الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابٌ فِي الْحَكَمَيْنِ .
دو ثالثوں کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 12070 (کل: 6 مقامات، 4 کتب)
مسند الشهاب: 555
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1636
المعجم الاوسط: 5759
حدیث نمبر: 12070
وَعَنْ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ: سَمِعْتُ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ يَقُولُ: يَا أَبَا مُوسَى، أَلَمْ تَسْمَعْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ". فَأَنَا سَائِلُكَ عَنْ حَدِيثٍ فَإِنْ صَدَقْتَ، وَلَا يَعْتِبُ عَلَيْكَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَنْ يُقَرِّرُكَ، ثُمَّ أَنْشُدُكَ اللَّهَ، أَلَيْسَ إِنَّمَا عَنَاكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِنَفْسِكَ، فَقَالَ:" إِنَّهَا سَتَكُونُ فِتْنَةٌ فِي أُمَّتِي، أَنْتَ يَا أَبَا مُوسَى فِيهَا، نَائِمٌ خَيْرٌ مِنْكَ قَاعِدٌ، وَقَاعِدٌ خَيْرٌ مِنْكَ قَائِمٌ، وَقَائِمٌ خَيْرٌ مِنْكَ مَاشٍ". فَخَصَّكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ يَعُمَّ النَّاسَ، فَخَرَجَ أَبُو مُوسَى وَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ شَيْئًا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَاللَّفْظُ لَهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَاللَّفْظُ لَهُ.
ابومریم بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا: اے ابوموسیٰ! کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہے: ”جو شخص میری طرف جان بوجھ کر کوئی جھوٹی بات منسوب کرے، اُسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔“ اور میں آپ سے ایک حدیث کے بارے میں دریافت کرنے لگا ہوں، اگر آپ نے سچ بیانی کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب آپ پر عتاب نہیں کریں گے، میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں کہ کیا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بطور خاص، آپ کو مخاطب کر کے یہ ارشاد نہیں فرمایا تھا: ”عنقریب میری امت میں ایک فتنہ رونما ہو گا، اے ابوموسیٰ! جس میں تم بھی موجود ہو گے، جس میں سویا ہوا شخص بیٹھنے والے سے زیادہ بہتر ہو گا، بیٹھنے والا شخص کھڑے ہونے والے سے زیادہ بہتر ہو گا اور کھڑا ہونیوالا شخص چلنے والے سے زیادہ بہتر ہو گا (یا مراد یہ ہو سکتی کہ اگر تم اس میں سوئے رہے، تو یہ تمہارے لئے بیٹھے رہنے سے زیادہ بہتر ہو گا اور اگر تم بیٹھے رہے، تو یہ تمہارے کھڑے ہونے سے زیادہ بہتر ہو گا اور اگر تم کھڑے رہے، تو یہ تمہارے لئے چلنے سے زیادہ بہتر ہو گا)۔ پھر سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بطور خاص تمہارا ذکر کیا تھا، عمومی طور پر لوگوں کو مراد نہیں لیا تھا، تو سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ تشریف لے گئے اور انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12070]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12070]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1636)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 555
555 - وأنا أَبُو الْحَسَنِ، نا الْقَاضِي أَبُو طَاهِرٍ، نا مُوسَى، نا عُبَيْدُ بْنُ يَعِيشَ، نا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، نا عَلِيُّ بْنُ أَبِي فَاطِمَةَ الْغَنَوِيُّ، عَنْ أَبِي مَرْيَمَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ، يَقُولُ لِأَبِي مُوسَى: أَنْشُدُكَ بِاللَّهِ أَلَمْ تَسْمَعْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ» ؟، فَقَامَ أَبُو مُوسَى، وَلَمْ يَقُلْ شَيْئًا
ابومریم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے یہ کہتے سنا: میں تمہیں اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں، کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے نہیں سنا: ”جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھا اسے چاہیے کہ جہنم میں اپنا ٹھکانا بنالے؟“ تو سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور کچھ بھی نہ کہا۔ [مسند الشهاب/حدیث: 555]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه ابويعلى: 1636، وشرح مشكل الآثار: 396» على بن ابی فاطمہ غنوی متروک ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
حدیث نمبر: 636
وَعَنْ أَبِي مُوسَى - يَعْنِي الْأَشْعَرِيَّ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ نَافِعٍ الْأَشْعَرِيُّ، ضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَغَيْرُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ نَافِعٍ الْأَشْعَرِيُّ، ضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَغَيْرُهُ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص جان بوجھ کر میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرے، اُسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خالد بن نافع اشعری ہے، جسے امام ابوزرعہ اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 636]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خالد بن نافع اشعری ہے، جسے امام ابوزرعہ اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 636]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 5759، أخرجه مسند أحمد برقم: 13843، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6159»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 640
وَعَنْ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ: سَمِعْتُ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ يَقُولُ لِأَبِي مُوسَى: أَنْشُدُكَ اللَّهَ أَلَمْ تَسْمَعْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ"؟ فَسَكَتَ أَبُو مُوسَى، وَلَمْ يَقُلْ شَيْئًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ الْحَزَوَّرِ، ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَغَيْرُهُ، وَيُقَالُ لَهُ: عَلِيُّ بْنُ أَبِي فَاطِمَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ الْحَزَوَّرِ، ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَغَيْرُهُ، وَيُقَالُ لَهُ: عَلِيُّ بْنُ أَبِي فَاطِمَةَ.
ابومریم بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے یہ کہتے ہوئے سنا: میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہے: ”جو شخص جان بوجھ کر میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرے، اُسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ خاموش رہے اور انہوں نے کچھ نہیں کہا:۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن حزوّر ہے، جسے امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، اسے علی بن ابوفاطمہ بھی کہا: جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 640]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن حزوّر ہے، جسے امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، اسے علی بن ابوفاطمہ بھی کہا: جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 640]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 13843، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6159»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف؛ اس کی سند میں علی بن الحزور راوی ضعیف ہے۔
حدیث نمبر: 1636
حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي فَاطِمَةَ ، عَنْ أَبِي مَرْيَمَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ ، يَقُولُ: يَا أَبَا مُوسَى ، أَنْشُدُكَ اللهَ، أَلَمْ تَسْمَعْ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، يَقُولُ: مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا، فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ؟ فَأَنَا سَائِلُكَ عَنْ حَدِيثٍ، فَإِنْ صَدَقْتَ وَإِلَّا بَعَثْتُ عَلَيْكَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَنْ يُقَرِّرُكَ، ثُمَّ أَنْشُدُكَ اللهَ: أَلَيْسَ إِنَّمَا عَنَاكَ أَنْتَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِنَفْسِكَ؟ قَالَ: إِنَّهَا سَتَكُونُ فِتْنَةٌ فِي أُمَّتِي أَنْتَ يَا أَبَا مُوسَى فِيهَا نَائِمٌ، خَيْرٌ مِنْكَ قَاعِدًا، وَقَاعِدٌ خَيْرٌ مِنْكَ قَائِمًا، وَقَائِمٌ خَيْرٌ مِنْكَ مَاشِيًا، فَخَصَّكَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ يَعُمَّ النَّاسَ؟ فَخَرَجَ أَبُو مُوسَى وَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ شَيْئًا.
ابو مریم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے یہ کہتے ہوئے سنا: ”اے ابوموسیٰ! میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں، کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے نہیں سنا کہ «مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ» ”جس نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھا، وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے“؟ اب میں آپ سے ایک حدیث کے بارے میں سوال کرنے لگا ہوں، اگر آپ نے سچ سچ بتا دیا (تو بہتر) ورنہ میں آپ کے مقابلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ان صحابہ کو پیش کروں گا جو آپ سے اس کا اعتراف کروا لیں گے؛ پھر میں آپ کو اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں، کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خاص طور پر آپ ہی کو مخاطب کر کے یہ نہیں فرمایا تھا کہ «إِنَّهَا سَتَكُونُ فِتْنَةٌ فِي أُمَّتِي أَنْتَ يَا أَبَا مُوسَى فِيهَا نَائِمٌ، خَيْرٌ مِنْكَ قَاعِدًا، وَقَاعِدٌ خَيْرٌ مِنْكَ قَائِمًا، وَقَائِمٌ خَيْرٌ مِنْكَ مَاشِيًا» ”عنقریب میری امت میں ایک فتنہ برپا ہوگا، اے ابو موسیٰ! اس میں تمہارا سویا رہنا تمہارے بیٹھنے سے بہتر ہوگا، تمہارا بیٹھے رہنا تمہارے کھڑے ہونے سے بہتر ہوگا، اور تمہارا کھڑا ہونا تمہارے چلنے سے بہتر ہوگا“؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس معاملے میں آپ کو مخصوص فرمایا تھا اور اسے تمام لوگوں کے لیے عام نہیں کیا تھا“، یہ سن کر سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ خاموشی سے چلے گئے اور انہیں کوئی جواب نہ دیا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمار بن ياسر/حدیث: 1636]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا السياق»
«أخرجه ابن عدى في "الكامل" (5/ 186، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1632»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا السياق»
«أخرجه ابن عدى في "الكامل" (5/ 186، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1632»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 5759
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْأَحْوَلُ، قَالَ: نَا خَالِدُ بْنُ نَافِعٍ الْأَشْعَرِيُّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ إِلَّا خَالِدُ بْنُ نَافِعٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ إِلَّا خَالِدُ بْنُ نَافِعٍ .
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھا وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید بن ابی بردہ سے خالد بن نافع کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5759]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید بن ابی بردہ سے خالد بن نافع کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5759]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه خالد بن نافع الأشعري ضعفه أبو زرعة وغيره «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 146» »
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف خالد بن نافع الأشعري