🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
100. بَابُ الْمُتَحَابِّينَ فِي اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - .
اللہ تعالیٰ کی خاطر، ایک دوسرے سے محبت کرنے والے افراد
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 17999 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17999
المعجم الکبیر للطبرانی: 12632
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17999
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ لِلَّهِ جُلَسَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَنْ يَمِينِ الْعَرْشِ، وَكِلْتَا يَدَيِ اللَّهِ يَمِينٌ، عَلَى مَنَابِرَ مِنْ نُورٍ، وُجُوهُهُمْ مِنْ نُورٍ، لَيْسُوا بِأَنْبِيَاءَ، وَلَا شُهَدَاءَ، وَلَا صِدِّيقِينَ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ هُمْ؟ قَالَ:" هُمُ الْمُتَحَابُّونَ بِجَلَالِ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کچھ لوگوں کو عرش کے دائیں طرف بٹھائے گا، ویسے اللہ تعالیٰ کے دونوں ہاتھ ہی ”دائیں“ ہیں، وہ انہیں نور کے بنے ہوئے منبروں پر بٹھائے گا، ان لوگوں کے چہرے نور ہوں گے، وہ انبیاء یا شہداء یا صدیقین نہیں ہوں گے، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! وہ کون ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اللہ تعالیٰ کی ذات کی خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھنے والے لوگ ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17999]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12686)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12686»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12632
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَارُودِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا أَسِيدُ بْنُ عَاصِمٍ ، ثَنَا عَامِرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثَنَا يَعْقُوبُ ، عَنْ عَنْبَسَةَ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: إِنَّ لِلهِ جُلَسَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، عَنْ يَمِينِ الْعَرْشِ، وَكِلْتَا يَدَيِ اللهِ يَمِينٌ، عَلَى مَنَابِرَ مِنْ نُورٍ، وُجُوهُهُمْ مِنْ نُورٍ لَيْسُوا بِأَنْبِيَاءَ، وَلَا شُهَدَاءَ، وَلَا صِدِّيقِينَ " قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَنْ هُمْ؟ قَالَ: " الْمُتَحَابُّونَ بِجَلَالِ اللهِ تَعَالَى.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”بےشک اللہ تعالیٰ کے کچھ خاص ساتھی قیامت کے دن عرش کی دائیں جانب ہوں گے — اور اللہ کے دونوں ہاتھ دائیں ہیں — نور کے منبروں پر، ان کے چہرے نور کے ہوں گے، وہ نہ انبیاء ہوں گے، نہ شہداء، اور نہ صدیقین۔“ پوچھا گیا: یا رسول اللہ! وہ کون ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کی عظمت کے لیے آپس میں محبت کرتے تھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12632]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 134، حدیث 12686»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں