🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. بَابُ صَدَقَةِ الْفِطْرِ .
صدقہ فطر کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 4433 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4433
سنن دارقطنی: 2084
المستدرک علی الصحیحین: 1509
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4433
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ صَارِخًا يَصْرُخُ فِي بَطْنِ مَكَّةَ يَأْمُرُ بِصَدَقَةِ الْفِطْرِ وَيَقُولُ:" هِيَ حَقٌّ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى، صَغِيرٍ أَوْ كَبِيرٍ، حُرٍّ أَوْ عَبْدٍ، حَاضِرٍ أَوْ بَادٍ ; مُدَّانِ مِنْ قَمْحٍ أَوْ صَاعٌ مِمَّا سِوَى ذَلِكَ مِنَ الطَّعَامِ، أَلَا وَإِنَّ الْوَلَدَ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ".
وَفِي رِوَايَةٍ:" أَوْ نِصْفُ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ، مَنْ أَتَى بِدَقِيقٍ قُبِلَ مِنْهُ، وَمَنْ أَتَى بِسَوِيقٍ قُبِلَ مِنْهُ".
رَوَاهُ كُلَّهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ السَّعْدِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ. وَقَوْلُهُ:" مَنْ أَتَى بِدَقِيقٍ قُبِلَ مِنْهُ" مِنْ رِوَايَةِ الْحَسَنِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَالْحَسَنُ مُدَلِّسٌ، وَلَكِنَّهُ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو حکم دیا کہ وہ مکہ کے نشیبی علاقے میں بلند آواز میں اعلان کرے اور صدقہ فطر ادا کرنے کا حکم دے اور یہ کہے: ”یہ حق اور واجب ہے، جو ہر مسلمان پر لازم ہے، خواہ وہ مذکر ہو، یا مونث ہو، خواہ وہ چھوٹا ہو، یا بڑا ہو، آزاد ہو، یا غلام ہو، شہری ہو، یا دیہاتی ہو، یہ گندم کے دو مد، یا اس کے علاوہ کسی بھی اناج کا ایک صاع ہو گا، اور خبردار! بچہ فراش والے کو ملے گا، اور زنا کار کو محرومی ملے گی“۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”یا گندم کا نصف صاع ہو گا، جو شخص آٹا لے گا، تو اس سے قبول کیا جائے گا، اور جو شخص جو لے آئے گا، تو اس سے قبول کیا جائے گا“۔ یہ تمام روایات امام بزار نے نقل کی ہیں، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عباد سعدی ہے، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے روایت کے یہ الفاظ: ”جو شخص آٹا لے آئے گا وہ اس سے قبول کیا جائے گا“۔
یہ روایت حسن نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل کی ہے، حسن نامی راوی تدلیس کرنے والا ہے، لیکن وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4433]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (908،907)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1532، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10729، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5188، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3281»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2059 ترقیم الرسالہ : -- 2084
حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَدَّادُ ، وَحَمْدَانُ بْنُ عَلِيٍّ ، قَالا: نا دَاوُدُ بْنُ شَبِيبٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ السَّعْدِيُّ ، وَكَانَ مِنْ خِيَارِ النَّاسِ، نا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ صَارِخًا بِبَطْنِ مَكَّةَ، مِثْلَهُ سَوَاءً، وَزَادَ: أَلا إِنَّ الْوَلَدَ لِلْفِرَاشِ، وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو حکم دیا کہ وہ وادی مکہ کے ایک نشیب میں یہ اعلان کریں۔ تاہم اس روایت میں یہ الفاظ زائد درج ہیں: ”یاد رکھنا اولاد صاحب فراش کی ہوتی ہے اور زنا کرنے والے کو محرومی ملتی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة الفطر/حدیث: 2084]
ترقیم العلمیہ: 2059
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1497، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7819، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2084، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 5188، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 3138، والطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) برقم: بدون ترقيم، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 11434»
«‏‏‏‏قال ابن الجوزي: تكلم العقيلي في يحيى هذا وضعفه، نصب الراية لأحاديث الهداية: (2 / 417)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1509
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن علي الوَرَّاق - ولقبه حَمْدان - حدثنا داودُ بن شَبِيب، حدثنا يحيى بن عبَّاد - وكان من خيار الناس - حدثنا ابن جُرَيج، عن عطاء، عن ابن عباس: أنَّ رسول الله ﷺ أَمَر صارخًا ببطن مكةَ ينادي:"إنَّ صدقةَ الفِطْر حقٌّ واجبٌ على كلِّ مسلمٍ صغيرٍ أو كبيرٍ، ذكرٍ أو أنثى، حُرٍّ أو مملوك، حاضرٍ أو بادٍ، صاعٌ من شعيرٍ أو تمرٍ" (1) .
هذا حديثٌ صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذه الألفاظ (1) .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ کے درمیان ایک منادی کو یہ اعلان کرنے کا حکم دیا: ”بے شک صدقہ فطر ہر مسلمان پر واجب حق ہے، چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا، مرد ہو یا عورت، آزاد ہو یا غلام، شہر کا رہنے والا ہو یا دیہات کا، اور یہ ایک صاع جو یا ایک صاع کھجور کی صورت میں ہے۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن انہوں نے ان الفاظ کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الزكاة/حدیث: 1509]
تخریج الحدیث: «صحيح بما قبله، وهذا إسناد ضعيف، يحيى بن عباد - وهو السعدي - ليَّنه الحافظ ابن حجر في "مختصر زوائد البزار" (659)، وقد خولف يحيى في إسناده كما سيأتي. ابن جريج: هو عبد الملك بن عبد العزيز، وعطاء: هو ابن أبي رباح.» [ترقيم الرساله 1509] [ترقيم الشركة 1497]

الحكم على الحديث:
صحيح بما قبله
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں