الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
95. بَابُ الصَّدَقَةِ عَلَى الْمَيِّتِ .
میت کی طرف سے صدقہ کرنا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 4766 (کل: 8 مقامات، 5 کتب)
الفتح الربانی: 3295
الجامع الكامل: 4110
حدیث نمبر: 4766
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، أَنَّ غُلَامًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ مُوسَى فِي حَدِيثِهِ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أُمِّي مَاتَتْ وَتَرَكَتْ حُلِيًّا، أَفَأَتَصَدَّقُ بِهِ عَنْهَا؟ قَالَ:" أُمُّكَ أَمَرَتْكَ بِذَلِكَ؟". قَالَ: لَا. قَالَ:" فَأَمْسِكْ عَلَيْكَ حُلِيَّ أُمِّكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ أُمِّي تُوُفِّيَتْ، وَتَرَكَتْ حُلِيًّا وَلَمْ تُوصِ، فَهَلْ يَنْفَعُهَا إِنْ تَصَدَّقْتُ عَنْهَا؟ قَالَ:" احْبِسْ عَلَيْكَ مَالَكَ".
وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ: ابْنُ لَهِيعَةَ.

سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا یہاں موسیٰ نامی راوی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا اس نے کہا: یا رسول اللہ! میری والدہ کا انتقال ہو گیا ہے۔ انہوں نے زیور چھوڑا ہے کیا میں اس کو ان کی طرف سے صدقہ کر دوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہاری ماں نے تمہیں اس بات کا حکم دیا تھا انہوں نے جواب دیا: جی نہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنی ماں کے زیور کو اپنے پاس رکھو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، تا ہم اس میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”میری والدہ کا انتقال ہو گیا انہوں نے زیور چھوڑا اس کے بعد انہوں نے وصیت نہیں کی کیا انہیں اس کا فائدہ ہو گا اگر میں ان کی طرف سے اسے صدقہ کر دوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنا مال اپنے پاس رکھو“۔ امام طبرانی کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں اور امام أحمد کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4766]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (281،280/17) اخرجه احمد فى المسند (150/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16984»
الحكم على الحديث:
ورجال الطبراني رجال الصحيح، وفي إسناد أحمد: ابن لهيعة.
حدیث نمبر: 17356
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ أُمِّي مَاتَتْ، وَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَتَصَدَّقَ عَنْهَا، قَالَ: " أَمَرَتْكَ؟" قَالَ: لَا، قَالَ:" فَلَا تَفْعَلْ" .
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا کہ میری والدہ کا انتقال ہوگیا ہے اور میں ان کی طرف سے کچھ صدقہ کرنا چاہتا ہوں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا کہ کیا انہوں نے تمہیں اس کا حکم دیا تھا؟ اس نے جواب دیا نہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو پھر نہ کرو۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17356]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، ابن لهيعة سيئ الحفظ
حدیث نمبر: 17437
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى ، وَمُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، أَنَّ غُلَامًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ مُوسَى فِي حَدِيثِهِ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أُمِّي مَاتَتْ وَتَرَكَتْ حُلِيًّا، أَفَأَتَصَدَّقُ بِهِ عَنْهَا؟ قَالَ:" أُمُّكَ أَمَرَتْكَ بِذَلِكَ؟"، قَالَ: لَا، قَالَ: " فَأَمْسِكْ عَلَيْكَ حُلِيَّ أُمِّكَ" ، حَدَّثَنَاه أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ يَعْنِي الْمُقْرِئَ .
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا کہ میری والدہ کا انتقال ہوگیا ہے اور انہوں نے کچھ زیورات چھوڑے ہیں، کیا میں انہیں صدقہ کر دوں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا کہ کیا انہوں نے تمہیں اس کا حکم دیا تھا؟ اس نے جواب دیا نہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو پھر اپنی والدہ کے زیورات سنبھال کر رکھو۔ گزشتہ حدیث میں اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17437]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ومتنه منكر، ابن لهيعة سيئ الحفظ
حدیث نمبر: 3295
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ غُلَامًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ (وَفِي لَفْظٍ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ) فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّ أُمِّي مَاتَتْ وَتَرَكَتْ حُلِيًّا أَفَأَتَصَدَّقُ بِهِ عَنْهَا؟ قَالَ: ( (أُمُّكَ أَمَرَتْكَ بِذَلِكَ؟) ) ، قَالَ: لَا، قَالَ: ( (فَأَمْسِكْ عَلَيْكَ حُلِيَّ أُمِّكَ) )
سیّدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور یہ سوال کیا: میری والدہ کچھ زیورات چھوڑ کر فوت ہو گئی ہیں، تو کیا میں یہ زیورات ان کی طرف سے صدقہ کر سکتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہاری والدہ نے تمہیں اس طرح کرنے کا حکم دیا تھا؟ اس نے کہا: جی نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر اپنی ماں کے زیورات کو اپنے پاس ہی رکھو (اور صدقہ نہ کر)۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجنازة/حدیث: 3295]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، ومتنه منكر، ابن لھيعة سييء الحفظ أخرجه الطبراني في ’’الكبير‘‘: 17/ 772، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17356، 17437 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17573»
وضاحت: فوائد: … چونکہ یہ آدمی خود زیادہ محتاج تھا، اس لیے یہ جس مال کا وارث بنا، اسے اپنے پاس رکھنے کا حکم دیا گیا۔
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
حدیث نمبر: 4110
4110. عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ الله صلى الله عليه وسلم فَقَالَ: يَا رَسُولَ الله! إِنَّ أُمِّي مَاتَتْ وَتَرَكَتْ حُلِيًّا، أَفَأَتَصَدَّقُ بِهِ عَنْهَا، قَالَ: أُمُّكَ أَمَرَتْكَ بِذَلِكَ؟ قَالَ: لَا، قَالَ: فَأَمْسِكْ عَلَيْكَ حُلِيَّ أُمِّكَ.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الإمام أحمد (17437، 17356) عن إسحاق بن عيسى وموسى بن داود وأبي عبد الرحمن المقرئ ثلاثتُهم عن ابن لهيعة، عن يزيد بن أبي حبيب، عن أبي الخير، عن عقبة بن عامر فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 7155
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ غُلَامًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ أُمِّي مَاتَتْ وَتَرَكَتْ حُلِيًّا فَأَتَصَدَّقُ بِهِ عَنْهَا؟ قَالَ:" أُمُّكَ أَمَرَتْكَ بِذَلِكَ؟". قَالَ: لَا. قَالَ:" فَأَمْسِكْ عَلَيْكَ حُلِيَّ أُمِّكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک غلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میری والدہ کا انتقال ہو گیا ہے، انہوں نے کچھ زیور چھوڑا ہے، کیا میں اس کو اُن کی طرف سے صدقہ کر دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہاری ماں نے تمہیں اس بات کا حکم دیا تھا؟ اس نے جواب دیا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم اپنی ماں کا زیور اپنے پاس رکھو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7155]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7155]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16984»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 14844
حَدَّثَنَا أَبُو حَبِيبٍ يَحْيَى بْنُ نَافِعٍ الْمِصْرِيُّ ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ (ح) .
وَحَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى ، عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، أَنَّ غُلَامًا قَالَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: تَرَكَتْ أُمِّي حُلِيًّا أَفَأَتَصَدَّقُ بِهِ عَنْهَا؟ قَالَ: أَمَرَتْكَ بِذَلِكَ؟ قَالَ: لَا. قَالَ: فَاحْبِسْهُ عَلَيْكَ.

سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک لڑکے نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: میری والدہ نے کچھ زیورات چھوڑے ہیں، کیا میں انہیں ان کی طرف سے صدقہ کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا انہوں نے تمہیں اس کا حکم دیا تھا؟“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر اسے اپنے پاس ہی رکھو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14844]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 280، حدیث 772»
حدیث نمبر: 14845
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ (ح) .
وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَا: ثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ يُحَدِّثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْيَزَنِيِّ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ: أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ أُمِّي تُوُفِّيَتْ وَتَرَكَتْ حُلِيًّا وَلَمْ تُوصِ، فَهَلْ يَنْفَعُهَا إِنْ تَصَدَّقْتُ عَنْهَا؟ فَقَالَ: احْبِسْ عَلَيْكَ مَالَكَ.

سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: میری والدہ فوت ہو گئی ہیں اور کچھ زیورات چھوڑے ہیں، انہوں نے کوئی وصیت نہیں کی، کیا اگر میں ان کی طرف سے صدقہ کروں تو انہیں فائدہ ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنا مال اپنے ہی پاس رکھو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14845]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 281، حدیث 773»