الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ إِظْهَارِ النِّعَمِ وَاللِّبَاسِ الْحَسَنِ .
نعمت کا اظہار کرنا اور عمدہ لباس پہننا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 8582 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8582
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1742
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2219
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3971
حدیث نمبر: 8582
وَعَنْ أبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ جَمِيلٌ يُحِبُّ الْجَمَّالَ وَيُحِبُّ أَنْ يَرَى أَثَرَ نِعَمِهِ عَلَى عَبْدِهِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ جمیل ہے، وہ جمال کو پسند کرتا ہے، اور یہ بات پسند کرتا ہے کہ اُس کی نعمت کا اثر، اس کے بندے پر نظر آئے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8582]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8582]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1055)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 1742
«إن الله تعالى جميل يحب الجمال ويحب أن يرى أثر نعمته على عبده ويبغض البؤس والتباؤس»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ جمیل ہے اور خوبصورتی کو پسند فرماتا ہے، اور وہ پسند کرتا ہے کہ اس کے بندے پر اس کی نعمت کا اثر نظر آئے، اور وہ خستہ حالی اور جان بوجھ کر خستہ حال بننے کو ناپسند فرماتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1742]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هب] عن أبي سعيد. الصحيحة 1320 و 1626.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 2219
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: I " قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللهَ جَمِيلٌ يُحِبُّ الْجَمَالَ، يُحِبُّ أَنْ يَرَى [أَثَرَ] نِعْمَتِهِ عَلَى عَبْدِهِ.
امام ابویعلیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ نہایت خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند فرماتا ہے، اور وہ پسند کرتا ہے کہ اپنی نعمت کا اثر اپنے بندے پر دیکھے۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 2219]
تخریج الحدیث: «0»
حدیث نمبر: 3971
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ اللَّهَ جَمِيلٌ يُحِبُّ الْجَمَالَ، وَيُحِبُّ أَنْ يَرَى أَثَرَ نِعْمَتِهِ عَلَى عَبْدِهِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ فِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ فِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ جمیل ہے اور وہ جمال (خوبصورتی) کو پسند فرماتا ہے، اور وہ اس بات کو محبوب رکھتا ہے کہ اپنے بندے پر اپنی عطا کردہ نعمت کا اثر دیکھے۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس میں عطیہ عوفی نامی راوی موجود ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب اللباس/حدیث: 3971]
تخریج الحدیث: «رواه أبو يعلى بسند فيه عطية العوفي، وهو ضعيف»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف