🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
67. بَابُ سُؤَالِ الْعَالِمِ عَنْ مَا لَا يَعْلَمُ .
عالم کا ایسی چیز کے بارے میں سوال کرنا جس کے بارے میں وہ نہ جانتا ہو
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 738 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 738
المستدرک علی الصحیحین: 8399
المعجم الاوسط: 1577، 5220
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 738
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ: يَا أَبَا حَسَنٍ، رُبَّمَا شَهِدْتَ وَغِبْنَا، وَرُبَّمَا شَهِدْنَا وَغِبْتَ. ثَلَاثٌ أَسْأَلُكَ عَنْهُنَّ هَلْ عِنْدَكَ مِنْهُنَّ عِلْمٌ؟ قَالَ عَلِيٌّ: وَمَا هُنَّ؟ قَالَ: الرَّجُلُ يُحِبُّ الرَّجُلَ وَلَمْ يَرَ مِنْهُ خَيْرًا، وَالرَّجُلُ يُبْغِضُ الرَّجُلَ وَلَمْ يَرَ مِنْهُ شَرًّا؟ قَالَ: نَعَمْ ؛ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْأَرْوَاحَ فِي الْهَوَى أَجْنَادٌ مُجَنَّدَةٌ، تَلْتَقِي فَتَشَامَّ، فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ، وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا اخْتَلَفَ". قَالَ: وَاحِدَةٌ.
وَقَالَ: الرَّجُلُ يُحَدِّثُ الْحَدِيثَ إِذْ نَسِيَهُ إِذْ ذَكَرَهُ؟ قَالَ عَلِيٌّ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنَ الْقُلُوبِ قَلْبٌ إِلَّا وَلَهُ سَحَابَةٌ كَسَحَابَةِ الْقَمَرِ، بَيْنَمَا الْقَمَرُ يُضِيءُ إِذْ عَلَتْهُ سَحَابَةٌ فَأَظْلَمَ، إِذْ تَجَلَّتْ عَنْهُ فَأَضَاءَ، وَبَيْنَا الرَّجُلُ يُحَدِّثُ الْحَدِيثَ إِذْ عَلَتْهُ سَحَابَةٌ فَنَسِيَ، إِذْ تَجَلَّتْ عَنْهُ فَذَكَرَ". قَالَ عُمَرُ: اثْنَتَانِ.
قَالَ: وَالرَّجُلُ يَرَى الرُّؤْيَا فَمِنْهَا مَا يَصْدُقُ وَمِنْهَا مَا يَكْذِبُ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْ عَبْدٍ وَلَا أَمَةٍ يَنَامُ فَيَسْتَثْقِلُ نَوْمًا إِلَّا عُرِجَ بِرُوحِهِ إِلَى الْعَرْشِ، فَالَّتِي لَا تَسْتَيْقِظُ إِلَّا عِنْدَ الْعَرْشِ فَتِلْكَ الرُّؤْيَا الَّتِي تَصْدُقُ، وَالَّتِي تَسْتَيْقِظُ دُونَ الْعَرْشِ فَهِيَ الرُّؤْيَا الْتِي تَكْذِبُ". فَقَالَ عُمَرُ: ثَلَاثٌ كُنْتُ فِي طَلَبِهِنَّ، فَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَصَبْتُهُنَّ قَبْلَ الْمَوْتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَزْهَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ الْعُقَيْلِيُّ: حَدِيثُهُ غَيْرُ مَحْفُوظٍ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ. وَهَذَا الْحَدِيثُ يُعْرَفُ مِنْ حَدِيثِ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ مَوْقُوفًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے ابوالحسن! بعض اوقات آپ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس) موجود ہوتے تھے اور ہم موجود نہیں ہوتے تھے، اور بعض اوقات ہم موجود ہوتے تھے اور آپ موجود نہیں ہوتے تھے، میں آپ سے تین چیزوں کے بارے میں سوال کروں گا کہ کیا آپ کے پاس ان کے بارے میں کوئی علم ہے؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: وہ چیزیں کیا ہیں؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بولے: بعض اوقات ایک شخص کسی دوسرے شخص کے ساتھ محبت رکھتا ہے، حالانکہ اُس نے اس دوسرے شخص سے کوئی بھلائی نہیں دیکھی ہوتی ہے، اسی طرح بعض اوقات کوئی شخص کسی دوسرے شخص سے بغض رکھتا ہے، حالانکہ اُس نے اس دوسرے شخص سے کوئی برائی نہیں دیکھی ہوتی ہے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! (یعنی میرے پاس اس حوالے سے علم ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ہویٰ میں (یعنی عالم ارواح میں) روحیں گروہوں کی شکل میں رہتی تھیں، وہ ایک دوسرے سے ملتی تھیں، تو اُن میں سے جو ایک دوسرے سے متعارف ہوئیں، وہ (دنیا میں بھی) ایک دوسرے سے مانوس ہوتی ہیں، اور جو وہاں لاتعلق رہیں، وہ (دنیا میں بھی) ایک دوسرے سے نامانوس رہتی ہیں“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایک بات ہو گئی، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: بعض اوقات کوئی شخص کوئی بات بیان کرتا ہے اور پھر وہ بات بھول جاتا ہے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”دلوں میں سے ہر ایک دل کے لیے ایک بادل ہوتا ہے، جیسے چاند کا بادل ہوتا ہے کہ چاند چمک رہا ہوتا ہے، اُس پر بادل آ جاتا ہے تو وہ تاریک ہو جاتا ہے، جب بادل ہٹ جاتا ہے، تو وہ پھر چمکنے لگتا ہے، اسی طرح کوئی شخص کوئی بات بیان کر رہا ہوتا ہے، اسی دوران اس پر بادل آ جاتا ہے، تو وہ بات بھول جاتا ہے اور جب وہ بادل ہٹ جاتا ہے، تو اُسے وہ بات یاد آ جاتی ہے“ سیدنا عمر نے فرمایا: دو باتیں ہو گئی ہیں، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آدمی مختلف قسم کے خواب دیکھتا ہے، اُن میں سے کچھ خواب سچے ثابت ہوتے ہیں؟ اور کچھ خواب جھوٹے ثابت ہوتے ہیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی ہاں! میں نے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو بھی بندہ یا بندی سوتا ہے، جب اس کی نیند گہری ہو جاتی ہے، تو اُس کی روح کو عرش کی طرف لے جایا جاتا ہے، اگر وہ شخص اُس کے پاس پہنچ کر بیدار ہوتا ہے تو وہ ایسا خواب ہوتا ہے جو سچا ثابت ہوتا ہے، اور جو عرش سے پہلے بیدار ہو جاتا ہے، تو وہ ایسے خواب ہوتے ہیں، جو جھوٹے ثابت ہوتے ہیں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تین باتیں تھیں، جن کی مجھے تلاش تھی، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے کہ مرنے سے پہلے مجھے ان کا جواب مل گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ازہر بن عبداللہ ہے، عقیلی فرماتے ہیں: ابن عجلان کے حوالے سے اس کی نقل کردہ حدیث محفوظ نہیں ہے، اور یہ حدیث اسرائیل کے حوالے سے، ابواسحاق کے حوالے سے، حارث کے حوالے سے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر موقوف ہونے کے طور پر معروف ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 738]
تخریج الحدیث: «اخرجه الإمام الطبراني فى معجم الاوسط 5220، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5216، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8260»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8399
حَدَّثَنَا عبد الرحمن بن الحسن القاضي بهَمَذان، حَدَّثَنَا يحيى بن عبد الله بن ماهان، حَدَّثَنَا محمد بن مِهْران الجمَّال، حَدَّثَنَا عبد الرحمن بن مَغْراء الدَّوْسيّ، حَدَّثَنَا الأزهر بن عبد الله الأَوديُّ، عن محمد بن عَجْلان، عن سالم بن عبد الله بن عمر، عن أبيه قال: لَقِيَ عمرُ بن الخطّاب عليَّ بن أبي طالب فقال: يا أبا الحسن، الرجلُ يرى الرؤيا فمنها ما تَصدُقُ ومنها ما تَكذِب، قال: نعم، سمعت رسولَ الله ﷺ يقول:"ما من عبدٍ ولا أَمَةٍ ينامُ فيمتلئُ نومًا، إِلَّا عُرِجَ برُوحه إلى العرش، فالذي لا يَستيقظُ دونَ العرش، فتلك الرؤيا التي تَصدُقُ، والذي يستيقظُ دونَ العرش، فتلك الرؤيا التي تَكذِبُ" (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8199 - حديث منكر
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی ملاقات سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو انہوں نے پوچھا: اے ابوالحسن! انسان خواب دیکھتا ہے تو ان میں سے کچھ سچے ہوتے ہیں اور کچھ جھوٹے، اس کی کیا حقیقت ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کوئی بھی مرد یا عورت جب سوتی ہے اور اس کی نیند گہری ہو جاتی ہے، تو اس کی روح کو عرش کی طرف بلند کیا جاتا ہے، پس جو روح (بیداری سے پہلے) عرش تک پہنچ جائے اس کا خواب سچا ہوتا ہے، اور جو روح عرش تک پہنچنے سے پہلے ہی بیدار ہو جائے اس کا خواب جھوٹا ہوتا ہے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب تعبير الرؤيا/حدیث: 8399]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف بمرّة، تفرد به عبد الرحمن بن مغراء، وهو من أهل الصدق لكن فيه ضعف، وقال أبو أحمد الحاكم: حدّث بأحاديث لم يتابَع عليها، وأزهر بن عبد الله ترجمه العقيلي في "الضعفاء" 1/ 311 وقال: عن محمد بن عجلان حديثه غير محفوظ، ثم ساق جزءًا من حديثه، والحديث طويل ...» [ترقيم الرساله 8399] [ترقيم الشركة 8300] [ترقيم العلميه 8199]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف بمرّة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1577
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ الْمَوْصِلِيُّ قَالَ: نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُلَاثَةَ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ فُرَافِصَةَ عَنْ أَبِي عُمَيْرٍ . عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: الْأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ، فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ، وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا اخْتَلَفَ.
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روحیں اکٹھا کیے گئے لشکروں کی مانند ہیں، چنانچہ ان میں سے جن میں (عالمِ ارواح میں) باہمی شناسائی ہو گئی ان میں (دنیا میں بھی) الفت و محبت پیدا ہو جاتی ہے اور جو ایک دوسرے سے ناآشنا رہیں ان میں اختلاف اور بیگانگی رہتی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1577]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 6169»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5220
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي حَمَّادٍ الْعَطَّارُ الطَّرَسُوسِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ قَالَ: نَا الْأَزْهَرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَوْدِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ : يَا أَبَا حَسَنٍ ، رُبَّمَا شَهِدْتَ وَغِبْنَا، وَرُبَّمَا شَهِدْنَا وَغِبْتَ، ثَلَاثٌ أَسْأَلُكَ عَنْهُنَّ، هَلْ عِنْدِكَ مِنْهُنَّ عِلْمٌ؟ قَالَ عَلِيٌّ : وَمَا هُنَّ؟ قَالَ: الرَّجُلُ يُحِبُّ الرَّجُلَ وَلَمْ يَرَ مِنْهُ خَيْرًا، وَالرَّجُلُ يُبْغِضُ الرَّجُلَ وَلَمْ يَرَ مِنْهُ شَرًّا. قَالَ: نَعَمْ. قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الْأَرْوَاحَ فِي الْهَوَاءِ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ تَلْتَقِي، فَتَشَّامُّ، فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ، وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا اخْتَلَفَ I ". قَالَ عُمَرُ : وَاحِدَةٌ، وَالرَّجُلُ يُحَدِّثُ الْحَدِيثَ إِذْ نَسِيَهُ، إِذْ ذَكَرَهُ؟ فَقَالَ عَلِيٌّ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَا مِنَ الْقُلُوبِ قَلْبٌ، إِلَّا وَلَهُ سَحَابَةٌ كَسَحَابَةِ الْقَمَرِ، بَيْنَا الْقَمَرُ مُضِيءٌ إِذْ عَلَتْ عَلَيْهِ سَحَابَةٌ، فَأَظْلَمَ إِذْ تَجَلَّتْ عَنْهُ فَأَضَاءَ، وَبَيْنَا الرَّجُلُ يُحَدِّثُ إِذْ عَلَتْهُ سَحَابَةٌ، فَنَسِيَ إِذْ تَجَلَّتْ عَنْهُ فَذَكَرَ I ". فَقَالَ عُمَرُ : اثْنَتَانِ، وَقَالَ: الرَّجُلُ يَرَى الرُّؤْيَا فَمِنْهَا مَا يَصْدُقُ، وَمِنْهَا مَا يَكْذِبُ؟ قَالَ: نَعَمْ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَا مِنْ عَبْدٍ وَلَا أَمَةٍ يَنَامُ فَيَسْتَثْقِلُ نَوْمًا، إِلَّا عُرِجَ بِرُوحِهِ إِلَى الْعَرْشِ، فَالَّتِي لَا تَسْتَيْقِظُ إِلَّا عِنْدَ الْعَرْشِ فَتِلْكَ الرُّؤْيَا الَّتِي تَصْدُقُ، وَالَّتِي تَسْتَيْقِظُ دُونَ الْعَرْشِ فَهِيَ الرُّؤْيَا الَّتِي تَكْذِبُ I "، فَقَالَ عُمَرُ : ثَلَاثٌ كُنْتُ فِي طَلَبِهِنَّ، فَالْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي أَصَبْتُهُنَّ قَبْلَ الْمَوْتِ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ I ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے کہا: ”اے ابو الحسن! کبھی آپ موجود ہوتے ہیں اور ہم غائب ہوتے ہیں، اور کبھی ہم موجود ہوتے ہیں اور آپ غائب ہوتے ہیں۔ میں آپ سے تین باتیں پوچھتا ہوں، کیا آپ کے پاس ان کا کوئی علم ہے؟“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: ”وہ کیا ہیں؟“ انہوں نے کہا: ”ایک آدمی دوسرے آدمی سے محبت کرتا ہے حالانکہ اس نے اس سے کوئی بھلائی نہیں دیکھی، اور ایک آدمی دوسرے سے بغض رکھتا ہے حالانکہ اس سے کوئی برائی نہیں دیکھی۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: ”ہاں (اس کا علم ہے)۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روحیں فضا میں الگ الگ لشکروں کی صورت میں ہیں، وہ آپس میں ملتی ہیں اور ایک دوسرے کو سونگھتی (پرکھتی) ہیں، پھر جن میں باہم شناسائی ہوتی ہے ان میں الفت ہو جاتی ہے اور جن میں اجنبیت ہوتی ہے ان میں اختلاف ہو جاتا ہے۔““ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”یہ ایک بات ہوئی۔ (دوسری یہ کہ) آدمی کوئی بات بیان کر رہا ہوتا ہے کہ اسے بھول جاتا ہے، پھر (کبھی) اسے یاد آ جاتی ہے؟“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”دلوں میں سے کوئی دل ایسا نہیں جس پر چاند کے بادل کی طرح بادل نہ ہو۔ چاند روشن ہوتا ہے کہ اچانک اس پر بادل چھا جاتا ہے تو تاریکی ہو جاتی ہے، پھر جب بادل چھٹ جاتا ہے تو وہ روشن ہو جاتا ہے۔ اسی طرح آدمی بات بیان کر رہا ہوتا ہے کہ اس پر بادل چھا جاتا ہے تو وہ بھول جاتا ہے، پھر جب وہ چھٹ جاتا ہے تو اسے یاد آ جاتا ہے۔““ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”یہ دو ہوئیں۔“ پھر کہا: ”(تیسری یہ کہ) آدمی خواب دیکھتا ہے، ان میں سے بعض سچے ہوتے ہیں اور بعض جھوٹے؟“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: ”ہاں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جو بھی بندہ یا باندی سوتا ہے اور گہری نیند میں چلا جاتا ہے تو اس کی روح عرش کی طرف اٹھائی جاتی ہے۔ جو روح عرش کے پاس پہنچ کر ہی بیدار ہو، وہ خواب سچا ہوتا ہے، اور جو عرش سے پہلے ہی بیدار ہو جائے، وہ خواب جھوٹا ہوتا ہے۔““ تب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”یہ تین باتیں تھیں جن کی میں تلاش میں تھا، سو اللہ کا شکر ہے جس نے موت سے پہلے مجھے ان کا علم عطا فرما دیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں عبدالرحمن بن مغراء منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5220]
تخریج الحدیث: «قال الذهبى: هذا حديث منكر ولم يصححه المؤلفأي الحاكم ولعل الآفة من الراوي عن ابن عجلان «عمدة القاري شرح صحيح البخاري، ج 24، ص 126» »
«قال الهيثمي: رواه الطبراني في الأوسط وفيه أزهر بن عبد الله قال العقيلي حديثه غير محفوظ عن ابن عجلان و حديث إسرائيل عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي موقوفا وبقية رجاله موثقون «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 162» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 8292»

الحكم على الحديث:
منكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں