🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
305. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ الطَّائِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عدی بن حاتم طائی رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 16112 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16112
المعجم الکبیر للطبرانی: 14210
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16112
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: قَدِمَ عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ الطَّائِيُّ الْكُوفَةَ، فَأَتَيْتُهُ فِي أُنَاسٍ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ، فَقُلْنَا لَهُ: حَدِّثْنَا بِحَدِيثٍ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: بُعِثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالنُّبُوَّةِ وَلَا أَعْلَمُ أَحَدًا مِنِ الْعَرَبِ كَانَ أَشَدَّ لَهُ بُغْضًا، وَلَا أَشَدَّ كَرَاهِيَةً لَهُ مِنِّي، حَتَّى خَرَجْتُ فَلَحِقْتُبِالرُّومِ ؛ فَتَنَصَّرْتُ فِيهِمْ، فَلَمَّا بَلَغَنِي مَا يَدْعُو إِلَيْهِ مِنَ الْأَخْلَاقِ الْحَسَنَةِ، وَمَا قَدِ اجْتَمَعَ إِلَيْهِ مِنَ النَّاسِ، ارْتَحَلْتُ حَتَّى أَتَيْتُهُ، فَوَقَفْتُ عِنْدَهُ، وَعِنْدَهُ صُهَيْبٌ وَبِلَالٌ وَسَلْمَانُ، فَقَالَ:" يَا عَدِيُّ بْنَ حَاتِمٍ، أَسْلِمْ تَسْلَمْ". فَقُلْتُ: أَخٍ أَخٍ فَأَنَخْتُ، فَجَلَسْتُ وَأَلْزَقْتُ رُكْبَتِي بِرُكْبَتِهِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الْإِسْلَامُ؟ قَالَ:" تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ، وَتُؤْمِنُ بِالْقَدَرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ وَحُلْوِهِ وَمُرِّهِ، يَا عَدِيُّ بْنَ حَاتِمٍ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَأْتِيَ الظَّعِينَةُ مِنَ الْحِيرَةِ". - وَلَمْ يَكُنْ يَوْمَئِذٍ كُوفَةُ -" حَتَّى تَطُوفَ بِهَذِهِ الْكَعْبَةِ بِغَيْرِ خَفِيرٍ، يَا عَدِيُّ بْنَ حَاتِمٍ، لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَحْمِلَ جِرَابَ الْمَالِ، فَتَطُوفَ بِهِ فَلَا تَجِدُ أَحَدًا يَقْبَلُهُ، فَتَضْرِبُ بِهِ الْأَرْضَ فَتَقُولُ: لَيْتَكَ لَمْ تَكُنْ، لَيْتَكَ كُنْتَ تُرَابًا".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ يَسِيرٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: سیدنا عدی بن حاتم طائی رضی اللہ عنہ کوفہ تشریف لائے، میں اہل کوفہ سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کے ہمراہ ان کی خدمت میں حاضر ہوا، ہم نے ان سے کہا: آپ ہمیں ایسی حدیث بیان کیجئے جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو , تو انہوں نے بتایا:
”جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نبوت کے ہمراہ مبعوث کیا گیا، تو میرے علم کے مطابق عربوں میں کوئی ایسا فرد نہیں ہے، جو مجھ سے زیادہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ناپسند کرتا ہو اور مجھ سے زیادہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ناگوار سمجھتا ہو، یہاں تک کہ میں اپنے علاقے سے نکلا اور رومیوں کے ساتھ جا کے مل گیا، میں نے عیسائیت اختیار کر لی، جب مجھے یہ اطلاع ملی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کن اچھے اخلاق کی طرف دعوت دیتے ہیں، لوگ کس طرح ان کے اردگرد اکٹھے ہو رہے ہیں، تو میں سوار ہوا اور آپ کے پاس آیا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر ٹھہر گیا، اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صہیب، بلال، سلمان موجود تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عدی بن حاتم اسلام قبول کر لو، تم سلامت رہو گے میں نے کہا: اُخ اُخ، پھر میں نے سواری کو بٹھایا اور پھر میں بیٹھ گیا، میرا گھٹنا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنے سے مس کر رہا تھا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اسلام کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کہ تم اللہ تعالیٰ، اس کے فرشتوں، اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں پر ایمان رکھو اور تم تقدیر پر ایمان رکھو، خواہ وہ اچھی ہو یا بری ہو، میٹھی ہو یا کڑوی ہو، اے عدی بن حاتم! قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی، جب تک کوئی عورت ”حیرہ“ سے چل کر، بیت اللہ کا طواف کرنے کے لئے آ جائے گی اور اسے کوئی اندیشہ نہیں ہو گا، راوی کہتے ہیں: ان دنوں کوفہ تو ہوتا ہی نہیں تھا (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عدی بن حاتم! قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی، جب تک (یہ نہیں ہو گا کہ) تم مال کا تھیلا لے کر نکلو گے، اور چکر لگاؤ گے، لیکن تمہیں کوئی ایسا شخص نہیں ملے گا کہ جو اس کو قبول کرے، تو تم اس مال کو زمین پر مار کر یہ کہو گے: کاش! تم اس سے پہلے ہوتے ہی نہیں، یا کاش تم اس سے پہلے مٹی ہو چکے ہوتے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا معمولی سا حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدلاعلیٰ بن ابومساور ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16112]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (69/17)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 87»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14210
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغَوِيُّ ، ثَنَا صَالِحُ بْنُ مَالِكٍ الْخُوَارَزْمِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ ، حَدَّثَنِي عَامِرٌ الشَّعْبِيُّ ، قَالَ: قَدِمَ عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ الطَّائِيُّ الْكُوفَةَ فَأَتَيْتُهُ فِي أُنَاسٍ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ فَقُلْنَا لَهُ: حَدِّثْنَا بِحَدِيثٍ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: بُعِثَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالنُّبُوَّةِ وَلَا أَعْلَمُ أَحَدًا مِنَ الْعَرَبِ كَانَ أَشَدَّ لَهُ بُغْضًا وَلَا أَشَدَّ لَهُ كَرَاهِيَةً مِنِّي، حَتَّى لَحِقْتُ بِالرُّومِ فَتَنَصَّرْتُ فِيهِمْ، فَلَمَّا بَلَغَنِي مَا يَدْعُو إِلَيْهِ مِنَ الْأَخْلَاقِ الْحَسَنَةِ، وَمَا قَدِ اجْتَمَعَ إِلَيْهِ مِنَ النَّاسِ، ارْتَحَلْتُ حَتَّى أَتَيْتُهُ فَوَقَفْتُ عَلَيْهِ وَعِنْدَهُ صُهَيْبٌ وَبِلَالٌ وَسَلْمَانُ فَقَالَ: " يَا عَدِيُّ بْنَ حَاتِمٍ ، أَسْلِمْ تَسْلَمْ " فَقُلْتُ: أَخْ أَخْ، فَأَنَخْتُ وَجَلَسْتُ وَأَلْزَقْتُ رُكْبَتِي بِرُكْبَتِهِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا الْإِسْلَامُ؟ قَالَ: تُؤْمِنُ بِاللهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَتُؤْمِنُ بِالْقَدَرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ وَحُلْوِهِ وَمُرِّهِ، يَا عَدِيُّ بْنَ حَاتِمٍ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُفْتَحَ خَزَائِنُ كِسْرَى وَقَيْصَرَ ، يَا عَدِيُّ بْنَ حَاتِمٍ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَأْتِيَ الظَّعِينَةُ مِنَ الْحَرَّةِ - وَلَمْ يَكُنْ يَوْمَئِذٍ كُوفَةُ - حَتَّى تَطُوفَ بِهَذِهِ الْكَعْبَةِ بِغَيْرِ خَفِيرٍ، يَا عَدِيُّ بْنَ حَاتِمٍ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَطُوفَ جِرَابُ الْمَالِ فَتَطُوفَ بِهِ وَلَا تَجِدَ لَهُ أَحَدًا يَقْبَلُهُ فَتَضْرِبَ بِهِ الْأَرْضَ فَتَقُولَ: لَيْتَكَ لَمْ تَكُنْ، لَيْتَكَ كُنْتَ تُرَابًا.
امام شعبی رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدنا عدی بن حاتم طائی رضی اللہ عنہ کوفہ تشریف لائے تو میں اہل کوفہ کے کچھ لوگوں کے ساتھ ان کے پاس گیا، ہم نے ان سے کہا: ہمیں کوئی ایسی حدیث سنائیے جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نبوت کے ساتھ مبعوث ہوئے تو میں عرب میں کسی کو نہیں جانتا تھا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مجھ سے زیادہ بغض اور نفرت رکھتا ہو، یہاں تک کہ میں رومیوں سے جا ملا اور ان میں نصرانی ہو گیا۔ پھر جب مجھے یہ بات پہنچی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کن اچھے اخلاق کی دعوت دیتے ہیں اور لوگ کس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد جمع ہو گئے ہیں، تو میں سفر کر کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑا ہو گیا، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سیدنا صہیب، سیدنا بلال اور سیدنا سلمان رضی اللہ عنہم موجود تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عدی بن حاتم! اسلام لے آؤ، سلامتی پاؤ گے۔“ میں نے (اونٹ بٹھانے کی آواز) ”اخ اخ“ کہی، پھر اونٹ بٹھا کر بیٹھ گیا اور اپنا گھٹنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنے سے ملا لیا۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اسلام کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اللہ، اس کے فرشتوں، اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ، اور تقدیر پر ایمان لاؤ، اس کے اچھے اور برے، میٹھے اور کڑوے پر۔ اے عدی بن حاتم! قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک کسریٰ اور قیصر کے خزانے فتح نہ کر لیے جائیں۔ اے عدی بن حاتم! قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک حرہ سے (اکیلی) کجاوے پر سوار عورت نہ چلے - اس وقت کوفہ ابھی آباد نہیں ہوا تھا - یہاں تک کہ وہ بغیر کسی محافظ کے اس کعبہ کا طواف کرے۔ اے عدی بن حاتم! قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک مال کا تھیلا (لوگوں میں) نہ گھومے، تم اسے لے کر گھومو گے اور اسے قبول کرنے والا کوئی نہ پاؤ گے، تو اسے زمین پر دے مارو گے اور کہو گے: کاش تو نہ ہوتا! کاش تو مٹی ہوتا!“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14210]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 69، حدیث 138»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں