🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
31. بَابٌ فِيمَنْ ذُكِرَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ .
اس شخص کا بیان، جس کے سامنے نبی اکرم ﷺ کا ذکر مبارک ہو اور وہ آپ ﷺ پر درود نہ بھیجے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 17315 (کل: 5 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17315، 13409
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 75
المعجم الکبیر للطبرانی: 2009، 2021
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17315
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: صَعِدَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمِنْبَرَ فَقَالَ:" آمِينَ، آمِينَ، آمِينَ". فَلَمَّا نَزَلَ سُئِلَ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ:" أَتَانِي جِبْرِيلُ فَقَالَ: رَغِمَ أَنْفُ امْرِئٍ أَدْرَكَ رَمَضَانَ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ، قُلْ: آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ. وَرَغِمَ أَنْفُ امْرِئٍ ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ، قُلْ: آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ. وَرَغِمَ أَنْفُ رَجُلٍ أَدْرَكَ وَالِدَيْهِ أَوْ أَحَدَهُمَا فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ، قُلْ: آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ". هَذَا أَوْ نَحْوُهُ رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ: مُحَمَّدِ بْنِ حَوَانٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا، وَفِي قَيْسِ بْنِ الرَّبِيعِ خِلَافٌ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آمین، آمین، آمین، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے اترے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”جبرائیل میرے پاس آئے اور بولے: اس شخص کی ناک خاک آلود ہو، جو رمضان کا مہینہ پائے اور پھر اس کی مغفرت نہ ہو آپ آمین کہیں، تو میں نے کہا: آمین (پھر انہوں نے کہا:) اس شخص کی ناک خاک آلود ہو، جس کے سامنے آپ کا ذکر کیا جائے اور وہ آپ پر درود نہ بھیجے، آپ آمین کہیں، تو میں نے کہا: آمین (پھر انہوں نے کہا:) اس شخص کی ناک خاک آلود ہو جو اپنے ماں باپ کو، یا اُن دونوں میں سے کسی ایک کو پائے اور پھر اس کی مغفرت نہ ہو، آپ آمین کہیں، تو میں نے کہا: آمین“ راوی بیان کرتے ہیں: یہ، یا اس کی مانند کلمات ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد محمد بن جوان کے حوالے سے نقل کی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ قیس بن ربیع نامی راوی کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17315]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3166)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13409
وَعَنْ جَابِرٍ - يَعْنِي ابْنَ سَمُرَةَ - قَالَ: صَعِدَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمِنْبَرَ فَقَالَ:" آمِينَ آمِينَ آمِينَ". قَالَ:" أَتَانِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ مَنْ أَدْرَكَ أَحَدَ وَالِدَيْهِ فَمَاتَ، فَدَخَلَ النَّارَ فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ، فَقُلْ: آمِينَ. قُلْتُ: آمِينَ. قَالَ: يَا مُحَمَّدُ، مَنْ أَدْرَكَ شَهْرَ رَمَضَانَ فَمَاتَ، فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ فَأُدْخِلَ النَّارَ فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ، قُلْ: آمِينَ فَقُلْتُ: آمِينَ. قَالَ: وَمَنْ ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ، فَمَاتَ فَدَخَلَ النَّارَ فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ. قُلْ: آمِينَ فَقُلْتُ: آمِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ وَأَحَدُهَا حَسَنٌ، وَلِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي الْأَدْعِيَةِ فِي الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آمین، آمین، آمین، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا: ”سیدنا جبرائیل علیہ السلام میرے پاس آئے اور بولے: اے سیدنا محمد! جو اپنے ماں باپ میں سے کسی ایک کو پائے اور وہ ایسی حالت میں مر جائے کہ وہ جہنم میں چلا جائے، تو اللہ تعالیٰ اسے (اپنی رحمت سے) دور کر دے، آپ آمین کہیں! تو میں نے آمین کہا:، جبرائیل نے کہا: اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم جو شخص رمضان کا مہینہ پائے اور پھر اس کی مغفرت نہ ہوئی ہو، اور اسے جہنم میں داخل کر دیا جائے، تو اللہ تعالیٰ اسے (اپنی رحمت سے) دور کر دے، آپ آمین کہیں، تو میں نے آمین کہا:، پھر جبرائیل نے کہا: جس شخص کے پاس آپ کا ذکر ہو اور وہ آپ پر درود نہ بھیجے اور پھر مر جائے اور جہنم میں داخل ہو جائے، تو اللہ تعالیٰ اسے (اپنی رحمت سے) دور کر دے! آپ آمین کہیں، تو میں نے آمین کہا:۔“
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک حسن ہے، اس حدیث کے مختلف طرق ہیں جو دعاؤں سے متعلق کتاب میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے سے متعلق باب میں مذکور ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13409]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2022)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2022، 2034، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3329، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6286»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 75
«أتاني جبريل فقال: يا محمد! من أدرك أحد والديه فمات فدخل النار فأبعده الله قل: آمين فقلت: آمين قال: يا محمد من أدرك شهر رمضان فمات فلم يغفر له فأدخل النار فأبعده الله قل: آمين فقلت: آمين قال: ومن ذكرت عنده فلم يصل عليك فمات فدخل النار فأبعده الله قل: آمين فقلت: آمين»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میرے پاس جبریل آئے اور کہا: اے محمد! جس شخص نے اپنے والدین میں سے کسی ایک کو پایا، پھر وہ مر گیا اور (ان کی خدمت نہ کرنے کے سبب) جہنم میں داخل ہوا تو اللہ نے اسے اپنی رحمت سے دور کر دیا، آپ کہیے: آمین، تو میں نے کہا: آمین۔ انہوں نے کہا: اے محمد! جس شخص نے رمضان کا مہینہ پایا، پھر وہ مر گیا اور اس کی بخشش نہ ہوئی تو وہ جہنم میں داخل ہوا، اللہ نے اسے اپنی رحمت سے دور کر دیا، آپ کہیے: آمین، تو میں نے کہا: آمین۔ انہوں نے کہا: اور جس شخص کے پاس آپ کا ذکر کیا گیا اور اس نے آپ پر درود نہ بھیجا، پھر وہ مر گیا اور جہنم میں داخل ہوا، تو اللہ نے اسے اپنی رحمت سے دور کر دیا، آپ کہیے: آمین، تو میں نے کہا: آمین۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أب/حدیث: 75]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب] عن جابر بن سمرة. تخريج الترغيب 3/216: حب.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2009
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عَقِيلٍ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: صَعِدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمِنْبَرَ، فَقَالَ: " آمِينَ آمِينَ آمِينَ " قَالَ: أَتَانِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ مَنْ أَدْرَكَ أَحَدَ وَالِدَيْهِ فَمَاتَ فَدَخَلَ النَّارَ فَأَبْعَدَهُ اللهُ قُلْ آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ، قَالَ: يَا مُحَمَّدُ مَنْ أَدْرَكَ شَهْرَ رَمَضَانَ فَمَاتَ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ فَأُدْخِلَ النَّارَ فَأَبْعَدَهُ اللهُ قُلْ آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ، قَالَ: وَمَنْ ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ فَمَاتَ فَدَخَلَ النَّارَ فَأَبْعَدَهُ اللهُ، قُلْ آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے تو فرمایا: ”آمین، آمین، آمین۔“ پھر فرمایا: ”میرے پاس جبریل علیہ السلام آئے اور کہا: اے محمد! جس نے اپنے والدین میں سے کسی ایک کو پایا، پھر وہ فوت ہو گیا اور اسے جہنم میں داخل کر دیا گیا، تو اللہ اسے دور کر دے، کہو: آمین، تو میں نے کہا: آمین۔ پھر کہا: اے محمد! جس نے رمضان کا مہینہ پایا، پھر وہ فوت ہو گیا اور اسے بخشا نہ گیا، اور اسے جہنم میں داخل کر دیا گیا، تو اللہ اسے دور کر دے، کہو: آمین، تو میں نے کہا: آمین۔ پھر کہا: اور جس کے پاس تمہارا ذکر کیا جائے اور وہ تم پر درود نہ بھیجے، پھر وہ فوت ہو جائے اور جہنم میں داخل ہو جائے، تو اللہ اسے دور کر دے، کہو: آمین، تو میں نے کہا: آمین۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2009]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 243، حدیث 2022»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2021
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْخَطَّابِ ، ثَنَا نَاصِحٌ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَعِدَ الْمِنْبَرَ، فَقَالَ: " آمِينَ آمِينَ آمِينَ، فَقَالَ: " أَتَانِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ مَنْ أَدْرَكَ أَحَدَ وَالِدَيْهِ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے تو فرمایا: ”آمین، آمین، آمین۔“ اور فرمایا: ”میرے پاس جبریل علیہ السلام آئے اور کہا: اے محمد! جس نے اپنے والدین میں سے کسی ایک کو پایا“، پھر راوی نے پوری حدیث بیان کی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2021]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 246، حدیث 2034»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں