🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
79. بَابٌ فِي قَوْلِهِ : الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ .
نبی اکرم ﷺ کے اس فرمان کا بیان: پانی (یعنی منی کے خروج سے) پانی (یعنی غسل لازم) ہوتا ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 1441 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1441
المعجم الکبیر للطبرانی: 17330
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1441
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَائِذٍ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ عَمَّا يُوجِبُ الْغُسْلَ مِنَ الْجِمَاعِ، وَعَنِ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ، وَعَمَّا يَحِلُّ مِنَ الْحَائِضِ. فَقَالَ مُعَاذٌ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ:" إِذَا جَاوَزَ الْخِتَانُ الْخِتَانَ فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ، وَأَمَّا الصَّلَاةُ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ فَتَوَشَّحَ بِهِ، وَأَمَّا مَا يَحِلُّ مِنَ الْحَائِضِ فَإِنَّهُ يَحِلُّ مِنْهَا مَا فَوْقَ الْإِزَارِ، وَاسْتِعْفَافُهُ عَنْ ذَلِكَ أَفْضَلُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ قِصَّةَ الْحَائِضِ، وَرِجَالُ أَبِي دَاوُدَ فِيهِمْ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لِتَدْلِيسِهِ، وَإِسْنَادُ هَذَا حَسَنٌ.
عبدالرحمن بن عائذ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: صحبت کرنے کے حوالے سے کون سی چیز غسل کو واجب کرتی ہے؟ ایک کپڑے میں نماز ادا کرنے کا حکم کیا ہے؟ اور حیض والی عورت کے ساتھ کس حد تک تعلق جائز ہے؟ تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا تھا: تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب شرمگاہ، شرمگاہ سے مل جائے، تو غسل واجب ہو جاتا ہے، جہاں تک ایک کپڑے میں نماز ادا کرنے کا تعلق ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے توشیح کے طور پر لپیٹ کر نماز ادا کی تھی، جہاں تک حیض والی عورت کے ساتھ قربت کا تعلق ہے، تو تہبند سے اوپر والے حصے کے ساتھ تعلق رکھنا جائز ہے، لیکن اس سے بھی بچ کے رہنا، زیادہ فضیلت رکھتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام ابوداؤد نے اس میں سے حیض والی عورت کا واقعہ ذکر کیا ہے، امام ابوداؤد کے رجال میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے، اور وہ تدلیس کرنے کی وجہ سے ضعیف ہے، اس روایت کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1441]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21541، وأخرجه مسند البزار برقم: 2675»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17330
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الْمَلِكِ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقُرَشِيُّ الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ ، ثَنَا أَبِي ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالُوا: ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْخُزَاعِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَائِذٍ ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ عَمَّا يُوجِبُ الْغُسْلَ مِنَ الْجِمَاعِ، وَعَنِ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ، وَعَمَّا يَحِلُّ لِلْحَائِضِ مِنْ زَوْجِهَا؟ فَقَالَ مُعَاذٌ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ: إِذَا جَاوَزَ الْخِتَانُ الْخِتَانَ فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ، وَأَمَّا الصَّلَاةُ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، فَتَوَشَّحْ بِهِ، وَأَمَّا مَا يَحِلُّ مِنَ الْحَائِضِ، فَإِنَّهُ يَحِلُّ مَنْهَا مَا فَوْقَ الْإِزَارِ، وَاسْتِعْفَافٌ عَنْ ذَلِكَ أَفْضَلُ ".
عبدالرحمٰن بن عائذ رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ جماع سے غسل کس وقت واجب ہوتا ہے، اور ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کے بارے میں، اور یہ کہ حائضہ سے کیا حلال ہے، تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب دونوں ختنہ گاہیں ایک دوسرے سے تجاوز کر جائیں (مل جائیں) تو غسل واجب ہو جاتا ہے، اور ایک کپڑے میں نماز کا معاملہ یہ ہے کہ اسے اوڑھ لو، اور حائضہ سے جو حلال ہے وہ یہ ہے کہ تہبند سے اوپر کا حصہ حلال ہے، اور اس سے بھی بچنا افضل ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17330]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 99، حدیث 194»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں