الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ صَلَاةِ الضُّحَى .
چاشت کی نماز
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 3399 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3399
الفتح الربانی: 2271
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4337
حدیث نمبر: 3399
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ لَمْ يَرَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى الضُّحَى قَطُّ إِلَّا أَنْ يَخْرُجَ فِي سَفَرٍ أَوْ يَقْدِمَ مِنْ سَفَرٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يُصَلِّي الضُّحَى إِلَّا أَنْ يَقْدِمَ مِنْ سَفَرٍ أَوْ يَخْرُجَ وَكَّلَاهُمَا رَوَاهُ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَّاحَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَنَسٌ.
قُلْتُ: وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَأَغْفَلَهُ الشَّرِيفُ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے کبھی بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو چاشت کے وقت نماز ادا کرتے ہوئے نہیں دیکھا، البتہ اگر آپ کسی سفر پر تشریف لے جانے لگتے، یا سفر سے واپس تشریف لاتے (تو اُس وقت نماز ادا کر لیتے تھے)۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چاشت کی نماز ادا نہیں کرتے تھے، البتہ اگر آپ کسی سفر سے تشریف لاتے، یا سفر پر تشریف لے جانے لگتے، تو ایسا کر لیتے تھے۔ یہ دونوں روایات عبیداللہ بن رواحہ نے نقل کی ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے مجھے حدیث بیان کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: میں نے کسی کو ان کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اور شریف نے بھی اُن سے غفلت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3399]

تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل، مسند انس بن مالك رضي الله تعالى عنه حديث 12398 مسند ابي يعلي الموصلى سعيد بن سنان، 4222، أخرجه مسند أحمد برقم: 11944، 12211»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 12353
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ أَبَانَ يَعْنِي ابْنَ خَالِدٍ ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ،" أَنَّهُ لَمْ يَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الضُّحَى إِلَّا أَنْ يَخْرُجَ فِي سَفَرٍ، أَوْ يَقْدَمَ مِنْ سَفَرٍ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو چاشت کی نماز پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا الاّ یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفر پر جا رہے ہوں یا سفر سے واپس آرہے ہوں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12353]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن
حدیث نمبر: 12622
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، قال: حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ خَالِدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَوَاحَةَ ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّهُ لَمْ يَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الضُّحَى قَطُّ إِلَّا أَنْ يَخْرُجَ فِي سَفَرٍ، أَوْ يَقْدَمَ مِنْ سَفَرٍ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو چاشت کی نماز پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا الاّ یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفر پر جارہے ہوں یا سفر سے واپس آرہے ہوں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12622]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن
حدیث نمبر: 2271
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَوَاحَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ إِنَّهُ لَمْ يَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الضُّحَى إِلَّا أَنْ يَخْرُجَ فِي سَفَرٍ أَوْ يَقْدَمَ مِنْ سَفَرٍ
سیّدناعبد اللہ بن رواحہ سے سے روایت ہے کہ سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا: بے شک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چاشت کی نماز پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا، مگر اس وقت جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر کے لیے نکلتے یا سفر سے واپس آتے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الضحى/حدیث: 2271]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، أخرجه البخاري في ’’التاريخ الكبير‘‘: 1/ 454، وابو يعلي: 4337، وأبو نعيم في ’’الحلية‘‘: 9/ 16، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12353 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12649»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 4337
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي سَمِينَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ رَوَاحَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يُصَلِّي الضُّحَى إِلَّا أَنْ يَقْدَمَ مِنْ سَفَرٍ أَوْ يَخْرُجَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (عام طور پر) نمازِ چاشت ادا نہیں فرماتے تھے، سوائے اس صورت کے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفر سے واپس تشریف لاتے یا (سفر کے لیے) روانہ ہوتے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4337]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 11944، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6558، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4321»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 11944، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6558، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4321»