الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
62. بَابُ فَضْلِ الْفُقَرَاءِ .
فقراء کی فضیلت کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 17903 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 17278
حدیث نمبر: 17903
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: اسْتَعْمَلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ عَلَى الشَّامِ، فَكَتَبَ إِلَيْهِ أَنْ أَعْطِ النَّاسَ أَعْطِيَاتِهِمْ، وَاغْزُ بِهِمْ، فَبَيْنَا هُوَ يُعْطِي النَّاسَ - وَذَلِكَ فِي آخِرِ النَّهَارِ - جَاءَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الرَّسَاتِيقِ فَقَالَ لَهُ: يَا مُعَاذُ، مُرْ لِي بِعَطَائِي فَإِنِّى بِرَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الرُّسْتَاقِ مِنْ مَكَانِ كَذَا فَلَعَلِّي آوِي إِلَى أَهْلِي قَبْلَ اللَّيْلِ، فَقَالَ: وَاللَّهِ، لَا أُعْطِيكَ حَتَّى أُعْطِيَ هَؤُلَاءِ - يَعْنِي أَهْلَ الْمَدِينَةِ - ; سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْأَنْبِيَاءُ كُلُّهُمْ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ دَاوُدَ وَسُلَيْمَانَ بِأَلْفَيْ عَامٍ، وَفُقَرَاءُ الْمُسْلِمِينَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِأَرْبَعِينَ عَامًا، وَإِنَّ أَهْلَ الْمَدَائِنِ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ أَهْلِ الرَّسَاتِيقِ بِأَرْبَعِينَ عَامًا، تَفْضُلُ الْمَدَائِنُ بِالْجُمُعَةِ، وَالْجَمَاعَاتِ، وَحِلَقِ الذِّكْرِ، وَإِذَا كَانَ بَلَاءٌ خُصُّوا بِهِ دُونَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: لَيْسَ بِذَاكَ تَفَرَّدَ بِأَشْيَاءَ، وَقَالَ ابْنُ يُونُسَ: كَانَ يَفْهَمُ وَيَحْفَظُ، وَقَالَ الذَّهَبِيُّ: حَافِظٌ رَحَّالٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو شام کا گورنر مقرر کیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں خط میں لکھا: کہ تم لوگوں کو ان کی تنخواہیں ادا کر دو اور پھر انہیں ساتھ لے کر جنگ میں حصہ لو، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ لوگوں کو ادائیگیاں کر رہے تھے، یہ دن کے آخری حصے کی بات ہے، اسی دوران دیہاتی علاقے کا رہنے والا ایک شخص ان کے پاس آیا، اس نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے کہا: اے سیدنا معاذ! آپ مجھے ادائیگی کرنے کا حکم جاری کر دیں، کیونکہ میں فلاں دیہاتی علاقے کا رہنے والا شخص ہوں اور میں چاہتا ہوں، میں رات ہونے سے پہلے اپنے گھر واپس چلا جاؤں، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں تمہیں اس وقت تک ادائیگی نہیں کروں گا، جب تک ان لوگوں کو ادائیگی نہیں کر دیتا، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کی مراد شہر والے لوگ تھے، پھر انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تمام انبیاء کرام علیہم السلام، سیدنا داؤد علیہ السلام اور سیدنا سلیمان علیہ السلام سے دو ہزار سال پہلے جنت میں داخل ہو جائیں گے، اور غریب مسلمان، امیر مسلمانوں سے چالیس سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے، اور شہروں کے رہنے والے لوگ، دیہاتی علاقوں کے رہنے والوں سے چالیس سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے، شہروں کو جمعہ، اجتماعات، ذکر کے حلقوں کی وجہ سے فضیلت حاصل ہے اور اگر کوئی آزمائش ہو تو وہ بھی شہر میں آتی ہے دیہاتوں میں نہیں آتی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے , وہ کہتے ہیں:
یہ روایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن سعید بن بشیر ہے، امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ اتنے پائے کا نہیں ہے اور کچھ روایات نقل کرنے میں منفرد ہے، ابن یونس کہتے ہیں: یہ سمجھ بھی رکھتا تھا اور حافظہ بھی رکھتا تھا، امام ذہبی کہتے ہیں: یہ حافظ ہے اور اس نے علم کی طلب میں سفر کیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17903]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے , وہ کہتے ہیں:
یہ روایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن سعید بن بشیر ہے، امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ اتنے پائے کا نہیں ہے اور کچھ روایات نقل کرنے میں منفرد ہے، ابن یونس کہتے ہیں: یہ سمجھ بھی رکھتا تھا اور حافظہ بھی رکھتا تھا، امام ذہبی کہتے ہیں: یہ حافظ ہے اور اس نے علم کی طلب میں سفر کیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17903]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (77/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13215
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ قَالَ: اسْتَعْمَلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عَلَى الشَّامِ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ، فَكَتَبَ إِلَيْهِ أَنْ أَعْطِ النَّاسَ أُعْطِيَاتِهِمْ، وَاغْزُ بِهِمْ، فَبَيْنَا هُوَ يُعْطِي النَّاسَ - وَذَلِكَ فِي آخِرِ زَمَانٍ - جَاءَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الرُّسْتَاقِ فَقَالَ: يَا مُعَاذُ، مُرْ لِي بِعَطَائِي ; فَإِنِّي رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الرُّسْتَاقِ مِنْ مَكَانِ كَذَا وَكَذَا، فَلَعَلِّي آوِي إِلَى أَهْلِي قَبْلَ اللَّيْلِ. قَالَ: لَا وَاللَّهِ، لَا أُعْطِيكَ حَتَّى أُعْطِيَ هَؤُلَاءِ - يَعْنِي أَهْلَ الْمَدِينَةِ - سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْأَنْبِيَاءُ كُلُّهُمْ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - بِأَرْبَعِينَ عَامًا، وَإِنَّ فُقَرَاءَ الْمُؤْمِنِينَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِأَرْبَعِينَ عَامًا، وَإِنَّ صَالِحِي الْعَبِيدِ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ الْآخَرِينَ بِأَرْبَعِينَ عَامًا، وَإِنَّ أَهْلَ الْمُدُنِ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ أَهْلِ الرُّسْتَاقِ بِأَرْبَعِينَ عَامًا ; لِفَضْلِ الْمَدَائِنِ وَالْجَمَاعَاتِ وَالْجُمُعَاتِ وَحِلَقِ الذِّكْرِ، وَإِنْ كَانَ بَلَاءٌ خُصُّوا بِهِ دُونَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ الرَّازِيِّ وَهُوَ لَيِّنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
عبدالرحمن بن غنم بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو شام کا امیر مقرر کیا اور انہیں یہ خط لکھا کہ آپ لوگوں کو ان کے عطیات دیدیں اور انہیں جنگ میں ساتھ لے کے جائیں، ایک مرتبہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ لوگوں کو عطیات دے رہے تھے، یہ آخری زمانے کی بات ہے، اسی دوران رستاق کا رہنے والا ایک شخص آیا اور بولا: اے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ! آپ میرے بارے میں میرے سرکاری عطیے کو دینے کا حکم دیں، کیونکہ میں رستاک کا رہنے والا شخص ہوں، جو فلاں جگہ پر رہتا ہوں تاکہ میں رات ہونے سے پہلے اپنے گھر واپس چلا جاؤں، تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی نہیں اللہ کی قسم! ہم تمہیں اس وقت تک نہیں دیں گے جب تک ان لوگوں کو یعنی شہر والوں کو نہیں دیدیتے کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تمام انبیاء کرام سیدنا سلیمان علیہ السلام سے چالیس سال پہلے جنت میں داخل ہو جائیں گے، اور غریب مسلمان خوشحال لوگوں سے چالیس سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے، اور نیک غلام دوسرے لوگوں سے چالیس سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے، اور شہروں کے رہنے والے لوگ، ویرانے کے رہنے والے لوگوں سے چالیس سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے، کیونکہ شہروں کو اور اجتماعات کو اور جمعوں کو اور ذکر کے حلقوں کو فضیلت حاصل ہوتی ہے، اور جب کوئی آزمائش آتی ہے، تو وہ بطور خاص ان لوگوں پر آتی ہے دوسروں پر نہیں آتی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد علی بن سعید رازی کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ کمزور ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، اور اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13215]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد علی بن سعید رازی کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ کمزور ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، اور اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13215]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (77/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17278
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَارُونَ بْنِ الْمُغِيرَةِ الرَّازِيُّ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ ، قَالَ: اسْتَعْمَلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عَلَى الشَّامِ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ ، فَكَتَبَ إِلَيْهِ: أَنْ أَعْطِ النَّاسَ أُعْطِيَاتِهِمْ، وَاغْزُ بِهِمْ، فَبَيْنَا هُوَ يُعْطِي النَّاسَ - وَذَلِكَ فِي آخِرِ الزَّمَانِ - جَاءَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الرُّسْتَاقِ، فَقَالَ: يَا مُعَاذُ، مُرْ لِي بِعَطَائِي، فَإِنِّي رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الرُّسْتَاقِ مِنْ مَكَانِ كَذَا وَكَذَا، فَلَعَلِّي آوِي إِلَى أَهْلِي قَبْلَ اللَّيْلِ، قَالَ: لَا وَاللهِ، لَا أُعْطِيكَ حَتَّى أُعْطِيَ هَؤُلَاءِ - يَعْنِي أَهْلَ الْمَدِينَةِ - سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: الْأَنْبِيَاءُ كُلُّهُمْ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ بِأَرْبَعِينَ عَامًا، وَإِنَّ فُقَرَاءَ الْمُسْلِمِينَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِأَرْبَعِينَ عَامًا، وَإِنَّ صَالِحَ الْعَبِيدِ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ الْآخَرِينَ بِأَرْبَعِينَ عَامًا، وَإِنَّ أَهْلَ الْمُدُنِ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ أَهْلِ الرُّسْتَاقِ بِأَرْبَعِينَ عَامًا بِفَضْلِ الْمَدَائِنِ وَالْجَمَاعَاتِ، وَالْجُمُعَاتِ وَحِلَقِ الذِّكْرِ، وَإِذَا كَانَ بَلَاءٌ خُصُّوا بِهِ دُونَهُمْ ".
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (شعيب بن خالد)
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (شعيب بن خالد)
عبدالرحمٰن بن غنم رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو شام پر عامل مقرر کیا، اور انہیں لکھا کہ لوگوں کو ان کے وظائف دو، اور ان کے ساتھ جہاد کرو۔ ایک بار جب وہ لوگوں کو وظیفہ دے رہے تھے - اور یہ آخری زمانے کی بات ہے - تو دیہات کا ایک آدمی آیا اور کہا: اے معاذ! میرا وظیفہ دینے کا حکم دیجیے، میں فلاں فلاں جگہ کے دیہاتی علاقے کا رہنے والا ہوں، شاید میں رات سے پہلے اپنے گھر پہنچ جاؤں، انہوں نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم، میں تمہیں نہیں دوں گا یہاں تک کہ انہیں دے دوں - یعنی شہر والوں کو - میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”تمام انبیاء سلیمان بن داؤد سے چالیس سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے، اور مسلمانوں کے فقراء اپنے مالداروں سے چالیس سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے، اور نیک غلام دوسروں سے چالیس سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے، اور شہروں کے رہنے والے دیہات کے رہنے والوں سے چالیس سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے، شہروں، جماعتوں، جمعوں اور ذکر کی مجلسوں کی فضیلت کی وجہ سے، اور جب کوئی آزمائش آتی ہے تو انہیں (شہر والوں کو) اس کے لیے خاص کیا جاتا ہے، ان دیہاتیوں کی بجائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17278]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 77، حدیث 142»
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 4112»
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 4112»