🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ فَضْلِ ذِكْرِ اللَّهِ تَعَالَى ، وَالْإِكْثَارِ مِنْهُ
اللہ کا ذکر کرنے کی فضیلت اور اُسے زیادہ کرنا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 16751 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16751
المعجم الاوسط: 5968، 5969
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16751
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ أَنَّ رَجُلًا فِي حِجْرِهِ دَرَاهِمُ يُقَسِّمُهَا، وَآخَرُ يَذْكُرُ اللَّهَ كَانَ ذِكْرُ اللَّهِ أَفْضَلَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر کسی شخص کی گود میں درہم موجود ہوں، جنہیں وہ تقسیم کر رہا ہو اور دوسرا شخص اللہ کا ذکر کر رہا ہو، تو اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا زیادہ فضیلت رکھتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16751]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5966»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5968
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْأَحْمَرِ النَّاقِدُ، قَالَ: ثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: أَنَا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَكَّائِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، قَالَ: حَدَّثَنِي بِلَالٌ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ فَافْزَعُوا إِلَى الصَّلَاةِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ بِلَالٍ إِلَّا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، وَلَا عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى إِلَّا يَزِيدُ ، تَفَرَّدَ بِهِ زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللهِ .
سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”بلاشبہ سورج اور چاند اللہ عزوجل کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، لہٰذا جب تم (گرہن کی صورت میں) یہ دیکھو تو نماز کی طرف لپکو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے ابن ابی لیلیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابن ابی لیلیٰ سے یزید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں زیاد بن عبداللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5968]
تخریج الحدیث: «قال ابن حجر: وفي الباب مما لم يذكره عن جابر عند مسلم وذكر عدة طرق وبلال عند الطبراني وغيره فهذه عدة طرق غالبها على شرط الصحة «فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 2، ص 634» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 1094»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5969
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْأَحْمَرِ النَّاقِدُ، قَالَ: نَا عُمَرُ بْنُ مُوسَى الْحَادِي، قَالَ: نَا أَبُو هِلَالٍ، قَالَ: نَا جَابِرٌ أَبُو الْوَازِعِ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْ أَنَّ رَجُلًا فِي حِجْرِهِ دَرَاهِمُ يَقْسِمُهَا، وَآخَرُ يَذْكُرُ اللهَ، كَانَ الذَّاكِرُ لِلهِ أَفْضَلَ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي مُوسَى إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ عُمَرُ بْنُ مُوسَى .
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر ایک آدمی کی جھولی میں درہم ہوں اور وہ انہیں (راہِ خدا میں) تقسیم کر رہا ہو، اور دوسرا آدمی اللہ کا ذکر کر رہا ہو، تو اللہ کا ذکر کرنے والا افضل ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں عمر بن موسیٰ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5969]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: ورجاله وثقوا «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 74» »

الحكم على الحديث:
رجاله وثقوا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں