🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ الْبُكُورِ وَمَا فِيهِ مِنَ الْبَرَكَةِ .
صبح جلدی (کام کرنا) اور اس میں جو برکت موجود ہے اس کا تذکرہ
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 6219 (کل: 6 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6219، 13729
مسند الشهاب: 1489، 1492
المعجم الکبیر للطبرانی: 10633، 12910
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6219
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا يَوْمَ خَمِيسِهَا". قَالَ: فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: لَا تَسْأَلَنَّ رَجُلًا حَاجَةً بِلَيْلٍ، وَلَا تَسْأَلَنَّ رَجُلًا أَعْمَى حَاجَةً، فَإِنَّ الْحَيَاءَ فِي الْعَيْنَيْنِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ مُسَاوِرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اے اللہ! تو میری امت کے لئے جمعرات کے دن ان کے صبح کے کاموں برکت رکھ دے“ راوی بیان کرتے ہیں: پھر سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تم کبھی بھی کسی شخص سے رات کے وقت کسی ضرورت کے بارے میں نہ مانگو اور نہ ہی کسی نابینا شخص سے ضرورت کے بارے میں مانگو کیونکہ حیا آنکھوں میں ہوتی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن مساور ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6219]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1250)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 62، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5312، 7523، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2717/2»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1489
1489 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ الْعَمِّيُّ، ثنا عُمَرُ بْنُ مُسَاوِرٍ الْعَتَكِيُّ، ثنا أَبُو حَمْزَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «لَا تَطْلُبَنَّ حَاجَةً إِلَى أَعْمَى، وَلَا تَطْلُبَنَّهَا لَيْلًا، وَإِذَا طَلَبْتَ الْحَاجَةَ فَاسْتَقْبِلِ الرَّجُلَ بِوَجْهِكَ، فَإِنَّ الْحَيَاءَ فِي الْعَيْنَيْنِ وَبَاكِرْ حَاجَتَكَ» فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نابینا آدمی سے حاجت ہرگز نہ طلب کرو اور رات کے وقت بھی حاجت ہرگز نہ طلب کرو اور جب تم نے حاجت طلب کرنی ہو تو اس آدمی سے اپنے چہرے کے ساتھ متوجہ ہو کیونکہ حیا دونوں آنکھوں میں ہوتی ہے اور صبح کے وقت اپنی حاجت کے لیے نکلو کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! میری امت کے لیے اس کے صبح کے وقت میں برکت فرما۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1489]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه بزار: 5312، المعجم الكبير: 12966، شعب الايمان: 7357, 7358»
عمر بن مساور عتکی ضعیف ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1492
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اے اللہ! میری امت کے لیے اس کے جمعرات کے دن صبح کے وقت میں برکت فرما۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1492]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، تاريخ دمشق: 170/69، والعلل المتناهية: 513»
عبد الصمد بن موسیٰ ضعیف ہے۔ اس میں ایک اور علت بھی ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13729
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَا تَطْلُبْنَ حَاجَةً إِلَى أَعْمَى، وَلَا تَطْلُبْهَا لَيْلًا، وَإِذَا طَلَبْتَ الْحَاجَةَ فَاسْتَقْبِلِ الرَّجُلَ بِوَجْهِكَ فَإِنَّ الْحَيَاءَ فِي الْعَيْنَيْنِ، وَبَاكِرْ حَاجَتَكَ فَإِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ مَسَاوِرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: تم کسی نابینا شخص سے حاجت طلب نہ کرو! (یعنی اس کے سامنے اپنی ضرورت پیش نہ کرو) اور تم رات کے وقت ضرورت پیش نہ کرو! جب تم نے ضرورت پیش کرنی ہو، تو سامنے والے شخص کی طرف منہ کرو، کیونکہ حیاء آنکھوں میں ہوتی ہے، اور دن کے ابتدائی حصے میں حاجت پیش کرو، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اے اللہ! میری امت کے صبح کے کاموں میں برکت رکھ دے!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن مساور ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13729]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12966 و 10679)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10633
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ ، ثَنَا شُعَيْثُ بْنُ مُحْرِزٍ ، ثَنَا عُوَيْنُ بْنُ عَمْرٍو الْقَيْسِيُّ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا يَوْمَ خَمِيسِهَا ".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! میری امت کے لیے جمعرات کے دن ان کی صبح سویرے (کی مصروفیت) میں برکت عطا فرما۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10633]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 286، حدیث 10679»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12910
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ الْعَمِّيُّ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ الْمُسَاوِرِ الْعَتَكِيُّ ، ثَنَا أَبُو جَمْرَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: لَا تَطْلُبَنَّ حَاجَةً إِلَى أَعْمَى، وَلَا تَطْلُبَنَّهَا لَيْلًا، وَإِذَا طَلَبْتَ الْحَاجَةَ فَاسْتَقْبِلِ الرَّجُلَ بِوَجْهِكَ، فَإِنَّ الْحَيَاءَ فِي الْعَيْنَيْنِ، وَبَاكِرْ حَاجَتَكَ فَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: کسی اندھے آدمی سے اپنی ضرورت طلب نہ کرو، اور رات کو بھی اپنی ضرورت طلب نہ کرو، اور جب تم کوئی ضرورت طلب کرو تو اس شخص کی طرف اپنا چہرہ کر کے طلب کرو، کیونکہ حیا آنکھوں میں ہوتی ہے، اور اپنی ضرورت کے لیے صبح سویرے نکلو، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! میری امت کے لیے اس کی صبح سویرے میں برکت عطا فرما۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12910]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 229، حدیث 12966»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں