الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. بَابٌ فِيمَنْ كَانَتْ نِيَّتُهُ وَهِمَّتُهُ لِلدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ .
جس شخص کی نیت، یا توجہ کا مرکز، دنیا، یا آخرت ہو
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 17813 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17813
سنن ترمذی: 2465
مشکوۃ المصابیح: 5320
الجامع الكامل: 15247
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6510
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3281
حدیث نمبر: 17813
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ كَانَتْ نِيَّتُهُ الْآخِرَةَ جَعَلَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - الْغِنَى فِي قَلْبِهِ، وَجَمَعَ لَهُ شَمْلَهُ، وَنَزَعَ الْفَقْرَ مِنْ بَيْنِ عَيْنَيْهِ، وَأَتَتْهُ الدُّنْيَا وَهِيَ رَاغِمَةٌ، فَلَا يُصْبِحُ إِلَّا غَنِيًّا، وَلَا يُمْسِي إِلَّا غَنِيًّا. وَمَنْ كَانَتْ نِيَّتُهُ الدُّنْيَا جَعَلَ اللَّهُ الْفَقْرَ بَيْنَ عَيْنَيْهِ، فَلَا يُصْبِحُ إِلَّا فَقِيرًا، وَلَا يُمْسِي إِلَّا فَقِيرًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کی نیت آخرت ہو گی، اللہ تعالیٰ اس کے دل میں خوشحالی ڈال دے گا اور اس کے معاملات کو اس کے لیے سمیٹ دے گا، اور غربت کو اس کی آنکھوں کے سامنے سے الگ کر دے گا اور دنیا فرمانبردار ہو کر اس کی طرف آئے گی وہ شخص صبح کے وقت بھی غنی ہو گا، شام کے وقت بھی غنی ہو گا، اور جس شخص کی نیت، دنیا ہو گی اللہ تعالیٰ غربت اس کی آنکھوں کے سامنے کر دے گا وہ شخص صبح کے وقت بھی فقیر ہو گا اور شام کے وقت بھی فقیر ہو گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17813]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17813]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2465
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ صَبِيحٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبَانَ وَهُوَ الرَّقَاشِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ كَانَتِ الْآخِرَةُ هَمَّهُ جَعَلَ اللَّهُ غِنَاهُ فِي قَلْبِهِ، وَجَمَعَ لَهُ شَمْلَهُ، وَأَتَتْهُ الدُّنْيَا وَهِيَ رَاغِمَةٌ، وَمَنْ كَانَتِ الدُّنْيَا هَمَّهُ جَعَلَ اللَّهُ فَقْرَهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ، وَفَرَّقَ عَلَيْهِ شَمْلَهُ وَلَمْ يَأْتِهِ مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا مَا قُدِّرَ لَهُ ".
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کا مقصود زندگی آخرت ہو اللہ تعالیٰ اس کے دل میں استغناء و بےنیازی پیدا کر دیتا ہے، اور اسے دل جمعی عطا کرتا ہے ۱؎، اور دنیا اس کے پاس ذلیل ہو کر آتی ہے اور جس کا مقصود طلب دنیا ہو، اللہ تعالیٰ اس کی محتاجی اس کی دونوں آنکھوں کے سامنے رکھ دیتا ہے اور اس کی جمع خاطر کو پریشان کر دیتا ہے اور دنیا اس کے پاس اتنی ہی آتی ہے جو اس کے لیے مقدر ہے“۔ [سنن ترمذي/كتاب صفة القيامة والرقائق والورع عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2465]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 1674) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی جس کی نیت طلب آخرت ہو گی اللہ رب العالمین اسے معمولی زندگی پر بھی صابر و قانع بنا دے گا تاکہ وہ دنیا کا حریص اور اس کا طالب بن کر نہ رہے، اس کے پراگندہ دنیاوی خیالات کو جمع کر دے گا، اسے دل جمعی نصیب ہو گی، اور دنیا اس کے پاس ذلیل ہو کر آئے گی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح (947 - 948)
قال الشيخ زبير على زئي:(2465) إسناده ضعيف
يزيد بن أبان زاهد ضعيف (تقدم: 1398)
يزيد بن أبان زاهد ضعيف (تقدم: 1398)
حدیث نمبر: 5320
5320 - وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"مَنْ كَانَتْ نِيَّتُهُ طَلَبَ الْآخِرَةِ جَعَلَ اللَّهُ غِنَاهُ فِي قَلْبِهِ، وَجَمَعَ لَهُ شَمْلَهُ، وَأَتَتْهُ الدُّنْيَا وَهِيَ رَاغِمَةٌ، وَمَنْ كَانَتْ نِيَّتُهُ طَلَبَ الدُّنْيَا جَعَلَ اللَّهُ الْفَقْرَ بَيْنَ عَيْنَيْهِ ، وَشَتَّتَ عَلَيْهِ أَمْرَهُ، وَلَا يَأْتِيهِ مِنْهَا إِلَّا مَا كَتَبَ لَهُ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کی نیت طلبِ آخرت ہو تو اللہ اس کے دل کو غنی کر دیتا ہے، اور اس کے معاملے کو مجتمع فرما دیتا ہے اور دنیا ذلیل ہو کر اس کے پاس چلی آتی ہے، اور جس شخص کی نیت طلبِ دنیا ہو تو اللہ اس کی پیشانی پر فقر ثبت فرما دیتا ہے، اس کے معاملے کو منتشر کر دیتا ہے اور دنیا اسے اتنی ہی ملتی ہے جتنی اللہ نے اس کے لیے لکھ دی ہے۔“ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الرقاق/حدیث: 5320]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه الترمذي (2465 وقال: حسن غريب) و أحمد (5/ 183 ح 21925) و للحديث الآتي يغني عنه)
٭ يزيد بن أبان الرقاشي زاھد ضعيف .»
٭ يزيد بن أبان الرقاشي زاھد ضعيف .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف
حدیث نمبر: 15247
15247- عن أنس بن مالك قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من كانت الآخرة همه جعل الله غناه في قلبه وجمع له شمله وأتته الدنيا وهي راغمة، ومن كانت الدنيا همه جعل الله فقره بين عيينه وفرق عليه شمله ولم يأته من الدنيا إلا ما قدر له.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الترمذي (2465) عن هناد، حدثنا وكيع، عن الربيع بن صبيح، عن يزيد بن أبان وهو الرقاشي، عن أنس بن مالك قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 6510
«من كانت الآخرة همه جعل الله غناه في قلبه وجمع له شمله وأتته الدنيا وهي راغمة ومن كانت الدنيا همه جعل الله فقره بين عينيه وفرق عليه شمله ولم يأته من الدنيا إلا ما قدر له»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس کی فکر آخرت ہو اللہ تعالیٰ اس کی بےنیازی اس کے دل میں ڈال دیتا ہے، اس کے بکھرے ہوئے معاملات جمع کر دیتا ہے اور دنیا ذلیل ہو کر اس کے پاس آتی ہے، اور جس کی فکر دنیا ہو اللہ تعالیٰ اس کی محتاجی اس کی آنکھوں کے سامنے کر دیتا ہے، اس کے معاملات بکھیر دیتا ہے اور دنیا میں سے اسے صرف اتنا ہی ملتا ہے جتنا اس کے لیے مقدر ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6510]
”جس کی فکر آخرت ہو اللہ تعالیٰ اس کی بےنیازی اس کے دل میں ڈال دیتا ہے، اس کے بکھرے ہوئے معاملات جمع کر دیتا ہے اور دنیا ذلیل ہو کر اس کے پاس آتی ہے، اور جس کی فکر دنیا ہو اللہ تعالیٰ اس کی محتاجی اس کی آنکھوں کے سامنے کر دیتا ہے، اس کے معاملات بکھیر دیتا ہے اور دنیا میں سے اسے صرف اتنا ہی ملتا ہے جتنا اس کے لیے مقدر ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6510]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ت] عن أنس. الصحيحة 949 - 950.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3281
قَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ ، أَنَا الرَّبِيعُ بْنُ صُبَيْحٍ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ كَانَتْ نِيَّتُهُ طَلَبَ الْآخِرَةِ ; جَمَعَ اللهُ تَعَالَى لَهُ شَمْلَهُ، وَأَتَتْهُ الدُّنْيَا وَهِيَ رَاغِمَةٌ، وَمَنْ كَانَتْ نِيَّتُهُ طَلَبَ الدُّنْيَا ; جَعَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ الْفَقْرَ بَيْنَ عَيْنَيْهِ، وَشَتَّتَ عَلَيْهِ أَمْرَهُ، وَلَمْ يَأْتِهِ مِنْهَا إِلَّا مَا كُتِبَ لَهُ» .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کی نیت کا محور آخرت کی طلب ہو، اللہ تعالیٰ اس کی پریشان حالی کو جمعیت میں بدل دیتا ہے اور دنیا اس کے پاس ذلیل و خوار ہو کر (خود ہی) چلی آتی ہے، اور جس شخص کی نیت محض دنیا کی طلب ہو، اللہ عزوجل مفلسی اور فقر کو اس کی دونوں آنکھوں کے سامنے کر دیتا ہے اور اس کے معاملات کو منتشر و پراگندہ کر دیتا ہے، جبکہ اسے دنیا میں سے صرف وہی کچھ حاصل ہوتا ہے جو اس کے مقدر میں لکھ دیا گیا ہے۔“
اس حدیث کی سند میں یزید بن ابان الرقاشی ضعیف راوی ہے، تاہم اس کے شواہد سنن ترمذی اور سنن ابن ماجہ میں موجود ہونے کی وجہ سے یہ روایت اپنے مفہوم میں معتبر اور صحیح ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 3281]
اس حدیث کی سند میں یزید بن ابان الرقاشی ضعیف راوی ہے، تاہم اس کے شواہد سنن ترمذی اور سنن ابن ماجہ میں موجود ہونے کی وجہ سے یہ روایت اپنے مفہوم میں معتبر اور صحیح ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 3281]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 2465، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5987، 8877»