الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
79. بَابٌ فِي قَوْلِهِ : الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ .
نبی اکرم ﷺ کے اس فرمان کا بیان: پانی (یعنی منی کے خروج سے) پانی (یعنی غسل لازم) ہوتا ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 1432 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مسند احمد: 17288
حدیث نمبر: 1432
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: نَادَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا عَلَى بَطْنِ امْرَأَتِي، فَقُمْتُ وَلَمْ أُنْزِلْ، فَاغْتَسَلْتُ، فَأَخْبَرْتُهُ أَنَّكَ دَعَوْتَنِي وَأَنَا عَلَى بَطْنِ امْرَأَتِي وَلَمْ أُمْنِ، فَاغْتَسَلْتُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا عَلَيْكَ، الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلند آواز میں پکارا، میں اُس وقت اپنی بیوی کے ساتھ وظیفہ زوجیت ادا کر رہا تھا، ابھی مجھے انزال نہیں ہوا تھا، میں اُٹھا میں نے غسل کیا، (بعد میں) میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ جب آپ نے مجھے بلایا تھا، اُس وقت میں اپنی بیوی کے ساتھ وظیفہ زوجیت ادا کر رہا تھا اور ابھی مجھے انزال نہیں ہوا تھا، میں نے غسل کر لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ تم پر لازم نہیں تھا، پانی، پانی کی وجہ سے لازم ہوتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1432]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1432]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16837، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4374»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
حدیث نمبر: 17288
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَيُّوبَ الْغَافِقِيِّ ، عَنْ بَعْضِ وَلَدِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، قَالَ: نَادَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا عَلَى بَطْنِ امْرَأَتِي، فَقُمْتُ وَلَمْ أُنْزِلْ، فَاغْتَسَلْتُ، وَخَرَجْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرْتُهُ أَنَّكَ دَعَوْتَنِي وَأَنَا عَلَى بَطْنِ امْرَأَتِي، فَقُمْتُ وَلَمْ أُنْزِلْ، فَاغْتَسَلْتُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا عَلَيْكَ الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ"، قَالَ رَافِعٌ: ثُمَّ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ ذَلِكَ بِالْغُسْلِ .
حضرت رافع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے میرے گھر کے باہر سے آواز دی، میں اس وقت اپنی بیوی کے ساتھ " مشغول " تھا، آواز سن کر میں اٹھ کھڑا ہوا، اس وقت تک انزال نہیں ہوا تھا تاہم میں نے غسل کرلیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس باہر نکل آیا اور بتایا کہ جس وقت آپ نے مجھے آواز دی، اس وقت میں اپنی بیوی کے ساتھ مشغول تھا، میں اسی وقت اٹھ کھڑا ہوا، انزال نہیں ہوا تھا لیکن میں نے غسل کرلیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کی ضرورت نہیں تھی انزال سے غسل واجب ہوتا ہے، بعد میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں غسل کا حکم دے دیا تھا۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17288]
الحكم على الحديث:
مرفوعه صحيح لغيره، وهذا اسناد ضعيف لضعف رشدين بن سعد، ولجهالة بعض ولد رافع
حدیث نمبر: 1438
وَعَنْ بَعْضِ وَلَدِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: نَادَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا عَلَى بَطْنِ امْرَأَتِي فَقُمْتُ وَلَمْ أُنْزِلْ، فَاغْتَسَلْتُ وَخَرَجْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْتُهُ أَنَّكَ دَعَوْتَنِي وَأَنَا عَلَى بَطْنِ امْرَأَتِي، فَقُمْتُ وَلَمْ أُنْزِلْ فَاغْتَسَلْتُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا عَلَيْكَ، الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ". قَالَ رَافِعٌ: ثُمَّ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ ذَلِكَ بِالْغُسْلِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: عَنْ سَهْلِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ أَبِيهِ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: عَنْ سَهْلِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ أَبِيهِ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے کے حوالے سے، سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کا یہ بیان منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا میں اُس وقت اپنی بیوی کے قریب تھا، میں اُٹھ گیا، ابھی مجھے انزال نہیں ہوا تھا، میں نے غسل کیا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو گیا، میں نے آپ کو بتایا کہ جب آپ نے مجھے بلایا تھا، اُس وقت میں اپنی بیوی کے قریب تھا، میں اُٹھ گیا، ابھی مجھے انزال نہیں ہوا تھا، اور میں نے غسل کر لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم پر کوئی گناہ نہیں ہونا تھا، کیونکہ پانی، پانی کی وجہ سے لازم ہوتا ہے۔ سیدنا رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: بعد میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایسی صورتحال میں غسل کرنے کا حکم دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: یہ سہل بن رافع کے حوالے سے، اُن کے والد سے منقول ہے، اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1438]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: یہ سہل بن رافع کے حوالے سے، اُن کے والد سے منقول ہے، اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1438]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16837، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6509»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف