الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ كُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ .
ہر ایک کے لئے وہ چیز آسان کر دی جاتی ہے، جس کے لئے اسے پیدا کیا گیا ہو
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 11815 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11815
الفتح الربانی: 211
المعجم الکبیر للطبرانی: 47
حدیث نمبر: 11815
عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ: قُلْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَعْمَلُ عَلَى مَا فُرِغَ مِنْهُ أَمْ عَلَى أَمْرٍ مُؤْتَنَفٍ؟ قَالَ:" عَلَى أَمْرٍ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ"، قَالَ: فَفِيمَ الْعَمَلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" كُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ: عَنْ عَطَّافِ بْنِ خَالِدٍ، حَدَّثَنِي طَلْحَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَعَطَّافٌ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَجَمَاعَةٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ فِي رِجَالِ أَحْمَدَ رَجُلًا مُبْهَمًا لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ: عَنْ عَطَّافِ بْنِ خَالِدٍ، حَدَّثَنِي طَلْحَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَعَطَّافٌ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَجَمَاعَةٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ فِي رِجَالِ أَحْمَدَ رَجُلًا مُبْهَمًا لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم عمل ایک ایسے حساب سے کرتے ہیں، جس کے حوالے سے فارغ ہوا جا چکا ہے؟ یا یہ نئے سرے سے پیدا ہونے والی کوئی چیز ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایسی چیز ہے، جس سے فارغ ہوا جا چکا ہے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر عمل کیوں کیا جائے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر ایک کے لئے وہ چیز آسان کر دی جاتی ہے، جس کے لئے اُسے پیدا کیا گیا ہو۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں: یہ عطاف بن خالد کے حوالے سے منقول ہے، وہ کہتے ہیں: طلحہ بن عبداللہ نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے، عطاف نامی راوی کو یحیی بن معین اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، البتہ امام أحمد کے رجال میں ایک مہم شخص ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11815]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں: یہ عطاف بن خالد کے حوالے سے منقول ہے، وہ کہتے ہیں: طلحہ بن عبداللہ نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے، عطاف نامی راوی کو یحیی بن معین اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، البتہ امام أحمد کے رجال میں ایک مہم شخص ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11815]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (47) اخرجه احمد فى المسند (19)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20، وأخرجه فتح الباري برقم: 6231»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 211
عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! الْعَمَلُ عَلَى مَا فُرِغَ مِنْهُ أَوْ عَلَى أَمْرٍ مُؤْتَنَفٍ؟ قَالَ: ( (بَلْ عَلَى أَمْرٍ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ) ) قَالَ: قُلْتُ: فَفِيمَ الْعَمَلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: ( (كُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ) )
سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! عمل اس چیز کے مطابق ہے، جس سے فارغ ہوا جا چکا ہے یا اس کے مطابق ہے، جو از سرِ نو ہو رہی ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس معاملے کے مطابق ہے، جس سے فارغ ہوا جا چکا ہے۔“ میں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! تو پھر عمل کس چیز میں ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر ایک کے لیے وہ عمل آسان کر دیا گیا ہے، جس کے لیے اس کو پیدا کیا گیا ہے۔“ [الفتح الربانی/كتاب القدر/حدیث: 211]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره۔أخرجه الطبراني في الكبير: 47، والبزار: 28، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19»
الحكم على الحديث:
حسن لغيره ۔أخرجه الطبراني في الكبير : 47
حدیث نمبر: 47
حَدَّثَنَا أَبُو زَيْدٍ الْحَوْطِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْيَمَانِ ، ثَنَا عَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنِي طَلْحَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - يَقُولُ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَنَعْمَلُ عَلَى أَمْرٍ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ أَمْ عَلَى أَمْرٍ مُؤْتَنَفٍ؟ قَالَ: بَلْ عَلَى أَمْرٍ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ، قُلْتُ: فَفِيمَ الْعَمَلُ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: " كُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہم ایسے معاملے پر عمل کر رہے ہیں جو پہلے سے طے شدہ ہے، یا کسی نئے معاملے پر؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلکہ ایسے معاملے پر جو طے شدہ ہے۔“ میں نے عرض کیا: تو پھر عمل کس لیے ہے، یا رسول اللہ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر ایک کے لیے وہی آسان کر دیا گیا ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/العشرة/حدیث: 47]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 64، حدیث 47»