🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
91. بَابٌ فِيمَنْ يَجْرِي عَلَيْهِ أَجْرُهُ بَعْدَ مَوْتِهِ .
جس شخص کا اجر اُس کے مرنے کے بعد بھی جاری رہتا ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 4758 (کل: 7 مقامات، 5 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4758، 768
مسند احمد: 22247، 22318
الفتح الربانی: 3635
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 877
المعجم الکبیر للطبرانی: 7800
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4758
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" أَرْبَعَةٌ تَجْرِي عَلَيْهِمْ أُجُورُهُمْ بَعْدَ الْمَوْتِ: رَجُلٌ مُرَابِطٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَمَنْ عَمِلَ عَمَلًا أُجْرِيَ عَلَيْهِ مِثْلُ مَا عَمِلَ، وَرَجُلٌ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ فَأَجْرُهَا لَهُ مَا جَرَتْ، وَرَجُلٌ تَرَكَ وَلَدًا صَالِحًا [ فَهُوَ ] يَدْعُو لَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لَهُ طَرِيقٌ فِيمَنْ عَلِمَ عِلْمًا، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”چار قسم کے لوگ ایسے ہیں جن کے اجر مرنے کے بعد بھی جاری رہتے ہیں وہ شخص جو اللہ کی راہ میں پہرا دے رہا ہو وہ شخص جو کوئی ایسا عمل کرے کہ اس کو اس حوالے سے اجر دیا جائے کہ جو اس کی مانند عمل کرتا ہے وہ شخص جو کوئی چیز صدقہ دے تو اس کا عمل اس وقت تک جاری رہتا ہے، جب تک وہ صدقہ چلتا رہتا ہے وہ شخص جو نیک اولاد چھوڑ کر جائے اور وہ اس کے لئے دعا کرے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس سے پہلے اس کی ایک سند اس باب میں گزر چکی ہے، جو علم حاصل کرنے کے بیان میں ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4758]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (261/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21744»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22247
حَدَّثَنَا حَسَنٌ , حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ , عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ , عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ , عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: " أَرْبَعَةٌ تَجْرِي عَلَيْهِمْ أُجُورُهُمْ بَعْدَ الْمَوْتِ: مُرَابِطٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ , وَمَنْ عَمِلَ عَمَلًا أُجْرِيَ لَهُ مِثْلُ مَا عَمِلَ , وَرَجُلٌ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ فَأَجْرُهَا لَهُ مَا جَرَتْ , وَرَجُلٌ تَرَكَ وَلَدًا صَالِحًا فَهُوَ يَدْعُو لَهُ" .
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا چار قسم کے لوگوں کا اجروثواب ان کے مرنے کے بعد بھی انہیں ملتا رہتا ہے (١) اللہ کے راستہ میں اسلامی سرحدوں کی حفاظت کرنے والا (٢) ایسا نیک عمل کرنے والا جس کا عمل جاری ہوجائے (٣) صدقہ جاریہ کرنے والا آدمی (٤) وہ آدمی جو نیک اولاد چھوڑ جائے اور وہ اولاد اس کے لئے دعاء کرتی رہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22247]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف ابن لهيعة، وخالد بن أبى عمران لم يسمع من أبى أمامة، وقوله: ومن عمل عملا....ما عملخطأ، صوابه: ورجل علم علما، فأجره يجري عليه ما عمل به
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22318
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ , حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ , أَخْبَرَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ , عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ , عَمَّنْ حَدَّثَهُ , عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ , قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" أَرْبَعٌ تَجْرِي عَلَيْهِمْ أُجُورُهُمْ بَعْدَ الْمَوْتِ: رَجُلٌ مَاتَ مُرَابِطًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ , وَرَجُلٌ عَلَّمَ عِلْمًا , فَأَجْرُهُ يَجْرِي عَلَيْهِ مَا عَمِلَ بِهِ , وَرَجُلٌ أَجْرَى صَدَقَةً , فَأَجْرُهَا يَجْرِي عَلَيْهِ مَا جَرَتْ عَلَيْهِ , وَرَجُلٌ تَرَكَ وَلَدًا صَالِحًا يَدْعُو لَهُ". حَدَّثَنَا حَسَنٌ , حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ , عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ , عَنْ أَبِي أُمَامَةَ , عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَهُ , إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: " وَمَنْ عَلَّمَ عِلْمًا أُجْرِيَ لَهُ مِثْلُ مَا عَلَّمَ" .
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا چار قسم کے لوگوں کا اجروثواب ان کے مرنے کے بعد بھی انہیں ملتا رہتا ہے (ایک وہ آدمی جو اللہ کے راستے میں سرحد کی پہرہ داری کرتے ہوئے فوت ہوجائے (دو وہ آدمی جس نے کسی کو علم سکھایا تو جب تک اس پر عمل ہوتا رہے گا اس کا اجر اسے ملتا رہے گا (تین صدقہ جاریہ کرنے والا آدمی (چار وہ آدمی جو نیک اولاد چھوڑ جائے اور وہ اولاد اس کے لئے دعاء کرتی رہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22318]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لإبهام الراوي له عن أبى أمامة ، ورواية ابن المبارك عن ابن لهيعة صالحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3635
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (أَرْبَعٌ تَجْرِي عَلَيْهِمْ أُجُورُهُمْ بَعْدَ الْمَوْتِ، رَجُلٌ مَاتَ مُرَابِطًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَرَجُلٌ عَلَّمَ عِلْمًا فَأَجْرُهُ يَجْرِي عَلَيْهِ مَا عُمِلَ بِهِ، وَرَجُلٌ أَجْرَى صَدَقَةً فَأَجْرُهَا يَجْرِي عَلَيْهِ مَا جَرَتْ عَلَيْهِ، وَرَجُلٌ تَرَكَ وَلَدًا صَالِحًا يَدْعُو لَهُ) )
۔ سیدناابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: چار قسم کے آدمیوں کو ان کی موت کے بعد بھی ثواب ملتا رہتا ہے: (۱)وہ آدمی جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں پہرہ دیتے ہوئے انتقال کر گیا، (۲) وہ آدمی جو لوگوں کو علم سکھائے،تو جب تک اس پرعمل ہوتا رہے گا، اسے اجر ملتا رہے گا، (۳) وہ آدمی جو صدقہ کرے تو جب تک لوگ اس سے فائدہ اٹھاتے رہیں گے اسے اجر و ثواب ملتا رہے گا اور (۴) وہ آدمی جو نیک اولاد چھوڑ جائے، جو اس کے حق میں دعا کرتی رہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الزكاة/حدیث: 3635]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ اخرجه الطبراني في ’’الكبير‘‘: 7831، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22318 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22674»
وضاحت: فوائد: … پہلی صورت یعنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کے اثرات بھی عام طور پر آدمی کے بعد باقی رہتے ہیں، اخلاص کے ساتھ جہاد کرتے ہوئے شہادت کے مرتبے پر فائز ہونے سے بعد والے لوگوں ایمانی حرارت اور کافروں کے خلاف غیظ و غضب کے جذبات میں تیزی آتی ہے، ایمان والوں کی عملی زندگیوں میں تبدیلیاں آتی ہیں، وہ اسلام کے لیے قربانیاں دینے کے لیے تیار ہوتے ہیں اور دعوت و جہاد کے راستے کھلتے ہیں۔

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره۔ اخرجه الطبراني في ’’الكبير‘‘: 7831
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 768
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَرْبَعَةٌ تَجْرِي عَلَيْهِمْ أُجُورُهُمْ بَعْدَ الْمَوْتِ: رَجُلٌ مَاتَ مُرَابِطًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَرَجُلٌ عَلِمَ عِلْمًا فَأَجْرُهُ يَجْرِي عَلَيْهِ مَا عَمِلَ بِهِ، وَرَجُلٌ أَجْرَى صَدَقَةً فَأَجْرُهَا لَهُ مَا جَرَتْ، وَرَجُلٌ تَرَكَ وَلَدًا صَالِحًا يَدْعُو لَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَرَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”چار لوگ ہیں، جن کے اجور موت کے بعد بھی جاری رہتے ہیں، وہ شخص جو اللہ کی راہ میں پہرہ دیتے ہوئے انتقال کر جائے، وہ شخص جو کسی علم کی تعلیم دے، تو جب تک اس علم پر عمل کیا جاتا رہتا ہے، اس شخص کا اجر جاری رہتا ہے، وہ شخص جو صدقہ جاریہ کرے کہ جب تک وہ صدقہ چلتا رہتا ہے، اُس کا اجر جاری رہتا ہے اور وہ شخص جو نیک اولاد چھوڑ کر جائے جو اس کے لئے دعا کرے۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ یہ امام بزار نے بھی نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور ایک ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 768]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 269/5 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه 7831 اورده المؤلف فى زوائد المسند 182، أخرجه مسند أحمد برقم: 21815، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7831»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 877
"أربعة تجري عليهم أجورهم بعد الموت: من مات مرابطا
في سبيل الله ومن علم علما أجري له عمله ما عمل به ومن تصدق بصدقة فأجرها يجري له ما وجدت ورجل ترك ولدا صالحا فهو يدعو له"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”چار لوگ ایسے ہیں جن کے لیے ان کا اجر موت کے بعد بھی جاری رہتا ہے: وہ شخص جو اللہ کی راہ میں سرحدوں کی حفاظت (رباط) کرتے ہوئے وفات پا گیا، وہ شخص جس نے کسی کو (دین کا) علم سکھایا تو جب تک اس علم پر عمل کیا جاتا رہے گا اسے اس کا ثواب ملتا رہے گا، وہ شخص جس نے کوئی صدقہ کیا تو جب تک وہ صدقہ (بطورِ صدقہ جاریہ) موجود رہے گا اسے اس کا اجر ملتا رہے گا، اور وہ شخص جو کوئی نیک اولاد چھوڑ گیا جو اس کے لیے (مغفرت کی) دعا کرتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 877]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [حم طب] عن أبي أمامة. صحيح الترغيب 110.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7800
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ زَحْرٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: أَرْبَعَةٌ تَجْرِي عَلَيْهِمْ أُجُورُهُمْ بَعْدَ الْمَوْتِ: مَنْ مَاتَ مُرَابِطًا فِي سَبِيلِ اللهِ، وَمَنْ عَلَّمَ عِلْمًا أُجْرِيَ لَهُ أَجْرُهُ مَا عُمِلَ بِهِ، وَمَنْ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ فَأَجْرُهَا يَجْرِي لَهُ مَا جَرَتْ، وَرَجُلٌ تَرَكَ وَلَدًا صَالِحًا، فَهُوَ يَدْعُو لَهُ.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چار قسم کے لوگوں کا اجر موت کے بعد بھی جاری رہتا ہے: جو اللہ کے راستے میں سرحد کی حفاظت کرتے ہوئے مر جائے، جس نے کوئی علم سکھایا تو جب تک اس پر عمل ہوتا رہے اس کا اجر ملتا رہتا ہے، جس نے کوئی صدقہ دیا تو جب تک اس سے فائدہ جاری رہے اس کا اجر ملتا رہتا ہے، اور وہ آدمی جو نیک اولاد چھوڑ جائے، وہ اس کے لیے دعا کرتی رہتی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7800]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 205، حدیث 7831»
«أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2411، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22677، 22749، 22750»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں