🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
183. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی فضٰلت کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 15695 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 15695
صحیح ابن حبان: 7030
المعجم الکبیر للطبرانی: 5313
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15695
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ نَزَلَ ذَا الْحُلَيْفَةِ، فَخَرَجَ إِلَيْهِمُ الصِّبْيَانُ فَيُخْبِرُونَهُمْ عَنْ أَهْلِيهِمْ، فَأُخْبِرَ أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ بِمَوْتِ امْرَأَتِهِ فَبَكَى، فَقِيلَ لَهُ: أَتَبْكِي؟ فَقَالَ: وَمَا لِي لَا أَبْكِي وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ الْعَرْشَ اهْتَزَّتْ أَعْوَادُهُ لِمَوْتِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ". وَأَسَانِيدُهَا كُلُّهَا حَسَنَةٌ.
یہ روایت امام طبرانی نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے نقل کی ہے، وہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر سے واپس تشریف لاتے تھے، تو آپ ذوالحلیفہ میں پڑاؤ کرتے تھے، بچے نکل کر ان لوگوں کے پاس آتے تھے اور ان کے گھر بار کے بارے میں انہیں بتاتے تھے، سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ کو ان کی اہلیہ کے انتقال کے بارے میں بتایا گیا، تو وہ رونے لگے، ان سے کہا: گیا: آپ رو رہے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: میں کیوں نہ روؤں، جبکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عرش کے پائے، سعد بن معاذ کے انتقال کی وجہ سے ہل گئے۔“ اس روایت کی تمام اسانید حسن ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15695]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (553)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7030
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ أُسَيْدَ بْنَ حُضَيْرٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " اهْتَزَّ الْعَرْشُ لِوَفَاةِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ" .
محمد بن عمرو اپنے والد کے حوالے سے اور وہ اپنے دادا کے حوالے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”سعد بن معاذ کے انتقال پر عرش جھوم اٹھا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7030]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7030، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1802، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10484، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19401، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 32980» «رقم طبعة با وزير 6991»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «الصحيحة» (1288)، «الإرواء» (3/ 166 - 167)، «الظلال» (1/ 247 - 248) «مختصر الشمائل» (30/ 16). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث حسن لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5313
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، قَالَا: ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ ، قَالَا: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا قَدِمَ ذَا الْحُلَيْفَةِ، تَلَقَّاهُ غِلْمَانُ الْأَنْصَارِ يُخْبِرُونَهُ عَنْ أَهْلِيهِمْ، فَقِيلَ لِأُسَيْدِ بْنِ حُضَيْرٍ : مَاتَتِ امْرَأَتُكَ، فَبَكَى، وَكُنْتُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: أَتَبْكِي وَأَنْتَ صَاحِبُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ لَكَ مِنَ السَّوَابِقِ مَا تَقَدَّمَ؟ قَالَ: فَيَحِقُّ لِي أَنْ لَا أَبْكِي، وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: اهْتَزَّتْ أَعْوَادُ الْعَرْشِ لِمَوْتِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
علقمہ بن وقاص رحمہ اللہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب ذوالحلیفہ پہنچتے تو انصار کے لڑکے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا استقبال کرتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے گھر والوں کی خبر دیتے۔ سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ سے کہا گیا: تمہاری بیوی فوت ہو گئی ہے، تو وہ رونے لگے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں ان کے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان تھی، تو میں نے کہا: کیا آپ روتے ہیں حالانکہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی ہیں، اور آپ کو جو سبقتیں حاصل ہیں سو حاصل ہیں؟ انہوں نے کہا: تو مجھے یہ حق پہنچتا ہے کہ میں نہ روؤں، اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی موت پر عرش کی چوبیں تک ہل گئیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5313]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 10، حدیث 5332»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں