الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
79. بَابُ لَا يُكَفَّرُ أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ الْقِبْلَةِ بِذَنْبٍ .
کسی گناہ کے ارتکاب کی وجہ سے اہل قبلہ میں سے کسی کی تکفیر نہیں کی جائے گی
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 403 (کل: 5 مقامات، 3 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 7628
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3938
حدیث نمبر: 403
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، وَأَبِي أُمَامَةَ، وَوَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ، وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالُوا: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ نَتَمَارَى فِي شَيْءٍ مِنْ أَمْرِ الدِّينِ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ:" إِنَّ الْإِسْلَامَ بَدَأَ غَرِيبًا، وَسَيَعُودُ غَرِيبًا" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَنِ الْغُرَبَاءُ؟ قَالَ:" الَّذِينَ يَصْلُحُونَ إِذَا فَسَدَ النَّاسُ، وَلَمْ يُمَارُوا فِي دِينِ اللَّهِ، وَلَا تُكَفِّرُوا أَحَدًا مِنْ أَهْلِ التَّوْحِيدِ بِذَنْبٍ".
قُلْتُ: وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ.
أَخْرَجَهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ مَرْوَانَ، كَذَّبَهُ يَحْيَى وَالدَّارَقُطْنِيُّ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ.
أَخْرَجَهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ مَرْوَانَ، كَذَّبَهُ يَحْيَى وَالدَّارَقُطْنِيُّ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، ہم اُس وقت ایک دینی مسئلہ کے بارے میں بحث کر رہے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں: ”اسلام کا آغاز غریب الوطنی میں ہوا تھا اور یہ عنقریب دوبارہ غریب الوطن ہو جائے گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! غریب لوگ کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ لوگ جو اُس وقت ٹھیک رہیں، جب دوسرے لوگ خرابی کا شکار ہو جائیں، اور وہ لوگ، اللہ کے دین کے بارے میں بحث نہیں کرتے ہیں، تم لوگ کسی گناہ کے ارتکاب کی وجہ سے، اہل توحید میں سے کسی کو کافر قرار نہ دینا“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:): یہ مکمل روایت آگے چل کر آئے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن مروان ہے، جسے یحیی اور امام دارقطنی رحمہ اللہ نے جھوٹا قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 403]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7659»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 704
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ وَأَبِي أُمَامَةَ وَوَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالُوا: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا وَنَحْنُ نَتَمَارَى فِي شَيْءٍ مِنْ أَمْرِ الدِّينِ، فَغَضِبَ غَضَبًا شَدِيدًا لَمْ يَغْضَبْ مِثْلَهُ، ثُمَّ انْتَهَرَنَا فَقَالَ:" مَهْلًا يَا أُمَّةَ مُحَمَّدٍ، إِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِهَذَا، ذَرُوا الْمِرَاءَ لِقِلَّةِ خَيْرِهِ، ذَرُوا الْمِرَاءَ فَإِنَّ الْمُؤْمِنَ لَا يُمَارِي، ذَرُوا الْمِرَاءَ فَإِنَّ الْمُمَارِيَ قَدْ تَمَّتْ خَسَارَتُهُ، ذَرُوا الْمِرَاءَ فَكَفَى إِثْمًا أَنْ لَا تَزَالَ مُمَارِيًا، ذَرُوا الْمِرَاءَ فَإِنَّ الْمُمَارِيَ لَا أَشْفَعُ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، ذَرُوا الْمِرَاءَ فَأَنَا زَعِيمٌ بِثَلَاثَةِ أَبْيَاتٍ فِي الْجَنَّةِ: فِي رِبَاضِهَا، وَأَوْسَطِهَا، وَأَعْلَاهَا - لِمَنْ تَرَكَ الْمِرَاءَ وَهُوَ صَادِقٌ، ذَرُوا الْمِرَاءَ فَإِنَّ أَوَّلَ مَا نَهَانِي عَنْهُ رَبِّي بَعْدَ عِبَادَةِ الْأَوْثَانِ الْمِرَاءُ [ وَشُرْبُ الْخَمْرِ، ذَرُوا الْمِرَاءَ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ قَدْ يَئِسَ أَنْ يُعْبَدَ وَلَكِنَّهُ قَدْ رَضِيَ مِنْكُمْ بِالتَّحْرِيشِ، وَهُوَ الْمُرَائِي، ذَرُوا الْمِرَاءَ ] فَإِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ افْتَرَقُوا عَلَى إِحْدَى وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، وَالنَّصَارَى عَلَى ثِنْتَيْنِ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً كُلُّهُمْ عَلَى الضَّلَالَةِ إِلَّا السَّوَادَ الْأَعْظَمَ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا السَّوَادُ الْأَعْظَمُ؟ قَالَ:" مَنْ كَانَ عَلَى مَا أَنَا عَلَيْهِ وَأَصْحَابِي، مَنْ لَمْ يُمَارِ فِي دِينِ اللَّهِ وَلَمْ يُكَفِّرْ أَحَدًا مِنْ أَهْلِ التَّوْحِيدِ بِذَنْبٍ غُفِرَ لَهُ"، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ الْإِسْلَامَ بَدَأَ غَرِيبًا وَسَيَعُودُ غَرِيبًا". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَنِ الْغُرَبَاءُ؟ قَالَ:" الَّذِينَ يَصْلُحُونَ إِذَا فَسَدَ النَّاسُ، وَلَا يُمَارُونَ فِي دِينِ اللَّهِ، وَلَا يُكَفِّرُونَ أَحَدًا مِنْ أَهْلِ التَّوْحِيدِ بِذَنْبٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ مَرْوَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ مَرْوَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابودرداء، سیدنا ابوامامہ، سیدنا واثلہ بن اسقع اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہم، یہ حضرات بیان کرتے ہیں: ”ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، ہم اس وقت کسی دینی معاملے کے بارے میں بحث کر رہے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شدید غصے میں آ گئے، آپ اس طرح پہلے کبھی غصے میں نہیں آئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ڈانٹتے ہوئے ارشاد فرمایا: اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت! تم لوگ باز آ جاؤ! تم سے پہلے کے لوگ اس (بحث) کی وجہ سے ہلاکت کا شکار ہوئے تھے، بحث کو ترک کر دو! کیونکہ اس میں بھلائی کم ہے، بحث کو چھوڑ دو! کیونکہ مؤمن بحث نہیں کرتا ہے، بحث کو چھوڑ دو! کیونکہ بحث کرنے والے کا خسارہ مکمل ہو جاتا ہے، بحث کو چھوڑ دو! کیونکہ گناہ کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ تم مسلسل بحث کرتے رہو، بحث کو چھوڑ دو! کیونکہ بحث کرنے والے کی قیامت کے دن میں شفاعت نہیں کروں گا، بحث کو چھوڑ دو! کیونکہ میں جنت میں تین گھروں کا ضامن ہوں، اُس کے اطراف کے حصے میں، اس کے درمیان میں اور اُس کے بالائی حصے میں (موجود گھروں کا اُس شخص کے لئے، میں ضامن ہوں) جو حق پر ہونے کے باوجود بحث کو ترک کر دے، بحث کو چھوڑ دو! کیونکہ بتوں کی عبادت کے بعد، اللہ تعالیٰ نے جس پہلی چیز سے مجھے منع کیا، وہ بحث اور شراب نوشی ہے، بحث کو چھوڑ دو! کیونکہ شیطان اس بات سے مایوس ہو چکا ہے کہ اُس کی عبادت کی جائے، لیکن وہ تمہارے درمیان اختلافات سے بھی راضی ہو جائے گا، بحث کو چھوڑ دو! کیونکہ بنی اسرائیل اکہتر فرقوں میں تقسیم ہو گئے تھے اور عیسائی بہتر فرقوں میں تقسیم ہو گئے تھے، سواد اعظم کے علاوہ، وہ سب گمراہی پر تھے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! سواد اعظم سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اُس چیز پر گامزن ہو، جس پر میں اور میرے اصحاب ہیں، جو شخص اللہ کے دین کے بارے میں بحث نہیں کرتا اور کسی گناہ کے ارتکاب کی وجہ سے اہل توحید میں سے کسی کو کافر قرار نہیں دیتا، اس شخص کی مغفرت ہو جائے گی۔ اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک اسلام کا آغاز غریب الوطنی کے عالم میں ہوا تھا اور یہ عنقریب دوبارہ غریب ہو جائے گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! غریب لوگ کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ لوگ جو اس وقت ٹھیک رہیں، جب باقی لوگ خرابی کا شکار ہو چکے ہوں، اور وہ لوگ جو اللہ کے دین کے بارے میں بحث نہیں کرتے ہیں، اور جو کسی گناہ کے ارتکاب کی وجہ سے اہل توحید میں سے کسی کو کافر قرار نہیں دیتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن مروان ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 704]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن مروان ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 704]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 261/20 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7659، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7659، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 688»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12099
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ وَأَبِي أُمَامَةَ وَوَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالُوا: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا عَلَيْنَا وَنَحْنُ نَتَمَارَى فِي شَيْءٍ مِنْ أَمْرِ الدِّينِ، فَغَضِبَ غَضَبًا شَدِيدًا لَمْ يَغْضَبْ مِثْلَهُ، ثُمَّ انْتَهَرَنَا فَقَالَ:" مَهْلًا يَا أُمَّةَ مُحَمَّدٍ، إِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِهَذَا. ذَرُوا الْمِرَاءَ لِقِلَّةِ خَيْرِهِ، ذَرُوا الْمِرَاءَ فَإِنَّ الْمُؤْمِنَ لَا يُمَارِي، ذَرُوا الْمِرَاءَ فَإِنَّ الْمُمَارِيَ قَدْ نَمَتْ خَسَارَتُهُ، ذَرُوا الْمِرَاءَ، فَكَفَاكَ إِثْمًا أَنْ لَا تَزَالَ مُمَارِيًا، ذَرُوا الْمِرَاءَ فَإِنَّ الْمُمَارِيَّ لَا أَشْفَعُ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، ذَرُوا الْمِرَاءَ فَأَنَا زَعِيمٌ بِثَلَاثَةِ أَبْيَاتٍ فِي الْجَنَّةِ فِي رِبَاضِهَا وَوَسَطِهَا وَأَعْلَاهَا لِمَنْ تَرَكَ الْمِرَاءَ وَهُوَ صَادِقٌ، ذَرُوا الْمِرَاءَ فَإِنَّ أَوَّلَ مَا نَهَانِي عَنْهُ رَبِّي بَعْدَ عِبَادَةِ الْأَوْثَانِ الْمِرَاءُ وَشُرْبُ الْخَمْرِ، ذَرُوا الْمِرَاءَ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَئِسَ أَنْ يُعْبَدَ، وَلَكِنَّهُ قَدْ رَضِيَ مِنْكُمْ بِالتَّحْرِيشِ، وَهُوَ الْمِرَاءُ، ذَرُوا الْمِرَاءَ، فَإِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ افْتَرَقُوا عَلَى إِحْدَى وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، وَالنَّصَارَى عَلَى اثْنَتَيْنِ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، كُلُّهُمْ عَلَى الضَّلَالَةِ إِلَّا السَّوَادَ الْأَعْظَمَ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنِ السَّوَادُ الْأَعْظَمُ؟ قَالَ:" مَنْ كَانَ عَلَى مَا أَنَا عَلَيْهِ أَنَا وَأَصْحَابِي، مَنْ لَمْ يُمَارِ فِي دِينِ اللَّهِ، وَمَنْ لَمْ يُكَفِّرْ أَحَدًا مِنْ أَهْلِ التَّوْحِيدِ بِذَنْبٍ غُفِرَ لَهُ". ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ الْإِسْلَامَ بَدَأَ غَرِيبًا وَسَيَعُودُ غَرِيبًا". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَنِ الْغُرَبَاءُ؟ قَالَ:" الَّذِينَ يُصْلِحُونَ إِذَا فَسَدَ النَّاسُ، وَلَا يُمَارُونَ فِي دِينِ اللَّهِ، وَلَا يُكَفِّرُونَ أَحَدًا مِنْ أَهْلِ التَّوْحِيدِ بِذَنْبٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ مَرْوَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ الْمِرَاءِ فِي الْعِلْمِ.
سیدنا ابودرداء، سیدنا ابوامامہ، سیدنا واثلہ بن اسقع اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہم بیان کرتے ہیں: ”ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، ہم کسی دینی معاملے کے بارے میں بحث کر رہے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شدید غصے میں آ گئے، آپ اس طرح پہلے کبھی اتنے غصے میں نہیں آئے تھے، پھر آپ نے ہمیں جھڑکتے ہوئے ارشاد فرمایا: رک جاؤ! اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی امت! تم سے پہلے کے لوگ اسی وجہ سے ہلاکت کا شکار ہوئے تھے، بحث کو چھوڑ دو، کیونکہ اس میں بھلائی کم ہے، بحث کو چھوڑ دو، کیونکہ مومن بحث نہیں کرتا ہے، بحث کو چھوڑ دو، کیونکہ بحث کرنے والے کا خسارہ بڑھتا رہتا ہے، بحث کو چھوڑ دو، کیونکہ تمہارے گنہگار ہونے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ تم مسلسل بحث کرتے رہو، بحث کو چھوڑ دو کیونکہ مسلسل بحث کرنے والے شخص کی، قیامت کے دن میں شفاعت نہیں کروں گا، بحث کو چھوڑ دو کیونکہ میں، جنت میں تین مقامات پر گھر ملنے کی ضمانت دوں گا، اس کے اطراف والے حصے میں، اس کے درمیانی حصے میں اور اس کے بالائی حصے میں (یہ ضمانت، میں) اُس شخص کو دوں گا، جو بحث کو ترک کر دے گا، جبکہ وہ سچا ہو، بحث کو چھوڑ دو! کیونکہ میرے پروردگار نے بتوں کی عبادت کے بعد، جس پہلی چیز سے مجھے منع کیا ہے، وہ بحث کرنا اور شراب نوشی ہے، بحث کو چھوڑ دو! کیونکہ شیطان اس بات سے مایوس ہو چکا ہے کہ اس کی عبادت کی جائے، لیکن وہ تمہارے باہمی اختلاف سے بھی راضی ہو جائے گا، اور وہ باہمی اختلاف بحث کی صورت میں ہوتا ہے، تم بحث کو چھوڑ دو! کیونکہ بنی اسرائیل اکہتر فرقوں میں تقسیم ہوئے تھے اور عیسائی بہتّر فرقوں میں تقسیم ہوئے تھے، سواد اعظم کے علاوہ وہ سب گمراہی پر ہوں گے۔ (مطبوعہ نسخے میں
یہ روایت اسی طرح ہے، لیکن شاید کسی کے سہو کی وجہ سے کچھ عبارت نقل ہونے سے رہ گئی ہے، کیونکہ سواد اعظم والے کلمات تو امت محمدیہ کے بارے میں ہیں)۔ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! سواد اعظم کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ (لوگ) جو اُس چیز پر گامزن ہوں، جس پر میں اور میرے اصحاب ہیں، وہ شخص جو اللہ کے دین کے بارے میں بحث نہیں کرتا اور گناہ کے ارتکاب کی وجہ سے اہل توحید میں سے کسی کی تکفیر نہیں کرتا، اس شخص کی مغفرت ہو جائے گی۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسلام کا آغاز غریب الوطنی کے عالم میں ہوا تھا، اور یہ عنقریب دوبارہ غریب الوطن ہو جائے گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! غریب الوطن لوگوں سے مراد کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ لوگ جو لوگوں کی خرابی کے وقت ٹھیک رہیں اور اللہ کے دین کے بارے میں بحث مباحثہ نہ کریں، اور اہل توحید میں سے کسی کو کسی گناہ کی وجہ سے کافر قرار نہ دیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن مروان ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ اس سے پہلے کتاب العلم میں بحث کرنے سے متعلق کچھ روایات گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12099]

ضعیف جداً
حدیث نمبر: 7628
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْجَرْجَرَانِيُّ ، ثَنَا كَثِيرُ بْنُ مَرْوَانَ الْفِلَسْطِينِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ آدَمَ الدِّمَشْقِيِّ ، قَالَ، حَدَّثَنِي أَبُو الدَّرْدَاءِ ، وَأَبُو أُمَامَةَ ، وَوَاثِلَةُ بْنُ الْأَسْقَعِ ، وَأَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالُوا: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا، وَنَحْنُ نَتَمَارَى فِي شَيْءٍ مِنْ أَمْرِ الدِّينِ، فَغَضِبَ غَضَبًا شَدِيدًا لَمْ يَغْضَبْ مِثْلَهُ، ثُمَّ انْتَهَرَنَا، فَقَالَ: مَهْلًا يَا أُمَّةَ مُحَمَّدٍ، إِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِهَذَا، أَخَذُوا الْمِرَاءَ لِقِلَّةِ خَيْرِهِ ذَرُوا الْمِرَاءَ، فَإِنَّ الْمُؤْمِنَ لَا يُمَارِي ذَرُوا الْمِرَاءَ، فَإِنَّ الْمُمَارِيَ قَدْ نَمَتْ خَسَارَتُهُ، ذَرُوا الْمِرَاءَ، فَكَفَاكَ إِثْمًا أَنْ لَا تَزَالَ مُمَارِيًا، ذَرُوا الْمِرَاءَ، فَإِنَّ الْمُمَارِيَ لَا أَشْفَعُ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، ذَرُوا الْمِرَاءَ، فَأَنَا زَعِيمٌ بِثَلَاثِ آيَاتٍ فِي الْجَنَّةِ فِي رِبَاضِهَا، وَوَسَطِهَا، وَأَعْلَاهَا لِمَنْ تَرَكَ الْمِرَاءَ وَهُوَ صَادِقٌ، ذَرُوا الْمِرَاءَ، فَإِنَّ أَوَّلَ مَا نَهَانِي عَنْهُ رَبِّي بَعْدَ عِبَادَةِ الْأَوْثَانِ الْمِرَاءُ، وَشُرْبُ الْخَمْرِ، ذَرُوا الْمِرَاءَ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ قَدْ يَئِسَ أَنْ يُعْبَدَ، وَلَكِنَّهُ قَدْ رَضِيَ مِنْكُمْ بِالتَّحْرِيشِ، وَهُوَ الْمِرَاءُ، ذَرُوا الْمِرَاءَ، فَإِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ افْتَرَقُوا عَلَى إِحْدَى وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، وَالنَّصَارَى عَلَى ثِنْتَيْنِ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً كُلُّهُمْ عَلَى الضَّلَالَةِ إِلَّا السَّوَادَ الْأَعْظَمَ ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، وَمَنِ السَّوَادُ الْأَعْظَمُ؟ قَالَ: " مَنْ كَانَ عَلَى مَا أَنَا عَلَيْهِ وَأَصْحَابِي، مَنْ لَمْ يُمَارِ فِي دِينِ اللهِ، وَمَنْ لَمْ يُكَفِّرْ أَحَدًا مِنْ أَهْلِ التَّوْحِيدِ بِذَنْبٍ غُفِرَ لَهُ ".
ثُمَّ قَالَ: " إِنَّ الْإِسْلَامَ بَدَأَ غَرِيبًا، وَسَيَعُودُ غَرِيبًا ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، وَمَنِ الْغُرَبَاءُ؟ قَالَ: " الَّذِينَ يَصْلُحُونَ إِذَا فَسَدَ النَّاسُ، وَلَا يُمَارُونَ فِي دِينِ اللهِ، وَلَا يُكَفِّرُونَ أَحَدًا مِنْ أَهْلِ التَّوْحِيدِ بِذَنْبٍ.

سیدنا ابو الدرداء، سیدنا ابو امامہ، سیدنا واثلہ بن اسقع اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہم بیان کرتے ہیں: ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم دین کے کسی معاملے میں جھگڑ رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا شدید غصہ آیا جیسا پہلے کبھی نہ آیا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سختی سے روکا اور فرمایا: ”رک جاؤ، اے امتِ محمد! تم سے پہلے لوگ اسی وجہ سے ہلاک ہوئے، انہوں نے جھگڑا اپنا لیا حالانکہ اس میں خیر بہت کم ہے۔“
”جھگڑا چھوڑ دو، کیونکہ مومن جھگڑا نہیں کرتا۔“
”جھگڑا چھوڑ دو، کیونکہ جھگڑالو کا نقصان بڑھتا جاتا ہے۔“
”جھگڑا چھوڑ دو، تمہارے لیے اتنا گناہ کافی ہے کہ تم ہمیشہ جھگڑتے رہو۔“
”جھگڑا چھوڑ دو، کیونکہ میں قیامت کے دن جھگڑالو کی سفارش نہیں کروں گا۔“
”جھگڑا چھوڑ دو، میں اس کے لیے جنت میں تین گھروں کا ضامن ہوں — اس کے باغیچوں میں، اس کے درمیان میں، اور اس کے سب سے اونچے حصے میں — جو شخص جھگڑا چھوڑ دے جبکہ وہ حق پر ہو۔“
”جھگڑا چھوڑ دو، کیونکہ میرے رب نے بتوں کی عبادت کے بعد سب سے پہلے مجھے جس چیز سے منع کیا وہ جھگڑا اور شراب نوشی ہے۔“
”جھگڑا چھوڑ دو، کیونکہ شیطان اپنی عبادت کروانے سے تو مایوس ہو چکا ہے، لیکن وہ تمہارے درمیان فساد ڈلوانے پر راضی ہو گیا ہے، اور وہ جھگڑا ہی ہے۔“
”جھگڑا چھوڑ دو، کیونکہ بنی اسرائیل اکہتر (71) فرقوں میں بٹ گئے، اور نصاریٰ بہتر (72) فرقوں میں، سب گمراہی پر تھے سوائے سب سے بڑی جماعت (سواد اعظم) کے۔“ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! سواد اعظم کون ہے؟ فرمایا: ”جو اس راہ پر ہو جس پر میں اور میرے صحابہ ہیں، جو اللہ کے دین میں جھگڑا نہ کرے، اور جو اہلِ توحید میں سے کسی کو کسی گناہ کی وجہ سے کافر قرار نہ دے جسے (اللہ نے) بخش دیا۔“
پھر فرمایا: ”اسلام اجنبی ہو کر شروع ہوا، اور عنقریب پھر اجنبی ہو جائے گا۔“ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اجنبی لوگ کون ہیں؟ فرمایا: ”وہ لوگ جو لوگوں کے بگڑ جانے پر اصلاح کرتے ہیں، اللہ کے دین میں جھگڑا نہیں کرتے، اور اہلِ توحید میں سے کسی کو کسی گناہ کی وجہ سے کافر قرار نہیں دیتے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7628]

تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 152، حدیث 7659»
حدیث نمبر: 3938
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا مُبَارَكٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ ، عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ افْتَرَقَتْ عَلَى إِحْدَى وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، وَإِنَّ أُمَّتِي تَفْتَرِقُ عَلَى ثِنْتَيْنِ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، كُلُّهَا فِي النَّارِ إِلَّا السَّوَادَ الْأَعْظَمَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک بنی اسرائیل اکہتر فرقوں میں بٹ گئی تھی، اور یقیناً میری امت بہتر فرقوں میں تقسیم ہو جائے گی، یہ تمام کے تمام جہنم میں ہوں گے سوائے سوادِ اعظم (بڑی جماعت) کے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3938]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر بهذا التمام»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3993، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11798، 12070، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7836، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7428/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3925»

إسناده ضعيف