🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
63. بَابُ بِشَارَتِهِ بِالْجَنَّةِ .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کو جنت کی خوشخبری ملنا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 14685 (کل: 7 مقامات، 4 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14685، 14379
مسند احمد: 14838، 15065
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6553
فضائل صحابہ: 206، 977
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14685
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ مِنْ تَحْتِ هَذَا الصُّورِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ". قَالَ: فَطَلَعَ أَبُو بَكْرٍ، فَهَنَّأْنَاهُ بِمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. ثُمَّ لَبِثَ هُنَيْهَةً، ثُمَّ قَالَ:" يَطْلُعُ مِنْ تَحْتِ هَذَا الصُّورِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ". فَطَلَعَ عُمَرُ، فَهَنَّأْنَاهُ بِمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. ثُمَّ قَالَ:" يَطْلُعُ مِنْ تَحْتِ هَذَا الصُّورِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، اللَّهُمَّ إِنْ شِئْتَ جَعَلْتَهُ عَلِيًّا". ثَلَاثَ مَرَّاتٍ قَالَ: فَطَلَعَ عَلِيٌّ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کھجوروں کے ان درختوں کے نیچے سے تمہارے سامنے اہل جنت سے تعلق رکھنے والا ایک شخص آئے گا، راوی کہتے ہیں: تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سامنے آئے، ہم نے انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے حوالے سے مبارک باد دی، پھر کچھ دیر گزرنے کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کھجور کے ان درختوں کے نیچے سے اہل جنت سے تعلق رکھنے والا ایک شخص سامنے آئے گا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سامنے آئے، ہم نے انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے حوالے سے مبارک باد دی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بھجور کے ان درختوں کے نیچے سے اہل جنت سے تعلق رکھنے والا ایک شخص سامنے آئے گا، اے اللہ! اگر تو چاہے تو اسے علی بنا دے! یہ بات آپ نے تین مرتبہ کہی تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سامنے آ گئے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14685]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14424»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14838
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي الْعَبَّاسِ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْمَلِيحِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ مِنْ تَحْتِ هَذَا السُّورِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ"، قَالَ: فَطَلَعَ عَلَيْهِمْ أَبُو بَكْرٍ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ، فَهَنَّأْنَاهُ بِمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ لَبِثَ هُنَيْهَةً، ثُمَّ قَالَ:" يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ مِنْ تَحْتِ هَذَا السُّورِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ"، قَالَ: فَطَلَعَ عُمَرُ، قَالَ: فَهَنَّأْنَاهُ بِمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: ثُمَّ قَالَ:" يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ مِنْ تَحْتِ هَذَا السُّورِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، اللَّهُمَّ إِنْ شِئْتَ جَعَلْتَهُ عَلِيًّا" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَطَلَعَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابھی تمہارے پاس ایک جنتی آئے گا تھوڑی دیر بعد سیدنا صدیق اکبر تشریف لائے ہم نے انہیں مبارک باد دی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابھی تمہارے پاس ایک اور جنتی آدمی آئے گا تھوڑ دیر بعد سیدنا عمر تشریف لائے ہم نے انہیں بھی مبارک باد دی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا کہ ابھی تمہارے تمہارے پاس ایک اور جنتی آدمی آئے گا اور فرمانے لگے کہ اے اللہ اگر تو چاہے تو آنے والا علی ہو چنانچہ سیدنا علی ہی آئے اور ہم نے انہیں بھی مبارک باد دی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14838]

الحكم على الحديث:
إسناده محتمل للتحسين من أجل عبدالله بن محمد بن عقيل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15065
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ , أَخْبَرَنَا شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ , عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ:" يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ" , أَوْ قَالَ:" يَدْخُلُ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ"، فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , ثُمَّ قَالَ:" يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ، أَوْ يَدْخُلُ عَلَيْكُمْ شَابٌّ - يُرِيدُ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ"، قَالَ: فَجَاءَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , ثُمَّ قَالَ:" يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ , اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ عَلِيًّا , اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ عَلِيًّا"، قَالَ: فَجَاءَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابھی تمہارے پاس ایک جنتی آئے گا تھوڑی دیر بعد سیدنا صدیق اکبر تشریف لائے ہم نے انہیں مبارک باد دی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابھی تمہارے پاس ایک اور جنتی آدمی آئے گا تھوڑ دیر بعد سیدنا عمر تشریف لائے ہم نے انہیں بھی مبارک باد دی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا کہ ابھی تمہارے تمہارے پاس ایک اور جنتی آدمی آئے گا اور فرمانے لگے کہ اے اللہ! اسے علی بنا دے، اے اللہ! اسے علی بنا دے چنانچہ سیدنا علی ہی آئے اور ہم نے انہیں بھی مبارک باد دی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15065]

الحكم على الحديث:
حديث محتمل للتحسين، وهذا إسناد ضعيف لضعف شريك بن عبدالله النخعي، لكنه متابع، عبدالله بن محمد بن عقيل حديثه حسن فى الشواهد والمتابعات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14379
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ مِنْ تَحْتِ هَذَا الصُّورِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ". قَالَ: فَطَلَعَ أَبُو بَكْرٍ، فَهَنَّأْنَاهُ بِمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
ثُمَّ لَبِثَ هُنَيْهَةً، ثُمَّ قَالَ:" يَطْلُعُ مِنْ تَحْتِ هَذَا الصُّورِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ". فَطَلَعَ عَمَرُ، فَهَنَّأْنَاهُ بِمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. ثُمَّ قَالَ:" يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ مِنْ تَحْتِ هَذَا الصُّورِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، اللَّهُمَّ إِنْ شِئْتَ جَعَلْتَهُ عَلِيًّا". ثَلَاثَ مَرَّاتٍ قَالَ: فَطَلَعَ - صَلَوَاتُ اللَّهِ وَسَلَامُهُ عَلَيْهِمْ -.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: درختوں کے اس جھنڈ کے نیچے سے ایک شخص تمہارے سامنے آئے گا جو جنتی ہو گا، راوی کہتے ہیں: تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سامنے آئے، ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق انہیں مبارک باد دی، پھر کچھ دیر گزری تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس جھنڈ کے نیچے سے ایک شخص تمہارے سامنے آئے گا، وہ جنتی ہو گا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سامنے آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے بموجب ہم نے انہیں مبارک باد دی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس جھنڈ کے نیچے سے ایک شخص تمہارے سامنے آئے گا جو جنتی ہو گا، اے اللہ! اگر تو چاہے، تو اسے علی بنا دے، یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، راوی کہتے ہیں: تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سامنے آئے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14379]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (56/33)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14424»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6553
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "مَشَيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى امْرَأَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَذَبَحَتْ لَهُمْ شَاةً، فَأُتِينَا بِذَلِكَ الطَّعَامِ فَقَالَ: لَيَدْخُلَنَّ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ. فَدَخَلَ أَبُو بَكْرٍ، ثُمَّ قَالَ: لَيَدْخُلَنَّ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ. فَدَخَلَ عُمَرُ، ثُمَّ قَالَ: لَيَدْخُلَنَّ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، اللَّهُمَّ إِنْ شِئْتَ جَعَلْتَهُ عَلِيًّا. فَدَخَلَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ .
وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَلَفْظُهُ: "مَشَيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى امْرَأَةِ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَرَشَتْ لَنَا أُصُولَ نَخْلٍ، وَذَبَحَتْ لَنَا شَاةً، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَيَدْخُلَنَّ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ. فَدَخَلَ أَبُو بَكْرٍ، ثُمَّ قَالَ: لَيَدْخُلَنَّ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ. فَدَخَلَ عُمَرُ، ثُمَّ قَالَ: لَيَدْخُلَنَّ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ. ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ إِنْ شِئْتَ جَعَلْتَهُ عَلِيًّا. فَدَخَلَ عَلِيٌّ، فَأُتِيَ بِطَعَامٍ فَأَكَلْنَا، ثُمَّ قُمْنَا إِلَى الظُّهْرِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ أَحَدٌ مِنَّا، ثُمَّ أُتِينَا بِبَقِيَّةِ الطَّعَامِ فَمَسَسْنَا مِنْهُ، ثُمَّ قُمْنَا إِلَى الْعَصْرِ وَلَمْ يَمَسَّ أَحَدٌ مِنَّا مَاءً".
وَالْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ وَلَفْظُهُ: أَنَّ جَابِرًا قَالَ: "خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى بَيْتِ امْرَأَةِ سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ بِالْعَوَالِي، فَلَمَّا انْتَهَى إِلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ مَعَهُ قَالَتْ: مَرْحَبًا بِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، جُعِلْتُ فِدَاكَ. وَنَصَبَتْ تَحْتَ صُورٍ لَهَا - وَالصُّورُ النَّخْلُ الَّذِي ارْتَفَعَ شَيْئًا وَلَمْ يَبْلُغْ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَطْلُعُ الْآنَ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ. قَالَ: فَمَكَثَ شَيْئًا فَطَلَعَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَطْلُعُ عَلَيْكُمُ الْآنَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ. قَالَ: فَمَكَثْنَا شَيْئًا، ثُمَّ طَلَعَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَطْلُعُ الْآنَ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، اللَّهُمَّ إِنْ شِئْتَ جَعَلْتَهُ عَلِيًّا. قَالَ: فَمَكَثْنَا شَيْئًا فَطَلَعَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ فَسُرَّ وَجْهُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيَاضًا وَحُمْرَةً، وَكَانَ إِذَا بُشِّرَ لَقِيَ ذَلِكَ، وَهَنَّأْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى ذَلِكَ".
وَرَوَاهُ مُسَدَّدٌ وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ ( وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ) وَأَبُو يَعْلَى وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ وَالْحَاكِمُ وَالْبَيْهَقِيُّ وَغَيْرُهُمْ، وَتَقَدَّمَ فِي الطَّهَارَةِ فِي بَابِ تَرْكِ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ، وَتَقَدَّمَ فِي الْفَرَائِضِ فِي بَابِ قِسْمَةِ الْمَوَارِيثِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ انصار کی ایک خاتون کی طرف پیدل چل کر گیا، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک بکری ذبح کی، پھر جب ہمارے پاس وہ کھانا لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے پاس ابھی ایک ایسا شخص داخل ہوگا جو جنتی ہے“، چنانچہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ داخل ہوئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے پاس اب ایک ایسا شخص داخل ہوگا جو جنتی ہے“، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ داخل ہوئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے پاس اب ایک ایسا شخص داخل ہوگا جو اہل جنت میں سے ہے، اے اللہ! اگر تو چاہے تو اسے علی بنا دے“، چنانچہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ داخل ہوئے۔ اسے امام ابوداؤد طیالسی نے روایت کیا ہے۔ ابوبکر بن ابی شیبہ کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک انصاری شخص کی زوجہ کے پاس گیا، انہوں نے ہمارے لیے کھجور کے درختوں کے نیچے جگہ بنائی اور ہمارے لیے ایک بکری ذبح کی، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اہلِ جنت میں سے ایک شخص داخل ہوگا“، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ داخل ہوئے، پھر فرمایا: ”اہلِ جنت میں سے ایک شخص داخل ہوگا“، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ داخل ہوئے، پھر فرمایا: ”اہلِ جنت میں سے ایک شخص داخل ہوگا“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ إِنْ شِئْتَ جَعَلْتَهُ عَلِيًّا» ”اے اللہ! اگر تو چاہے تو اسے علی بنا دے“، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ داخل ہوئے، پھر کھانا لایا گیا اور ہم نے کھایا، پھر ہم ظہر کی نماز کے لیے کھڑے ہوئے اور ہم میں سے کسی نے دوبارہ وضو نہیں کیا، پھر ہمارے پاس بقیہ کھانا لایا گیا تو ہم نے اس میں سے کچھ کھایا، پھر ہم عصر کے لیے کھڑے ہوئے اور ہم میں سے کسی نے پانی کو نہیں چھوا (یعنی دوبارہ وضو نہیں کیا)۔ حارث بن ابی اسامہ کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ عوالی میں سیدنا سعد بن ربیع رضی اللہ عنہ کی زوجہ کے گھر کی طرف نکلے، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس پہنچے اور ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، تو انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ کو خوش آمدید، میں آپ پر قربان جاؤں، اور انہوں نے چھوٹے کھجور کے درختوں کے نیچے جگہ تیار کی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ابھی تمہارے سامنے اہل جنت میں سے ایک شخص ظاہر ہوگا“، راوی کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تھوڑی دیر ٹھہرے تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نمودار ہوئے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اب تمہارے سامنے اہل جنت میں سے ایک شخص ظاہر ہوگا“، ہم تھوڑی دیر ٹھہرے تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نمودار ہوئے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اب تمہارے سامنے اہل جنت میں سے ایک شخص ظاہر ہوگا، اے اللہ! اگر تو چاہے تو اسے علی بنا دے“، راوی کہتے ہیں کہ ہم تھوڑی دیر ٹھہرے تو سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نمودار ہوئے، جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہِ مبارک فرطِ مسرت سے سرخ و سفید ہو کر چمک اٹھا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ عادت مبارکہ تھی کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی خوشخبری دی جاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے روئے انور پر اس کے اثرات ظاہر ہو جاتے تھے، اور ہم نے اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مبارکباد پیش کی۔ نیز اسے مسدد، محمد بن یحییٰ بن ابی عمر، احمد بن حنبل، ابو یعلیٰ، ابن حبان نے اپنی صحیح میں، حاکم اور بیہقی وغیرہ نے بھی روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 6553]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14742، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 30، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4716، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 380، 382، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1145»

الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 206
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ حَبِيبٍ الْأَسَدِيُّ لُوَيْنٌ، قَثَنَا أَبُو الْمَلِيحِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "يَطْلُعُ مِنْ تَحْتِ هَذَا الصَّوْرِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ إِنْ شِئْتَ جَعَلْتَهُ عَلِيًّا" ، فَطَلَعَ عَلِيٌّ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نخلستان کے پیچھے سے ابھی ایک جنتی شخص نمودار ہوگا“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اللہ کے حضور) عرض کیا: «اللَّهُمَّ إِنْ شِئْتَ جَعَلْتَهُ عَلِيًّا» ”اے اللہ! اگر تو چاہے تو اسے علی بنا دے“، چنانچہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ ہی نمودار ہوئے۔ [فضائل الصحابة/فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه/حدیث: 206]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده حسن . .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسند أحمد برقم: 14424، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14378، 14379»
«مسند الامام احمد: 3/387، 356، 331؛ المستدرك علي الصحيحين للحاكم: 3/34»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 977
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: " يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، أَوْ قَالَ: يَدْخُلُ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ "، فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ ، ثُمَّ قَالَ: "يَطْلُعُ، أَوْ يَدْخُلُ - شَكَّ يَزِيدُ - رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ"، قَالَ: فَجَاءَ عُمَرُ ، ثُمَّ قَالَ: "يَطْلُعُ، أَوْ يَدْخُلُ، عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ عَلِيًّا ، اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ عَلِيًّا" ، فَجَاءَ عَلِيٌّ .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے سامنے ابھی اہل جنت میں سے ایک شخص نمودار ہوگا“ یا فرمایا: ”تمہارے پاس اہل جنت میں سے ایک شخص داخل ہوگا“، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے۔
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اہل جنت میں سے ایک شخص نمودار ہوگا یا داخل ہوگا“ - راوی یزید رحمہ اللہ کو یہاں شک ہے - تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے۔
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے سامنے ابھی اہل جنت میں سے ایک شخص نمودار ہوگا یا داخل ہوگا، «اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ عَلِيًّا، اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ عَلِيًّا» ”اے اللہ! اسے علی بنا دے، اے اللہ! اسے علی بنا دے““، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے۔ [فضائل الصحابة/أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه/حدیث: 977]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده حسن. شريك سيء الحفظ لكن تابعه زائدة عند ابن أبي عاصم في السنة (ل ١٤٣ أ) عن عبدالله بن محمد بن عقيل. ومضى برقم ٢٠٦ أيضاً. .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسند أحمد برقم: 14647، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14378»
«تقدم تخريجه في رقم: 206»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں