🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
62. بَابُ فَضْلِ الْفُقَرَاءِ .
فقراء کی فضیلت کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 17900 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17900
مسند احمد: 6611
الفتح الربانی: 9323
صحیح ابن حبان: 7489
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 4593
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17900
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اطَّلَعْتُ فِي الْجَنَّةِ فَرَأَيْتُ أَكْثَرَ أَهْلِهَا الْفُقَرَاءَ، وَاطَّلَعْتُ فِي النَّارِ فَرَأَيْتُ أَكْثَرَ أَهْلِهَا الْأَغْنِيَاءَ [ وَالنِّسَاءَ ] ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے جنت کا جائزہ لیا تو میں نے اہل جنت میں اکثریت غریبوں کی دیکھی، میں نے جہنم کا جائزہ لیا، تو میں نے اہل جہنم میں اکثریت خوشحال لوگوں اور عورتوں کی دیکھی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17900]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6611)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6574»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6611
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ عَبْد اللَّهِ بن احمد بْن حَنْبَلٍ: وَسَمِعْتُهُ أَنَا مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اطَّلَعْتُ فِي الْجَنَّةِ، فَرَأَيْتُ أَكْثَرَ أَهْلِهَا الْفُقَرَاءَ، وَاطَّلَعْتُ فِي النَّارِ، فَرَأَيْتُ أَكْثَرَ أَهْلِهَا الْأَغْنِيَاءَ وَالنِّسَاء".
سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے جنت میں جھانک کر دیکھا تو وہاں فقراء کی اکثریت دیکھی اور میں نے جہنم میں جھانک کر دیکھا تو وہاں مالداروں اور عورتوں کی اکثریت دیکھی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6611]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح دون قوله: ’’ الأغنياء‘‘ فإنها لم ترد فى الشواهد و المتابعات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9323
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ( (اطَّلَعْتُ فِي الْجَنَّةِ فَرَأَيْتُ أَكْثَرَ أَهْلِهَا الْفُقَرَاءَ وَاطَّلَعْتُ فِي النَّارِ فَرَأَيْتُ أَكْثَرَ أَهْلِهَا الْأَغْنِيَاءَ وَالنِّسَاءَ) )
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے جنت میں جھانکا، پس وہاں کے اکثر لوگوں کو فقیر دیکھا، پھر جب میں نے جہنم میں جھانکا تو وہاں کے اکثر لوگوں کو مالدار اور عورتیں پایا۔ [الفتح الربانی/مسائل الفقر والغنى/حدیث: 9323]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح دون قوله الاغنيائ، أخرجه ابن حبان: 7489، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 6611 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6611»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح دون قوله الاغنيائ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7489
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا شريكٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَإِذَا أَكْثَرُ أَهْلِهَا الْفُقَرَاءُ، وَاطَّلَعْتُ فِي النَّارِ فَإِذَا أَكْثَرُ أَهْلِهَا النِّسَاءُ، وَرَأَيْتُ فِيهَا ثَلاثَةً يُعَذَّبُونَ: امْرَأَةً مِنْ حِمْيَرَ طُوَالَةً رَبَطَتْ هِرَّةً لَهَا لَمْ تُطْعِمْهَا، وَلَمْ تَسْقِهَا، وَلَمْ تَدَعْهَا تَأْكُلُ مِنْ خَشَاشِ الأَرْضِ، فَهِيَ تَنْهَشُ قُبُلَهَا وَدُبُرَهَا، وَرَأَيْتُ فِيهَا أَخَا بَنِي دَعْدَعٍ الَّذِي كَانَ يَسْرِقُ الْحَاجَّ بِمِحْجَنِهِ فَإِذَا فُطِنَ لَهُ، قَالَ: إِنَّمَا تَعَلَّقَ بِمِحْجَنِي، وَالَّذِي سَرَقَ بَدَنَتَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں جنت میں داخل ہوا تو اہل جنت میں اکثریت غریبوں کی تھی۔ میں نے جہنم میں جھانکا تو اس میں اکثریت خواتین کی تھی۔ میں نے اس میں تین لوگوں کو دیکھا کہ انہیں عذاب ہو رہا تھا: ایک حمیر سے تعلق رکھنے والی ایک طویل القامت عورت جس نے ایک بلی کو باندھ دیا تھا اور وہ اسے کھانے کے لیے کچھ نہیں دیتی تھی اور پینے کے لیے نہیں دیتی تھی اور اسے چھوڑتی بھی نہیں تھی کہ وہ خود ہی کچھ کھا لے۔ وہ بلی اسے آگے کی طرف سے اور پیچھے کی طرف سے نوچتی تھی۔ میں نے جہنم میں بنو دعدع سے تعلق رکھنے والے اس شخص کو دیکھا جو اپنی لاٹھی کے ذریعے حاجیوں کا سامان چوری کرتا تھا، جب وہ پکڑا جاتا تھا، تو یہ کہتا تھا، یہ چیز میری لاٹھی کے ساتھ لٹک گئی تھی اور اس شخص کو دیکھا، جس نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے قربانی کے دو جانور چوری کیے تھے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7489]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1045، 1051، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 910، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 901، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2829، 2838، 5622، 7489، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1233، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1194، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3414، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6594» «رقم طبعة با وزير 7446»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «التعليق الرغيب» (3/ 159 - 160). * [أَبِي إِسْحَاقَ] قال الشيخ: هو السبيعيُّ، وهو مُدلِّسٌ مُختلطٌ. وشريكٌ: هو ابنُ عبد الله القاضي ليس بالقويّ. وقول المعلِّق هنا (16/ 535): «ولكنَّه تُوبِعَ»! ليس بصحيح؛ بدليل أنَّهُ لم يذكر المتابعَ، وأنَّهُ أحالَ على الحديث المتقدم عنده برقم (2838) - يعني: حديث جرير عن عطاء بن السائبِ، المتقدم برقم (2827) -، وليسَ فيه قصةُ الجنَّة والنارِ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4593
قَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: دَخَلْتُ الْجَنَّةَ، فَرَأَيْتُ أَكْثَرَ أَهْلِهَا الْفُقَرَاءَ، وَاطَّلَعْتُ فِي النَّارِ، فَرَأَيْتُ أَكْثَرَ أَهْلِهَا الْأَغْنِيَاءَ وَالنِّسَاءَ، وَرَأَيْتُ فِيهَا ثَلَاثَةً يُعَذَّبُونَ: امْرَأَةً مِنْ حِمْيَرِ طُوَالَةَ، رَبَطَتْ هِرَّةً لَهَا فَلَمْ تُطْعِمْهَا وَلَمْ تَسْقِهَا، وَلَمْ تَدَعْهَا تَأْكُلُ مِنْ خَشَاشِ الْأَرْضِ، فَهِيَ تَنْهَشُ قُبُلَهَا وَدُبُرَهَا، وَرَأَيْتُ فِيهَا أَخَا بَنِي دَعْدَعٍ الَّذِي كَانَ يَسْرِقُ الْحَاجَّ بِمِحْجَنِهِ، فَإِذَا فُطِنَ لَهُ، قَالَ: إِنَّمَا تَعَلَّقَ بِمِحْجَنِي، وَالَّذِي سَرَقَ بَدَنَتَيْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے دیکھا کہ وہاں کے اکثر رہنے والے نادار اور مفلس لوگ ہیں، اور جب میں نے دوزخ میں جھانک کر دیکھا تو پایا کہ وہاں کی اکثریت مالداروں اور عورتوں پر مشتمل ہے۔ نیز میں نے وہاں تین اشخاص کو عذاب میں مبتلا دیکھا: پہلی قبیلہ حِمْیَر کی ایک دراز قد عورت جس نے اپنی ایک بلی کو باندھ کر قید کر رکھا تھا، نہ تو اس نے اسے کچھ کھلایا، نہ پانی پلایا اور نہ ہی اسے کھلا چھوڑا کہ وہ زمین کے کیڑے مکوڑے کھا کر اپنی جان بچا لیتی، چنانچہ (اب سزا کے طور پر) وہ بلی اس کے جسم کو آگے اور پیچھے سے نوچ رہی تھی۔ دوسرا بنی دَعْدَع کا وہ شخص جو اپنے ہک دار عصا (لاٹھی) کے ذریعے حاجیوں کا مال چرا لیا کرتا تھا، پھر اگر اس کی اس چوری کا پتہ چل جاتا تو وہ (صفائی پیش کرتے ہوئے) کہہ دیتا کہ ”یہ تو بس اتفاقاً میرے عصا کے ساتھ اٹک گیا تھا“۔ اور تیسرا وہ شخص جس نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی (قربانی کے لیے نامزد) دو اونٹنیاں چوری کی تھیں۔“
یہ سند حسن ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الفتوح/حدیث: 4593]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ .» ‏‏‏‏
«قال ابن حجر: إسناد حسن (المطالب العالية، ج 18، ص 628)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1003، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1479، 1480، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1194، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6447، وأخرجه فتح الباري برقم: 1003، وأخرجه مسند البزار برقم: 2356، 2924، 3660، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1269، 1276، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1375، 1389، 1393، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2838، 7489»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں