🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. بَابٌ مِنْهُ فِي اتِّبَاعِ سُنَنِ مَنْ مَضَى .
پہلے لوگوں کے طریقوں کی پیروی کرنا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 12105 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12105
المستدرک علی الصحیحین: 8610
الجامع الكامل: 15868
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5067
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12105
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَتَرْكَبُنَّ سُنَنَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ شِبْرًا بِشِبْرٍ وَذِرَاعًا بِذِرَاعٍ وَبَاعًا بِبَاعٍ، حَتَّى لَوْ أَنَّ أَحَدَهُمْ دَخَلَ جُحْرَ ضَبٍّ لَدَخَلْتُمْ، وَحَتَّى لَوْ أَنَّ أَحَدَهُمْ جَامَعَ أُمَّهُ لَفَعَلْتُمْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ اپنے سے پہلے لوگوں کے طریقوں پر ضرور عمل کرو گے، جو بالشت در بالشت، ذراع در ذراع (درمیانی سب سے بڑی انگلی کے کنارے سے لے کر کہنی تک کی مقدار کو ”ذراع“ کہتے ہیں) اور باع در باع (دونوں بازوؤں کے پھیلاؤ کی مقدار کو ”باع“ کہتے ہیں) ہو گا، یہاں تک کہ اگر ان میں سے کوئی ایک شخص گوہ کے بل میں داخل ہوا تھا، تو تم بھی داخل ہو جاؤ گے، یہاں تک کہ ان میں سے اگر کسی شخص نے اپنی ماں کے ساتھ صحبت کی تھی، تو تم بھی ایسا کرو گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12105]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3285)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8610
أخبرنا علي بن عبد الرحمن بن عيسى السبيعي بالكوفة، حدثنا أحمد بن حازم الغفاري، حدثنا إسماعيل بن أبان، حدثنا أبو أُوَيس، حدثني ثَوْر بن زَيْد الكناني وموسى بن ميسرة، عن عكرمة، عن ابن عباس قال: قال رسول الله ﷺ:"لتركبُنَّ سَنَنَ مَن كان قبلكم، شِبرًا بشبرٍ، وذراعًا بذراع، حتى إنَّ أحدهم لو دَخَل جُحْرَ ضَبٍّ لدخلتُم، وحتى لو أنَّ أحدهم جامع امرأته بالطريق لفعلتُموه" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه بهذه السياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8404 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے سے پہلے لوگوں کے طریقوں کی بالشت برابر بالشت اور ہاتھ برابر ہاتھ ایسی مکمل پیروی کرو گے کہ اگر ان میں سے کوئی گوہ کے سوراخ میں داخل ہوا ہوگا تو تم بھی اس میں داخل ہو گے، یہاں تک کہ اگر ان میں سے کسی نے اپنی بیوی کے ساتھ سرِ راہ جماع کیا ہوگا تو تم بھی ویسا ہی کرو گے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، لیکن شیخین نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8610]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن في المتابعات والشواهد من أجل أبي أُويس» [ترقيم الرساله 8610] [ترقيم الشركة 8506] [ترقيم العلميه 8404]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15868
15868- عن عبد الله بن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لتركبنَّ سنن من كان قبلكم شبرًا بشبرٍ وذراعا بذراع وباعًا بباعٍ، حتى لو أن أحدهم دخل جحر ضَبٍّ لدخلتم، وحتى لو أن أحدهم جامع أمه بالطريق لفعلتم.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه محمد بن نصر المروزي في السنة (31)، والبزار –الكشف (3285)، وصحّحه الحاكم (4/455) كلهم من طريق أبي أويس المديني، حدثني ثور بن زيد الكناني وموسى بن ميسرة، (وليس عند البزار ذكر موسى)، عن عكرمة، عن ابن عباس فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5067
«لتركبن سنن من كان قبلكم شبرا بشبر وذراعا بذراع حتى لو أن أحدهم دخل جحر ضب لدخلتم وحتى لوأن أحدهم جامع امرأته بالطريق لفعلتموه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم ضرور اپنے سے پہلے لوگوں کے طریقوں پر، بالشت بہ بالشت اور ہاتھ بہ ہاتھ چلو گے، یہاں تک کہ اگر ان میں سے کوئی گوہ کے بل میں داخل ہوا ہو تو تم بھی داخل ہو جاؤ گے، اور اگر ان میں سے کوئی راستے میں اپنی بیوی سے مباشرت کرے تو تم بھی ایسا ہی کرو گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5067]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ك] عن ابن عباس. الصحيحة 1348: البزار، الدولابي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں