🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. بَابُ لَعْقِ الصَّحْفَةِ وَالْأَصَابِعِ .
برتن اور انگلیوں کو چاٹ لینا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 7943 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7943
مسند احمد: 9369
الفتح الربانی: 7420
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 382
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7943
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَكَلَ [ طَعَامًا ] لَعِقَ أَصَابِعَهُ وَقَالَ:" إِنَّ لَعْقَ الْأَصَابِعِ بَرَكَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَةَ الْأَنْصَارِيُّ وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَهُوَ عِنْدُ مُسْلِمٍ وَالتِّرْمِذِيِّ مِنْ قَوْلِهِ:" إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَلْعَقْ أَصَابِعَهُ فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي فِي أَيَّتِهِنَّ الْبَرَكَةُ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانا کھاتے تھے، تو اپنی انگلیاں چاٹ لیتے تھے اور یہ ارشاد فرماتے تھے: انگلیوں کو چاٹنا برکت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عمارہ انصاری ہے، اور وہ مستور ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں
یہ روایت امام مسلم اور امام ترمذی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کی شکل میں نقل کی ہے: ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص کچھ کھائے، تو اسے اپنی انگلیاں چاٹ لینی چاہئیں کیونکہ وہ یہ نہیں جانتا کہ اس میں سے کس میں برکت ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7943]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5377، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1801، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8294»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9369
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ يَعْنِي ابْنَ عُرْوَةَ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَلْعَقْ أَصَابِعَهُ، فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي فِي أَيِّ ذَلِكَ الْبَرَكَةُ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص کھانا کھاچکے تو اسے اپنی انگلیاں چاٹ لینی چاہئیں کیونکہ اسے معلوم نہیں کہ ان میں سے کس میں برکت ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9369]

الحكم على الحديث:
حدیث صحیح ، م : 2035 ، وھذا إ سناد ضعیف لإبھام الراوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7420
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَلْعَقَنَّ أَصَابِعَهُ فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي فِي أَيَّتِهِنَّ الْبَرَكَةُ
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو ضرورضرور اپنی انگلیوں کوچاٹے، کیونکہ اسے پتہ نہیں کہ اس کی کون سی انگلی میں برکت ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الأطعمة/حدیث: 7420]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2035، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9369 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9358»

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2035
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 382
«إذا أكل أحدكم طعاما فليلعق أصابعه فإنه لا يدري في أي طعامه تكون البركة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو اپنی انگلیاں چاٹ لے، کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے کھانے کے کس حصے میں برکت ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 382]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م ت] عن أبي هريرة [طب] عن زيد بن ثابت [طس] عن أنس. الروض 19.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں