🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابُ الْيُمْنِ فِي الْمَرْأَةِ .
عورت میں برکت ہونا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 7331 (کل: 10 مقامات، 8 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7331، 7482
معجم صغیر للطبرانی : 484
مسند احمد: 24478
الفتح الربانی: 6852، 6925
الجامع الكامل: 6512
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2235
المعجم الاوسط: 3612
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3109
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7331
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ مِنْ يُمْنِ الْمَرْأَةِ تَيْسِيرَ خِطْبَتِهَا وَتَيْسِيرَ صَدَاقِهَا وَتَيْسِيرَ رَحِمِهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”عورت کی برکت میں یہ بات شامل ہے کہ اُسے پیغام دینا آسان ہو اس کا مہر دینا آسان ہو اور اس کا رحم آسان ہو“ (یعنی وہ بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو)“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی اسامہ بن زید بن اسلم ہے، وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7331]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (77/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23957، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3109/8»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 484
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ إِسْرَائِيلَ الْقَطِيعِيُّ الْبَغْدَادِيُّ ، حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى الْمَرْوَزِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمِ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:"مِنْ يُمْنِ الْمَرْأَةِ تَيْسِيرُ خِطْبَتِهَا، وَتَيْسِيرُ صَدَاقِهَا"، قَالَ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، وَأَقُولُ أَنَا: مِنْ أَوَّلِ شُؤْمِهَا أَنْ يَكْثُرَ صَدَاقُهَا"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، إِلا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، وَلا عَنْهُ إِلا ابْنُ الْمُبَارَكِ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت کی خوش بختی میں سے اس کی منگنی میں آسانی کرنا ہے، اسی طرح اس کا مہر بھی آسان سا مقرر کرنا اس کی خوش نصیبی ہے۔“ عروہ بن زبیر نے کہا: میں کہتا ہوں کہ اس کی پہلی نحوست مہر زیادہ باندھنا ہے۔ [معجم صغير للطبراني/كتاب النكاح/حدیث: 484]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4095، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2755، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14471، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25116، 25246، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3612، والطبراني فى «الصغير» برقم: 469»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 24478
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَكٍ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " إِنَّ مِنْ يُمْنِ الْمَرْأَةِ، تَيْسِيرَ خِطْبَتِهَا، وَتَيْسِيرَ صَدَاقِهَا، وَتَيْسِيرَ رَحِمِهَا" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا عورت کے مبارک ہونے کی علامات میں یہ بھی شامل ہے کہ اس کا نکاح آسانی سے ہو جائے اس کا مہر آسان ہو اور اس کا رحم سہل ہو (نطفہ قبول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو) [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24478]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6852
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ مِنْ يُمْنِ الْمَرْأَةِ تَيْسِيرُ خِطْبَتِهَا وَتَيْسِيرُ صَدَاقِهَا وَتَيْسِيرُ رَحِمِهَا
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عورت کی برکت میں سے یہ (بھی) ہے کہ اس کی منگنی آسانی سے ہوئی ہو، مہر آسان ہو اور جلدی حاملہ ہونے والی ہو۔ [الفتح الربانی/مسائل النكاح/حدیث: 6852]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه البزار: 1417، والطبراني في ’’الاوسط‘‘: 3637، والبيھقي: 7/ 235، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24479 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24983»
وضاحت: فوائد: … موجودہ معاشرے کے رسم و رواج نے عورتوں سے یہ برکت چھین لی ہے، اب تو منگنی بھی اچھی خاصی تقریب میں طے کی جاتی ہے اور اس وقت سے لینے دینے کے وہ سلسلے شروع ہو جاتے ہیں کہ جن کی وجہ سے عوام کا دم گھٹنے لگ گیا ہے، لیکن کیا کیا جائے، ظاہر پرستی کا غلبہ ہے، بناوٹی عزتوں کے تحفظ کا مسئلہ ہے، معاشرے کی رفتار کے ساتھ چلنا ہے، منگنی کے بعد والی عیدوں پر تحائف کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہو جاتا ہے، دبی زبانوں کے ساتھ والدین شکوہ کر رہے ہیں، لیکن جب ان کو شرعی مسئلہ سمجھایا جاتا ہے تو کہتے ہیں: اب کیا کریں جی، فلاں ناراض ہوتا ہے، فلاں باتیں کرتے ہیں، بچہ مانتا نہیں ہے، ایک علاقے میںیہ رواج ہے کہ دولہا کی طرف سے شادی کے دن کا تعین کرنے کے لیے جتنے لوگ دلہن کے گھر آئیں گے، ان سب کو ایک ایک قیمتی سوٹ دیا جائے گا، اتفاق سے ایک غریب گھرانے کی بچی کا دن رکھنے کے لیےپچیس افراد آ گئے اور ان کو کرنڈی کے بہترین پچیس سوٹ دیئے، جبکہ عام دنوں میں گھر میں کھانے کے لیے کچھ نہیں ہوتا اور وہ سوٹ تیار کرنے کے لیے صرف قرض نہیں مانگا گیا، بلکہ بھیک بھی مانگی گئی اور دست ِ سوال بھی پھیلایا گیا۔
منگنی کی رسم کے بعد جہیز کی تیاری، مہندی اور ابٹن کی رسمیں، پھر سینکڑوں افراد پر مشتمل بارات، اس میں دودھ پلائی رسم، عام سطح پر پندرہ بیس بیس ہزار روپے دے کر دلہن کا بیوٹی پارلر میں میک اپ کرانا، حاضرین کا دلہن کو دیکھنے کا کرایہ دینا، پھر ولیمہ اور اس میں شرکت کرنے والے کا نیندرا اور ملبوسات کی صورت میں تحائف دینا، تقریب کے بعد تحائف کی چیکنگ اور گلے شکوے۔ ایتھے کوئی ہک مصیبت اے!!! اور تقریباً بیشتر گھرانوں میں شادی کے کچھ دنوں کے بعد ماحول میںکشیدگی کا آغاز ہو جاتا ہے، کہیں ساس بہو کا مسئلہ، کہیں بیٹے اور اس کے والدین کا مسئلہ، کہیں بھاوج اور دیور دیوارنیوں کا مسئلہ، کہیں گھر علیحدہ کرنے کا مطالبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو لینے کے لیے اکیلے گئے تھے اور گھر والوں نے سیدہ کو فی الفور تیار کر کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سپرد کر دیا۔
اللہ تعالی خیر کرے، اگر بیوی کو حمل نہ ٹھہرنے کا مسئلہ پیدا ہو جائے یا کچھ ماہ کے بعد حمل ساقط ہو جاتا ہویا ولادت کے وقت آپریشن وغیرہ کی ضرورت پڑ جائے تو اس سے خوشکن ماحول کم ہونے لگتا ہے، ذہنی اذیت میں اضافہ ہوتا ہے اور اخراجات بہت بڑھ جاتے ہیں۔

الحكم على الحديث:
اسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6925
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ مِنْ يُمْنِ الْمَرْأَةِ تَيْسِيرُ خِطْبَتِهَا وَتَيْسِيرُ صَدَاقِهَا وَتَيْسِيرُ رَحِمِهَا
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عورت کی برکت میں سے یہ (بھی) ہے کہ اس کی منگنی آسان ہو، اس کا مہر آسان ہو اور اس کا رحم آسانی والا ہو۔ [الفتح الربانی/مسائل النكاح/حدیث: 6925]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه البزار: 1417، والطبراني في ’’الاوسط‘‘: 3637، والبيھقي: 7/ 235، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24479 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24983»
وضاحت: فوائد: … حدیث نمبر (۶۸۵۲) میں اس حدیث کی وضاحت ہو چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
اسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6512
6512- عن عائشة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: إن من يُمنِ المرأة تيسيرُ خِطبتها، وتيسيرُ صداقِها، وتيسيرُ رحمِها.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (24478) والبزار – كشف الأستار (1417) وابن حبان (4095) والحاكم (2/181) وعنه البيهقي (7/235) كلهم من حديث أسامة بن زيد، عن صفوان بن سليم، عن عروة، عن عائشة فذكرته.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7482
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ مِنْ يُمْنِ الْمَرْأَةِ تَيْسِيرَ خِطْبَتِهَا وَتَيْسِيرَ صَدَاقِهَا وَتَيْسِيرَ رَحِمَهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ وَقَالَ فِيهِمَا: عَنْ عُرْوَةَ: فَأَقُولُ:" إِنَّ مِنْ أَوَّلِ شُؤْمِهَا أَنْ يَكْثُرَ صَدَاقُهَا".
وَفِي إِسْنَادِهِ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عورت کی برکت میں، یہ بات شامل ہے کہ اُسے نکاح کا پیغام دینا آسان ہو، اس کا مہر دینا آسان ہو، اور اس کا رحم آسان ہو (یعنی وہ بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو)“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، انہوں نے ان دونوں روایات میں یہ بات نقل کی ہے: عروہ کے حوالے سے منقول ہے، عروہ کہتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں: عورت کی سب سے پہلی نحوست یہ ہے کہ اس کا مہر زیادہ ہو۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی اسامہ بن زید بن اسلم ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7482]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (469) اخرجه احمد فى المسند (77/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23957، 24086، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3637، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 442»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2235
«إن من يمن المرأة تيسير خطبتها وتيسير صداقها وتيسير رحمها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ عورت کی برکتوں میں سے یہ ہے کہ اس کا پیغامِ نکاح آسان ہو، اس کا مہر آسان ہو، اور اس کا رحم (یعنی ولادت کا مرحلہ) آسان ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2235]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [حم ك هق] عن عائشة. الروض النضير 826، الإرواء 1986: حب.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3612
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ إِسْرَائِيلَ الْقَطِيعِيُّ ، قَالَ: نَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى الْمَرْوَزِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مِنْ يُمْنِ الْمَرْأَةِ تَيْسِيرُ خِطْبَتِهَا، وَتَيْسِيرُ صَدَاقِهَا.
قَالَ عُرْوَةُ : وَأَقُولُ أَنَا: مِنْ أَوَّلِ شُؤْمِهَا أَنْ يَكْثُرَ صَدَاقُهَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، إِلَّا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُ الْمُبَارَكِ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت کی برکت و خوش بختی میں سے یہ ہے کہ اس کا پیغامِ نکاح آسانی سے طے ہو جائے اور اس کا مہر سہل اور کم ہو۔“
عروہ رحمہ اللہ نے کہا: ”اور میں کہتا ہوں کہ عورت کی نحوست کی ابتدا میں سے یہ ہے کہ اس کا مہر زیادہ ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو صفوان بن سلیم سے اسامہ بن زید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابن المبارک منفرد ہیں، اور یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب السين/حدیث: 3612]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4095، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2755، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14471، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25116، 25246، والطبراني فى «الصغير» برقم: 469»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3109
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: ثَنَا مُوسَى بْنُ تَلِيدَانَ، سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ يُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: " أَعْظَمُ النِّكَاحِ بَرَكَةً أَيْسَرُهُ مُؤْنَةً. فَقَالَ لَهُ أَبِي: أَعَائِشَةُ أَخْبَرَتْكَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: هَكَذَا حُدِّثْتُ، وَهَكَذَا حَفِظْتُ ".
رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ: ثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنِ ابْنِ سَخْبَرَةَ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
" أَعْظَمُ النِّكَاحِ بَرَكَةً أَيْسَرُهُ مُؤْنَةً ".
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا يَزِيدُ ، أَبَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنِ ابْنِ سَخْبَرَةَ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَعْظَمُ النِّسَاءِ بَرَكَةً أَيْسَرُهُنَّ مُؤْنَةً ".
قَالَ: وَثَنَا يَزِيدُ ، أَبَنَا عِيسَى بْنُ مَيْمُونٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الْكُبْرَى: عَنِ ابْنِ عُلَيَّةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ هَارُونَ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّ مِنْ يُمْنِ الْمَرْأَةِ تَيْسِيرُ خِطْبَتِهَا، وَتَيْسِيرُ صَدَاقِهَا، وَتَيْسِيرُ رَحِمِهَا ".
قَالَ: وَثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جِبْرِيلَ الشَّهْرَزُورِيُّ بِطَرَسُوسَ، ثَنَا الرَّبِيعُ ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مِنْ يُمْنِ الْمَرْأَةِ تَسْهِيلُ أَمْرِهَا، وَقِلَّةُ صَدَاقِهَا". قَالَ عُرْوَةُ: وَأَنَا أَقُولُ مِنْ عِنْدِي: "وَمِنْ شُؤْمِهَا تَعْسِيرُ أَمْرِهَا، وَكَثْرَةُ صَدَاقِهَا ".
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ: ثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أَبَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمُرَادِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، أَنَّ صَفْوَانَ بْنَ سُلَيْمٍ حَدَّثَهُ. (ح) .
وَثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ، ثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ، أَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، أَبَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ... فَذَكَرَ حَدِيثَ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ .
وَرَوَى الْبَيْهَقِيُّ الطَّرِيقَيْنِ مَعًا عَنِ الْحَاكِمِ بِهِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سب سے زیادہ برکت والا نکاح وہ ہے جس میں بوجھ (اخراجات) سب سے کم ہو۔“ ان سے روایت کرنے والے راوی سے جب پوچھا گیا کہ کیا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے آپ کو یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بتائی ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”مجھے اسی طرح حدیث بیان کی گئی ہے اور میں نے اسے اسی طرح یاد کیا ہے۔“ ایک دوسری روایت میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے زیادہ برکت والا نکاح وہ ہے جس کے اخراجات میں آسانی ہو۔“ امام احمد بن منیع کی روایت کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورتوں میں سب سے زیادہ برکت والی وہ ہے جس کے اخراجات سب سے ہلکے (کم) ہوں۔“ یہی روایت امام ابوبکر بن ابی شیبہ، امام ابو یعلیٰ موصلی اور امام نسائی نے بھی السنن الکبریٰ میں مختلف اسناد سے نقل کی ہے۔ امام احمد بن حنبل کی روایت میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناً عورت کی خوش بختی اور برکت کی علامت یہ ہے کہ اس کی منگنی آسان ہو، اس کا مہر آسان ہو اور اس کا رحم آسان (باکثرت ولادت والا) ہو۔“ امام ابنِ حبان کی صحیح میں مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”عورت کی خوش بختی یہ ہے کہ اس کا معاملہ آسان ہو اور اس کا مہر کم ہو۔“ اس پر عروہ رحمہ اللہ نے اپنی طرف سے یہ اضافہ کیا کہ: ”اور اس کی بدبختی یہ ہے کہ اس کا معاملہ مشکل ہو اور اس کا مہر زیادہ ہو۔“ اس حدیث کو امام حاکم اور امام بیہقی نے بھی متعدد معتبر اسناد کے ساتھ اپنی کتب میں درج کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب النكاح/حدیث: 3109]
تخریج الحدیث: «(3109/2) أخرجه مسند أحمد برقم: 24595، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2786، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9447، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4034»
«(3109/4) أخرجه مسند أحمد برقم: 23957، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7330»

الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں