🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. بَابٌ فِي الْمَذْيِ .
مذی کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 1567 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1567، 2649
المعجم الاوسط: 7870
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1567
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: بَعَثَ عَلِيٌّ رَجُلًا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْأَلُهُ عَنِ الْمَذْيِ، فَكَرِهَ أَنْ يَكُونَ هُوَ الَّذِي يَسْأَلُهُ لِمَكَانِ فَاطِمَةَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الرَّجُلُ يَرَى الْمَرْأَةَ فَيَمْذِي، أَعَلَيْهِ الْغُسْلُ؟ فَقَالَ:" تِلْكَ يَلْقَاهَا فُحُولَةُ الرِّجَالِ، يُجْزِئُكَ مِنْ ذَلِكَ الْوُضُوءُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو هَارُونَ الْعَبْدِيُّ، وَأَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجا، تاکہ وہ آپ سے مذی کے بارے میں دریافت کرے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کرنا اس لئے مناسب نہیں سمجھا کیونکہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا ان کی اہلیہ تھیں، اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایک شخص کسی عورت کو دیکھتا ہے، تو اُس کی مذی خارج ہو جاتی ہے، کیا اس پر غسل لازم ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس چیز کا سامنا جوان مردوں کو کرنا پڑتا ہے، ایسی صورت میں تمہارے لئے وضو کفایت کر جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوہارون عبدی ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1567]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7866»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2649
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ كَانَ لَهُ إِمَامٌ فَقِرَاءَةُ الْإِمَامِ لَهُ قِرَاءَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ أَبُو هَارُونَ الْعَبْدِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جس شخص کا امام ہو، تو امام کی قرأت اس کی قرأت شمار ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوہارون عبدی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2649]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7870
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ عِيسَى الطَّائِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ ، ثَنَا أَبُو هَارُونَ الْعَبْدِيُّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: بَعَثَ عَلِيٌّ رَجُلًا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلُهُ عَنِ الْمَذْيِ، وَكَرِهَ أَنْ يَكُونَ هُوَ الَّذِي يَسْأَلُهُ لِمَكَانِ فَاطِمَةَ ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، الرَّجُلُ يَرَى الْمَرْأَةَ فِي الطَّرِيقِ فَيُمْذِي، أَعَلَيْهِ الْغُسْلُ؟ فَقَالَ: تِلْكَ يَلْقَاهَا فُحُولَةُ الرِّجَالِ، يُجْزِئُكَ مِنْ ذَلِكَ الْوُضُوءُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي هَارُونَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مذی کا حکم دریافت کرنے کے لیے بھیجا، اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی نسبت کی وجہ سے خود پوچھنا مناسب نہ سمجھا۔ اس آدمی نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ایک آدمی راستے میں کسی عورت کو دیکھتا ہے اور اسے مذی خارج ہو جاتی ہے، کیا اس پر غسل واجب ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تو وہ کیفیت ہے جس سے جوان مرد دوچار ہوتے ہی ہیں، تمہارے لیے اس سے وضو ہی کافی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو ہارون سے محمد بن ثابت کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے یہ صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7870]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه أبو هارون العبدي وأجمعوا على ضعفه «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 284» »
«قال ابن عدي: لا أعلم يرويه عن أبي هارون غير محمد بن ثابت «الكامل في الضعفاء، ج 7، ص 311» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف أبي هارون العبدي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں