🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
188. بَابٌ فَدَخَلَ فِيهِ " .
نماز کا آغاز کس چیز سے کیا جائے؟
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 2618 (کل: 8 مقامات، 4 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2618، 2617
مصنف ابن ابی شیبہ: 2424
المعجم الکبیر للطبرانی: 3177، 9269، 10081، 10242
المعجم الاوسط: 1026
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2618
وَعَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْ أُصَدِّقُ عَنْ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّهُمْ كَانُوا إِذَا اسْتَفْتَحُوا قَالُوا:" سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ" قَبْلَ الْقِرَاءَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
ابن جریج بیان کرتے ہیں: مجھے اس شخص نے یہ بات بیان کی ہے، جسے میں سچا قرار دیتا ہوں اس نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات بیان کی ہے: یہ حضرات نماز کے آغاز میں یہ قرأت سے پہلے یہ پڑھتے تھے ”تو ہر عیب سے پاک ہے اے اللہ! اور حمد تیرے لئے مخصوص ہے تیرا اسم برکت والا ہے تیری بزرگی بلند و برتر ہے، اور تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2618]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9301»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 2418 ترقیم الشثری: -- 2424
حدثنا ابو بكر، قال: نا ابن فضيل، وابو معاوية، عن الاعمش، عن إبراهيم التيمي، عن الحارث بن سويد، قال: قال ابن مسعود :" إن من احب الكلام إلى الله ان يقول الرجل: سبحانك اللهم وبحمدك وتبارك اسمك وتعالى جدك ولا إله غيرك رب إني ظلمت نفسي فاغفر لي إنه لا يغفر الذنوب إلا انت"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) صحيح.

حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کو اپنے بندے کے سب سے زیادہ پسندیدہ کلاموں میں سے یہ ہے کہ وہ یہ کہے: اے اللہ تو پاک ہے اور تیری ہی تعریف ہے۔ تیرا نام بابرکت ہے، تیری شان بلند ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں، اے میرے رب! میں نے اپنی جان پر ظلم کیا، تو میرے گناہوں کو معاف فرما دے، یقینا تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف نہیں کر سکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2424]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10620، 10619، 10621، 10622، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31504، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8587، ترقيم محمد عوامة: 2418»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2617
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعَلِّمُنَا إِذَا اسْتَفْتَحْنَا الصَّلَاةَ أَنْ نَقُولَ:" سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ" وَكَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يُعَلِّمُنَا وَيَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَوَاهُ فِي الْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ مَسْعُودُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَجْهُولٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں یہ تعلیم دیتے تھے کہ جب ہم نماز کا آغاز کریں تو اس میں شروع میں یہ پڑھیں: ”تو ہر عیب سے پاک ہے اے اللہ! اور حمد تیرے لئے مخصوص ہے تیرا نام برکت والا ہے تیری بزرگی بلند و برتر ہے تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہمیں تعلیم دیتے تھے، اور یہ بات ارشاد فرماتے تھے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ کلمات پڑھا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ابوعبیدہ نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے مصنف نے یہ روایت معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسعود بن سلیمان ہے ابوحاتم کہتے ہیں: یہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2617]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9301، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1030»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3177
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ الْمِصِّيصِيُّ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، قَالَا: ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ النُّعْمَانِ الْفَرَّاءُ الْمِصِّيصِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْأَسْلَمِيُّ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُمَيْرٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُنَا: إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَارْفَعُوا أَيْدِيَكُمْ، وَلَا تُخَالِفْ آذَانَكُمْ، ثُمَّ قُولُوا: اللهُ أَكْبَرُ، سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، وَتَبَارَكَ اسْمُكَ، وَتَعَالَى جَدُّكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ، وَإِنْ لَمْ تَزِيدُوا عَلَى التَّكْبِيرِ أَجْزَأَتْكُمْ.
سیدنا حکم بن عمیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں سکھایا کرتے تھے: ”جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو تو اپنے ہاتھ اٹھاؤ، اور وہ تمہارے کانوں کے برابر رہیں، پھر کہو: اللہ اکبر، سبحانک اللھم وبحمدک، وتبارک اسمک، وتعالیٰ جدک، ولا الٰہ غیرک (اے اللہ! تو پاک ہے اور تیری ہی تعریف ہے، تیرا نام بابرکت ہے، تیری شان بلند ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں)، اور اگر تم صرف تکبیر پر ہی اکتفا کرو تو بھی تمہارے لیے کافی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3177]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 218، حدیث 3190»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9269
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، حَدَّثَنِي مَنْ أُصَدِّقُ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ عُمَرَ ، وَعَنْ عُثْمَانَ ، وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ أَنَّهُمْ كَانُوا إِذَا اسْتَفْتَحُوا قَالُوا: " سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، وَتَبَارَكَ اسْمُكَ، وَتَعَالَى جَدُّكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ، قَبْلَ الْقِرَاءَةِ ".
في طبعة مكتبة ابن تيمية: (أبي بكرة) والمثبت من نسخة الظاهرية (1) ومصنف عبد الرزاق كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، ولعل الصواب: (وعن عمر) .
ابن جریج بیان کرتے ہیں: مجھے ایک ایسے شخص نے، جن پر میں اعتماد کرتا ہوں، ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے، اور انہوں نے سیدنا عمر، سیدنا عثمان اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہم سے بیان کیا کہ وہ جب نماز شروع کرتے تو قرأت سے پہلے یہ کہتے: ”اے اللہ! تو پاک ہے اور تیری ہی تعریف ہے، تیرا نام بابرکت ہے، تیری شان بلند ہے، اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9269]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 262، حدیث 9301»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10081
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثَنَا فِرْدَوْسٌ الْأَشْعَرِيُّ ، ثَنَا مَسْعُودُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ: سَمِعْتُ الْحَكَمَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ قَالَ: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، وَتَبَارَكَ اسْمُكَ، وَتَعَالَى جَدُّكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز شروع فرماتے تو کہتے: ”اے اللہ! تو پاک ہے اور تیری تعریف کے ساتھ، تیرا نام بابرکت ہے، تیری شان بلند ہے، اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10081]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 108، حدیث 10117»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10242
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ ، ثَنَا ثَوْبَانُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ عَرُوبَةَ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَابِسٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُنَا إِذَا اسْتَفْتَحْنَا أَنْ نَقُولَ: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، وَتَبَارَكَ اسْمُكَ، وَتَعَالَى جَدُّكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں حکم دیتے تھے کہ جب ہم نماز شروع کریں تو یہ کہیں: ”اے اللہ! تو پاک ہے اور تیری تعریف کے ساتھ ہے، تیرا نام بابرکت ہے، تیری شان بلند ہے، اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں“۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10242]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 149، حدیث 10280»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1026
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: نَا ثَوْبَانُ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ عُرْوَةَ الْبَصْرِيُّ قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ عَابِسٍ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ .
عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُنَا إِذَا اسْتَفْتَحْنَا الصَّلَاةَ أَنْ نَقُولَ: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، وَتَبَارَكَ اسْمُكَ، وَتَعَالَى جَدُّكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ. وَكَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يَفْعَلُ ذَلِكَ. وَكَانَ عُمَرُ يُعَلِّمُنَا وَيَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں نماز شروع کرتے وقت یہ پڑھنا سکھاتے تھے: «سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، وَتَبَارَكَ اسْمُكَ، وَتَعَالَى جَدُّكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ» ”اے اللہ! تو اپنی حمد کے ساتھ پاک ہے، تیرا نام بابرکت ہے، تیری عظمت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔“
اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بھی اسی طرح کیا کرتے تھے۔
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہمیں (یہ کلمات) سکھاتے تھے اور فرماتے تھے: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسے پڑھا کرتے تھے۔““ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1026]
تخریج الحدیث: «قال ابن رجب الحنبلي: صح هذا عن عمر بن الخطاب روي عنه من وجوه كثيرة «فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب، ج 4، ص 345» »
«قال الهيثمي: أبو عبيدة لم يسمع من ابن مسعود وفيه مسعود بن سليمان قال أبو حاتم مجهول «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 106» »
«أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 2406، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10117، 10280، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 428»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لانقطاعه، وفيه مسعود بن سليمان مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں