🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
81. بَابٌ فِي النِّفَاقِ وَعَلَامَاتِهِ وَذِكْرِ الْمُنَافِقِينَ .
نفاق اور اُس کی علامات کا بیان، نیز منافقین کا تذکره
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 415 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 415
المعجم الکبیر للطبرانی: 6161
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 415
وَعَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ قَالَ: دَخَلَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مِنْ خِلَالِ الْمُنَافِقِ: إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ"، فَخَرَجَا مِنْ عِنْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُمَا ثَقِيلَانِ، فَلَقِيتُهُمَا فَقُلْتُ: مَالِي أَرَاكُمَا ثَقِيلَيْنِ؟ فَقَالَا: حَدِيثًا سَمِعْنَاهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مِنْ خِلَالِ الْمُنَافِقِ: إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ". قَالَ: أَوَلَا سَأَلْتُمَاهُ؟ قَالَا: هِبْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: لَكِنِّي سَأَسْأَلُهُ، فَدَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: لَقِيَنِي أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - وَهُمَا ثَقِيلَانِ، وَذَكَرْتُ مَا قَالَا، فَقَالَ:" قَدْ حَدَّثْتُهُمَا وَلَمْ أَضَعْهُ عَلَى الْمَوْضِعِ الَّذِي يَضَعَانِهِ، وَلَكِنَّ الْمُنَافِقَ إِذَا حَدَّثَ بِحَدِيثٍ وَهُوَ يُحَدِّثُ نَفْسَهُ أَنَّهُ يَكْذِبُ، وَإِذَا وَعَدَ وَهُوَ يُحَدِّثُ نَفْسَهُ أَنَّهُ يُخْلِفُ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ وَهُوَ يُحَدِّثُ نَفْسَهُ أَنَّهُ يَخُونُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو النُّعْمَانِ عَنْ أَبِي وَقَّاصٍ، وَكِلَاهُمَا مَجْهُولٌ - قَالَهُ التِّرْمِذِيُّ - وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”منافق کی عادات میں یہ بات شامل ہے کہ جب وہ بولے:، تو غلط بیانی کرتا ہے، جب وعدہ کرے، تو اس کے خلاف کرتا ہے، اور جب اُسے امین بنایا جائے، تو خیانت کرتا ہے“۔ یہ دونوں حضرات، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے اٹھے، تو دونوں پریشان تھے، میری اُن دونوں حضرات سے ملاقات ہوئی، تو میں نے دریافت کیا: کیا وجہ ہے؟ میں آپ دونوں کو پریشان دیکھ رہا ہوں، اُنہوں نے بتایا: اس کی وجہ وہ حدیث ہے، جو ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے، آپ نے ارشاد فرمایا ہے: ”منافق کی عادات میں یہ بات شامل ہے کہ جب وہ بولے:، تو غلط بیانی کرتا ہے، جب وعدہ کرے، تو اُس کے خلاف کرتا ہے، اور جب اُسے امین بنایا جائے، تو خیانت کرتا ہے“۔ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا آپ دونوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال نہیں کیا؟ ان دونوں حضرات نے جواب دیا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ہیبت کی وجہ سے (ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال نہیں کیا) تو سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کروں گا، سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پھر میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اور میں نے عرض کی: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی مجھ سے ملاقات ہوئی، وہ دونوں پریشان تھے، پھر میں نے اُن دونوں حضرات کی بات کا ذکر کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے اُن دونوں سے یہ بات بیان کی تھی، لیکن میں نے اُس کا وہ مفہوم مراد نہیں لیا تھا، جو ان دونوں نے مراد لیا ہے، اس سے مراد یہ ہے کہ منافق شخص، جب کوئی بات کرتا ہے، تو وہ دل میں یہ سوچ رہا ہوتا ہے کہ وہ جھوٹ بولے: گا اور جب وہ کوئی وعدہ کرتا ہے، تو وہ دل میں یہ سوچ رہا ہوتا ہے کہ وہ اس کی خلاف ورزی کرے گا، اور جب اُسے امین بنایا جاتا ہے، تو وہ دل میں یہ سوچ رہا ہوتا ہے کہ وہ خیانت کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اسے ابونعمان نے ابووقاص سے روایت کیا ہے اور یہ دونوں راوی مجہول ہیں، یہ بات امام ترمذی نے نقل کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 415]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6161
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ ، ثَنَا مِهْرَانُ بْنُ أَبِي عُمَرَ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، عَنْ أَبِي النُّعْمَانِ ، حَدَّثَنِي أَبُو الْوَقَّاصِ ، حَدَّثَنِي سَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ قَالَ: دَخَلَ أَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمَا عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مِنْ خِلَالِ الْمُنَافِقِ: إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ، وَإِذَا ائْتُمِنَ خَانَ، فَخَرَجَا مِنْ عِنْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُمَا ثَقِيلَانِ، فَلَقِيتُهُمَا، فَقُلْتُ: مَا لِي أَرَاكُمَا ثَقِيلَيْنِ؟ قَالَا: حَدِيثًا سَمِعْنَاهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مِنْ خِلَالِ الْمُنَافِقِ: إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ، وَإِذَا ائْتُمِنَ خَانَ " قَالَ: أَفَلَا سَأَلْتُمَاهُ؟ قَالَ: هِبْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قُلْتُ: لَكِنِّي سَأَسْأَلُهُ، فَدَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: لَقِيَنِي أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَهُمَا ثَقِيلَانِ ثُمَّ ذَكَرْتُ مَا قَالَا، فَقَالَ: " قَدْ حَدَّثْتُهُمَا وَلَمْ أَضَعْهُ عَلَى الْمَوْضِعِ الَّذِي يَضَعَانِهِ، وَلَكِنَّ الْمُنَافِقَ إِذَا حَدَّثَ وَهُوَ يُحَدِّثُ نَفْسَهُ أَنَّهُ يَكْذِبُ، وَإِذَا وَعَدَ وَهُوَ يُحَدِّثُ نَفْسَهُ أَنَّهُ يُخْلِفُ، وَإِذَا ائْتُمِنَ وَهُوَ يُحَدِّثُ نَفْسَهُ أَنَّهُ يَخُونُ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”منافق کی خصلتوں میں سے یہ ہیں: جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے، اور جب اسے امانت دی جائے تو خیانت کرے۔“ پھر وہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے بوجھل دل کے ساتھ نکلے، میں ان سے ملا تو میں نے کہا: کیا بات ہے، میں آپ دونوں کو بوجھل دل دیکھ رہا ہوں؟ انہوں نے کہا: ایک حدیث کی وجہ سے جو ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”منافق کی خصلتوں میں سے یہ ہیں: جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے، اور جب اسے امانت دی جائے تو خیانت کرے۔“ میں نے کہا: تو کیا آپ دونوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا نہیں؟ انہوں نے کہا: ہم پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہیبت طاری رہی۔ میں نے کہا: لیکن میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ضرور پوچھوں گا، چنانچہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: مجھے سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما ملے، وہ دونوں بوجھل دل تھے، پھر میں نے وہ بات ذکر کی جو انہوں نے کہی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے انہیں وہ بات بتائی تھی، مگر جس مفہوم میں وہ لے رہے ہیں اس مفہوم میں نہیں بتائی تھی، بلکہ منافق جب بات کرتا ہے تو اپنے دل میں یہ سوچتا ہے کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے، اور جب وعدہ کرتا ہے تو اپنے دل میں یہ سوچتا ہے کہ وہ اسے پورا نہیں کرے گا، اور جب اسے امانت دی جائے تو اپنے دل میں یہ سوچتا ہے کہ وہ خیانت کرے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6161]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 270، حدیث 6186»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں