الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. بَابُ وَصِيَّةِ أَهْلِ الْعِلْمِ .
اہل علم کے لئے وصیت
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 547 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 6908
حدیث نمبر: 547
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَالَ أَخِي مُوسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ -: يَا رَبِّ، أَرِنِي الَّذِي كُنْتَ أَرَيْتَنِي فِي السَّفِينَةِ، فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ: يَا مُوسَى، إِنَّكَ سَتَرَاهُ، فَلَمْ يَلْبَثْ إِلَّا يَسِيرًا حَتَّى أَتَاهُ الْخِضْرُ فِي طِيبِ رِيحٍ وَحُسْنِ ثِيَابِ" الْبَيَاضِ"، فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مُوسَى بْنَ عِمْرَانَ، إِنَّ رَبَّكَ يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ وَرَحْمَةَ اللَّهِ، فَقَالَ مُوسَى: هُوَ السَّلَامُ، وَمِنْهُ السَّلَامُ، وَإِلَيْهِ السَّلَامُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الَّذِي لَا أُحْصِي نِعَمَهُ، وَلَا أَقْدِرُ عَلَى شُكْرِهِ إِلَّا بِمَعُونَتِهِ، ثُمَّ قَالَ مُوسَى: إِنِّي أُرِيدُ أَنْ تُوصِيَنِي بِوَصِيَّةٍ يَنْفَعُنِي اللَّهُ بِهَا بَعْدَكَ. قَالَ الْخِضْرُ: يَا طَالِبَ الْعِلْمِ، إِنَّ الْقَائِلَ أَقَلُّ مَلَالَةً مِنَ الْمُسْتَمِعِ، فَلَا تُمِلَّ جُلَسَاءَكَ إِذَا حَدَّثْتَهُمْ، وَاعْلَمْ أَنَّ قَلْبَكَ وِعَاءٌ، فَانْظُرْ مَاذَا تَحْشُو بِهِ وِعَاءَكَ، وَاعْزِفِ الدُّنْيَا وَانْبُذْهَا وَرَاءَكَ ; فَإِنَّهَا لَيْسَتْ لَكَ بِدَارٍ وَلَا لَكَ فِيهَا مَحَلُّ قَرَارٍ، وَإِنَّهَا جُعِلَتْ بُلْغَةً لِلْعِبَادِ لِيَتَزَوَّدُوا مِنْهَا لِلْمَعَادِ، وَيَا مُوسَى، وَطِّنْ نَفْسَكَ عَلَى الصَّبْرِ تَلْقَ الْحِلْمَ، وَأَشْعِرْ قَلْبَكَ التَّقْوَى تَنَلِ الْعِلْمَ، وَرُضْ نَفْسَكَ عَلَى الصَّبْرِ تَخْلُصْ مِنَ الْإِثْمِ، يَا مُوسَى، تَفَرَّغْ لِلْعِلْمِ إِنْ كُنْتَ تُرِيدُهُ، فَإِنَّمَا الْعِلْمُ لِمَنْ تَفَرَّغَ لَهُ، وَلَا تَكُونَنَّ مِكْثَارًا بِالْمَنْطِقِ مِهْذَارًا ; فَإِنَّ كَثْرَةَ الْمَنْطِقِ تَشِينُ الْعُلَمَاءَ، وَتُبْدِي مَسَاوِئَ السُّخَفَاءِ، وَلَكِنْ عَلَيْكَ بِذِي اقْتِصَادٍ ; فَإِنَّ ذَلِكَ مِنَ التَّوْفِيقِ وَالسَّدَادِ، وَأَعْرِضْ عَنِ الْجُهَّالِ، وَاحْلُمْ عَنِ السُّفَهَاءِ ; فَإِنَّ ذَلِكَ فَضْلُ الْحُكَمَاءِ وَزَيْنُ الْعُلَمَاءِ، إِذَا شَتَمَكَ الْجَاهِلُ فَاسْكُتْ عَنْهُ سِلْمًا، وَجَانِبْهُ حَزْمًا ; فَإِنَّ مَا لَقِيَ مِنْ جَهْلِهِ عَلَيْكَ وَشَتْمِهِ إِيَّاكَ أَعْظَمُ وَأَكْثَرُ، يَا ابْنَ عِمْرَانَ، لَا تَفْتَحَنَّ بَابًا لَا تَدْرِي مَا غَلْقُهُ، وَلَا تُغْلِقَنَّ بَابًا لَا تَدْرِي مَا فَتْحُهُ، يَا ابْنَ عِمْرَانَ مَنْ لَا يَنْتَهِي مِنَ الدُّنْيَا نَهْمَتُهُ، وَلَا تَنْقَضِي فِيهَا رَغْبَتُهُ، كَيْفَ يَكُونُ عَابِدًا مَنْ يُحَقِّرُ حَالَهُ وَيَتَّهِمُ اللَّهَ بِمَا قَضَى لَهُ؟ كَيْفَ يَكُونُ زَاهِدًا؟ هَلْ يَكُفُّ عَنِ الشَّهَوَاتِ مَنْ قَدْ غَلَبَ عَلَيْهِ هَوَاهُ، وَيَنْفَعُهُ طَلَبُ الْعِلْمِ وَالْجَهْلُ قَدْ حَوَاهُ؟ لِأَنَّ سَفَرَهُ إِلَى آخِرَتِهِ وَهُوَ مُقْبِلٌ عَلَى دُنْيَاهُ، يَا مُوسَى، تَعَلَّمْ مَا تَعْلَمُ لِتَعْمَلَ بِهِ، وَلَا تَعَلَّمْهُ لِتُحَدِّثَ بِهِ ؛ فَيَكُونَ عَلَيْكَ بُورُهُ، وَيَكُونَ لِغَيْرِكَ نُورُهُ، يَا ابْنَ عِمْرَانَ، اجْعَلِ الزُّهْدَ وَالتَّقْوَى لِبَاسَكَ، وَالْعِلْمَ وَالذِّكْرَ كَلَامَكَ، وَأَكْثِرْ مِنَ الْحَسَنَاتِ ; فَإِنَّكَ مُصِيبُ السَّيِّئَاتِ، وَزَعْزِعْ بِالْخَوْفِ قَلْبَكَ ; فَإِنَّ ذَلِكَ يُرْضِي رَبَّكَ، وَاعْمَلْ خَيْرًا ; فَإِنَّكَ لَابُدَّ عَامِلٌ سِوَاهُ، قَدْ وَعَظْتُ إِنْ حَفِظْتَ. فَتَوَلَّى الْخِضْرُ وَبَقِيَ مُوسَى حَزِينًا مَكْرُوبًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْوَقَّارُ، قَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: كَانَ يَضَعُ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْوَقَّارُ، قَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: كَانَ يَضَعُ الْحَدِيثَ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرے بھائی سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے دعا کی: اے میرے پروردگار! تو مجھے وہ شخصیت دکھا دے جو تو نے مجھے کشتی میں دکھائی تھی، تو اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی کی: اے موسیٰ! تم عنقریب اسے دیکھ لو گے۔ تھوڑی ہی دیر کے بعد سیدنا خضر علیہ السلام ان کے پاس آ گئے، ان کی خوشبو عمدہ تھی اور سفید خوبصورت لباس تھا۔ انہوں نے کہا: اے موسیٰ بن عمران! آپ کو سلام ہو۔ آپ کا پروردگار آپ کو سلام کہہ رہا ہے، آپ پر اللہ کی رحمت ہو، تو سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے کہا: وہ سلامتی عطا کرنے والا ہے، اسی سے سلامتی حاصل ہوتی ہے اور سلامتی اسی کی طرف لوٹتی ہے، اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔ وہ ایسا ہے کہ میں اس کی نعمتوں کا شمار نہیں کر سکتا ہوں اور میں اس کی مدد کے بغیر اس کا شکر ادا نہیں کر سکتا ہوں، پھر سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے کہا: میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ مجھے کوئی ایسی نصیحت کریں، جس کے ذریعے آپ کے بعد بھی اللہ تعالیٰ مجھے نفع دے۔ تو سیدنا خضر علیہ السلام نے فرمایا: ”اے علم کے طلب گار! بولنے والا، سننے والے سے کم اکتاہٹ کا شکار ہوتا ہے، تو جب تم لوگوں کے ساتھ بات چیت کرو تو اپنے ہم نشینوں کو اکتاہٹ کا شکار نہ کر دینا اور تم یہ بات جان لو کہ تمہارا دل ایک برتن کی طرح ہے، تو تم اس بات کا جائزہ لینا کہ تم اپنے برتن میں کیا بھر رہے ہو؟ تم دنیا سے دور ہو جاؤ اور اسے پس پشت ڈال دو کیونکہ وہ تمہارا ٹھکانہ نہیں ہے اور نہ ہی تم نے یہاں مستقل ٹھہرنا ہے۔ دنیا کو تو بندوں کے لئے عارضی قیام کی جگہ بنایا گیا ہے تاکہ وہ دنیا میں سے آخرت کے لئے زاد سفر حاصل کر لیں۔ اے موسیٰ! تم خود کو صبر کا عادی بناؤ، تمہیں بردباری نصیب ہو گی، اپنے دل کو پرہیز گاری کا شعور دو، تم علم تک پہنچ جاؤ گے، اپنے نفس کو صبر پر راضی کرو، تم گناہ سے لاتعلق ہو جاؤ گے، اے موسیٰ علم کے لئے یکسوئی اختیار کرو، اگر تم اسے حاصل کرنا چاہتے ہو، کیونکہ علم اس شخص کو ملتا ہے، جو اس کے لئے یکسوئی اختیار کرتا ہے اور تم بہت زیادہ بات چیت کرنے والے اور فضول گفتگو کرنے والے نہ ہونا، کیونکہ زیادہ بولنا علماء کے لئے بے عزتی کا باعث ہے اور یہ چیز جاہلوں کی کم فہمی کو نمایاں کر دیتی ہے، تم پر میانہ روی اختیار کرنا لازم ہے کیونکہ یہ چیز توفیق اور صحیح رہنے کا حصہ ہے۔ تم جاہلوں سے اعراض کرنا اور بے وقوفوں سے بردباری اختیار کرنا، کیونکہ یہی چیز دانشوروں کی فضیلت ہے اور اہل علم کی زینت ہے، اگر کوئی جاہل تمہیں برا کہے تو تم سلامتی کے ساتھ اس کے جواب میں خاموش رہنا اور احتیاط کے ساتھ اس سے لاتعلق ہو جانا، کیونکہ تمہارے خلاف اس کی جہالت اور اس کا تمہیں برا کہنا اس میں سے جو باقی بچے گا، وہ زیادہ عظیم اور زیادہ تعداد میں ہو گا۔ اے عمران کے صاحبزادے! تم کوئی ایسا دروازہ نہ کھولنا جس کے بارے میں تم یہ نہیں جانتے کہ اسے بند کیسے کرنا ہے؟ اور تم کوئی ایسا دروازہ بند نہ کرنا جس کے بارے میں تم یہ نہیں جانتے کہ اسے کھولنا کیسے ہے۔ اے عمران کے صاحبزادے! جو شخص دنیا سے توجہ ہٹاتا نہیں ہے اور اس کے بارے میں رغبت کو ختم نہیں کرتا ہے، وہ عبادت گزار کیسے ہو سکتا ہے۔ وہ شخص جو اپنی حالت کم تر سمجھتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے جو فیصلہ دیا ہے، اس کے حوالے سے اللہ تعالیٰ پر الزام عائد کرتا ہے، تو ایسا شخص دنیا سے بے رغبت کیسے ہو سکتا ہے۔ کیا وہ شخص نفسانی خواہشات کی پیروی سے رک سکتا ہے، جس کی خواہش نفس اس پر غالب آ چکی ہو اور کیا علم کا حصول ایسے شخص کو نفع دے سکتا ہے، جسے جہالت نے گھیر لیا ہو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آدمی کا سفر تو آخرت کی طرف ہے اور وہ دنیا کی طرف متوجہ ہے۔ اے موسیٰ! تم علم کو اس لئے حاصل کرو تاکہ تم اس پر عمل کرو، تم اسے اس لئے حاصل نہ کرو کہ لوگوں کے سامنے اس کو بیان کرو، ورنہ اس کا بوجھ تم پر ہو گا، اور اس کا نور تمہاری بجائے دوسرے کو مل جائے گا، اے عمران کے صاحبزادے! تم دنیا سے بے رغبتی اور پرہیزگاری کو اپنا لباس بنا لو۔ علم اور ذکر کو اپنا کلام بنا لو۔ بہ کثرت نیکیاں کرو، کیونکہ تم نے برائیوں کا ارتکاب بھی کیا ہے، اپنے دل کو خوف کے ہمراہ ڈراتے رہو، کیونکہ یہ چیز تمہارے پروردگار کو راضی کر دے گی اور بھلائی کا عمل کرنا کیونکہ تم لازماً اس کے علاوہ (کوئی اور عمل) بھی کرو گے، تمہیں نصیحت کر دی گئی ہے، اگر تم اس کی حفاظت کرتے ہو (تو یہ تمہارے ہی حق میں بہتر ہے)۔ پھر سیدنا خضر علیہ السلام چلے گئے اور سیدنا موسیٰ علیہ السلام غمگین اور پریشان رہ گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن یحیی وقار ہے، ابن عدی کہتے ہیں: وہ حدیث ایجاد کرتا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 547]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن یحیی وقار ہے، ابن عدی کہتے ہیں: وہ حدیث ایجاد کرتا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 547]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 6908، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6904»
الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
حدیث نمبر: 17722
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَالَ أَخِي مُوسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ -: يَا رَبِّ، أَرِنِي الَّذِي كُنْتَ أَرَيْتَنِي فِي السَّفِينَةِ، فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ: يَا مُوسَى، إِنَّكَ سَتَرَاهُ، فَلَمْ يَلْبَثْ إِلَّا يَسِيرًا حَتَّى أَتَاهُ الْخَضِرُ، وَهُوَ فِي طِيبِ الرِّيحِ، وَحُسْنِ ثِيَابِ الْبَيَاضِ، فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مُوسَى بْنُ عِمْرَانَ، إِنَّ رَبَّكَ يَقْرَأُ عَلَيْكَ: السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ قَالَ مُوسَى: هُوَ السَّلَامُ، وَإِلَيْهِ السَّلَامُ، وَمِنْهُ السَّلَامُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، الَّذِي لَا أُحْصِي نِعَمَهُ، وَلَا أَقْدِرُ عَلَى شُكْرِهِ، إِلَّا بِمَعُونَتِهِ، ثُمَّ قَالَ مُوسَى: أُرِيدُ أَنْ تُوصِيَنِي بِوَصِيَّةٍ يَنْفَعُنِي اللَّهُ بِهَا بَعْدَكَ، قَالَ الْخَضِرُ: يَا طَالِبَ الْعِلْمِ، إِنَّ الْقَائِلَ أَقَلُّ مَلَالَةً مِنَ الْمُسْتَمِعِ، فَلَا تُمِلَّ جُلَسَاءَكَ إِذَا حَدَّثَتْهُمْ، وَاعْلَمْ أَنَّ قَلْبَكَ وِعَاءٌ، فَانْظُرْ بِمَا تَحْشُو بِهِ وِعَاءَكَ، وَاعْرِفِ الدُّنْيَا، وَانْبِذْهَا وَرَاءَكَ ; فَإِنَّهَا لَيْسَتْ لَكَ بِدَارٍ، وَلَا لَكَ فِيهَا قَرَارٌ، وَإِنَّهَا جُعِلَتْ بُلْغَةً لِلْعِبَادِ لِيَتَزَوَّدُوا مِنْهَا لِلْمَعَادِ، وَيَا مُوسَى، وَطِّنْ نَفْسَكَ عَلَى الصَّبْرِ تَلْقَ الْحِلْمَ، وَأَشْعِرْ قَلَبَكَ التَّقْوَى تَنَلِ الْعِلْمَ، وَرُضْ نَفْسَكَ عَلَى الصَّبْرِ تَخْلُصْ مِنَ الْإِثْمِ. يَا مُوسَى، تَفَرَّغْ لِلْعِلْمِ إِنْ كُنْتَ تُرِيدُهُ ; فَإِنَّمَا الْعِلْمُ لِمَنْ تَفَرَّغَ لَهُ، وَلَا تَكُنْ هَكَّارًا بِالْمَنْطِقِ مِهْذَارًا، إِنَّ كَثْرَةَ الْمَنْطِقِ تَشِينُ الْعُلَمَاءَ، وَتُبْدِي مَسَاوِئَ الْخَفَاءِ، وَلَكِنَّ عَلَيْكَ بِذِي اقْتِصَادٍ ; فَإِنَّ ذَلِكَ مِنَ التَّوْفِيقِ وَالسَّدَادِ، وَأَعْرِضْ عَنِ الْجَاهِلِ، وَاحْلُمْ عَنِ السُّفَهَاءِ ; فَإِنَّ ذَلِكَ فَضْلُ الْحُكَمَاءِ، وَزَيْنُ الْعُلَمَاءِ. إِذَا شَتَمَكَ الْجَاهِلُ فَاسْكُتْ عَنْهُ سِلْمًا، وَجَانِبْهُ حَزْمًا ; فَإِنَّ مَا بَقِيَ مِنْ جَهْلِهِ عَلَيْكَ، وَشَتْمِهِ إِيَّاكَ أَعْظَمُ وَأَكْثَرُ.
يَا ابْنَ عِمْرَانَ، إِنَّكَ لَا تَرَى أُوتِيَتْ مِنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا ; فَإِنَّ الِانْدِلَاقَ وَالتَّعَسُّفَ مِنَ الِاقْتِحَامِ وَالتَّكَلُّفِ. يَا ابْنَ عِمْرَانَ، لَا تَفْتَحَنَّ بَابًا لَا تَدْرِي مَا غَلْقُهُ، وَلَا تَغْلِقَنَّ بَابًا لَا تَدْرِي مَا فَتْحُهُ. يَا ابْنَ عِمْرَانَ، مَنْ لَا يَنْتَهِي مِنَ الدُّنْيَا نَهْمَتُهُ، وَلَا تَنْقَضِي مِنْهَا رَغْبَتُهُ، كَيْفَ يَكُونُ عَابِدًا؟ مَنْ يُحَقِّرُ حَالَهُ، وَيَتَّهِمُ اللَّهَ بِمَا قَضَى لَهُ كَيْفَ يَكُونُ زَاهِدًا؟ هَلْ يَكُفُّ عَنِ الشَّهَوَاتِ مَنْ قَدْ غَلَبَ هَوَاهُ، وَيَنْفَعُهُ طَلَبُ الْعِلْمِ وَالْجَهْلِ قَدْ حَوَّلَهُ ; لِأَنَّ سَفَرَهُ إِلَى آخِرَتِهِ، وَهُوَ مُقْبِلٌ عَلَى دُنْيَاهُ. يَا مُوسَى، تَعَلَّمْ مَا تَعْلَمَنَّ لِتَعْمَلَ بِهِ، وَلَا تَعَلَّمْهُ لِتُحَدِّثَ بِهِ، فَيَكُونُ عَلَيْكَ بَوْرُهُ، وَيَكُونُ لِغَيْرِكَ نَوْرُهُ. يَا ابْنَ عِمْرَانَ، اجْعَلِ الزُّهْدَ وَالتَّقْوَى لِبَاسَكَ، وَالْعِلْمَ وَالذِّكْرَ كَلَامَكَ، وَأَكْثِرْ مِنَ الْحَسَنَاتِ ; فَإِنَّكَ مُصِيبٌ السَّيِّئَاتِ، وَزَعْزِعْ بِالْخَوْفِ قَلْبَكَ، فَإِنَّ ذَلِكَ يُرْضِي رَبَّكَ، وَاعْمَلْ خَيْرًا ; فَإِنَّكَ لَا بُدَّ عَامِلٌ سِوَاهُ. قَدْ وُعِظْتَ إِنْ حَفِظْتَ.
فَتَوَلَّى الْخَضِرُ وَبَقِيَ مُوسَى حَزِينًا مَكْرُوبًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْوَقَّارُ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَذَكَرَ أَنَّهُ أَخْطَأَ فِي وَصْلِهِ، وَالصَّوَابُ فِيهِ: عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے بھائی سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے عرض کی: اے میرے پروردگار! تو مجھے وہ دکھا دے، جو تو نے مجھے کشتی میں دکھایا تھا تو اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف یہ وحی کی: اے موسیٰ! تم عنقریب اسے دیکھ لو گے، تھوڑی دیر بعد سیدنا خضر علیہ السلام ان کے پاس آ گئے ان کی خوشبو عمدہ تھی اور انہوں نے صاف سفید لباس پہنا ہوا تھا، انہوں نے کہا: اے موسیٰ بن عمران! تم پر سلام ہو، تمہارے پروردگار نے بھی تمہیں سلام کہا: ہے، اور اللہ تعالیٰ کی رحمت تم پر نازل ہو، سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے کہا: وہ سلامتی عطا کرنے والا ہے، سلامتی اسی کی طرف لوٹتی ہے اور اس کی طرف سے ملتی ہے، اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے، جس کی نعمتوں کا، میں شمار نہیں کر سکتا اور جس کے شکر کی، میں قدرت نہیں رکھتا، البتہ اس کی مدد کے ساتھ (اس کا شکر ادا کیا جا سکتا ہے) پھر سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا: میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ مجھے کوئی ایسی نصیحت کیجئے، جس کے حوالے سے اللہ تعالیٰ آپ کے بعد بھی مجھے نفع عطا کرے، تو سیدنا خضر علیہ السلام نے فرمایا: اے علم کے طلب گار! کہنے والا شخص، سننے والے کے مقابلے میں اکتاہٹ کا کم شکار ہوتا ہے، تو تم اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے لوگوں کے ساتھ جب بات چیت کرو، تو انہیں اکتاہٹ کا شکار نہ کرنا۔ اور تم یہ بات جان لو! کہ تمہارا دل ایک برتن ہے، تو تم اس بات کا جائزہ لیتے رہنا کہ تم اپنے برتن میں کیا بھر رہے ہو؟ تم دنیا کی معرفت حاصل کر لو، اور اسے پس پشت ڈال دو، کیونکہ وہ تمہارے رہنے کی جگہ نہیں ہے، نہ تم نے اس میں ٹھکانہ اختیار کرنا ہے، اسے تو بندوں کے لئے سامان بنایا گیا ہے، تاکہ وہ اس میں سے آخرت کے لیے زاد سفر حاصل کر لیں۔ اے موسیٰ! تم اپنے آپ کو صبر پر برقرار رکھنا، تم حکمت پا لو گے اور اپنے دل کو تقویٰ کا شعور دینا، تم علم تک پہنچ جاؤ گے، اپنے نفس کو صبر پر گامزن رکھنا، تم گناہ سے خلاصی حاصل کو لو گے۔ اے موسیٰ! علم کے لیے فارغ رہنا، اگر تم علم کے حصول کا ارادہ رکھتے ہو، کیونکہ علم اسے نصیب ہوتا ہے، جو اس کے لئے فارغ رہتا ہے۔ اور تم گفتگو کرتے ہوئے، خود پسندی کے اظہار اور فضول گوئی کرنے والے نہ ہونا، کیونکہ زیادہ بولنا علماء کے لئے بے عزتی کا باعث ہوتا ہے، اور پوشیدہ برائیوں کو ظاہر کر دیتا ہے، تم پر میانہ روی اختیار کرنا لازم ہے، کیونکہ یہ چیز توفیق اور درست رہنے کا حصہ ہے۔ تم جاہل شخص سے پہلو تہی کرنا، بے وقوفوں کے مقابلے میں بردباری کا مظاہرہ کرنا، کیونکہ یہ چیز داناؤں کی فضیلت ہے اور علماء کی زینت ہے۔ جب کوئی جاہل تمہیں برا کہے، تو تم سلامتی اور بچاؤ کے ہمراہ اس کے جواب میں خاموش رہنا، اور احتیاط کے ساتھ اس سے پہلو تہی کرنا، کیونکہ اس کا تمہارے خلاف جہالت کا مظاہرہ کرنا اور اس کا تمہیں برا کہنا، ان میں سے جو باقی رہے گا، وہ زیادہ بڑا اور زیادہ تعداد میں ہو گا۔ اے ابن عمران! تم ایک چیز کا خیال رکھنا کہ تمہیں جو علم دیا گیا ہے، وہ تھوڑا سا ہے، سختی اور شدت، زیادتی اور تکلف میں سے ہے۔ اے ابن عمران! تم کوئی ایسا دروازہ نہ کھولنا، جس کے بارے میں تم یہ نہ جانتے ہو کہ اُس کو بند کیسے کیا جائے گا؟ اور تم کوئی ایسا دروازہ بند نہ کرنا، جس کے بارے میں تم یہ نہ جانتے ہو کہ اُسے کھولا کیسے جائے گا؟ اے ابن عمران! اور دنیا میں جس کی دلچسی کی کوئی آخری حد نہ ہو، اور جس کی رغبت تک ختم نہ ہوتی ہو، وہ کیسے عبادت گزار ہو سکتا ہے؟ جو شخص اپنے حال کو حقیر سمجھتا ہو، اور اللہ تعالیٰ نے اس کے بارے میں جو فیصلہ دیا ہو، اس کے حوالے سے تہمت عائد کرتا ہو، وہ زاہد کیسے ہو سکتا ہے؟ کیا وہ شخص نفسانی خواہشات کی پیروی سے رک سکتا ہے؟ جس کی نفسانی خواہش اس پر غالب ہو، کیا علم کا حصول اس شخص کو نفع دے سکتا ہے جسے جہالت نے تبدیل کر دیا ہو؟ کیونکہ اس کا سفر آخرت کی طرف ہے، اور وہ تو دنیا کی طرف متوجہ ہے۔ اے موسیٰ بن عمران! تم وہ علم حاصل کرنا، جس کے ذریعے مقصد، اس پر عمل کرنا ہو، تم علم اس لیے حاصل نہ کرنا، تاکہ اس کے حوالے سے گفتگو کرو، ورنہ اس کا نقصان تمہارے ذمہ ہو گا، اور اس کا نور دوسروں کو مل جائے گا۔ اے ابن عمران! تم زہد اور تقویٰ کو اپنا لباس بنا لو! تم ذکر اور علم کو اپنا کلام بنا لو، اور تم کثرت کے ساتھ نیکیاں کرو، کیونکہ تم سے گناہ بھی سرزد ہو سکتا ہے، تم خوف کے ہمراہ اپنے دل کو پریشان رکھو، یہ چیز تمہارے پروردگار کو راضی کر دے گی، تم بھلائی کا کام کرو، کیونکہ یہ ہو سکتا ہے کہ تم اس کے علاوہ بھی کچھ کر لو، میں نے نصیحت کر دی ہے، اگر تم حفاظت کرو گے (تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے)۔ پھر سیدنا خضر علیہ السلام واپس چلے گئے اور سیدنا موسیٰ علیہ السلام غمگین اور پریشان رہ گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن یحیی وقار ہے، جسے ایک سے زیادہ افراد نے ضعیف قرار دیا ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ ”کتاب الثقات“ میں کیا ہے، انہوں نے یہ بات ذکر کی ہے کہ اس راوی نے اس روایت کو ”موصول“ روایت کے طور پر نقل کرنے میں غلطی کی ہے، درست یہ ہے: کہ
یہ روایت سفیان ثوری سے منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے۔۔۔۔۔ اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17722]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6904»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6908
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُعَافَى ، نَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْوَقَارُ قَالَ: قُرِئَ عَلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ وَهْبٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ، قَالَ الثَّوْرِيُّ : قَالَ مُجَالِدٌ : قَالَ أَبُو الْوَدَّاكِ : قَالَ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ : قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَالَ أَخِي مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ: يَا رَبِّ أَرِنِي الَّذِي كُنْتَ أَرَيْتَنِي فِي السَّفِينَةِ، فَأَوْحَى اللهُ إِلَيْهِ: يَا مُوسَى، إِنَّكَ سَتَرَاهُ، فَلَمْ يَلْبَثْ إِلَّا يَسِيرًا حَتَّى أَتَاهُ الْخَضِرُ، وَهُوَ طَيِّبُ الرِّيحِ، حَسَنُ بَيَاضِ الثِّيَابِ، فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مُوسَى بْنَ عِمْرَانَ، إِنَّ رَبَّكَ يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ وَرَحْمَةَ اللهِ. قَالَ مُوسَى: هُوَ السَّلَامُ، وَمِنْهُ السَّلَامُ، وَإِلَيْهِ السَّلَامُ، وَالْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الَّذِي لَا أُحْصِي نِعَمَهُ، وَلَا أَقْدِرُ عَلَى شُكْرِهِ إِلَّا بِمَعُونَتِهِ.
ثُمَّ قَالَ مُوسَى: أُرِيدُ أَنْ تُوصِيَنِي بِوَصِيَّةٍ يَنْفَعُنِي اللهُ بِهَا بَعْدَكَ. فَقَالَ الْخَضِرُ: يَا طَالِبَ الْعِلْمِ، إِنَّ الْقَائِلَ أَقَلُّ مَلَالَةً مِنَ الْمُسْتَمِعِ، فَلَا تُمِلَّ جُلَسَاءَكَ إِذَا حَدَّثْتَهُمْ، وَاعْلَمْ أَنَّ قَلْبَكَ وِعَاءٌ، فَانْظُرْ مَاذَا تَحْشُو بِهِ وِعَاءَكَ، وَاعْزِفْ عَنِ الدُّنْيَا وَانْبِذْهَا وَرَاءَكَ، فَإِنَّهَا لَيْسَتْ لَكَ بِدَارٍ، وَلَا لَكَ فِيهَا مَحَلُّ قَرَارٍ، وَإِنَّهَا جُعِلَتْ بُلْغَةً لِلْعِبَادِ، وَلِيَتَزَوَّدُوا مِنْهَا لِلْمَعَادِ، وَيَا مُوسَى، وَطِّنْ نَفْسَكَ عَلَى الصَّبْرِ تَلْقَ الْحِكَمَ، وَأَشْعِرْ قَلْبَكَ التَّقْوَى تَنَلِ الْعِلْمَ، وَرَضِّ نَفْسَكَ عَلَى الصَّبْرِ تَخْلُصْ مِنَ الْإِثْمِ، يَا مُوسَى، تَفَرَّغْ لِلْعِلْمِ إِنْ كُنْتَ تُرِيدُهُ، فَإِنَّمَا الْعِلْمُ لِمَنْ يَفْرَغُ لَهُ، وَلَا تَكُونَنَّ مِكْثَارًا بِالْمَنْطِقِ، مِهْدَارًا، إِنَّ كَثْرَةَ الْمَنْطِقِ تُشِينُ الْعُلَمَاءَ، وَتُبْدِي مَسَاوِئَ الْسُخَفَاءِ، وَلَكِنْ عَلَيْكَ بِذِي اقْتِصَادٍ، فَإِنَّ ذَلِكَ مِنَ التَّوْفِيقِ وَالسَّدَادِ، وَأَعْرِضْ عَنِ الْجُهَّالِ، وَاحْلُمْ عَنِ السُّفَهَاءِ، فَإِنَّ ذَلِكَ فَضْلُ الْحُكَمَاءِ، وَزَيْنُ الْعُلَمَاءِ.
إِذَا شَتَمَكَ الْجَاهِلُ فَاسْكُتْ عَنْهُ سِلْمًا، وَجَانِبْهُ حَزْمًا، فَإِنَّ مَا بَقِيَ مِنْ جَهْلِهِ عَلَيْكَ، وَشَتْمِهِ إِيَّاكَ أَكْثَرُ وَأَعْظَمُ.
يَا ابْنَ عِمْرَانَ، أَلَا تَرَى أَنَّكَ أُوتِيتَ مِنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا، فَإِنَّ الِانْدِلَاثَ وَالتَّعَسُّفَ مِنَ الِاقْتِحَامِ وَالتَّكَلُّفِ، يَا ابْنَ عِمْرَانَ لَا تَفْتَحَنَّ بَابًا لَا تَدْرِي مَا غَلْقُهُ، وَلَا تَغْلِقَنَّ بَابًا لَا تَدْرِي مَا فَتْحُهُ، يَا ابْنَ عِمْرَانَ مَنْ لَا تَنْتَهِي مِنَ الدُّنْيَا نَهْمَتُهُ، وَلَا تَنْقَضِي مِنْهَا رَغْبَتُهُ، كَيْفَ يَكُونُ عَابِدًا؟ مَنْ يَحْقِرُ حَالَهُ، وَيَتَّهِمُ اللهَ بِمَا قَضَى لَهُ، كَيْفَ يَكُونُ زَاهِدًا؟ هَلْ يَكُفُّ عَنِ الشَّهَوَاتِ مَنْ قَدْ غَلَبَ عَلَيْهِ هَوَاهُ، وَيَنْفَعُهُ الْعِلْمُ وَالْجَهْلُ قَدْ حَوَاهُ؟ لِأَنَّ سَفَرَهُ إِلَى آخِرَتِهِ وَهُوَ مُقْبِلٌ عَلَى دُنْيَاهُ. يَا مُوسَى تَعَلَّمْ مَا تَعَلَّمَنَّ لِتَعْمَلَ بِهِ، وَلَا تَعْلَمْهُ لِيُتَحَدَّثَ بِهِ، فَيَكُونَ عَلَيْكَ بَوْرُهُ، وَيَكُونَ لِغَيْرِكَ نُورُهُ، يَا مُوسَى بْنَ عِمْرَانَ، اجْعَلِ الزُّهْدَ وَالتَّقْوَى لِبَاسَكَ، وَالْعِلْمَ وَالذِّكْرَ كَلَامَكَ، وَاسْتَكْثِرْ مِنَ الْحَسَنَاتِ، فَإِنَّكَ مُصِيبُ السَّيِّئَاتِ، وَزَعْزِعْ بِالْخَوْفِ قَلْبَكَ، فَإِنَّ ذَلِكَ يُرْضِي رَبَّكَ، وَاعْمَلْ خَيْرًا ؛ فَإِنَّكَ لَا بُدَّ عَامِلٌ سِوَاهُ، قَدْ وُعِظْتَ إِنْ حَفِظْتَ، فَتَوَلَّى الْخَضِرُ، وَبَقِيَ مُوسَى حَزِينًا مَكْرُوبًا.

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے بھائی موسیٰ علیہ السلام نے عرض کی: اے میرے رب! مجھے وہ شخص دکھا دے جسے تو نے مجھے کشتی میں دکھایا تھا۔ پس اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی فرمائی: اے موسیٰ! عنقریب تو اسے دیکھ لے گا۔ پھر تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ ان کے پاس خضر علیہ السلام تشریف لائے، وہ خوشبودار تھے اور ان کے کپڑے نہایت سفید اور خوبصورت تھے۔ انہوں نے کہا: «السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مُوسَى بْنَ عِمْرَانَ، إِنَّ رَبَّكَ يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ وَرَحْمَةَ اللهِ» ”اے موسیٰ بن عمران! آپ پر سلامتی ہو، آپ کا رب آپ کو سلام اور اللہ کی رحمت پیش فرماتا ہے۔“ موسیٰ علیہ السلام نے کہا: «هُوَ السَّلَامُ، وَمِنْهُ السَّلَامُ، وَإِلَيْهِ السَّلَامُ، وَالْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الَّذِي لَا أُحْصِي نِعَمَهُ، وَلَا أَقْدِرُ عَلَى شُكْرِهِ إِلَّا بِمَعُونَتِهِ» ”وہی سلام ہے، اسی کی طرف سے سلامتی ہے اور اسی کی طرف سلامتی لوٹتی ہے، اور تمام تعریفیں اللہ رب العالمین کے لیے ہیں جس کی نعمتوں کو میں شمار نہیں کر سکتا اور اس کی مدد کے بغیر اس کا شکر ادا کرنے کی قدرت نہیں رکھتا۔“
پھر موسیٰ علیہ السلام نے کہا: ”میں چاہتا ہوں کہ آپ مجھے ایسی وصیت کریں جس کے ذریعے اللہ مجھے آپ کے بعد نفع عطا فرمائے۔“ خضر علیہ السلام نے فرمایا: ”اے طالبِ علم! یقیناً بات کرنے والا سننے والے کی نسبت کم اکتاہٹ کا شکار ہوتا ہے، لہٰذا جب تم لوگوں سے بات کرو تو اپنے ہمنشینوں کو اکتاہٹ میں نہ ڈالو۔ اور جان لو کہ تمہارا دل ایک برتن ہے، پس دیکھو کہ تم اپنے اس برتن کو کس چیز سے بھرتے ہو۔ دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرو اور اسے اپنے پیچھے پھینک دو، کیونکہ یہ نہ تو تمہارے لیے رہنے کا گھر ہے اور نہ ہی اس میں تمہارے لیے جائے قرار ہے؛ اسے تو بندوں کے لیے صرف بقدرِ ضرورت زادِ راہ بنایا گیا ہے تاکہ وہ یہاں سے آخرت کا توشہ حاصل کریں۔ اے موسیٰ! اپنے نفس کو صبر کا خوگر بنا لو تو حکمتیں پاؤ گے، اپنے دل کو تقویٰ کا لبادہ پہنا دو تو علم حاصل کر لو گے، اور اپنے نفس کو صبر پر راضی کر لو تو گناہ سے بچ جاؤ گے۔ اے موسیٰ! اگر تم علم چاہتے ہو تو اس کے لیے یکسو ہو جاؤ، کیونکہ علم اسی کو ملتا ہے جو اس کے لیے فارغ اور یکسو ہوتا ہے۔ بہت زیادہ باتیں کرنے والے اور فضول گو نہ بننا، کیونکہ کلام کی کثرت علماء کے لیے عیب ہے اور کم عقلوں کی برائیاں ظاہر کر دیتی ہے، بلکہ تم میانہ روی اختیار کرو کیونکہ یہی توفیق اور درستی کی علامت ہے۔ جاہلوں سے اعراض کرو اور بیوقوفوں کے مقابلے میں بردباری اپناؤ، کیونکہ یہی حکماء کی فضیلت اور علماء کی زینت ہے۔
جب کوئی جاہل تمہیں برا بھلا کہے تو خاموشی اختیار کرتے ہوئے اسے نظر انداز کرو اور دانشمندی کے ساتھ اس سے دور رہو، کیونکہ اس کی جو جہالت اور گالی گلوچ تم پر باقی رہ جائے گی وہ اس سے کہیں زیادہ اور بڑی ہو گی۔
اے ابن عمران! کیا تم نہیں دیکھتے کہ تمہیں علم میں سے صرف تھوڑا ہی دیا گیا ہے؟ بے شک بے سوچے سمجھے آگے بڑھنا اور بے راہ روی، زبردستی گھسنے اور تکلف کا نتیجہ ہے۔ اے ابن عمران! ایسا دروازہ کبھی نہ کھولنا جس کے بند کرنے کا تمہیں علم نہ ہو، اور ایسا دروازہ کبھی بند نہ کرنا جس کے کھولنے کا تمہیں پتا نہ ہو۔ اے ابن عمران! وہ شخص عابد کیسے ہو سکتا ہے جس کی دنیا سے حرص ختم نہ ہو اور نہ ہی اس کی رغبت ختم ہو؟ اور وہ شخص زاہد کیسے ہو سکتا ہے جو اپنے حال کو حقیر سمجھے اور اللہ کے فیصلے پر اسے موردِ الزام ٹھہرائے؟ کیا وہ شخص خواہشات سے رک سکتا ہے جس پر اس کی ہوا و ہوس غالب آ چکی ہو؟ اور کیا اسے علم نفع دے سکتا ہے جبکہ جہالت نے اسے گھیر رکھا ہو؟ کیونکہ اس کا سفر تو آخرت کی طرف ہے مگر اس کا رخ دنیا کی جانب ہے۔ اے موسیٰ! جو کچھ بھی سیکھو اس لیے سیکھو تاکہ اس پر عمل کر سکو، اسے اس لیے نہ سیکھو کہ محض اس کے تذکرے کیے جائیں، ورنہ اس کا وبال تم پر ہوگا اور اس کا نور دوسروں کے لیے رہ جائے گا۔ اے موسیٰ بن عمران! زہد اور تقویٰ کو اپنا لباس بناؤ، علم اور ذکر کو اپنا کلام بناؤ، اور نیکیاں کثرت سے کرو کیونکہ تم سے گناہ بھی سرزد ہو جاتے ہیں، اور اپنے دل کو خوفِ خدا سے لرزائے رکھو کیونکہ یہ تمہارے رب کو راضی کرتا ہے، اور بھلائی کے کام کرو کیونکہ تم لامحالہ اس کے سوا (دوسرے کام) بھی کرنے والے ہو۔ اگر تم نے یاد رکھا تو تمہیں نصیحت کر دی گئی ہے۔“ پھر خضر علیہ السلام چلے گئے اور موسیٰ علیہ السلام غمگین و رنجیدہ رہ گئے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6908]

تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه زكريا بن يحيى الوقار قال ابن عدي كان يضع الحديث «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 131» »
«قال أبو حاتم الرازي: هذا حديث باطل كذب «علل الحديث، ج 5، ص 100» »
«قال إبراهيم بن عبد الله بن الجنيد الختلي: موضوع «علل الحديث، ج 5، ص 100» »
«قال الهيثمي: فيه زكريا بن يحيى الوقار وقد ضعفه غير واحد وذكره ابن حبان في الثقات وذكر أنه أخطأ في وصله والصواب فيه عن سفيان الثوري أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال وبقية رجاله وثقوا «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 233» »

موضوع، فيه زكريا بن يحيى الوقار