الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكِلَابِ .
کتوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 6102 (کل: 4 مقامات، 2 کتب)
حدیث نمبر: 6102
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْلَا أَنَّ الْكِلَابَ أُمَّةٌ مِنَ الْأُمَمِ لَأَمَرْتُ بِقَتْلِهَا، فَاقْتُلُوا مِنْهَا كُلَّ أَسْوَدَ بَهِيمٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر کتے مخصوص قسم کی مخلوق نہ ہوتے تو میں انہیں مار دینے کا حکم دیتا البتہ تم ان میں سے ہر کالے سیاہ کتے کو مار دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6102]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6102]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6109
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْكَلْبُ الْأَسْوَدُ الْبَهِيمُ شَيْطَانٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کالا سیاہ کتا، شیطان ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6109]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (157/6)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3013
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقَطَّانُ قَالَ: نَا حَامِدُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: نَا أَبُو النَّضْرِ قَالَ: نَا شَيْبَانُ أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الْكَلْبَ الْأَسْوَدَ الْبَهِيمَ شَيْطَانٌ.
لَمْ يَرْوِ مُجَاهِدٌ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ غَيْرَ هَذَا، وَلَا رَوَاهُ عَنْهُ إِلَّا لَيْثٌ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ لَيْثٍ إِلَّا شَيْبَانُ .
لَمْ يَرْوِ مُجَاهِدٌ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ غَيْرَ هَذَا، وَلَا رَوَاهُ عَنْهُ إِلَّا لَيْثٌ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ لَيْثٍ إِلَّا شَيْبَانُ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک خالص سیاہ کتا شیطان ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مجاہد رحمہ اللہ نے اسود رحمہ اللہ کے واسطے سے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس کے علاوہ کوئی اور حدیث روایت نہیں کی، اور مجاہد رحمہ اللہ سے اسے صرف لیث رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ لیث رحمہ اللہ سے اس کے راوی صرف شَیبان رحمہ اللہ ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 3013]

تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 25880، 27036»
حدیث نمبر: 5163
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْأَنْمَاطِيُّ قَالَ: نَا عَامِرُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: نَا عَمَّارُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْلَا أَنَّ الْكِلَابَ أُمَّةٌ مِنَ الْأُمَمِ لَأَمَرْتُ بِقَتْلِهَا، فَاقْتُلُوا مِنْهَا كُلَّ أَسْوَدَ بَهِيمٍ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ لَيْثٍ إِلَّا عَمَّارُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَامِرُ بْنُ سَعِيدٍ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ لَيْثٍ إِلَّا عَمَّارُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَامِرُ بْنُ سَعِيدٍ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر کتے بھی امتوں میں سے ایک امت نہ ہوتے تو میں ان کے قتل کا حکم دے دیتا، (لہٰذا اب) تم ان میں سے ہر خالص سیاہ کتے کو قتل کر دو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو لیث سے عمار بن محمد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں عامر بن سعید منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5163]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو لیث سے عمار بن محمد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں عامر بن سعید منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5163]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه ليث بن أبي سليم وهو ثقة ولكنه مدلس «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 43» »
الحكم على الحديث:
فيه ليث بن أبي سليم، وهو مدلس