🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابٌ فِي كَرَامَةِ أَصْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ کی اصل (یعنی آپ کے آباؤ اجداد) کے معزز ہونے کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 13822 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13822
الجامع الكامل: 13061
المعجم الکبیر للطبرانی: 2661، 12551
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13822
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى قَسَّمَ الْخَلْقَ قِسْمَيْنِ فَجَعَلَنِي فِي خَيْرِهِمَا قِسْمًا، فَذَلِكَ قَوْلُهُ: (أَصْحَابُ الْيَمِينِ) (وَأَصْحَابُ الشِّمَالِ) فَأَنَا مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ وَأَنَا مِنْ خَيْرِ أَصْحَابِ الْيَمِينِ، ثُمَّ جَعَلَ الْقِسْمَيْنِ بُيُوتًا فَجَعَلَنِي فِي خَيْرِهِمْ بَيْتًا فَذَلِكَ قَوْلُهُ: (فَأَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ) فَأَنَا مِنْ خَيْرِ السَّابِقِينَ، ثُمَّ جَعَلَ الْبُيُوتَ قَبَائِلَ فَجَعَلَنِي مِنْ خَيْرِهَا قَبِيلَةً فَذَلِكَ قَوْلُهُ: (شُعُوبًا وَقَبَائِلَ) فَأَنَا أَتْقَى وَلَدِ آدَمَ وَأَكْرَمُهُمْ عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَلَا فَخْرَ، ثُمَّ جَعَلَ الْقَبَائِلَ بُيُوتًا فَجَعَلَنِي فِي خَيْرِهَا بَيْتًا فَذَلِكَ قَوْلُهُ: (إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا) ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ وَعَبَايَةُ بْنُ رِبْعِيٍّ وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو دو حصوں میں تقسیم کیا اور مجھے ان دونوں میں سے زیادہ بہتر حصے میں رکھا، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے یہی مراد ہے: ”دائیں طرف والے لوگ“ ”اور بائیں طرف والے لوگ“ تو میں دائیں طرف والے لوگوں میں سے ہوں اور میں دائیں طرف والے لوگوں میں سے سب سے بہتر ہوں، پھر اللہ تعالیٰ نے دونوں حصوں کو مختلف گھروں میں تقسیم کیا، تو مجھے ان میں سے سب سے بہتر گھر میں رکھا، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے یہی مراد ہے: ”دائیں طرف والے لوگ، دائیں طرف والے لوگ کیا ہیں اور بائیں طرف والے لوگ، بائیں طرف والے لوگ کیا ہیں، اور سبقت والے لوگ جو سبقت لے جانے والے ہیں۔“ تو میں سبقت لے جانے والے بہتر افراد میں سے ہوں، پھر اللہ تعالیٰ نے مختلف گھروں کو مختلف قبائل کی شکل میں تقسیم کیا تو اس نے مجھے سب سے بہتر قبیلے میں رکھا، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے یہی مراد ہے: ”گروہ اور قبیلے۔۔۔۔۔۔۔“۔ تو میں سیدنا آدم علیہ السلام کی اولاد میں سب سے زیادہ پرہیزگار ہوں اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ معزز ہوں اور یہ بات فخر کے طور پر نہیں کہہ رہا، پھر اللہ تعالیٰ نے قبائل کو مختلف گھرانوں میں تقسیم کیا تو مجھے ان میں سے سب سے بہتر گھرانے میں رکھا، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے یہی مراد ہے: ”اے اہل بیت! اللہ تعالیٰ یہ ارادہ کرتا ہے کہ تم سے گندگی سے دور کر دے اور تمہیں اچھی طرح سے پاک کر دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے اور ایک راوی عبایہ بن ربعی ہے، اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13822]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2674)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2674، 12604»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13061
13061- عن عبد الله بن عباس في قوله تعالى: إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا قال: نزلت في نساء النبي صلى الله عليه وسلم خاصة.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن أبي حاتم –كما ذكره ابن كثير في تفسيره- عن علي بن حرب الموصلي، حدثنا زيد بن الحباب، حدثنا حسين بن واقد، عن يزيد النحوي، عن عكرمة، عن ابن عباس فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2661
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِبْعِيٍّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللهَ تَعَالَى قَسَمَ الْخَلْقَ قِسْمَيْنِ، فَجَعَلَنِي فِي خَيْرِهَا قِسْمًا، فَذَلِكَ قَوْلُهُ: أَصْحَابُ الْيَمِينِ وَأَصْحَابُ الشِّمَالِ، فَأَنَا مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ، وَأَنَا مِنْ خَيْرِ أَصْحَابِ الْيَمِينِ، ثُمَّ جَعَلَ الْقِسْمَيْنِ بُيُوتًا، فَجَعَلَنِي فِي خَيْرِهِمَا بَيْتًا، فَذَلِكَ قَوْلُهُ: فَأَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ، فَأَنَا مِنْ خَيْرِ السَّابِقِينَ، ثُمَّ جَعَلَ الْبُيُوتَ قَبَائِلَ، فَجَعَلَنِي فِي خَيْرِهَا قَبِيلَةً، فَذَلِكَ قَوْلُهُ: شُعُوبًا وَقَبَائِلَ، فَأَنَا أَتْقَى وَلَدِ آدَمَ وَأَكْرَمُهُمْ عَلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ وَلَا فَخْرَ، ثُمَّ جَعَلَ الْقَبَائِلَ بُيُوتًا، فَجَعَلَنِي فِي خَيْرِهَا بَيْتًا، فَذَلِكَ قَوْلُهُ: إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو دو حصوں میں تقسیم کیا، تو مجھے ان میں سے بہتر حصے میں رکھا، تو یہی اس کا فرمان ہے: ”اور داہنے ہاتھ والے“ [سورۃ الواقعہ: 27] ، ”اور بائیں ہاتھ والے“ [سورۃ الواقعہ: 41] ، تو میں داہنے ہاتھ والوں میں سے ہوں، اور میں داہنے ہاتھ والوں میں سب سے بہتر ہوں۔ پھر دونوں حصوں کو گھرانوں میں تقسیم کیا، تو مجھے ان میں سے بہتر گھرانے میں رکھا، تو یہی اس کا فرمان ہے: ”تو داہنی طرف والے، کیا ہیں داہنی طرف والے؟ اور بائیں طرف والے، کیا ہیں بائیں طرف والے؟ اور سبقت لے جانے والے، وہی سبقت لے جانے والے ہیں“ [سورۃ الواقعہ] ، تو میں سبقت لے جانے والوں میں سب سے بہتر ہوں۔ پھر گھرانوں کو قبیلوں میں تقسیم کیا، تو مجھے ان میں سے بہتر قبیلے میں رکھا، تو یہی اس کا فرمان ہے: ”قومیں اور قبیلے“ [سورۃ الحجرات: 13] ، تو میں اولادِ آدم میں سب سے متقی اور اللہ عزوجل کے ہاں سب سے معزز ہوں، اور (میں یہ بات) فخر کے طور پر نہیں (کہتا)۔ پھر قبیلوں کو گھرانوں میں تقسیم کیا، تو مجھے ان میں سے بہتر گھرانے میں رکھا، تو یہی اس کا فرمان ہے: ”اللہ تو یہی چاہتا ہے کہ اے اہل بیت! تم سے ہر قسم کی گندگی دور کر دے اور تمہیں خوب پاک کر دے“ [سورۃ الاحزاب: 33] ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 2661]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 56، حدیث 2674»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12551
حَدَّثَنَا الْحَضْرَمِيُّ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، قَالَا: ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِبْعِيٍّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللهَ قَسَمَ الْخَلَائِقَ قِسْمَيْنِ، فَجَعَلَنِي فِي خَيْرِهِمَا قِسْمًا أَصْحَابِ الْيَمِينِ، وَأَنَا خَيْرُ أَصْحَابِ الْيَمِينِ، ثُمَّ جَعَلَ الْقِسْمَيْنِ بُيُوتًا، فَجَعَلَنِي فِي خَيْرِهِمَا بَيْتًا، فَذَلِكَ قَوْلُهُ: فَأَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ، فَأَنَا مِنْ خَيْرِ السَّابِقِينَ، ثُمَّ جَعَلَ الْبَيْتَ قَبَائِلَ، فَجَعَلَنِي فِي خَيْرِهَا قَبِيلَةً، فَذَلِكَ قَوْلُهُ: شُعُوبًا وَقَبَائِلَ الْآيَةَ، فَأَنَا أَتْقَى وَلَدِ آدَمَ، وَأَكْرَمُهُمْ عَلَى اللهِ وَلَا فَخْرَ، ثُمَّ جَعَلَ الْقَبَائِلَ بُيُوتًا، فَجَعَلَنِي فِي خَيْرِهَا بَيْتًا "، فَذَلِكَ قَوْلُهُ: إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بےشک اللہ تعالیٰ نے مخلوقات کو دو حصوں میں تقسیم کیا، تو مجھے ان دونوں میں سے بہتر حصے، یعنی داہنے ہاتھ والوں میں رکھا، اور میں داہنے ہاتھ والوں میں سب سے بہتر ہوں۔ پھر ان دونوں حصوں کو گھرانوں میں تقسیم کیا، تو مجھے ان میں سے بہتر گھرانے میں رکھا، یہی اس کے اس فرمان کا مطلب ہے: ”تو داہنے ہاتھ والے، کیا ہیں داہنے ہاتھ والے؟ اور بائیں ہاتھ والے، کیا ہیں بائیں ہاتھ والے؟ اور آگے بڑھنے والے تو آگے بڑھنے والے ہی ہیں“، تو میں سب سے آگے بڑھنے والوں میں سے بہتر ہوں۔ پھر اس گھرانے کو قبیلوں میں تقسیم کیا، تو مجھے ان میں سے بہتر قبیلے میں رکھا، یہی اس کے اس فرمان کا مطلب ہے: ”قومیں اور قبیلے“ [الحجرات: 13] الآیۃ، تو میں اولاد آدم میں سب سے زیادہ متقی اور اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ عزت والا ہوں، اور یہ فخر کے طور پر نہیں (بلکہ حقیقت بیان کر رہا ہوں)۔ پھر قبیلوں کو گھرانوں میں تقسیم کیا، تو مجھے ان میں سے بہتر گھرانے میں رکھا“، یہی اس کے اس فرمان کا مطلب ہے: ”اللہ تو یہی چاہتا ہے کہ اے اہل بیت! تم سے ہر قسم کی گندگی دور کر دے اور تمہیں خوب پاک کر دے“ [الأحزاب: 33] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12551]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 103، حدیث 12604»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں