الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
209. بَابُ التَّشَهُّدِ وَالْجُلُوسِ وَالْإِشَارَةِ بِالْإِصْبَعِ فِيهِ .
تشہد، جلوس (یعنی بیٹھنا) اور اس دوران انگلی کے ذریعے اشارہ کرنا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 2866 (کل: 9 مقامات، 7 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2866
سنن ابوداود: 971
مسند احمد: 5360
السنن الكبرى للبيهقي: 2821
المعجم الاوسط: 2625
حدیث نمبر: 2866
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَيْ قَالَ: صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ ابْنِ عُمَرَ فَلَمَّا صَلَّى ضَرَبَ بِيَدِهِ فَخِذِي فَقَالَ: أَلَا أُعَلِّمُكَ تَحِيَّةَ الصَّلَاةِ كَمَا كَانَ يُعَلِّمُنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَتَلَا هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ:" التَّحِيَّاتُ وَالصَّلَوَاتُ الطَّيِّبَاتُ لِلَّهِ السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ" فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ:" وَبَرَكَاتُهُ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ:" وَبَرَكَاتُهُ".
عبداللہ بن بابی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر کے پہلو میں نماز ادا کی جب انہوں نے نماز ادا کر لی تو انہوں نے اپنا ہاتھ میرے زانوں پر مارا اور بولے: کیا میں تمہیں نماز کی تحیت کی تعلیم نہ دوں جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس کی تعلیم دی تھی؟ پھر انہوں نے یہ کلمات پڑھ کر سنائے۔ ”ہر طرح کی جسمانی زبانی اور مالی عبادات اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہیں اے نبی آپ پر سلام ہو اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں، ہم پر اور اللہ تعالیٰ کے تمام نیک بندوں پر سلام ہو“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے: ”اور اس کی برکتیں“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2866]
یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے: ”اور اس کی برکتیں“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2866]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 971، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5337، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2646»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 971
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، سَمِعْتُ مُجَاهِدًا يُحَدِّثُ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي التَّشَهُّدِ:" التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ الصَّلَوَاتُ الطَّيِّبَاتُ، السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ". قَالَ: قَالَ ابْنُ عُمَرَ: زِدْتَ فِيهَا" وَبَرَكَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ". قَالَ ابْنُ عُمَرَ: زِدْتُ فِيهَا" وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما تشہد کے سلسلہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ تشہد یہ ہے: «التحيات لله الصلوات الطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته» ”آداب بندگیاں، اور پاکیزہ صلاتیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام، اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں نازل ہوں، اور سلام ہو ہم پر اور اللہ کے تمام نیک و صالح بندوں پر، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں“۔ راوی کہتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اس تشہد میں «وبركاته» اور «وحده لا شريك له» کا اضافہ میں نے کیا ہے ۱؎۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 971]
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تشہد کے یہ کلمات بیان کرتے ہیں: «التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ، الصَّلَوَاتُ، الطَّيِّبَاتُ، السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ» ”تمام طرح کی عظمتیں اللہ کے لیے ہیں۔ (عبادت کا مستحق بھی وہی ہے)۔ پاکیزہ کلمات، اذکار اور دعائیں اللہ کے لیے، سلامتی ہو آپ پر اے اللہ کے نبی! اور اس کی رحمتیں اور برکتیں۔“ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ «وَبَرَكَاتُهُ» کا لفظ میری طرف سے اضافہ ہے۔ «السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”سلامتی ہو ہم پر اور اللہ کے صالح بندوں پر۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی ساجھی و شریک نہیں۔ اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔“ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ «وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ» کے الفاظ میری طرف سے اضافہ ہیں۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 971]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، وراجع: موطا امام مالک/الصلاة 13(53)، (تحفة الأشراف: 7396) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: تشہد میں یہ دونوں اضافے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں ایسا ہرگز نہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنی طرف سے ان کا اضافہ خود کر دیا ہو بلکہ آپ نے اپنے اس تشہد میں ان کا اضافہ ان صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے لے کر کیا ہے جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے انہیں روایت کیا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
حدیث نمبر: 5360
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَابَيْ الْمَكِّيُّ ، قَالَ: صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ: فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ ضَرَبَ بِيَدِهِ عَلَى فَخِذِهِ، فَقَالَ:" أَلَا أُعَلِّمُكَ تَحِيَّةَ الصَّلَاةِ كَمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُنَا؟" فَتَلَا عَلَيَّ هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ، يَعْنِي: قَوْلَ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ فِي التَّشَهُّدِ.
عبداللہ بن بابی المکی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پہلو میں نماز پڑھی، نماز سے فارغ ہو کر انہوں نے میری ران پر ہاتھ مارا اور فرمایا: کیا میں تمہیں تحیۃ الصلوٰۃ نہ سکھاؤں جیسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں سکھاتے تھے؟ یہ کہہ کر انہوں نے میرے سامنے تشہد کے وہ کلمات پڑھے جو سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5360]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح .
ترقیم عوامۃ: 3014 ترقیم الشثری: -- 3026
حدثنا حدثنا ابو خالد الاحمر، عن يحيى بن سعيد، عن نافع، عن ابن عمر ، انه كان لا يقول في الركعتين:" السلام عليك ايها النبي السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في جميع النسخ، ولعل الأظهر حذفها، كما عند مالك في الموطأ (٢٠٤)، والبيهقي في السنن ٢/ ١٤٢.
(٢) حسن؛ أبو خالد صدوق.
حضرت نافع کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما دو رکعات کے درمیان یہ کلمات نہیں کہا کرتے تھے: اے نبی آپ پر سلامتی ہو۔ ہم پر بھی سلامتی ہو اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3026]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 3014»
ترقیم عوامۃ: 26353 ترقیم الشثری: -- 27504
حدثنا حميد بن عبد الرحمن ، عن هشام بن سعد ، عن نافع ، عن ابن عمر : في الرجل يدخل في البيت او المسجد ليس فيه احد، قال: يقول: السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) سقط من: [جـ، ز].
(٤) حسن؛ هشام بن سعد صدوق.
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس آدمی کے بارے میں جو کسی گھر یا مسجد میں داخل ہو اور وہاں کوئی نہ ہو یوں ارشاد فرمایا: کہ وہ شخص یوں کہے۔ (السَّلاَمُ عَلَیْنَا وَعَلَی عِبَادِ اللہِ الصَّالِحِینَ)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27504]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن حجر: بسند حسن .، ترقيم محمد عوامة: 26353»
حدیث نمبر: 2165
2165. عن ابن عمر: عن رسول الله صلى الله عليه وسلم في التشهد: التحيات لله، الصلوات الطيبات، السلام عليك أيُّها النبي ورحمة الله وبركاته.
تخریج الحدیث: «قال ابن عمر: زدتُ فيها: ((وبركاته)) ((السلام علينا وعلى عباد الله الصّالحين، أشهد أن لا إله إلا الله)) قال ابن عمر: زدت فيها: ((وحده لا شريك له)) ((وأشهد أن محمداً عبده ورسوله)).»
حدیث نمبر: 11020
11020- عن ابن عمر، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم في التشهد: التحيات لله، الصلوات الطيبات، السلام عليك أيُّها النبي ورحمة الله وبركاته.
-قال ابن عمر: زدتُ فيها: وبركاته- السلام علينا وعلى
عباد الله الصّالحين، أشهد أن لا إله إلا الله قال ابن عمر: زدت فيها:
وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده ورسوله.
-قال ابن عمر: زدتُ فيها: وبركاته- السلام علينا وعلى
عباد الله الصّالحين، أشهد أن لا إله إلا الله قال ابن عمر: زدت فيها:
وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده ورسوله.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود (971) والدارقطني (1/351) كلاهما من حديث نصر بن علي، حدثني أبي، حدثنا شعبة، عن أبي بشر، سمعتُ مجاهداً يحدث عن ابن عمر فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2821
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْمُقْرِئُ أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي قَالَا: ثنا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ قَالَ: سَمِعْتُ مُجَاهِدًا يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي التَّشَهُّدِ" التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ، السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللهِ قَالَ: قَالَ ابْنُ عُمَرَ: زِدْتُ فِيهَا وَبَرَكَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ قَالَ ابْنُ عُمَرَ: زِدْتُ فِيهَا: وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ"، لَفْظُ حَدِيثِ أَبِي دَاوُدَ وَرَوَاهُ ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ شُعْبَةَ فَوَقَفَهُ إِلَّا أَنَّهُ رَدَّهُ إِلَى حَيَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: كُنَّا نَقُولُهَا فِي حَيَاتِهِ، فَلَمَّا مَاتَ قُلْنَا: السَّلَامُ عَلَى النَّبِيِّ وَرَحْمَةُ اللهِ، وَكَانَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ يَرَى رِوَايَةَ سَيْفٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ هِيَ الْمَحْفُوظَةَ دُونَ رِوَايَةِ أَبِي بِشْرٍ، وَاللهُ تَعَالَى أَعْلَمُ وَرُوِيَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَابِي، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهُ كَذَا إِلَّا أَنَّهُ أَخَّرَ قَوْلَهُ لِلَّهِ، وَزَادَ فِي الْأَصْلِ وَبَرَكَاتُهُ وَرُوِيَ عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ، عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ مُخْتَصَرًا.
(ا) سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما تشہد کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”تمام قولی بدنی اور مالی عبادات اللہ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمت بھی۔“ ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے اس میں «وَبَرَكَاتُهُ» کا اضافہ کیا۔ ”ہم پر اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر سلام ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔“ ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے اس میں «وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ» کا اضافہ کیا ”اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔“
(ب) ابن ابی عدی نے یہ روایت شعبہ سے نقل کی ہے۔ انہوں نے اسے موقوف روایت کیا ہے اور فرمایا ہے کہ ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں اس طرح کہا کرتے تھے: «السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللهِ» ”آپ پر سلام ہو اے نبی! اور اللہ کی رحمت ہو۔“ جب آپ فوت ہو گئے تو ہم «السَّلَامُ عَلَى النَّبِيِّ وَرَحْمَةُ اللهِ» ”نبی پر سلام ہو اور اللہ کی رحمت ہو۔“ کہنے لگ گئے۔
ایک دوسری روایت جو ابن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے، اس میں «لِلّٰهِ» مؤخر ہے، یعنی «التَّحِيَّاتُ لِلّٰهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ» ”تمام قولی، بدنی اور مالی عبادتیں اللہ ہی کے لیے ہیں“ ہے اور اس میں «وَبَرَكَاتُهُ» کا اضافہ بھی ہے۔
امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ سیف عن مجاہد عن ابی معمر عن عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی روایت کو محفوظ سمجھتے تھے، نہ کہ ابوبشر کی روایت کو۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2821]
(ب) ابن ابی عدی نے یہ روایت شعبہ سے نقل کی ہے۔ انہوں نے اسے موقوف روایت کیا ہے اور فرمایا ہے کہ ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں اس طرح کہا کرتے تھے: «السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللهِ» ”آپ پر سلام ہو اے نبی! اور اللہ کی رحمت ہو۔“ جب آپ فوت ہو گئے تو ہم «السَّلَامُ عَلَى النَّبِيِّ وَرَحْمَةُ اللهِ» ”نبی پر سلام ہو اور اللہ کی رحمت ہو۔“ کہنے لگ گئے۔
ایک دوسری روایت جو ابن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے، اس میں «لِلّٰهِ» مؤخر ہے، یعنی «التَّحِيَّاتُ لِلّٰهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ» ”تمام قولی، بدنی اور مالی عبادتیں اللہ ہی کے لیے ہیں“ ہے اور اس میں «وَبَرَكَاتُهُ» کا اضافہ بھی ہے۔
امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ سیف عن مجاہد عن ابی معمر عن عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی روایت کو محفوظ سمجھتے تھے، نہ کہ ابوبشر کی روایت کو۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2821]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ قال الدار قطني هذا اسناد صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2625
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ، قَالَ: نَا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ ، قَالَ: نَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَابِي الْمَكِّيِّ قَالَ: صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ ابْنِ عُمَرَ ، فَلَمَّا صَلَّى ضَرَبَ بِيَدِهِ عَلَى فَخِذِي، فَقَالَ: أَلَا أُعَلِّمُكَ تَحِيَّةَ الصَّلَاةِ كَمَا كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعَلِّمُنَا؟ فَتَلَا هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ: I " التَّحِيَّاتُ الصَّلَوَاتُ الطَّيِّبَاتُ لِلهِ، السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللهِ الصَّالِحِينَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا أَبَانُ ، تَفَرَّدَ بِهِ سَهْلٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا أَبَانُ ، تَفَرَّدَ بِهِ سَهْلٌ .
عبداللہ بن بابی المکی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پہلو میں نماز پڑھی، پھر جب انہوں نے نماز مکمل کر لی تو اپنا ہاتھ میری ران پر مارا اور فرمایا: ”کیا میں تمہیں نماز کا تشہد نہ سکھاؤں جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں سکھایا کرتے تھے؟“ پھر انہوں نے یہ کلمات پڑھے: «التَّحِيَّاتُ الصَّلَوَاتُ الطَّيِّبَاتُ لِلهِ، السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللهِ الصَّالِحِينَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ» ”تمام قولی عبادتیں، تمام بدنی عبادتیں اور تمام مالی صدقات اللہ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں نازل ہوں، ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر سلامتی ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور (گواہی دیتا ہوں کہ) محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ سے صرف ابان نے روایت کیا ہے اور سہل اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2625]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ سے صرف ابان نے روایت کیا ہے اور سہل اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2625]
تخریج الحدیث: «قال الطبراني: لم يروه عن قتادة إلا أبان بن يزيد وقد تفرد به سهل بن بكار «الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام، ج 5، ص 351» »
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 971، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2866، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1330، 1329، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5460، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5605، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 520 / 1، 520 / 2، 520 / 3، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3007، 3016، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1570، 1571، 1572، 1573، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3803، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13809، 14003، 14004»
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 971، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2866، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1330، 1329، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5460، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5605، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 520 / 1، 520 / 2، 520 / 3، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3007، 3016، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1570، 1571، 1572، 1573، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3803، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13809، 14003، 14004»
الحكم على الحديث:
تفرد به سهل بن بكار عن أبان بن يزيد