🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
104. بَابُ مَا جَاءَ فِي الدَّيْنِ .
ادھار کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 6633 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6633
المعجم الکبیر للطبرانی: 11151
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6633
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَجُلٌ قَاتَلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ مُحْتَسِبًا حَتَّى يُقْتَلَ أَفِي الْجَنَّةِ هُوَ؟ قَالَ:" نَعَمْ"، فَلَمَّا قَفَّى دَعَاهُ قَالَ:" أَتَانِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَقَالَ: إِنْ لَمْ يَكُنْ عَلَيْهِ دَيْنٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایک شخص اللہ کی راہ میں ثواب کی امید رکھتے ہوئے جنگ میں حصہ لیتا ہے، یہاں تک کہ مارا جاتا ہے تو کیا وہ جنت میں جائے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! جب وہ شخص مڑ کر واپس چلا گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلوایا اور ارشاد فرمایا: جبرائیل میرے پاس آئے اور انہوں نے بتایا کہ شرط یہ ہے کہ اس کے ذمہ کوئی قرض نہ ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6633]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11197)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11197»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11151
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَبَّاسٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمِ بْنِ مَرْزُوقٍ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، رَجُلٌ قَاتَلَ فِي سَبِيلِ اللهِ مُحْتَسِبًا حَتَّى يُقْتَلَ، أَفِي الْجَنَّةِ هُوَ؟ قَالَ: " نَعَمْ فَلَمَّا قَفَا دَعَاهُ: " أَتَانِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَقَالَ: إِنْ لَمْ يَكُنْ عَلَيْهِ دَيْنٌ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! ایک آدمی اللہ کی راہ میں ثواب کی نیت سے لڑتا ہے یہاں تک کہ مارا جاتا ہے، کیا وہ جنت میں جائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ جب وہ پیٹھ پھیر کر جانے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلایا اور فرمایا: ”میرے پاس جبریل علیہ السلام آئے اور کہا: بشرطیکہ اس پر قرض نہ ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11151]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 108، حدیث 11197»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں