الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
74. بَابُ حُرْمَةِ دِمَاءِ الْمُسْلِمِينَ وَأَمْوَالِهِمْ وَإِثْمِ مَنْ قَتَلَ مُسْلِمًا .
مسلمانوں کے خون (یعنی جانوں) اور ان کے اموال کی حرمت کا بیان اور جو شخص کسی مسلمان کو قتل کر دے، اس کے گناہ کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 12297 (کل: 7 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 7776
حدیث نمبر: 12297
وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میرے بعد دوبارہ کافر نہ ہو جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں اڑانے لگو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12297]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12297]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5621
عَنْ أَبِي حُرَّةَ الرَّقَاشِيِّ عَنْ عَمِّهِ قَالَ: كُنْتُ آخِذًا بِزِمَامِ نَاقَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي وَسَطِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ أَذُودُ عَنْهُ النَّاسَ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، هَلْ تَدْرُونَ فِي أَيِّ شَهْرٍ أَنْتُمْ؟ وَفِي أَيِّ يَوْمٍ أَنْتُمْ؟ وَفِي أَيِّ بَلَدٍ أَنْتُمْ؟". قَالُوا: فِي يَوْمٍ حَرَامٍ، وَبَلَدٍ حَرَامٍ، وَشَهْرٍ حَرَامٍ. قَالَ:" فَإِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ ; كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا، فِي شَهْرِكُمْ هَذَا، فِي بَلَدِكُمْ هَذَا إِلَى يَوْمِ تَلْقَوْنَهُ". ثُمَّ قَالَ:" اسْمَعُوا مِنِّي تَعِيشُوا، أَلَا لَا تَظْلِمُوا، أَلَا لَا تَظْلِمُوا، أَلَا لَا تَظْلِمُوا ; إِنَّهُ لَا يَحِلُّ مَالُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ إِلَّا بِطِيبِ نَفْسٍ مِنْهُ، أَلَا وَإِنَّ كُلَّ دَمٍ وَمَأْثَرَةٍ وَمَالٍ كَانَتْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ تَحْتَ قَدَمَيَّ هَذِهِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَإِنَّ أَوَّلَ دَمٍ يُوضَعُ دَمُ رَبِيعَةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ كَانَ مُسْتَرْضَعًا فِي بَنِي لَيْثٍ فَقَتَلَتْهُ هُذَيْلٌ أَلَا وَإِنَّ كُلَّ رِبًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ مَوْضُوعٌ، وَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَضَى أَنَّ أَوَّلَ رِبًا يُوضَعُ رِبَا الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ عَلَيْهِ السَّلَامُ لَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ أَلَا وَإِنَّ الزَّمَانَ قَدِ اسْتَدَارَ كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ خَلَقَ اللَّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ، ثُمَّ قَرَأَ: (إِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِنْدَ اللَّهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِي كِتَابِ اللَّهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ذَلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ فَلَا تَظْلِمُوا فِيهِنَّ أَنْفُسَكُمْ) أَلَا لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ أَلَا إِنَّ الشَّيْطَانَ قَدْ أَيِسَ أَنْ يَعْبُدَهُ الْمُصَلُّونَ، وَلَكِنَّهُ فِي التَّحْرِيشِ بَيْنَكُمْ وَاتَّقُوا اللَّهَ فِي النِّسَاءِ، فَإِنَّهُنَّ عِنْدَكُمْ عَوَانٌ لَا يَمْلِكْنَ لِأَنْفُسِهِنَّ شَيْئًا، وَإِنَّ لَهُنَّ عَلَيْكُمْ حَقًّا، وَلَكُمْ عَلَيْهِنَّ حَقًّا: أَنْ لَا يُوطِئْنَ فُرُشَكُمْ أَحَدًا غَيْرَكُمْ، وَلَا يَأْذَنُنَّ فِي بُيُوتِكُمْ لِأَحَدٍ تَكْرَهُونَهُ، فَإِنْ خِفْتُمْ نُشُوزَهُنَّ فَعِظُوهُنَّ وَاهْجُرُوهُنَّ فِي الْمَضَاجِعِ، وَاضْرِبُوهُنَّ ضَرْبًا غَيْرَ مُبَرِّحٍ" - قَالَ حُمَيْدٌ: قُلْتُ لِلْحَسَنِ: مَا الْمُبَرِّحُ؟ قَالَ: الْمُؤَثِّرُ -" (وَلَهُنَّ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ) ، وَإِنَّمَا أَخَذْتُمُوهُنَّ بِأَمَانَةِ اللَّهِ، وَاسْتَحْلَلْتُمْ فُرُوجَهُنَّ بِكَلِمَةِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، أَلَا وَمَنْ كَانَتْ عِنْدَهُ أَمَانَةٌ فَلْيُؤَدِّهَا إِلَى مَنِ ائْتَمَنَهُ عَلَيْهَا". وَبَسَطَ يَدَيْهِ وَقَالَ:" أَلَا هَلْ بَلَّغْتُ؟ أَلَا هَلْ بَلَّغْتُ؟". ثُمَّ قَالَ:" لِيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ ; فَإِنَّهُ رُبَّ مُبَلَّغٍ أَسْعَدُ مِنْ سَامِعٍ". قَالَ حُمَيْدٌ: قَالَ الْحَسَنُ حِينَ بَلَغَ هَذِهِ الْكَلِمَةَ: قَدْ وَاللَّهِ بَلَّغُوا أَقْوَامًا كَانُوا أَسْعَدَ بِهِ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ ضَرْبَ النِّسَاءِ فَقَطْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو حُرَّةَ الرَّقَاشِيُّ وَثَّقَهُ أَبُو دَاوُدَ وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ. وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ.

ابوحرہ رقاشی اپنے چچا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایام تشریق کے درمیانے دن میں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کی لگام پکڑی ہوئی تھی اور میں لوگوں کو آپ سے پرے کر رہا تھا آپ نے (خطبہ دیتے ہوئے) ارشاد فرمایا: اے لوگو! کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ تم کون سے مہینے میں موجود ہو اور کون سے دن میں موجود ہو اور تم کون سے شہر میں موجود ہو؟ لوگوں نے عرض کی: حرمت والے دن میں حرمت والے شہر میں اور حرمت والے مہینے میں ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
”تمہاری جانیں تمہارے اموال اور تمہاری عزتیں ایک دوسرے کے لئے قابل احترام ہیں جس طرح تمہارا یہ دن تمہارے اس مہینے میں تمہارے اس شہر میں قابل احترام ہے ایسا اس وقت تک رہے گا جب تک تم (اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں) حاضر نہیں ہو جاتے پھر آپ نے ارشاد فرمایا: تم میری بات سن لو تم (آرام سے) زندہ رہو گے خبردار تم ظلم نہ کرنا خبردار تم ظلم نہ کرنا خبردار تم ظلم نہ کرنا کسی مسلمان شخص کا مال اس کی رضا مندی کے بغیر لینا حلال نہیں ہے خبردار ہر خون ترجیحی سلوک اور مال، جو زمانہ جاہلیت کے لین دین سے تعلق رکھتا ہے وہ قیامت کے دن تک کے لئے میرے ان قدموں کے نیچے ہے اور وہ پہلا خون جسے معاف کیا جاتا ہے وہ ربیعہ بن حارث بن عبدالمطلب کا خون ہے، جو بنو لیث میں دودھ پینے والے بچے تھے اور ہذیل قبیلے کے لوگوں نے انہیں قتل کر دیا تھا خبردار زمانہ جاہلیت سے تعلق رکھنے والا ہر سود کالعدم قرار دیا جاتا ہے بے شک اللہ تعالیٰ نے یہ فیصلہ دیا ہے کہ وہ سب سے پہلا سود جسے کالعدم قرار دیا جاتا ہے وہ جناب عباس بن عبدالمطلب کا سود ہے (یعنی جو انہوں نے لوگوں سے وصول کرنا تھا) تمہارے اصل اموال تمہیں مل جائیں گے نہ تم ظلم کرو اور نہ تم پر ظلم کیا جائے خبردار زمانہ اسی طریقے سے چل رہا ہے جیسے اس دن تھا جب اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمینوں کو پیدا کیا تھا پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی:
”بے شک اللہ تعالیٰ کے نزدیک مہینوں کی گنتی بارہ مہینے ہیں جو اللہ تعالی کی کتاب میں اس وقت طے ہوا تھا جس دن اس نے آسمانوں اور زمینوں کو پیدا کیا تھا ان میں سے چار حرمت والے ہیں یہ مضبوط دین ہے، تو تم ان مہینوں کے بارے میں اپنے اوپر ظلم نہ کرنا“۔
(پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) اور خبردار تم میرے بعد کافر نہ ہو جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں اڑاتے پھرو، خبردار شیطان اس بات سے مایوس ہو گیا ہے کہ نمازی لوگ اس کی عبادت کریں لیکن وہ تمہارے درمیان اختلافات پیدا کرے گا اور تم خواتین: کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا کیونکہ وہ تمہارے پاس پابند ہونے کی حیثیت سے ہیں وہ اپنی ذات کے حوالے سے کسی چیز کی مالک نہیں ہیں ان خواتین کا تم پر حق ہے اور تمہارا ان پر حق ہے کہ وہ تمہارے بچھونے پر تمہارے علاوہ کسی اور شخص کو نہ آنے دیں اور تمہارے گھر میں کسی ایسے شخص کو آنے کی اجازت نہ دیں جسے تم ناپسند کرتے ہو اگر تم ان سے نافرمانی کا اندیشہ رکھتے ہو، تو انہیں نصیحت کرو اور ان کا بستر الگ کر دو اور انہیں اس طرح سے مارو کہ جو نشان نہ لگائے۔
حمید نامی راوی کہتے ہیں: میں نے حسن نامی راوی سے دریافت کیا: لفظ مبرح سے مراد کیا ہے۔ انہوں نے فرمایا: یعنی جو چیز نشان ڈال دے۔
(ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ان خواتین کو ان کا رزق اور ان کا لباس مناسب طور پر دیا جائے گا“۔
(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) تم لوگوں نے ان خواتین کو اللہ تعالیٰ کی امانت کے حوالے سے حاصل کیا ہے اور اللہ تعالیٰ کے حکم کے تحت ان کی شرمگاہوں کو حلال کیا ہے خبردار جس شخص کے پاس امانت رکھوائی گئی ہو وہ اس کو اس شخص کو ادا کر دے جس نے اس کو امین بنایا تھا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ پھیلائے اور ارشاد فرمایا: کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے پھر آپ نے ارشاد فرمایا: موجود شخص غیر موجود شخص تک تبلیغ کر دے کیونکہ جس تک تبلیغ کی گئی ہو گی وہ بعض اوقات ایسا ہو سکتا ہےکہ وہ براہ راست سننے والے کے مقابلے میں زیادہ سعادت مند ہو۔
حمید نامی راوی کہتے ہیں: حسن نامی راوی جب اس کلے پر پہنچتے تھے تو یہ کہتے تھے: اللہ کی قسم! ان لوگوں نے ان اقوام تک تبلیغ کی جو اس کے حوالے سے زیادہ سعادت مند تھے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت میں سے صرف خواتین کی پٹائی کرنے سے متعلق حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ابوحرہ رقاشی نامی راوی کو امام ابوداؤد نے ثقہ قرار دیا ہے اور یحیی بن معین نے انہیں ضعیف قرار دیا ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5621]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1524) اخرجه ابو يعلي فى المسند (1569 ,1570) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3609) اخرجه احمد فى المسند (72/573)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20172، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2534، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2521، 4863، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 7560، 8193، 9675، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 16484»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5635
وَعَنْ حُجَيْرٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَيُّ بَلَدٍ هَذَا؟". قَالُوا: بَلَدٌ حَرَامٌ. قَالَ:" فَأَيُّ شَهْرٍ هَذَا؟". قَالُوا: شَهْرٌ حَرَامٌ. قَالَ:" أَلَا إِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا كَشَهْرِكُمْ هَذَا كَحُرْمَةِ بَلَدِكُمْ هَذَا فَلْيُبَلِّغْ شَاهِدُكُمْ غَائِبَكُمْ لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ مَخْشِيِّ بْنِ حُجَيْرٍ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ مَخْشِيِّ بْنِ حُجَيْرٍ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا حجیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حجتہ الوداع کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: اے لوگو! یہ کون سا شہر ہے؟ لوگوں نے عرض کی: یہ حرمت والا شہر ہے آپ نے دریافت کیا: یہ کون سا مہینہ ہے؟ لوگوں نے عرض کی: یہ حرمت والا مہینہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خبردار تمہاری جانیں اور تمہارے اموال اور تمہاری عزتیں ایک دوسرے کے لئے اسی طرح قابل احترام ہیں جس طرح تمہارے اس دن کی تمہارے اس مہینے میں حرمت ہے اور جس طرح تمہارے اس شہر کی حرمت ہے تم میں سے موجود فرد غیر موجود تک تبلیغ کر دے تم میرے بعد کافر نہ ہو جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں اڑاتے پھرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں مخشی بن حجیر کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے میں نے کسی کو ان کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5635]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں مخشی بن حجیر کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے میں نے کسی کو ان کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5635]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3572)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3572، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2619»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5643
وَعَنْ كُلْثُومِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ عَنْبَسَةَ بْنِ سَعِيدٍ فَرَكِبْتُ يَوْمًا إِلَى الْحَجَّاجِ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: أَبُو غَادِيَةَ الْجُهَنِيُّ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ: قُومُوا إِلَيْهِ فَأَنْزِلُوهُ. فَقُولُوا: الْآنَ يَرْجِعُ. فَخَرَجْنَا إِلَيْهِ فَقُلْنَا لَهُ: الْآنَ يَرْجِعُ. فَنَزَلَ فَدَخَلَ عَلَى عَبْدِ الْأَعْلَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، فَاسْتَسْقَى فَأُتِيَ بِمَاءٍ فِي قَدَحِ زُجَاجٍ، فَأَبَى أَنْ يَشْرَبَ فِي الزُّجَاجِ، ثُمَّ أُتِيَ بِهِ فِي قَدَحِ نِضَارٍ فَشَرِبَ، فَقَالَ: بَايَعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَرُدُّ عَلَى أَهْلِي الْمَالَ. فَقَالَ لَهُ رَاشِدُ بْنُ أُنَيْفٍ وَكَانَ مَعَ عَبْدِ الْأَعْلَى -: بِيَمِينِكِ هَذِهِ؟ فَانْتَهَرَهُ عَبْدُ الْأَعْلَى وَقَالَ: أَفَبِشِمَالِهِ؟ وَقَالَ: شَهِدْتُ خُطْبَتَهُ يَوْمَ الْعَقَبَةِ، وَهُوَ يَقُولُ:" إِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا، فِي شَهْرِكُمْ هَذَا، فِي بَلَدِكُمْ هَذَا، أَلَا لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ". حَتَّى إِذَا كَانَ يَوْمَ أُحِيطَ بِعُثْمَانَ سَمِعْتُ رَجُلًا، وَهُوَ يَقُولُ: أَلَا يُقْتَلُ هَذَا؟ فَنَظَرْتُ فَإِذَا هُوَ عَمَّارٌ فَلَوْلَا مَا كَانَ خَلْفَهُ مِنْ أَصْحَابِهِ لَوَطِئْتُ بَطْنَهُ. فَقُلْتُ: اللَّهُمَّ إِنْ تَشَأْ أَنْ تُلَقِّيَنِيهِ.
فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ صِفِّينَ إِذَا أَنَا بَرَجُلٍ سِبْرٍ يَقُودُ كَتِيبَةً رَاجِلًا فَنَظَرْتُ إِلَى الدِّرْعِ فَانْكَشَفَ عَنْ رُكْبَتِهِ فَأَطْعَنُهُ فَإِذَا هُوَ عَمَّارٌ.
فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ صِفِّينَ إِذَا أَنَا بَرَجُلٍ سِبْرٍ يَقُودُ كَتِيبَةً رَاجِلًا فَنَظَرْتُ إِلَى الدِّرْعِ فَانْكَشَفَ عَنْ رُكْبَتِهِ فَأَطْعَنُهُ فَإِذَا هُوَ عَمَّارٌ.
کلثوم بن جبیر بیان کرتے ہیں: ہم لوگ عنبسہ بن سعید کے پاس موجود تھے ایک دن میں سوار ہو کر حجاج کے پاس گیا ایک صاحب ان کے پاس آئے جن کا نام سیدنا ابوغادیہ جہنی رضی اللہ عنہ تھا عبدالاعلیٰ بن عبداللہ نے ان سے کہا: تم لوگ اٹھ کر ان کی طرف جاؤ اور انہیں سواری سے نیچے اترواؤ اور تم یہ کہنا کہ اب وہ وقت آ گیا ہے کہ جب وہ واپس آئیں گے ہم نکل کر ان کے پاس آئے ہم نے ان سے کہا: کہ اب وہ وقت آ گیا ہے جب وہ واپس آئیں گے وہ سواری سے نیچے اترے اور عبدالاعلیٰ بن عبداللہ کے پاس آئے۔ انہوں نے پینے کے لئے کچھ مانگا تو شیشے کے پیالے میں پانی لایا گیا انہوں نے شیشے میں پانی پینے سے انکار کر دیا پھر لکڑی کے پیالے میں پانی لایا گیا، تو وہ انہوں نے پی لیا انہوں نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک پر بیعت کی تھی اور میں نے اپنے اہل خانہ کو مال واپس کر دیا تھا راشد بن انیس نامی ایک صاحب جو عبدالاعلیٰ کے ساتھ موجود تھے۔ انہوں نے ان سے دریافت کیا: کیا آپ نے اپنے اس دائیں ہاتھ کے ذریعے بیعت کی تھی؟ تو عبدالاعلیٰ نے انہیں ڈانٹا اور کہا: کیا انہوں نے بائیں ہاتھ کے ذریعے بیعت کرنی تھی؟ ان صاحب نے یہ بات بیان کی کہ عقبہ کے دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خطبے میں موجود تھا آپ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک تمہاری جانیں اور تمہارے اموال ایک دوسرے کے لئے اسی طرح قابل احترام ہیں جس طرح تمہارے اس دن کی حرمت اس مہینے میں تمہارے اس شہر میں ہے خبردار تم میرے بعد کافر نہ ہو جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں اڑاتے پھرو“۔ (سیدنا ابوغادیہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات بھی بیان کی) جب وہ دن آیا کہ جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو گھیر لیا گیا تو میں نے ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ کیا اسے قتل نہیں کیا جائے گا جب میں نے دیکھا تو وہ عمار تھا اگر اس کے پیچھے اس کے ساتھی نہ ہوتے تو میں نے اس کے پیٹ پر پاؤں رکھ دینا تھا اس وقت میں نے دعا کی اے اللہ! اگر تو چاہے، تو میری دوبارہ اس سے ملاقات کروانا پھر جب جنگ صفین کا موقع آیا، تو میں نے ایک شخص کو دیکھا جو دیکھنے میں عمدہ (یعنی نمایاں) لگ رہا تھا، اور پیدل ایک جنگی دستے کی قیادت کر رہا تھا میں نے اس کی زرہ کی طرف دیکھا، جب اس نے اپنے گھٹنے سے ہٹایا، تو میں نے اسے نیزہ مار دیا، وہ ”عمار“ تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5643]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (362/20) اخرجه احمد فى المسند (76/4 و 68/5 مختصرا وابنه 76/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 10707
عَنْ أَبِي غَادِيَةَ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْعَقَبَةِ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ إِلَى يَوْمِ تَلْقَوْنَ رَبَّكُمْ، كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا، فِي بَلَدِكُمْ هَذَا، فِي شَهْرِكُمْ هَذَا. أَلَا هَلْ بَلَّغْتُ؟" قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ:" اللَّهُمَّ اشْهَدْ، أَلَا لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ".
سیدنا ابوغادیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عقبہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! تمہاری جانیں تمہارے اموال ایک دوسرے کے لئے اس دن تک کے لئے قابل احترام ہیں جب تم لوگ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہو گے اور یہ تمہارے آج کے اس دن کی طرح قابل احترام ہیں جو تمہارے اس شہر میں تمہارے اس مہینے میں ہے خبردار کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے لوگوں نے عرض کی: جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ تو گواہ ہو جا (پھر آپ نے فرمایا:) خبردار تم لوگ میرے بعد پھر کافر نہ ہو جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں اڑانے لگو“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10707]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (76/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20143»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 12062
وَعَنْ كُلْثُومِ بْنِ جَبْرٍ قَالَ: كُنَّا بِوَاسِطِ الْقَصَبِ عِنْدَ عَبْدِ الْأَعْلَى [ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ] بْنِ عَامِرٍ، فَإِذَا عِنْدَهُ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ أَبُو الْغَادِيَةِ اسْتَسْقَى، فَأُتِيَ بِإِنَاءٍ مُفَضَّضٍ فَأَبَى أَنْ يَشْرَبَ، وَذَكَرَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ فَذَكَرَ [ هَذَا ] الْحَدِيثَ:" لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا أَوْ ضُلَّالًا - شَكَّ ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ - يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ". فَإِذَا رَجُلٌ يَسُبُّ فُلَانًا، فَقُلْتُ: وَاللَّهِ لَئِنْ أَمْكَنَنِي اللَّهُ مِنْكَ فِي كَتِيبَةٍ، فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ صِفِّينَ إِذَا أَنَا بِهِ وَعَلَيْهِ دِرْعٌ، قَالَ: فَفَطِنْتُ إِلَى الْفُرْجَةِ مِنْ جُرَيَانِ الدِّرْعِ فَطَعَنْتُهُ فَقَتَلْتُهُ، فَإِذَا هُوَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ. قَالَ: فَقُلْتُ: [ وَأَيُّ يَدٍ كَفَتَاهُ ] يَكْرَهُ أَنْ يَشْرَبَ فِي إِنَاءٍ مُفَضَّضٍ، وَقَدْ قَتَلَ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَرَوَاهُ فِي الْكَبِيرِ أَيْضًا أَتَمَّ مِنْهُ، وَيَأْتِي فِي فَضْلِ عَمَّارٍ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَرَوَاهُ فِي الْكَبِيرِ أَيْضًا أَتَمَّ مِنْهُ، وَيَأْتِي فِي فَضْلِ عَمَّارٍ.
کلثوم بن جبر بیان کرتے ہیں: ہم ”واسط القصب“ کے مقام پر عبدالاعلیٰ بن عبداللہ بن عامر کے پاس موجود تھے، ان کے پاس ایک صاحب موجود تھے، جن کا نام ابوغادیہ تھا، انہوں نے پینے کے لئے کچھ مانگا، ان کے پاس ایک ایسے برتن میں پانی لایا گیا، جس پر چاندی لگی ہوئی تھی، تو انہوں نے اس میں پینے سے منع کر دیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرتے ہوئے آپ کے حوالے سے یہ حدیث ذکر کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم لوگ میرے بعد کافر (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) گمراہ نہ ہو جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں اڑانے لگو۔“ ان صاحب نے بتایا کہ ایک شخص فلاں صاحب کو برا کہہ رہا تھا، میں نے کہا: اللہ کی قسم! اگر کسی جنگ کے دوران اللہ تعالیٰ نے مجھے تم پر قابو دے دیا تو پھر دیکھنا، پھر جنگ صفین کا موقع آیا، تو وہ شخص میرے سامنے آ گیا، اس نے زرہ پہنی ہوئی تھی، مجھے زرہ کے درمیان میں سے ایک جگہ کھلی نظر آئی، تو میں نے وہاں نیزہ مار کے اسے قتل کر دیا، وہ شخص عمار بن یاسر تھا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: یہ بھی عجیب آدمی ہے کہ چاندی لگے ہوئے برتن میں پینے کو مکروہ سمجھتا ہے، اور اس نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو شہید بھی کر دیا۔
یہ روایت عبداللہ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، یہ روایت انہوں نے معجم کبیر میں بھی نقل کی ہے، جو اس سے زیادہ مکمل ہے اور وہ آگے چل کر سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کی فضیلت سے متعلق باب میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12062]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (76/4)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 5814، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16257»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7776
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نَا عِيسَى بْنُ أَبِي حَرْبٍ الصَّفَّارُ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، نَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا، يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عِيسَى بْنُ أَبِي حَرْبٍ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عِيسَى بْنُ أَبِي حَرْبٍ I ".
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے بعد کافر نہ بن جانا کہ تم میں سے بعض بعض کی گردنیں مارنے لگیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سفیان ثوری سے اس حدیث کو یحییٰ بن ابی بکیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں عیسیٰ بن ابی حرب منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7776]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سفیان ثوری سے اس حدیث کو یحییٰ بن ابی بکیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں عیسیٰ بن ابی حرب منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7776]