🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. بَابٌ فِيمَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ .
اس کا بیان، جو جنت میں حساب کے بغیر داخل ہو گا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 18710 (کل: 10 مقامات، 6 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18710، 18690
مسند احمد: 26943، 26992
صحیح ابن خزیمہ: 1399
الفتح الربانی: 2921، 10233
المعجم الکبیر للطبرانی: 1090، 20611
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7901
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18710
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ: خُسِفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَمِعْتُ رَجَّةَ النَّاسِ وَهُمْ يَقُولُونَ: آيَةٌ، وَنَحْنُ فِي فَارِعٍ يَوْمَئِذٍ، فَخَرَجْتُ مُتَلَفِّعَةً بِقَطِيفَةٍ لِلزُّبَيْرِ حَتَّى دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَائِمٌ يُصَلِّي لِلنَّاسِ، قُلْتُ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ:" وَقَدْ رَأَيْتُ خَمْسِينَ أَوْ سَبْعِينَ أَلْفًا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ فِي مِثْلِ صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ". فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ، أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّكُمْ لَنْ تَسْأَلُونِي عَنْ شَيْءٍ حَتَّى أَنْزِلَ إِلَّا أَخْبَرْتُكُمْ بِهِ". فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: مَنْ أَبِي؟ فَقَالَ:" أَبُوكَ فُلَانٌ". - لِلَّذِي كَانَ يُنْسَبُ إِلَيْهِ -. قُلْتُ: حَدِيثُ أَسْمَاءَ فِي الْكُسُوفِ فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَزَادَ الطَّبَرَانِيُّ: قَالَتْ: رَقِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمِنْبَرَ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - لَا يَنْخَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ، فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ فَافْزَعُوا إِلَى الصَّلَاةِ، وَالصَّدَقَةِ، وَذِكْرِ اللَّهِ، وَقَدْ رَأَيْتُ مِنْكُمْ خَمْسِينَ أَلْفًا - أَوْ سَبْعِينَ أَلْفًا - يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ". فَذَكَرَ نَحْوَهُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیده اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں سورج گرہن ہو گیا، میں نے لوگوں کی آواز کی گونج سنی، وہ کہہ رہے تھے: نشانی (ظاہر ہوئی ہے) ہم اس وقت (مدینہ منورہ کے ایک قلعے) ”فارع“ میں موجود تھے، میں نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی چادر کو لپیٹا اور نکل کھڑی ہوئی، میں عائشہ کے پاس آئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد راوی نے پوری روایت ذکر کی ہے جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے پچاس (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) ستر ہزار افراد کو دیکھا کہ وہ جنت میں داخل ہوں گے، تو چودہویں رات کے چاند کی مانند ہوں گے، ایک صاحب کھڑے ہوئے: انہوں نے عرض کی: آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ مجھے ان میں شامل کر دے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: اے اللہ! تو اس کو اُن میں شامل کر دے (پھر آپ نے فرمایا:) میرے منبر سے نیچے اترنے تک تم مجھ سے جس چیز کے بارے میں بھی سوال کرو گے، میں تمہیں اس کے بارے میں بتا دوں گا، ایک شخص کھڑا ہوا اس نے دریافت کیا: میرا باپ کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا باپ فلاں ہے، آپ نے اسی شخص کا ذکر کیا، جس کی طرف اس کی نسبت کی جاتی تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سورج گرہن کے بارے میں سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کی نقل کردہ حدیث ”صحیح“ اور دیگر کتابوں میں مذکور ہے۔

یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! بے شک شخص سورج اور چاند، اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، یہ دونوں کسی کے مرنے یا جینے کی وجہ سے گرہن نہیں ہوتے ہیں، جب تم ان کو (گرہن کی حالت میں) دیکھو تو نماز اور صدقہ اور اللہ کے ذکر کی طرف جاؤ، میں نے تم میں سے پچاس ہزار افراد (رادی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) ستر ہزار افراد کو دیکھا کہ وہ کسی حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے۔“ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18710]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (90/24)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26452»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26943
حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبَانُ يَعْنِي ابْنَ يَزِيدَ الْعَطَّارِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ , أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ: " لَا شَيْءَ أَغْيَرُ مِنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ" .
حضرت اسماء سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے اللہ تعالیٰ سے زیادہ کوئی غیور نہیں ہوسکتا۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26943]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5222، م: 2762
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26992
حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ ، حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ، قَالَتْ: خَسَفَتْ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَمِعْتُ رَجَّةَ النَّاسِ وَهُمْ يَقُولُونَ: آيَةٌ، وَنَحْنُ يَوْمَئِذٍ فِي فَازِعٍ، فَخَرَجْتُ مُتَلَفِّعَةً بِقَطِيفَةٍ لِلزُّبَيْرِ، حَتَّى دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائِمٌ يُصَلِّي لِلنَّاسِ، فَقُلْتُ لِعَائِشَةَ: مَا لِلنَّاسِ؟ فَأَشَارَتْ بِيَدِهَا إِلَى السَّمَاءِ , قَالَتْ: فَصَلَّيْتُ مَعَهُمْ، وَقَدْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَغَ مِنْ سَجْدَتِهِ الْأُولَى، قَالَتْ: فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِيَامًا طَوِيلًا , حَتَّى رَأَيْتُ بَعْضَ مَنْ يُصَلِّي يَنْتَضِحُ بِالْمَاءِ، ثُمَّ رَكَعَ، فَرَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلًا، ثُمَّ قَامَ وَلَمْ يَسْجُدْ قِيَاما طَوِيلًا، وَهُوَ دُونَ الْقِيَامِ الْأَوَّلِ، ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلًا، وَهُوَ دُونَ رُكُوعِهِ الْأَوَّلِ، ثُمَّ سَجَدَ، ثُمَّ سَلَّمَ وَقَدْ تَجَلَّتْ الشَّمْسُ، ثُمَّ رَقِيَ الْمِنْبَرَ، ثُمَّ قَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ، لَا يَخْسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ، وَلَا لِحَيَاتِهِ، فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ، فَافْزَعُوا إِلَى الصَّلَاةِ، وَإِلَى الصَّدَقَةِ، وَإِلَى ذِكْرِ اللَّهِ، أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّهُ لَمْ يَبْقَ شَيْءٌ لَمْ أَكُنْ رَأَيْتُهُ إِلَّا وَقَدْ رَأَيْتُهُ فِي مَقَامِي هَذَا، وَقَدْ أُرِيتُكُمْ تُفْتَنُونَ فِي قُبُورِكُمْ، يُسْأَلُ أَحَدُكُمْ مَا كُنْتَ تَقُولُ؟ وَمَا كُنْتَ تَعْبُدُ؟ فَإِنْ قَالَ: لَا أَدْرِي، رَأَيْتُ النَّاسَ يَقُولُونَ شَيْئًا، فَقُلْتُهُ، وَيَصْنَعُونَ شَيْئًا، فَصَنَعْتُهُ، قِيلَ لَهُ: أَجَلْ، عَلَى الشَّكِّ عِشْتَ، وَعَلَيْهِ مِتَّ، هَذَا مَقْعَدُكَ مِنَ النَّارِ، وَإِنْ قَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، قِيلَ عَلَى الْيَقِينِ عِشْتَ، وعليه مِتَّ، هَذَا مَقْعَدُكَ مِنَ الْجَنَّةِ , وَقَدْ رَأَيْتُ خَمْسِينَ أَوْ سَبْعِينَ أَلْفًا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ فِي مِثْلِ صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ" , فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ، فَقَالَ: ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ , قَالَ:" اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ، أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّكُمْ لَنْ تَسْأَلُونِي عَنْ شَيْءٍ حَتَّى أَنْزِلَ إِلَّا أَخْبَرْتُكُمْ بِهِ" , فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: مَنْ أَبِي؟ قَالَ:" أَبُوكَ فُلَانٌ" الَّذِي كَانَ يُنْسَبُ إِلَيْهِ .
حضرت اسماء سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور باسعادت میں سورج گرہن ہوگیا، اس دن میں حضرت عائشہ کے یہاں گئی، تو ان سے پوچھا کہ لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ اس وقت نماز پڑھ رہے ہیں؟ انہوں نے اپنے سر سے آسمان کی طرف اشارہ کردیا میں نے پوچھا کہ کیا کوئی نشانی ظاہر ہوئی ہے؟ انہوں نے کہا ہاں اس موقع پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے طویل قیام کیا حتی کہ مجھ پر غشی طاری ہوگئی، میں نے اپنے پہلو میں رکھے ہوئے ایک مشکیزے کو پکڑا اور اس سے اپنے سر پر پانی بہانے لگی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز سے جب سلام پھیرا تو سورج گرہن ختم ہوچکا تھا۔ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا اور اللہ کی حمد وثناء کرنے کے بعد فرمایا حمد وصلوۃ کے بعد! اب تک میں نے جو چیزیں نہیں دیکھی تھیں وہ اپنے اس مقام پر آج دیکھ لیں حتی کہ جنت اور جہنم کو بھی دیکھ لیا مجھے یہ وحی کی گئی ہے کہ تم لوگوں کو اپنی قبروں میں مسیح دجال کے برابریا اس کے قریب قریب فتنے میں مبتلا کیا جائے گا تمہارے پاس فرشتے آئیں گے اور پوچھیں گے کہ اس آدمی کے متعلق تم کیا جانتے ہو؟ تو جو مؤمن ہوگا وہ جواب دے گا کہ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے اور ہمارے پاس واضح معجزات اور ہدایت لے کر آئے ہم نے ان کی پکار پر لبک کہا اور ان کی اتباع کی (تین مرتبہ) اس سے کہا جائے گا ہم جانتے تھے کہ تو اس پر ایمان رکھتا ہے لہذا سکون کے ساتھ سوجاؤ! اور جو منافق ہوگا تو وہ کہے گا میں نہیں جانتا میں لوگوں کو کچھ کہتے ہوئے سنتا تھا وہی میں بھی کہہ دیتا تھا اور میں نے پچاس یا ستر ہزار ایسے آدمی دیکھے جو جنت میں چودھویں رات کے چاند کی طرح داخل ہوں گے، ایک آدمی نے اٹھ کر عرض کیا اللہ سے دعاء کردیجئے کہ وہ مجھ کو بھی ان میں شامل کردے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے اللہ اسے بھی ان میں شامل فرمادے، اے لوگوں اس وقت تم میرے منبر سے اترنے سے پہلے جو سوال بھی کرو گے میں تمہیں اس کا جواب ضروردوں گا، ایک آدمی نے کھڑے ہو کر پوچھا کہ میرا باپ کون ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تیرا باپ فلاں آدمی ہے جس کی طرف اس کی نسبت کی جاتی تھی۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26992]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف بهذه السياقة، فقد انفرد به فليح، وهو ممن لا يحتمل تفرده، ولم يذكر سماع محمد بن عباد من أسماء
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1399
حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْهَرِ ، وَكَتَبْتُهُ مِنْ أَصْلِهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ الْمُؤَدِّبِ ، حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ، أَنَّهَا قَالَتْ: خَسَفَتِ الشَّمْسُ زَمَانَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ، وَقَالَ:" فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ فَافْزَعُوا إِلَى الصَّلاةِ، وَإِلَى ذِكْرِ اللَّهِ، وَالصَّدَقَةِ"
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ مبارک میں سورج گرہن لگا۔ پھر طویل حدیث بیان کی اور فرمایا: ”لہٰذا جب تم گرہن لگا دیکھو تو نماز کی طرف لپکو، اللہ تعالیٰ کا ذکر کرو اور صدقہ وخیرات کرو۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة الكسوف/حدیث: 1399]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 745، 2364، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 906، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1399، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1497، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1265، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6467، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27596»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2921
عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: خَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَسَمِعْتُ رَجَّةَ النَّاسِ وَهُمْ يَقُولُونَ آيَةً (فَذَكَرَتْ نَحْوَا الْحَدِيثِ الْمُتَقَدِّمِ وَفِيهِ) فَصَلَّيْتُ مَعَهُمْ، وَقَدْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَرَغَ مِنْ سَجْدَتِهِ الْأُولَى قَالَتْ: فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قِيَامًا طَوِيلًا حَتَّى رَأَيْتُ بَعْضَ مَنْ يُصَلِّي يَنْتَضِحُ بِالْمَاءِ ثُمَّ رَكَعَ فَرَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلًا، ثُمَّ قَامَ وَلَمْ يَسْجُدْ قِيَامًا طَوِيلًا، وَهُوَ دُونَ الْقِيَامِ الْأَوَّلِ ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلًا وَهُوَ دُونَ رُكُوعِهِ الْأَوَّلِ، ثُمَّ سَجَدَ، ثُمَّ سَلَّمَ وَقَدْ تَجَلَّتِ الشَّمْسُ، ثُمَّ رَقِيَ الْمِنْبَرَ فَقَالَ: ( (أَيُّهَا النَّاسُ! إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ لَا يَخْسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ فَافْزَعُوا إِلَى الصَّلَاةِ وَإِلَى الصَّدَقَةِ وَإِلَى ذِكْرِ اللَّهِ، أَيُّهَا النَّاسُ! إِنَّهُ لَمْ يَبْقَ شَيْءٌ لَمْ أَكُنْ رَأَيْتُهُ إِلَّا رَأَيْتُهُ فِي مَقَامِي هَٰذَا، وَقَدْ أُرِيتُكُمْ تُفْتَنُونَ فِي قُبُورِكُمْ، يُسْأَلُ أَحَدُكُمْ مَا كُنْتَ تَقُولُ وَمَا كُنْتَ تَعْبُدُ؟ فَإِنْ قَالَ: لَا أَدْرِي، رَأَيْتُ النَّاسَ يَقُولُونَ شَيْئًا فَقُلْتُهُ وَيَصْنَعُونَ شَيْئًا فَصَنَعْتُهُ، قِيلَ لَهُ أَجَلْ، عَلَى الشَّكِّ عِشْتَ وَعَلَيْهِ مُتَّ هَٰذَا مَقْعَدُكَ مِنَ النَّارِ، وَإِنْ قَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، قِيلَ: عَلَى الْيَقِينِ عِشْتَ وَعَلَيْهِ مُتَّ، هَٰذَا مَقْعَدُكَ مِنَ الْجَنَّةِ، وَقَدْ رَأَيْتُ خَمْسِينَ أَوْ سَبْعِينَ أَلْفًا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ فِي مِثْلِ سُورَةِ القَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ) ) ، فَقَالَ: ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، فَقَالَ: ( (اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ، أَيُّهَا النَّاسُ! إِنَّكُمْ لَنْ تَسْأَلُونِي عَنْ شَيْءٍ حَتَّى أَنْزِلَ إِلَّا أَخْبَرْتُكُمْ بِهِ) ) ، فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: مَنْ أَبِي؟ قَالَ: ( (أَبُوكَ فُلَانٌ) ) الَّذِي كَانَ يُنْسَبُ إِلَيْهِ
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں سورج بے نور ہوگیا، میں نے لوگوں کی ملی جلی آوازیں سنیں، وہ کہہ رہے تھے: نشانی، نشانی۔(پھر گزشتہ حدیث کی طرح اس نے حدیث بیان کی۔ اس میں مزید امور یہ بھی ہیں:) میں نے ان کے ساتھ نماز پڑھی، (جب میں پہنچی تو) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہلی رکعت سے فارغ ہو چکے تھے، رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لمبا قیام کیا، حتیٰ کہ میں نے بعض نماز پڑھنے والے لوگوں کو دیکھا کہ وہ پانی کے چھینٹے مار رہے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع کیا اور لمبا رکوع کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اور قیام شروع کر دیا اور سجدہ نہ کیا، یہ قیام پہلے قیام سے کم تھا، پھر طویل رکوع کیا، البتہ وہ پہلے رکوع سے کچھ کم تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سجدہ کیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلام پھیرا تو سورج صاف ہوچکا تھا، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر تشریف لے گئے اور فرمایا: لوگو! بے شک سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، یہ کسی کی موت و حیات کی وجہ سے بے نور نہیں ہوتیں، جب تم ان کواس طرح دیکھو تو نماز پڑھنے، صدقہ کرنے اور اللہ کا ذکر کرنے کی طرف لپکو۔ اے لوگو! کوئی چیز ایسی نہیں کہ جو میں نے نہیں دیکھی تھی، مگراس مقام میں دیکھ لی اور میں نے تم کو بھی دیکھا کہ تم قبروں میں آزمائے جا رہے ہو، تم میں سے ہر ایک سے سوال کیا جا رہا ہے کہ توکیا کہتا تھا؟ تو کس کی عبادت کرتا تھا؟ اگر کوئی جواباً یہ کہے گا: میں تو نہیں جانتا، میں نے لوگوں کو جو کچھ کہتے ہوئے سنا، خود بھی وہی کہہ دیا، ان کو جو کچھ کرتے ہوئے دیکھا، خود بھی وہی کچھ کر دیا۔ اس جواب پر اسے کہا جائے گا: اچھا، ٹھیک ہے، تو نے شک پر زندگی گزار دی اور اسی پر تو مرا، یہ آگ تیرا ٹھکانا ہے۔ اور اگر کوئی یہ کہے گا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سواء کوئی معبود نہیں اور بے شک محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، تو اسے کہا جائے گا: تو نے یقین پر زندگی بسر کی اور تو اسی پر مرا، یہ جنت کا تیرا ٹھکانہ ہے۔ یقینا میں نے پچاس یا ستر ہزار لوگوں کو دیکھا کہ وہ چودہویں رات کے چاند جیسا چہرہ لے کر جنت میں داخل ہو رہے تھے۔)) ایک آدمی کھڑا ہوا اور کہنے لگا: (اے اللہ کے رسول!) اللہ سے دعا کیجیے کہ مجھے بھی ان میں داخل کردے، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! اس کو ان میں داخل کردے۔ لوگو! میرے اترنے سے پہلے تم جس چیز کا بھی سوال کرو گے، میں تم کو اس کا جواب دے دوں گا۔ پس ایک آدمی کھڑا ہوا اور اس نے کہا: میرا باپ کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تیرا باپ فلاں شخص ہے۔ (یعنی اسی آدمی کا نام لیا) جس کی طرف اس کو منسوب کیا جاتا تھا۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الكسوف/حدیث: 2921]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف بھذه السياقة، انفرد به فليح بن سليمان الخزاعي، وھو ممن لايحتمل تفرّده، ولم يذكروا لمحمد بن عباد بن عبد الله سماعا من أسماء بنت أبي بكر۔ ولبعضه شواھد أخرجه ابن خزيمة: 1399، والطبراني في ’’الكبير‘‘: 24/ 240، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26992 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27532»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف بھذه السياقة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10233
عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا بِنَحْوِهِ وَفِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ لَا يَخْسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ فَافْزَعُوا إِلَى الصَّلَاةِ وَإِلَى الصَّدَقَةِ وَإِلَى ذِكْرِ اللَّهِ
۔ سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے اسی طرح کی حدیث مروی ہے، البتہ اس میں ہے: اے لوگو! بیشک سورج اور چاند اللہ تعالیٰ کی نشانیوںمیں سے دو نشانیاں ہیں، ان کو کسی کی موت کی وجہ سے گرہن لگتا ہے نہ کسی کی زندگی سے، جب تم اس چیز کو دیکھو تو نماز، صدقہ اور اللہ کے ذکر کی طرف پناہ حاصل کرو۔ [الفتح الربانی/كتاب خلق العالم/حدیث: 10233]
تخریج الحدیث: «ھذا حديث طويل، وھو ضعيف بھذه السياقة، فقد انفرد به فليح الخزاعي وھو ممن لا يحتمل تفرده، فقد تكلم بعض الأئمة في حفظه، ومحمد بن عباد لم يذكروا له سماعا من اسماء بنت ابي بكر، أخرجه ابن خزيمة: 1399، والطبراني في الكبير: 24/ 240، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26992 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27532»
وضاحت: فوائد: … لیکن اس طویل حدیث کے جو الفاظ اِس متن میں مذکور ہیں، وہ دوسرے شواہد کی بنا پر صحیح ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا نظام زمین پر ہونے والے واقعات سے متأثر نہیں ہوتا۔

الحكم على الحديث:
ھذا حديث طويل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18690
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ: خُسِفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَمِعْتُ رَجَّةَ النَّاسِ وَهُمْ يَقُولُونَ: آيَةٌ وَنَحْنُ يَوْمَئِذٍ فِي فَارِعٍ، فَخَرَجْتُ مُتَلَفِّعَةً بِقَطِيفَةٍ لِلزُّبَيْرِ حَتَّى دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَائِمٌ يُصَلِّي بِالنَّاسِ. قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ:" وَقَدْ رَأَيْتُ خَمْسِينَ أَوْ سَبْعِينَ أَلْفًا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ فِي مِثْلِ صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ". فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، قَالَ:" اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ، أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّكُمْ لَنْ تَسْأَلُونِي عَنْ شَيْءٍ حَتَّى أَنْزِلَ إِلَّا أَخْبَرْتُكُمْ بِهِ". فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: مَنْ أَبِي؟ قَالَ:" أَبُوكَ فُلَانٌ" - لِلَّذِي كَانَ يُنْسَبُ إِلَيْهِ -. قُلْتُ: قِصَّةُ الْكُسُوفِ فِي الصَّحِيحِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں سورج گرہن ہو گیا، میں نے لوگوں کی گونج سنی، وہ یہ کہہ رہے تھے: ایک نشانی ظاہر ہوئی ہے، سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہم اس وقت (مدینہ منورہ کے ایک قلعے) ”فارع“ میں تھے، میں سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی چادر اوڑھ کر نکلی اور عائشہ کے پاس آئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث روایت نقل کی ہے، جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے دیکھا، پچاس ہزار (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) ستر ہزار لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور وہ چودھویں رات کے چاند کی مانند ہوں گے، ایک صاحب کھڑے ہوئے، انہوں نے عرض کی: آپ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کریں کہ وہ مجھے ان میں شامل کر دے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی، اے اللہ! تو اسے ان میں شامل کر دے، اے لوگو! میرے (منبر سے) نیچے اترنے سے پہلے تم مجھ سے جس بھی چیز کے بارے میں دریافت کرو گے، میں تمہیں اُس کے بارے میں بتا دوں گا، ایک شخص کھڑا ہوا، اس نے دریافت کیا: میرا باپ کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا باپ فلاں ہے، یہ وہی شخص تھا، جس کی طرف اس کی نسبت کی جاتی تھی۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سورج گرہن کا واقعہ ”صحیح“ میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عباس بن عبداللہ بن زبیر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18690]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (345/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26452»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1090
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ النَّاقِدُ ، ثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا زِيَادٌ الْبَكَّائِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي بِلَالٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللهِ، فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ فَافْزَعُوا إِلَى الصَّلَاةِ.
عبدالرحمن (بن ابی لیلیٰ) بیان کرتے ہیں کہ مجھے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے بتایا، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، تو جب تم یہ (گرہن) دیکھو تو نماز کی طرف دوڑو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1090]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 358، حدیث 1094»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20611
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْوُحَاظِيُّ ، ثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ، قَالَتْ: رَقِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمِنْبَرَ فَقَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللهِ لَا تَنْخَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ، فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ فَافْزَعُوا إِلَى الصَّلَاةِ وَالصَّدَقَةِ وَإِلَى ذِكْرِ اللهِ، وَقَدْ رَأَيْتُ مِنْكُمْ خَمْسِينَ أَلْفًا - أَوْ سَبْعِينَ أَلْفًا، شَكَّ فُلَيْحٌ - يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ مِثْلَ صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ "، فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: ادْعُ اللهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ فَقَالَ: " اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ، أَيُّهَا النَّاسُ لَنْ تَسْأَلُونِي عَنْ شَيْءٍ أُنْزِلَ إِلَّا أَخْبَرْتُكُمْ بِهِ " فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: مَنْ أَبِي؟ فَقَالَ: " أَبُوكَ فُلَانٌ " لِأَبِيهِ الَّذِي كَانَ يُنْسَبُ إِلَيْهِ.
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے اور فرمایا: ”اے لوگو! سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، یہ کسی کی موت یا زندگی کی وجہ سے گرہن آلود نہیں ہوتے۔ جب تم ایسا دیکھو تو نماز، صدقہ اور اللہ کے ذکر کی طرف لپکو۔ اور میں نے تم میں سے پچاس ہزار - یا ستر ہزار، راوی فلیح کو شک ہے - لوگوں کو بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوتے دیکھا ہے، وہ چودھویں رات کے چاند کی صورت میں ہوں گے۔“ تو ایک آدمی کھڑا ہوا اور کہا: اللہ سے دعا کریں کہ مجھے ان میں سے بنا دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! اسے ان میں سے بنا دے۔ اے لوگو! تم مجھ سے کسی نازل شدہ چیز کے بارے میں نہیں پوچھو گے مگر میں تمہیں اس کی خبر دوں گا۔“ تو ایک آدمی کھڑا ہوا اور کہا: میرا باپ کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا باپ فلاں ہے“ - یعنی اسی کی طرف اس کی نسبت کی جو پہلے سے معروف تھی۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20611]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 90، حدیث 240»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7901
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَتْ: "خَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... " فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فِي فِتْنَةِ الْقَبْرِ بِنَحْوِ مَا رَوَاهُ أَهْلُ الصَّحِيحِ وَغَيْرُهُمْ وَزَادَ فِيهِ: " وَقَدْ رَأَيْتُ خَمْسِينَ - أَوْ سَبْعِينَ - أَلْفًا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ فِي مِثْلِ صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ.
فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ. قَالَ: اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ، أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّكُمْ لَنْ تَسْأَلُونِي عَنْ شَيْءٍ إِلَّا أَخْبَرْتُكُمْ بِهِ. فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: مَنْ أَبِي؟ قَالَ: أَبُوكَ فُلَانٌ - الَّذِي كَانَ يُنْسَبُ إِلَيْهِ ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِجَهَالَةِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ.
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدِ مبارک میں سورج گرہن ہوا...“ پھر انہوں نے فتنۂ قبر کے متعلق اسی طرح حدیث ذکر کی جس طرح اصحابِ صحاح اور دیگر محدثین نے روایت کی ہے، تاہم اس روایت میں یہ اضافہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور میں نے پچاس ہزار یا ستر ہزار ایسے افراد دیکھے ہیں جو جنت میں چودھویں رات کے چاند جیسی صورت میں داخل ہوں گے“، اس پر ایک شخص کھڑا ہوا اور عرض گزار ہوا کہ آپ اللہ تعالیٰ سے دعا فرمائیں کہ وہ مجھے بھی ان میں شامل کر دے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ» ”اے اللہ! اسے ان میں شامل فرما دے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! تم مجھ سے جس چیز کے بارے میں بھی سوال کرو گے میں تمہیں اس کی خبر دے دوں گا“، تب ایک شخص کھڑا ہوا اور دریافت کیا کہ میرا باپ کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرا باپ فلاں ہے“ (یعنی وہی جس کی طرف وہ منسوب کیا جاتا تھا)۔ اسے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند محمد بن عباد بن عبد اللہ بن زبیر کے مجہول ہونے کے باعث ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب صفة الجنة/حدیث: 7901]
تخریج الحدیث: «رواه أحمد بن حنبل بسند ضعيف؛ لجهالة محمد بن عباد بن عبد الله بن الزبير»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 715، 86، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 907، 905، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1493، 1498، 2062، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2706، 3364، 26452، وأخرجه فتح الباري برقم: 298، 716، 997، 999، 1004، 1016، 995، 1003، 1307، 1308، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11019، 11643، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1265، وأخرجه موطأ مالك برقم: 447، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1399»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں