🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابٌ فِيمَا يُسْكِرُ .
اس چیز کا بیان، جو نشہ کر دے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 8103 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8103
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3589، 3966
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8103
وَعَنِ أَنَسٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَمَّا يُصْنَعُ فِي الظُّرُوفِ، وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس چیز سے منع کرتے ہوئے سنا ہے، جسے برتنوں میں تیار کیا جاتا ہے، اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ مدلس ہے، لیکن ثقہ ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8103]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3589)، أخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6515، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6318»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3589
حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَنْهَى عَنْ مَا يُصْنَعُ مِنَ الظُّرُوفِ وَالْمُزَفَّتَةِ وَعَنِ الدُّبَّاءِ، وَقَالَ: «كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قیر لگے برتن اور کدو کے خشک برتن میں مشروب (نبیذ) تیار کرنے سے منع فرماتے سنا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3589]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8102، 8103، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6515، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6318، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3577»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3966
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَنِ الْأَشْرِبَةِ، فَقَالَ: نَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الظُّرُوفِ الْمُزَفَّتَةِ، وَقَالَ: كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ، قَالَ: قُلْتُ لَهُ: صَدَقْتَ، السُّكْرُ حَرَامٌ، إِنَّمَا أَشْرَبُ الشَّرْبَةَ وَالشَّرْبَتَيْنِ عَلَى أَثَرِ الطَّعَامِ، قَالَ: فَقَالَ لِي: مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ فَقَلِيلُهُ حَرَامٌ، قَالَ: ثُمَّ حُرِّمَتِ الْخَمْرُ وَهِيَ مِنَ الْعِنَبِ وَالتَّمْرِ، وَالْعَسَلِ وَالْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيرِ وَالذُّرَةِ، وَمَا خَمَّرْتَ مِنْ ذَلِكَ فَهُوَ الْخَمْرُ.
مختار بن فلفل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مشروبات کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روغنِ قیر والے (کولتار لگے) برتنوں کے استعمال سے منع فرمایا“ اور ارشاد فرمایا کہ ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے“، میں نے عرض کیا کہ آپ نے سچ فرمایا، نشہ تو حرام ہے، میں تو محض کھانے کے بعد ہضم کے لیے ایک دو گھونٹ پی لیتا ہوں، تو سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا کہ ”جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ پیدا کرے، اس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے“، پھر انہوں نے فرمایا کہ ”جب شراب حرام کی گئی تو وہ انگور، کھجور، شہد، گندم، جو اور جوار سے تیار کی جاتی تھی، اور ان میں سے تم جس چیز کو بھی خمیر کر کے نشہ آور بنا دو تو وہ شراب ہی ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3966]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 11689، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8100، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3727/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3953»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں