🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
71. بَابٌ فِيمَنِ ادَّعَى غَيْرَ نَسَبِهِ ، أَوْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ .
جو شخص اپنے نسب کے علاوہ کا دعوی کرے یا اپنے آزاد کرنے والے آقا کی بجائے کسی اور کی طرف نسبت ولاء قائم کرے اُس کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 349 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 349، 7188
مسند احمد: 14562
الفتح الربانی: 5256
الجامع الكامل: 14545
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6181
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 349
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ فَقَدْ خَلَعَ رِبْقَةَ الْإِيمَانِ مِنْ عُنُقِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، رَوَاهُ عَنْ جَابِرٍ خَالِدُ بْنُ أَبِي حَيَّانَ، وَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي هَذَا الْحَدِيثُ وَغَيْرُهُ فِيمَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ فِي الْفَرَائِضِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اپنے آزاد کرنے والے آقا کی بجائے، کسی اور کی طرف نسبت ولاء ظاہر کرتا ہے، وہ اپنی گردن سے ایمان کا پٹہ اتار دیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، اسے خالد بن ابوحیان نامی راوی نے نقل کیا ہے، جسے امام ابوزرعہ نے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ حدیث اور اس کے علاوہ دیگر احادیث، جو اپنے حقیقی آقا کی بجائے کسی اور کی طرف نسبت ولاء ظاہر کرنے والے شخص کے بارے میں ہیں وہ فرائض سے متعلق باب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 349]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 332/3 اورده المؤلف فى زوائد المسند 137 اورده المؤلف فى زوائد المسند 326327328 اورده المؤلف فى زوائد المسند 132/1، أخرجه مسند أحمد برقم: 14152»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14562
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ طَحْلَاءَ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ أَبِي حَيَّانَ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ، فَقَدْ خَلَعَ رِبْقَةَ الْإِيمَانِ مِنْ عُنُقِهِ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اپنے آقا کے علاوہ کسی کی طرف اپنی نسبت کرتا ہے گویا وہ اپنے گلے سے ایمان کی رسی نکال پھینکتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14562]

الحكم على الحديث:
إسناده جید، وانظر: 14445
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5256
عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ فَقَدْ خَلَعَ رِبْقَةَ الْإِيمَانِ مِنْ عُنُقِهِ
۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس غلام نے غیر مالک کو اپنا مالک ظاہر کیا، اس نے اپنی گردن سے اسلام کا کڑا اتار پھینکا۔ [الفتح الربانی/كتاب العتق/حدیث: 5256]
تخریج الحدیث: «اسناده جيّد، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14562 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14616»
وضاحت: فوائد: … یعنی اللہ تعالیٰ کی حددو اور اس کے اوامر و نواہی کو ترک کر دیا۔

الحكم على الحديث:
اسناده جيّد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14545
14545- عن جابر أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: مَنْ تولّى غيرَ مواليه فقد خَلَعَ ربقة الإيمان من عُنقه.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الإمام أحمد (14562) عن أبي عامر العقدي، حدثنايعقوب بن محمد بن طحلاء، حدثنا خالد بن أبي حيان، عن جابر قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7188
عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ، فَقَدْ خَلَعَ رِبْقَةَ الْإِيمَانِ مِنْ عُنُقِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا خَالِدَ بْنَ أَبِي حَيَّانَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اپنے آقا کی بجائے کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرے، تو وہ اپنی گردن سے ایمان کا پٹہ اتار دیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف خالد بن ابوحیان کا معاملہ مختلف ہے، وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7188]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (332/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14152»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6181
«من تولى غير مواليه فقد خلع ربقة الإسلام من عنقه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص اپنے آقاؤں کے سوا کسی اور کو اپنا سرپرست بنائے تو اس نے اسلام کا طوق اپنی گردن سے اتار پھینکا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6181]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم الضياء] عن جابر. الصحيحة 2329.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں