🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابٌ فِي الْإِزْرَارِ وَمَوْضِعِهِ .
تہبند کا بیان اور اس کی جگہ کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 8534 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8534
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6699
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8534
وَعَنْ كُرَيْبٍ قَالَ: كُنْتُ أَقُودُ ابْنَ عَبَّاسٍ فِي زُقَاقِ أَبِي لَهَبٍ فَقَالَ: يَا كُرَيْبُ بَلَغْنَا مَكَانَ كَذَا وَكَذَا؟ قُلْتُ: أَنْتَ عِنْدَهُ الْآنَ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: بَيْنَا أَنَا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي هَذَا الْمَوْضِعِ، إِذْ أَقْبَلَ رَجُلٌ يَتَبَخْتَرُ بَيْنَ بُرْدَيْنِ، وَيَنْظُرُ إِلَى عِطْفَيْهِ قَدْ أَعْجَبَتْهُ نَفْسُهُ، إِذْ خَسَفَ اللَّهُ بِهِ الْأَرْضَ فِي هَذَا الْمَوْطِنِ فَهُوَ يَتَجَلْجَلُ فِيهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ بِاخْتِصَارٍ وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ كُرَيْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
کریب بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو ابولہب کی گلی سے لے کے گزر رہا تھا، انہوں نے فرمایا: اے کریب! کیا ہم فلاں، فلاں جگہ تک پہنچ گئے ہیں؟ میں نے جواب دیا: آپ اس وقت وہاں ہی ہیں۔ انہوں نے فرمایا: سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات بتائی ہے: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس مقام پر موجود تھا، اسی دوران ایک شخص آیا جو دو چادروں کے درمیان اتراتا ہوا چل رہا تھا، وہ اپنی چادروں پر تکبر کر رہا تھا، اور خود پسندی کا شکار تھا، تو اللہ تعالیٰ نے اس مقام پر اُسے زمین میں دھنسا دیا اور وہ قیامت کے دن تک اُس میں دھنستا رہے گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام بزار نے اس کی مانند روایت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن کریب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8534]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2949) اخرجه أبو يعلى فى المسند (6699)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6699
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ الْكُوفِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ ، عَنِ ابْنِ كُرَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كُنْتُ أَقُودُ ابْنَ عَبَّاسٍ فِي زُقَاقِ أَبِي لَهَبٍ فَقَالَ: يَا كُرَيْبُ بَلَغْنَا مَكَانَ كَذَا وَكَذَا؟ قَالَ: أَنْتَ عِنْدَهُ الْآنَ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: بَيْنَا أَنَا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي هَذَا الْمَوْضِعِ إِذْ أَقْبَلَ رَجُلٌ يَتَبَخْتَرُ بَيْنَ بُرْدَيْهِ وَيَنْظُرُ إِلَى عِطْفَيْهِ قَدْ أَعْجَبَتْهُ نَفْسُهُ إِذْ خَسَفَ اللهُ بِهِ الْأَرْضَ فِي هَذَا الْمَوْطِنِ، فَهُوَ يَتَجَلْجَلُ فِيهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ.
کریب رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا ہاتھ پکڑ کر انہیں ابولہب کی گلی میں لے جا رہا تھا، تو انہوں نے پوچھا: ”اے کریب! کیا ہم فلاں مقام تک پہنچ گئے ہیں؟“ میں نے عرض کی: ”جی ہاں، آپ اس وقت اسی جگہ پر ہیں۔“ تب انہوں نے فرمایا کہ مجھے سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے بتایا، انہوں نے فرمایا: ”ایک مرتبہ میں اسی مقام پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھا کہ اچانک ایک شخص اپنی دو چادروں میں فخر سے لہراتا ہوا اور تکبر کی وجہ سے اپنے کندھوں کو دیکھتا ہوا آیا، وہ اپنی ذات پر بہت اتراتا پھر رہا تھا کہ اسی اثنا میں اللہ تعالیٰ نے اسے اسی جگہ زمین میں دھنسا دیا، اب وہ قیامت کے دن تک اسی میں تڑپتا اور دھنستا رہے گا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند العباس بن عبد المطلب رضي الله عنه/حدیث: 6699]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5452، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2088، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8822، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 437، وأخرجه فتح الباري برقم: 5453، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6669»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں