🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَابُ التَّقَرُّبِ بِالتَّوْبَةِ .
توبہ کے ذریعے قرب حاصل کرنا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 17502 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17502
المعجم الکبیر للطبرانی: 6116
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17502
وَعَنْ سَلْمَانَ - رَفَعَهُ - قَالَ:" يَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: إِذَا تَقَرَّبَ إِلَيَّ عَبْدِي شِبْرًا تَقَرَّبْتُ إِلَيْهِ ذِرَاعًا، وَإِذَا تَقَرَّبَ إِلَيَّ ذِرَاعًا تَقَرَّبْتُ إِلَيْهِ بَاعًا، وَإِذَا أَتَانِي يَمْشِي أَتَيْتُهُ هَرْوَلَةً". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ زَكَرِيَّا بْنِ نَافِعٍ الْأُرْسُوقِيِّ، وَالسَّرِيِّ بْنِ يَحْيَى، وَكِلَاهُمَا ثِقَةٌ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ مرفوع روایت کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جب میرا بندہ ایک بالشت میرے قریب ہوتا ہے تو میں ایک ”ذراع“ اُس کے قریب ہوتا ہوں اور جب وہ ایک ”ذراع“ میرے قریب ہوتا ہے تو میں ایک ”باع“ اُس کے قریب ہوتا ہوں اور جب وہ چل کر میری طرف آتا ہے تو میں دوڑ کر اس کی طرف جاتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف زکریا بن نافع ارسوقی اور سری بن یحیی کا معاملہ مختلف ہے اور یہ دونوں ثقہ ہیں،
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17502]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6141)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6141»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6116
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ ، ثَنَا الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ سَلْمَانَ رَفَعَهُ قَالَ: يَقُولُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: إِذَا تَقَرَّبَ إِلَيَّ عَبْدِي شِبْرًا تَقَرَّبْتُ إِلَيْهِ ذِرَاعًا، وَإِذَا تَقَرَّبَ إِلَيَّ ذِرَاعًا تَقَرَّبْتُ مِنْهُ بَاعًا، وَإِذَا أَتَانِي يَمْشِي أَتَيْتُهُ هَرْوَلَةً.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے، اللہ عزوجل فرماتا ہے: ”جب میرا بندہ ایک بالشت میری طرف قریب ہوتا ہے تو میں ایک ہاتھ اس کی طرف قریب ہوتا ہوں، اور جب وہ ایک ہاتھ میری طرف قریب ہوتا ہے تو میں ایک باع اس کی طرف قریب ہوتا ہوں، اور جب وہ چل کر میرے پاس آتا ہے تو میں دوڑ کر اس کے پاس آتا ہوں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6116]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 254، حدیث 6141»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں