الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. بَابُ الْوِتْرِ أَوَّلَ اللَّيْلِ وَآخِرَهُ وَقَبْلَ النَّوْمِ .
رات کے ابتدائی، یا آخری حصے میں، یا سونے سے پہلے وتر ادا کرنا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 3478 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3478
المعجم الکبیر للطبرانی: 14909
حدیث نمبر: 3478
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَأَلَ أَبَا بَكْرٍ:" مَتَى تُوتِرُ؟" قَالَ: أُصَلِّي مَثْنَى مَثْنَى ثُمَّ أُوتِرُ قَبْلَ أَنْ أَنَامَ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مُؤْمِنٌ حَذِرٌ" فَقَالَ لِعُمَرَ:" كَيْفَ تُوتِرُ؟" فَقَالَ:" أُصَلِّي مَثْنَى مَثْنَى ثُمَّ أَنَامُ حَتَّى أُوتِرَ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مُؤْمِنٌ قَوِيٌّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: تم کب وتر ادا کرتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: میں دو، دو رکعات ادا کرتا رہتا ہوں، پھر سونے سے پہلے وتر ادا کر لیتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: یہ ایک محتاط مؤمن کا طریقہ ہے، آپ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: تم کب وتر ادا کرتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: میں دو، دو رکعات ادا کرتا رہتا ہوں پھر میں سو جاتا ہوں، یہاں تک کہ رات کے آخری حصے میں (بیدار ہو کر) وتر ادا کرتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ایک طاقتور مؤمن کا طریقہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3478]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3478]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 14909
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زُغْبَةَ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي الْمُصْعَبِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَأَلَ أَبَا بَكْرٍ " مَتَى تُوتِرُ؟ " قَالَ: أُصَلِّي مَثْنَى مَثْنَى، ثُمَّ أُوتِرُ قَبْلَ أَنْ أَنَامَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مُؤْمِنٌ حَذِرٌ وَقَالَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ : " كَيْفَ تُوتِرُ؟ " قَالَ: أُصَلِّي مَثْنَى مَثْنَى، ثُمَّ أَنَامُ حَتَّى أُوتِرَ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " مُؤْمِنٌ قَوِيٌّ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”تم وتر کب پڑھتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: میں دو دو رکعت پڑھتا ہوں، پھر سونے سے پہلے وتر پڑھ لیتا ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”محتاط مومن۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”تم وتر کیسے پڑھتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: میں دو دو رکعت پڑھتا ہوں، پھر سو جاتا ہوں اور رات کے آخری حصے میں وتر پڑھتا ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مضبوط مومن۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14909]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 303، حدیث 838»