الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الدُّعَاءِ وَغَيْرِهِ .
دعا میں، اور اس کے علاوہ، نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجنا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 17288 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17288
الادب المفرد: 642
صحیح الادب المفرد: 499
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3327
حدیث نمبر: 17288
وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ لِحَاجَتِهِ، فَلَمْ يَتْبَعْهُ غَيْرُ عُمَرَ وَمَعَهُ فَخَّارَةُ مَاءٍ، فَوَجَدَهُ سَاجِدًا قَالَ: فَتَنَحَّى عَنْهُ حَتَّى رَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسَهُ، فَقَالَ:" قَدْ أَحْسَنْتَ (يَا عُمَرُ) حِينَ تَنَحَّيْتَ عَنِّي". فَقَالَ:" أَتَانِي جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: مَنْ صَلَّى عَلَيْكَ صَلَاةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ عَشْرًا، وَرَفَعَ لَهُ - أَحْسَبُهُ قَالَ: - عَشْرَ دَرَجَاتٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَلَمَةُ بْنُ وَرْدَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے علاوہ اور کوئی آپ کے پیچھے نہیں گیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس پانی کا ایک برتن تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سجدے کی حالت میں پایا، تو وہ ذرا پیچھے ہٹ کے کھڑے ہو گئے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سر مبارک اٹھایا تو آپ نے فرمایا: اے عمر! تم نے اچھا کیا کہ تم مجھ سے پیچھے ہٹ گئے ابھی جبرائیل میرے پاس آئے تھے اور انہوں نے بتایا: ”آپ کی امت کا جو شخص آپ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا، اللہ تعالیٰ اُس پر دس مرتبہ رحمت نازل کرے گا اور اس کے (راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ ہیں:) دس درجات بلند کرے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلمہ بن وردان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17288]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلمہ بن وردان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17288]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3159)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 642
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ وَرْدَانَ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا، وَمَالِكَ بْنَ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ يَتَبَرَّزُ، فَلَمْ يَجِدْ أَحَدًا يَتْبَعُهُ، فَخَرَجَ عُمَرُ فَاتَّبَعَهُ بِفَخَّارَةٍ أَوْ مِطْهَرَةٍ، فَوَجَدَهُ سَاجِدًا فِي مِسْرَبٍ، فَتَنَحَّى فَجَلَسَ وَرَاءَهُ، حَتَّى رَفَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأْسَهُ، فَقَالَ: ”أَحْسَنْتَ يَا عُمَرُ، حِينَ وَجَدْتَنِي سَاجِدًا فَتَنَحَّيْتَ عَنِّي، إِنَّ جِبْرِيلَ جَاءَنِي، فَقَالَ: مَنْ صَلَّى عَلَيْكَ وَاحِدَةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ عَشْرًا، وَرَفَعَ لَهُ عَشْرَ دَرَجَاتٍ.“
سیدنا انس اور سیدنا مالک بن اوس بن حدثان رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے باہر نکلے تو ساتھ جانے کے لیے کسی کو ساتھ نہ پایا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آپ کے پیچھے کوزے وغیرہ میں پانی لے کر گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک راستے یا چبوترے پر بحالت سجدہ پایا تو پیچھے ایک طرف ہٹ کر بیٹھ گئے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سجدہ پورا کیا، پھر فرمایا: ”عمر! تم نے بہت اچھا کیا کہ مجھے حالت سجدہ میں دیکھ کر ایک طرف ہٹ گئے۔ بلاشبہ جبرائیل علیہ السلام میرے پاس آئے تھے اور انہوں نے کہا: جو آپ پر ایک مرتبہ درود پڑھے اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا اور اس کے دس درجے بھی بلند کر دے گا۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 642]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: حسن .»
«أخرجه الجهضمى في فضل الصلاة برقم: 4، وأخرجه ابن ماسي في فوائده برقم: 83/1، وأخرجه أبونعيم في معرفة الصحابة برقم: 984» انظر الصحيحة: 829
«أخرجه الجهضمى في فضل الصلاة برقم: 4، وأخرجه ابن ماسي في فوائده برقم: 83/1، وأخرجه أبونعيم في معرفة الصحابة برقم: 984» انظر الصحيحة: 829
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 499
499/642 عن أنس ومالك بن أوس بن الحدثان: أن النبي صلى الله عليه وسلم خرج يتبرز فلم يجد أحداً يتبعه، فخرج عمر فاتبعه بفخارة أو مطهرة، فوجده ساجداً في مسرب، فتنحى فجلس وراءه، حتى رفع النبي صلى الله عليه وسلم رأسه، فقال:"أحسنت يا عمر حين وجدتني ساجداً فتنحيت عني؛ إن جبريل جائني فقال: من صلى عليك واحدة صلى الله عليه عشراً، ورفع له عشر درجات".
سیدنا انس اور سیدنا مالک بن اوس بن حدثان رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے نکلے۔ اس وقت آپ کو کوئی شخص نہ ملا جو آپ کے ساتھ جائے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آپ کے پیچھے ڈھیلے یا پانی کا لوٹا لے کر نکلے۔ انہوں نے آپ کو ایک میدان میں سجدے کی حالت میں پایا وہ علیحدہ ہو گئے اور آپ کے پیچھے بیٹھ گئے۔ یہاں تک کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اٹھایا اور فرمایا: ”عمر! یہ تم نے اچھا کیا کہ جب مجھے سجدہ میں پایا تو دور جا کربیٹھے، جبریل میرے پاس آئے تھے اور انہوں نے کہا: جو آپ پر ایک بار درود پڑھے گا اللہ اس پر دس رحمتیں نازل کرے گا اور اس کے دس درجے بلند کر دے گا۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 499]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: حسن .»
«أخرجه الجهضمى في فضل الصلاة برقم: 4، وأخرجه ابن ماسي في فوائده برقم: 83/1، وأخرجه أبونعيم في معرفة الصحابة برقم: 984» انظر الصحيحة: 829
«أخرجه الجهضمى في فضل الصلاة برقم: 4، وأخرجه ابن ماسي في فوائده برقم: 83/1، وأخرجه أبونعيم في معرفة الصحابة برقم: 984» انظر الصحيحة: 829
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 3327
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، ثَنَا سَلَمَةُ هُوَ ابْنُ وَرْدَانَ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ يَتَبَرَّزُ فَلَمْ يَجِدْ رَجُلًا يَتْبَعُهُ، فَفَزِعَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَاتَّبَعَهُ بِفَخَّارَةٍ، وَمَطْهَرَةٍ، فَوَجَدَهُ سَاجِدًا فِي مَشْرُبَةٍ لَهُ، فَتَنَحَّى فَجَلَسَ وَرَاءَهُ حَتَّى رَفَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأْسَهُ فَقَالَ: «أَحْسَنْتَ يَا عُمَرُ ، حَيْثُ وَجَدْتَنِي سَاجِدًا فَتَنَحَّيْتَ عَنِّي، إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ أَتَانِي فَقَالَ: مَنْ صَلَّى عَلَيْكَ وَاحِدَةً صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ عَشْرًا وَرَفَعَهُ عَشْرَ دَرَجَاتٍ» .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے باہر تشریف لے گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے (خدمت کے لیے) کوئی شخص نہ تھا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فکر مند ہوئے اور مٹی کے ایک برتن اور وضو کے لوٹے میں پانی لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے چل دیے، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے ایک باغیچے میں سجدہ ریز پایا، تو وہ ایک طرف ہٹ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے بیٹھ گئے یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سرِ مبارک اٹھایا اور فرمایا: ”اے عمر! تم نے بہت عمدہ کیا کہ جب تم نے مجھے سجدہ کرتے ہوئے دیکھا تو تم مجھ سے ایک طرف ہو گئے، بے شک میرے پاس جبریل علیہ السلام تشریف لائے اور انہوں نے بتایا کہ: جو شخص آپ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا اور اس کے دس درجات بلند فرمائے گا۔“
اس حدیث کی تخریج امام ابوبکر نے کی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 3327]
اس حدیث کی تخریج امام ابوبکر نے کی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 3327]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6598، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3105، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6276/2»