَيِّ حَرْفٍ كَانَ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ عَشْرَ حَسَنَاتٍ، وَمَحَا عَنْهُ عَشْرَ سَيِّئَاتٍ، وَرَفَعَ لَهُ عَشْرَ دَرَجَاتٍ، وَمَنْ قَرَأَ فَأَعْرَبَ بَعْضًا، وَلَحَنَ بَعْضًا كُتِبَ لَهُ عِشْرُونَ حَسَنَةً، وَمُحِيَ عَنْهُ عِشْرُونَ سَيِّئَةً، وَرُفِعَ لَهُ عِشْرُونَ دَرَجَةً، وَمَنْ قَرَأَهُ فَأَعْرَبَهُ كُلَّهُ كُتِبَ لَهُ أَرْبَعُونَ حَسَنَةً وَمُحِيَ عَنْهُ أَرْبَعُونَ سَيِّئَةً وَرُفِعَ لَهُ أَرْبَعُونَ دَرَجَةً". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ زَيْدٍ الْعَمِّيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص قرآن کو کسی بھی حرف کے مطابق پڑھے گا، تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے دس نیکیاں نوٹ کرے گا اس کے دس گناہ مٹا دے گا اور اس کے دس درجات بلند کرے گا اور جو شخص قرآن پڑھتے ہوئے کچھ لفظ ٹھیک پڑھے اور کوئی لفظ غلط پڑھ جائے، تو اس کو بیس نیکیاں ملیں گی اس کے بیس گناہ معاف ہوں گے اور اس کے بیس درجات بلند ہوں گے اور جو شخص قرآن کو پڑھتے ہوئے پورے کو صیح پڑھے تو اسے چالیس نیکیاں ملیں گی، اس کے چالیس گناہ معاف ہوں گے اور اس کے چالیس درجات بلند ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحیم بن زید عمی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11656]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4920
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ هَارُونَ قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّرْجُمَانِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ زَيْدٍ الْعَمِّيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ عَلَى أَيِّ حَرْفٍ كَانَ، كَتَبَ اللهُ لَهُ عَشْرَ حَسَنَاتٍ، وَمَحَا عَنْهُ عَشْرَ سَيِّئَاتٍ، وَرَفَعَ لَهُ عَشْرَ دَرَجَاتٍ، وَمَنْ قَرَأَ فَأَعْرَبَ بَعْضًا، وَلَحَنَ بَعْضًا كُتِبَ لَهُ عِشْرُونَ حَسَنَةً، وَمُحِيَ عَنْهُ عِشْرُونَ سَيِّئَةً، وَرُفِعَ لَهُ عِشْرُونَ دَرَجَةً، وَمَنْ قَرَأَ فَأَعْرَبَ كُلَّهُ كُتِبَ لَهُ أَرْبَعُونَ حَسَنَةً، وَمُحِيَ عَنْهُ أَرْبَعُونَ سَيِّئَةً، وَرُفِعَ لَهُ أَرْبَعُونَ دَرَجَةً.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُرْوَةَ إِلَّا زَيْدٌ الْعَمِّيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ زَيْدٍ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے قرآن پڑھا، خواہ وہ (قراءت کے) کسی بھی طریقے پر ہو، اللہ تعالیٰ اس کے لیے دس نیکیاں لکھ دیتا ہے، اس کے دس گناہ مٹا دیتا ہے اور اس کے دس درجات بلند فرما دیتا ہے؛ اور جس نے پڑھا اور بعض حصوں کا اعراب درست ادا کیا اور بعض میں غلطی کی، تو اس کے لیے بیس نیکیاں لکھی جاتی ہیں، اس سے بیس گناہ مٹا دیے جاتے ہیں اور اس کے بیس درجات بلند کر دیے جاتے ہیں؛ اور جس نے قرآن پڑھا اور اسے مکمل طور پر اعراب (درست قواعد) کے ساتھ ادا کیا، تو اس کے لیے چالیس نیکیاں لکھی جاتی ہیں، اس کے چالیس گناہ مٹا دیے جاتے ہیں اور اس کے چالیس درجات بلند کر دیے جاتے ہیں۔“
اس حدیث کو عروہ سے صرف زید العمی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں عبدالرحیم بن زید رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الفاء/حدیث: 4920]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عبد الرحيم بن زيد العمي وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 163» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه عبد الرحيم بن زيد العمي متروك
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں