🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
70. بَابُ تَجْهِيزِ الْمَيِّتِ ، وَغُسْلِهِ ، وَالْإِسْرَاعِ بِذَلِكَ .
میت کو تیار کرنا اسے غسل دینا اور یہ کام جلدی کرنا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 4074 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4074
السنن الكبرى للبيهقي: 6701، 6765
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4074
وَعَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ أُمِّ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا تُوُفِّيَتِ الْمَرْأَةُ فَأَرَادُوا أَنْ يُغَسِّلُوهَا فَلْيَبْدَءُوا بِبَطْنِهَا ; فَلْيُمْسَحْ بَطْنُهَا مَسْحًا رَفِيقًا إِنْ لَمْ تَكُنْ حُبْلَى، فَإِنْ كَانَتْ حُبْلَى فَلَا تُحَرِّكِيهَا، فَإِنْ أَرَدْتِ غَسْلَهَا فَابْدَئِي بِسُفْلَتِهَا فَأَلْقِي عَلَى عَوْرَتِهَا ثَوْبًا سِتِّيرًا، ثُمَّ خُذِي كُرْسُفَةً فَاغْسِلِيهَا فَأَحْسِنِي غَسْلَهَا، ثُمَّ أَدْخِلِي يَدَكِ مِنْ تَحْتِ الثَّوْبِ، فَامْسَحِيهَا بِكُرْسُفٍ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَأَحْسَنِي مَسْحَهَا قَبْلَ أَنْ تُوَضِّئِيهَا، ثُمَّ وَضِّئِيهَا بِمَاءٍ فِيهِ سِدْرٌ، وَلْيُفْرِغِ الْمَاءَ امْرَأَةٌ وَهِيَ قَائِمَةٌ لَا تَلِي شَيْئًا غَيْرَهُ حَتَّى تُنَقَّى بِالسِّدْرِ وَأَنْتِ تَغْسِلِينَ، وَلْيَلِ غُسْلَهَا أَوْلَى النَّاسِ بِهَا، وَإِلَّا فَامْرَأَةٌ وَرِعَةٌ مُسْلِمَةٌ، فَإِنْ كَانَتْ صَغِيرَةً أَوْ ضَعِيفَةً فَلْتَلِهَا امْرَأَةٌ أُخْرَى وَرِعَةٌ مُسَلِمَةٌ، فَإِذَا فَرَغَتْ مِنْ غَسْلِ سُفْلَتِهَا غَسْلًا نَقَاءً بِسِدْرٍ وَمَاءٍ فَلْتُوَضِّئْهَا وُضُوءَ الصَّلَاةِ، فَهَذَا بَيَانُ وُضُوئِهَا، ثُمَّ اغْسِلِيهَا بَعْدَ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ، فَابْدَئِي بِرَأْسِهَا قَبْلَ كُلِّ شَيْءٍ، فَأَنْقِي غَسْلَهُ مِنَ السِّدْرِ بِالْمَاءِ، وَلَا تُسَرِّحِي رَأْسَهَا بِمُشْطٍ، فَإِنْ حَدَثَ بِهَا حَدَثٌ بَعْدَ الْغَسْلَاتِ الثَّلَاثِ فَاجْعَلِيهَا خَمْسًا، فَإِنْ حَدَثَ فِي الْخَامِسَةِ فَاجْعَلِيهَا سَبْعًا، وَكُلُّ ذَلِكَ فَلْيَكُنْ وِتْرًا بِمَاءٍ وَسِدْرٍ، فَإِنْ كَانَ فِي الْخَامِسَةِ أَوِ الثَّالِثَةِ فَاجْعَلِي فِيهِ شَيْئًا مِنْ كَافُورٍ وَشَيْئًا مِنْ سِدْرٍ، ثُمَّ اجْعَلِي ذَلِكَ فِي جَرٍّ جَدِيدٍ، ثُمَّ أَقْعِدِيهَا فَأَفْرِغِي عَلَيْهَا وَابْدَئِي بِرَأْسِهَا حَتَّى تَبْلُغِي رِجْلَيْهَا، فَإِذَا فَرَغْتِ مِنْهَا فَأَلْقِي عَلَيْهَا ثَوْبًا نَظِيفًا، ثُمَّ أَدْخِلِي يَدَكِ مِنْ وَرَاءِ الثَّوْبِ فَانْزِعِيهِ عَنْهَا، ثُمَّ احْشِي سُفْلَتَهَا كُرْسُفًا مَا اسْتَطَعْتِ، وَاحْشِي كُرْسُفَهَا، ثُمَّ خُذِي سَبْتِيَّةً طَوِيلَةً مَغْسُولَةً فَارْبُطِيهَا عَلَى عَجُزِهَا [ كَمَا تُرْبَطُ عَلَى النِّطَاقِ، ثُمَّ اعْقُدِيهَا بَيْنَ فَخِذَيْهَا وَضُمِّي فَخِذَيْهَا ثُمَّ أَلْقِي طَرَفَ السِّبْتِيَّةِ عَنْ عَجُزِهَا ] إِلَى قَرِيبٍ مِنْ رُكْبَتِهَا، فَهَذَا شَأْنُ سُفْلَتِهَا ثُمَّ طَيِّبِيهَا وَكَفِّنِيهَا، وَاطْوِي شَعْرَهَا ثَلَاثَةَ أَقْرُنٍ: قُصَّةً وَقَرْنَيْنِ، وَلَا تُشَبِّهِيهَا بِالرِّجَالِ، وَلْيَكُنْ كَفَنُهَا فِي خَمْسَةِ أَثْوَابٍ: أَحُدُّهَا الْإِزَارُ تَلُفِّي بِهِ فَخِذَيْهَا، وَلَا تُنْقِصِي مِنْ شَعْرِهَا شَيْئًا بِنُورَةٍ وَلَا غَيْرِهَا، وَمَا يَسْقُطُ مِنْ شَعْرِهَا فَاغْسِلِيهِ ثُمَّ اغْرِزِيهِ فِي شَعْرِ رَأْسِهَا، وَطَيِّبِي شَعْرَ رَأْسِهَا فَأَحْسِنِي تَطْيِيبَهُ، وَلَا تَغْسِلِيهَا بِمَاءٍ مُسَخَّنٍ، وَاخْمِرِيهَا وَمَا تُكَفِّنِينَهَا بِهِ بِسَبْعِ نُبْذَاتٍ إِنْ شِئْتِ وَاجْعَلِي كُلَّ شَيْءٍ مِنْهَا وِتْرًا، وَإِنْ بَدَا لَكِ أَنْ تُخَمِّرِيهَا فِي نَعْشِهَا فَاجْعَلِيهِ وِتْرًا، هَذَا شَأْنُ كَفَنِهَا وَرَأْسِهَا، وَإِنْ كَانَتْ مَحْدُورَةً أَوْ مَحْضُونَةً أَوْ أَشْبَاهَ ذَلِكَ فَخُذِي خِرْقَةً وَاحِدَةً وَاغْسِلِيهَا بِالْمَاءِ، وَاجْعَلِي تَتَبَّعِي كُلَّ شَيْءٍ مِنْهَا، وَلَا تُحَرِّكِيهَا، فَإِنِّي أَخْشَى أَنْ يَتَنَفَّسَ مِنْهَا شَيْءٌ لَا يُسْتَطَاعُ رَدَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِإِسْنَادَيْنِ فِي أَحَدِهِمَا: لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ وَلَكِنَّهُ ثِقَةٌ، وَفِي الْآخَرِ: جُنَيْدٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِيهِ بَعْضُ كَلَامٍ.
سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا جو سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی والدہ ہیں وہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی عورت فوت ہو جائے اور لوگ (یعنی خواتین) اسے غسل دینے کا ارادہ کریں تو سب سے پہلے اس کے پیٹ سے آغاز کریں اس کے پیٹ پر نرمی سے ہاتھ پھیریں اگر وہ حاملہ نہ ہو اگر وہ حاملہ ہو، تو پھر اسے حرکت نہ دیں اگر تم اس کو غسل دینے کا ارادہ کرو تو سب سے پہلے اس کے زیریں حصے سے آغاز کرو اور اس کی شرمگاہ پر ایسا کپڑا ڈال دو جو پردہ پوشی کر رہا ہو پھر تم روئی لے کر اس کے ذریعے اسے دھوؤ اور اچھی طرح سے دھوؤ پھر تم اپنا ہاتھ کپڑے کے نیچے داخل کرو اور روئی کے ذریعے تین مرتبہ اسے پونچھ لو پھر تم اسے وضو کروانے سے پہلے پھر پونچھ لو پھر تم اسے ایسے پانی کے ذریعے غسل کرواؤ جس میں بیری کے پتے ملے ہوئے ہوں اور ایک عورت پانی بہائے جو کھڑی ہوئی ہو وہ اس کے علاوہ اور کوئی کام نہ کرے یہاں تک کہ اسے بیری کے پتوں کے ذریعے صاف کر دیا جائے تم غسل دیتی رہو عورت کی غسل کی نگران وہ عورت بنے جو اس کی سب سے زیادہ قریبی عزیزہ ہو ورنہ کوئی ایسی عورت بنے جو مسلمان ہو، اور پرہیز گار ہو اگر وہ چھوٹی عمر کی ہو، یا کمزور ہو تو پھر کوئی دوسری عورت اس کی نگران بنے جو پرہیز گار اور مسلمان ہو جب وہ اس کے زیریں حصے کو غسل دے کر فارغ ہو جائے جو اچھی طرح بیری کے پتے کے ذریعے اور پانی کے ذریعے صاف ہو چکا ہو تو پھر وہ عورت اس میت کو نماز کے وضو کی طرح وضو کروائے یہ اس کے وضو کا بیان ہے پھر اس کے بعد اسے تین مرتبہ غسل دے جو پانی اور بیرے کے پتوں کے ذریعے ہو ہر چیز سے پہلے سر سے آغاز کرے پانی کے ہمراہ بیری کے پتوں کے ذریعے اسے دھو کر صاف کرے اور کنگھی کے ذریعے اس کے بال نہ سنوارے اگر تین مرتبہ غسل دینے کے بعد حدث لاحق ہو جاتا ہے، تو پانچ مرتبہ غسل دے اگر پانچ مرتبہ کے بعد ہو جاتا ہے، تو سات مرتبہ دے ہر صورت میں پانی اور بیری کے پتوں کا استعمال طاق تعداد میں ہونا چاہیے پانچویں مرتبہ میں یا تیسری مرتبہ میں تھوڑا سا کافور اور تھوڑی سی بیری شامل کر لینی چاہیے اسے ایک نئے مٹکے میں رکھنا چاہیے پھر تم اس کی میت کو بٹھا دو اور اس پر پانی بہاؤ اس کے سر سے آغاز کرو یہاں تک کہ اس کے پاؤں تک پہنچ جائے جب تم اس سے فارغ ہو جاؤ تو اس پر صاف کپڑا ڈال دو پھر اپنا ہاتھ کپڑے کے نیچے داخل کر کے اس کے لباس کو اتار دو اور پھر اس کے نیچے والے حصے میں روئی ڈال دو جہاں تک ہو سکے اور روئی کو بھر دو پھر تم دھوئی ہوئی لمبی سبطی کپڑا لے کر اس کے پہلو پر باندھو، جس طرح ازار بند باندھا جاتا ہے، پھر تم اس کی دونوں زانوں کے درمیان گرہ لگا دو اور اس کے دونوں زانوں کو ملا دو پھر اس رسی کا ایک کنارہ اس کے پہلو پر ڈال دو جو اس کے گھٹنے کے قریب ہو یہ اس کے زیریں حصے کا معاملہ ہو گیا پھر تم اسے خوشبو لگاؤ اسے کفن پہناؤ اور اس کے بالوں کی تین چوٹیاں بنا دو ایک بڑا جوڑا ہو، اور دو اطراف کی لٹیں ہوں اور اس کو مردوں کے ساتھ مشابہت نہ دلوانا عورت کا کفن پانچ کپڑوں کی شکل میں ہونا چاہیے جن میں سے ایک تہبند ہو جس کو تم اس کے زانوں پر لپیٹ دو اور تم نورہ، یا کسی اور چیز کے ذریعے اس کے بال صاف نہ کرنا اس کے جو بال گر گئے ہوں انہیں دھو دینا اور پھر انہیں اس کے سر کے بالوں میں ڈال دینا اس کے سر کے بالوں پر خوشبو لگانا اور اچھی طرح سے خوشبو لگانا تم اسے گرم پانی کے ذریعے غسل نہ دینا اور تم اس کو ڈھانپ دینے کے بعد، اس کے کفن پر سات مرتبہ معمولی سی خوشبو لگا دینا، اگر تم چاہو، اور اس میں سے ہر ایک کو طاق تعداد میں رکھنا، اور اگر تم مناسب سمجھو کہ اس کی چارپائی پر اسے دھونی دو تو اسے بھی طاق تعداد میں رکھنا، یہ اس کے کفن اور اس کے سر کا معاملہ ہو گیا اگر وہ ورم آلود جسم والی تھی، تو پھر تم ایک کپڑا لے کر اسے پانی کے ذریعے دھو دینا اور اس کی ہر چیز کو تلاش کر کے صاف کرنا، اسے حرکت نہ دینا کیونکہ مجھے یہ اندیشہ ہے کہ اس میں سے کوئی ایسی چیز نکل آئے گی جسے واپس نہیں کیا جا سکے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے۔ جن میں سے ایک سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے وہ تدلیس کرنے والا ہے، لیکن وہ ثقہ ہے دوسری سند میں ایک راوی جنید ہے اس کی توثیق کی گئی ہے اس کے بارے میں کچھ کلام بھی کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4074]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (124/25)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6701
أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ، ثنا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، أَمْلَاهُ عَلَيْنَا، ثنا أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ ⦗٥٦٨⦘ الْقَاسِمِ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ شَيْبَانُ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَشِيرٍ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ أُمِّ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا تُوُفِّيَتِ الْمَرْأَةُ فَأَرَادُوا أَنْ يُغَسِّلُوهَا" فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ، قَالَ:" ثُمَّ احْشِي سُفْلَتَهَا كُرْسُفًا مَا اسْتَطَعْتِ، ثُمَّ أَمِّسِي كُرْسُفَهَا مِنْ طِيبِهَا، ثُمَّ خُذِي سَبَنِيَّةً طَوِيلَةً مَغْسُولَةً فَارْبِطِيهَا عَلَى عَجُزِهَا كَمَا يُرْبَطُ النِّطَاقُ، ثُمَّ اعْقِدِيهَا بَيْنَ فَخِذَيْهَا، وَضُمِّي فَخِذَيْهَا، ثُمَّ أَلْقِي طَرَفَ السَّبَنِيَّةِ مِنْ عِنْدِ عَجُزِهَا إِلَى قَرِيبٍ مِنْ رُكْبَتَيْهَا، فَهَذَا بَيَانُ سُفْلَتِهَا، ثُمَّ طَيِّبِيهَا وَكَفِّنِيهَا".
ام سلیم انس بن مالک رضی اللہ عنہما کی والدہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب عورت فوت ہوگئی اور اسے غسل دینے کا ارادہ کیا۔۔۔ (لمبی حدیث بیان کی) اور کہا: پھر اس کے نیچے روئی کا حاشیہ بنا، جس قدر تو بنا سکتی ہے۔ پھر اس روئی کو خوشبو میں بھگو دے۔ پھر صاف لمبا تہہ بند لو اور اس کی کمر کے ساتھ باندھ دو جیسے کمر بند باندھا جاتا ہے۔ پھر اس کی رانوں کے درمیان اس سے گرہ لگاؤ اور اس کے کولہوں کو دباؤ۔ پھر اس کے تہہ بند کی ایک طرف اس کی کمر سے گھٹنوں تک ڈال دو۔ یہ ہے «سُفْلَة» سے مراد۔ پھر اسے خوشبو لگاؤ اور کفن پہناؤ۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6701]
تخریج الحدیث: «منكر۔ الطبراني»

الحكم على الحديث:
منكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6765
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ، ثنا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، أَمْلَاهُ عَلَيْنَا، ثنا أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ شَيْبَانُ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ، ⦗٧⦘ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَشِيرٍ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ أُمِّ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا تُوُفِّيَتِ الْمَرْأَةُ فَأَرَادُوا أَنْ يُغَسِّلُوهَا، فَلْيُبْدَأْ بِبَطْنِهَا فَلْيُمْسَحْ بَطْنُهَا مَسْحًا رَفِيقًا إِنْ لَمْ تَكُنْ حُبْلَى، فَإِنْ كَانَتْ حُبْلَى فَلَا تُحَرِّكِيهَا، فَإِذَا أَرَدْتِ غَسْلَهَا فَابْدَئِي بِأَسْفَلِهَا، فَأَلْقِي عَلَى عَوْرَتِهَا ثَوْبًا سِتِّيرًا، ثُمَّ خُذِي كُرْسُفًا، فَاغْسِلِيهَا فَأَحْسِنِي غَسْلَهَا، ثُمَّ أَدْخِلِي يَدَكِ مِنْ تَحْتِ الثَّوْبِ فَامْسَحِيهَا بِكُرْسُفٍ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَأَحْسِنِي مَسْحَهَا قَبْلَ أَنْ تُوَضِّئِيهَا، ثُمَّ وَضِّئِيهَا بِمَاءٍ فِيهِ سِدْرٌ، وَلْتُفْرِغِ الْمَاءَ امْرَأَةٌ، وَهِيَ قَائِمَةٌ لَا تَلِي شَيْئًا غَيْرَهُ، وَلْيَلِ غُسْلَهَا أَوْلَى النَّاسِ بِهَا، وَإِلَّا فَامْرَأَةٌ وَرِعَةٌ، فَإِنْ كَانَتْ صَغِيرَةً أَوْ ضَعِيفَةً فَلْتُغَسِّلْهَا امْرَأَةٌ أُخْرَى مُسْلِمَةٌ وَرِعَةٌ، فَإِذَا فَرَغَتْ مِنْ غَسْلِ سُفْلَتِهَا غَسْلًا نَقِيًّا بِمَاءٍ وَسِدْرٍ، فَهَذَا بَيَانُ وُضُوئِهَا، ثُمَّ اغْسِلِيهَا بَعْدَ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ، وَابْدَئِي بِرَأْسِهَا قَبْلَ كُلِّ شَيْءٍ، وَأَنْقِي كُلَّ غِسْلَةٍ مِنَ السِّدْرِ بِالْمَاءِ، وَلَا تُسَرِّحِي رَأْسَهَا، بِمُشْطٍ فَإِنْ حَدَثَ مِنْهَا حَدَثٌ بَعْدَ الْغَسَلَاتِ الثَّلَاثِ فَاجْعَلِيهَا خَمْسًا، وَإِنْ حَدَثَ بَعْدَ الْخَمْسِ، فَاجْعَلِيهَا سَبْعًا، وَكُلُّ ذَلِكَ فَلْيَكُنْ وِتْرًا بِمَاءٍ وَسِدْرٍ حَتَّى لَا يَرِيبَكِ شَيْءٌ، فَإِذَا كَانَ فِي آخِرِ غَسْلَةٍ فِي الثَّالِثَةِ أَوْ غَيْرِهَا فَاجْعَلِي شَيْئًا مِنْ كَافُورٍ وَشَيْئًا مِنْ سِدْرٍ، ثُمَّ اجْعَلِي ذَلِكَ فِي جَرَّةٍ جَدِيدَةٍ، ثُمَّ أَقْعِدِيهَا فَأَفْرِغِي عَلَيْهَا، وَابْدَئِي بِرَأْسِهَا حَتَّى تَبْلُغِي رِجْلَيْهَا، فَإِذَا فَرَغْتِ مِنْهَا فَأَلْقِي عَلَيْهَا ثَوْبًا نَظِيفًا، ثُمَّ أَدْخِلِي يَدَكِ مِنْ وَرَاءِ الثَّوْبِ فَانْزِعِيهِ عَنْهَا، هَذَا بَيَانُ الْغُسْلِ، ثُمَّ احْشِي سُفْلَتَهَا كُرْسُفًا مَا اسْتَطَعْتِ، ثُمَّ امْسَحِي كُرْسُفَهَا مِنْ طِيبِهَا، ثُمَّ خُذِي سَبَنِيَّةً طَوِيلَةً مَغْسُولَةً فَارْبِطِيهَا عَلَى عَجُزِهَا كَمَا يُرْبَطُ النِّطَاقُ، ثُمَّ اعْقِدِيهَا بَيْنَ فَخِذَيْهَا وَضُمِّي فَخِذَيْهَا، ثُمَّ أَلْقِي طَرَفَ السَّبَنِيَّةِ مِنْ عِنْدِ عَجُزِهَا إِلَى قَرِيبٍ مِنْ رُكْبَتِهَا، فَهَذَا بَيَانُ سُفْلَتِهَا، ثُمَّ طَيِّبِيهَا وَكَفِّنِيهَا وَاضْفِرِي شَعْرَهَا ثَلَاثَةَ قُرُونٍ قُصَّةً وَقَرْنَيْنِ، وَلَا تُشَبِّهِيهَا بِالرِّجَالِ وَلْيَكُنْ كَفَنُهَا خَمْسَةَ أَثْوَابٍ، إِحْدَاهُنَّ الَّذِي تَلُفُّ فَخِذَيْهَا وَلَا تَنْقُصِي مِنْ شَعْرِهَا شَيْئًا يَعْنِي بِنَوْرَةٍ وَلَا غَيْرِهَا وَمَا سَقَطَ مِنْ شَعْرِهَا فَاغْسِلِيهِ، ثُمَّ أَعِيدِيهِ فِي شَعْرِ رَأْسِهَا أَوْ قَالَ: اغْرِزِيهِ وَطَيِّبِي شَعْرَ رَأْسِهَا، وَأَحْسِنِي تَطْيِيبَهُ إِنْ شِئْتِ، وَاجْعَلِي كُلَّ شَيْءٍ مِنْهَا وِتْرًا، وَلَا تَنْسَيْ ذَلِكَ، فَإِنْ بَدَا لَكِ أَنْ تُجَمِّرِيهَا فِي نَعْشِهَا فَاجْعَلِيهِ نُبْذَةً وَاحِدَةً حَتَّى يَكُونَ⦗٨⦘ وِتْرًا، هَذَا بَيَانُ كَفَنِهَا وَرَأْسِهَا، وَإِنْ كَانَتْ مَجْدُورَةً أَوْ مَخْضُوبَةً أَوْ أَشْبَاهَ ذَلِكَ فَخُذِي خِرْقَةً وَاسِعَةً فَاغْسِلِيهَا فِي الْمَاءِ"، وَفِي غَيْرِ هَذِهِ الرِّوَايَةِ،" فَاغْمِسِيهَا فِي الْمَاءِ"، ثُمَّ فِي رِوَايَتِنَا،" وَاجْعَلِي تَتَبَّعِي كُلَّ شَيْءٍ مِنْهَا، وَلَا تُحَرِّكِيهَا، فَإِنِّي أَخْشَى أَنْ يَنْفَجِرَ مِنْهَا شَيْءٌ لَا يُسْتَطَاعُ رَدُّهُ" هَذَا لَفْظُ ابْنِ خُزَيْمَةَ، وَحَدِيثُ الصَّغَانِيِّ انْتَهَى عِنْدَ قَوْلِهِ:" وَلْيَكُنْ كَفَنُهَا خَمْسَةً" رَوَاهُ أَبُو عِيسَى التِّرْمِذِيُّ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ غَيْلَانَ، فَزَادَ عِنْدَ قَوْلِهِ:" وَأَحْسِنِي تَطْيِيبَهُ وَلَا تَغْسِلِيهِ بِمَاءٍ سَخِنٍ وَأَجْمِرِيهَا بَعْدَ مَا تُكَفِّنِيهَا بِسَبْعٍ إِنْ شِئْتِ"، وَكَأَنَّهُ سَقَطَ مِنْ كِتَابِ شْيخِي.
سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا، انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی والدہ، کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی عورت فوت ہو جائے اور وہ اسے غسل دینا چاہیں تو اس کے پیٹ سے آغاز کیا جائے اور اس کے پیٹ کو نرمی سے دبایا جائے اگر وہ حاملہ نہ ہو۔ اگر وہ حاملہ ہو تو پھر اسے حرکت نہ دینا اور جب اس کے غسل کا ارادہ کرو تو اس کے نچلے حصے سے آغاز کرو اور اس کے ستر پر پردہ کرنے والا کپڑا ڈالو۔ پھر روئی لے کر اسے دھوؤ اور اچھی طرح دھوؤ۔ پھر اپنے ہاتھ کو کپڑے کے نیچے سے داخل کرو اور اسے وضو کرانے سے پہلے روئی کے ساتھ تین مرتبہ اچھی طرح صاف کرو۔ پھر اسے ایسے پانی سے وضو کراؤ جس میں بیری ہو اور چاہیے کہ ایک عورت کھڑی ہو کر پانی انڈیلے اور اس کے سوا کوئی اور کام نہ کرے، اور اسے غسل وہ دے جو اس کی سب سے قریبی رشتہ دار ہو وگرنہ کوئی پرہیزگار عورت۔ اگر وہ (قریبی رشتہ دار) چھوٹی یا کمزور ہو تو پھر اسے کوئی دوسری پرہیزگار مسلمان عورت غسل دے۔ پس جب وہ اس کے نچلے حصے کو پانی اور بیری کے ساتھ اچھی طرح صاف کرنے سے فارغ ہو جائے تو یہ اس کے وضو کا بیان ہے۔ پھر اس کے بعد پانی اور بیری کے ساتھ تین مرتبہ غسل دو اور سب سے پہلے اس کے سر سے آغاز کرو اور ہر غسل میں بیری کو پانی سے صاف کر دو اور اس کے بالوں کو کنگھے سے نہ سنوارو۔ اگر تین مرتبہ دھونے کے بعد کوئی حدث ظاہر ہو تو پھر اسے پانچ مرتبہ کر لو۔ اگر پانچ کے بعد بھی حدث ہو تو پھر سات مرتبہ کرو اور یہ سب طاق عدد میں پانی اور بیری کے ساتھ ہو یہاں تک کہ تمہیں کوئی شک نہ رہے۔ اور جب آخری غسل ہو، تیسرا یا کوئی اور، تو اس میں کچھ کافور اور کچھ بیری ملاؤ۔ پھر اسے نئے مٹکے میں ڈالو، پھر اسے بٹھا کر اس پر پانی بہاؤ، اس کا آغاز سر سے کرو یہاں تک کہ پاؤں تک پہنچ جاؤ۔ جب اس سے تم فارغ ہو جاؤ تو اس پر صاف کپڑا ڈالو۔ پھر اپنے ہاتھ کو کپڑے کے پیچھے سے ڈالو اور (پہلا) کپڑا اس سے کھینچ لو۔ یہ ہے غسل کا بیان۔ پھر جتنا ہو سکے اس کے نچلے حصے میں روئی بھر دو۔ پھر اس کی روئی کو اس کی خوشبو لگاؤ۔ پھر ایک لمبی دھلی ہوئی (سبنیہ) چادر لو اور اسے اس کی کمر پر باندھو جیسے کمر بند باندھا جاتا ہے۔ پھر اس کی رانوں کے درمیان گرہ لگاؤ اور اس کی رانوں کو ملا دو۔ پھر اس چادر کا کنارہ کمر سے گھٹنے کے قریب تک ڈال دو، یہ اس کے نچلے حصے کا بیان ہے۔ پھر اسے خوشبو لگاؤ اور کفن پہناؤ اور اس کے بالوں کی تین مینڈھیاں بناؤ: ایک پیشانی کی اور دو اطراف کی، اور اسے مردوں کے مشابہ نہ بناؤ اور چاہیے کہ اس کا کفن پانچ کپڑوں میں ہو۔ ان میں سے ایک وہ جو اس کی رانوں کو لپیٹے، اور اس کے بالوں میں سے کچھ کم نہ کرو، یعنی چونے سے اور نہ کسی اور چیز سے، اور جو اس کے بالوں میں سے گرے اسے دھو کر اس کے سر کے بالوں میں واپس رکھ دو، یا فرمایا: اسے (بالوں میں) اڑس دو، اور سر کے بالوں کو خوشبو لگاؤ اور اگر چاہو تو اچھی طرح لگاؤ اور اس کا ہر کام طاق عدد میں کرو، اس بات کو نہ بھولنا۔ پھر اگر تم اسے اس کی چارپائی پر دھونی دینا چاہو تو ایک ہی مرتبہ دینا تاکہ طاق ہو جائے، یہ اس کے کفن اور سر کا بیان ہے۔ اگر اسے چیچک ہو یا مہندی لگی ہو یا اس طرح کی کوئی اور حالت ہو تو کپڑے کا ایک بڑا ٹکڑا لے کر اسے پانی میں دھو لو۔“
ایک دوسری روایت میں ہے: ”اسے پانی میں ڈبو لو“ اور پھر ہماری روایت میں ہے: ”اس کے ہر حصے کا خیال رکھو مگر اسے حرکت نہ دو، کیونکہ مجھے ڈر ہے کہ اس سے کوئی ایسی چیز نہ بہہ پڑے جسے روکا نہ جا سکے۔“ یہ ابن خزیمہ کے الفاظ ہیں اور صغانی کی حدیث ”اور چاہیے کہ اس کا کفن پانچ کپڑوں میں ہو“ کے الفاظ پر ختم ہو گئی۔
امام ابو عیسیٰ ترمذی رحمہ اللہ نے اسے محمود بن غیلان رحمہ اللہ سے روایت کیا اور ”اچھی طرح خوشبو لگاؤ“ کے الفاظ کے پاس یہ اضافہ کیا: ”اور اسے گرم پانی سے نہ دھوؤ اور اگر چاہو تو کفن پہنانے کے بعد اسے سات مرتبہ دھونی دو۔“ گویا یہ میرے شیخ کی کتاب سے رہ گیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6765]
تخریج الحدیث: «منكر۔ أخرجه الطبراني»

الحكم على الحديث:
منكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں