🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَرِيرِ وَالذَّهَبِ .
ریشم اور سونے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 8640 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8640
مسند احمد: 20683
الفتح الربانی: 8026
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8640
وَعَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ قَالَ: فَحَدَّثَ الْحَسَنُ بِحَدِيثِ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَنْ عُمَرَ فِي الدِّيبَاجِ فَقَالَ الْحَسَنُ: أَخْبَرَنِي رَجُلٌ مِنَ الْحَيِّ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ لَبِنَتُهَا دِيبَاجٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَبِنَةٌ مِنْ نَارٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عَاصِمِ بْنِ صُهَيْبٍ، وَأَنْكَرَ عَلَيْهِ كَثْرَةَ الْغَلَطِ وَتَمَادِيَهُ فِيهِ قَالَ أَحْمَدُ: أَمَّا أَنَا فَأُحَدِّثُ عَنْهُ وَحُدِّثْنَا عَنْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سلیمان تیمی بیان کرتے ہیں حسن نے ابوعثمان نہدی کی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے دیباج کے بارے میں نقل کردہ روایت بیان کی، تو حسن نے کہا: قبیلے کے ایک شخص نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ان صاحب کے جسم پر ایک جبہ تھا جس کا ”لبنہ“ (وہ ٹکڑا جو قمیص یا جبہ کے گریبان پر لگایا جاتا ہے) ریشم کا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ آگ کا ”لبنہ“ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن عاصم بن صہیب ہے۔ انہوں نے اس کی بکثرت غلطیوں اور اس بارے میں اس کے حد سے بڑھنے کی وجہ سے اسے منکر قرار دیا ہے، امام أحمد کہتے ہیں: جہاں تک میرا تعلق ہے، تو میں اس سے حدیث روایت کرتا ہوں، اور ہمیں اس کے حوالے سے حدیث بیان کی گئی ہے، اور اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8640]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (70/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20160، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4005/2»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20683
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَ الْحَسَنُ بِحَدِيثِ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ عُمَرَ فِي الدِّيبَاجِ، قَالَ: فَقَالَ الْحَسَنُ ، أَخْبَرَنِي رَجُلٌ مِنَ الْحَيِّ، أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ لَبِنَتُهَا دِيبَاجٌ، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَبِنَةٌ مِنْ نَارٍ" .
ایک صحابی سے مروی ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے ایک جبہ پہن رکھا تھا جس کی تاریں ریشم کی تھیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ آگ کی تاریں ہیں [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20683]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف على بن عاصم، والحديث على ضعفه مخالف لما جاء فى الأحاديث الصحيحة من استثناء قليل الحرير فى الثوب من الحرمة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8026
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ حَدَّثَنِي الْحَسَنُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِحَدِيثِ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي الدِّيبَاجِ قَالَ فَقَالَ الْحَسَنُ أَخْبَرَنِي رَجُلٌ مِنَ الْحَيِّ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ لَبِنَتُهَا دِيبَاجٌ قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَبِنَةٌ مِنْ نَارٍ
۔ سلیمان تیمی کہتے ہیں: حسن بصری نے مجھے ابو عثمان نہدی والی حدیث سنائی، انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ریشم کے بارے میں بیان کی، حسن کہتے ہیں: قبیلہ میں سے ایک آدمی نے مجھے خبر دی کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس داخل ہوا، جبکہ اس نے ایک جبہ زیب ِ تن کیا ہوا تھا، اس کا گریبان ریشم کا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ گریبان آگ کا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 8026]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، علي بن عاصم الواسطي ضعيف، والحديث علي ضعفه مخالف لما جاء في الاحاديث الصحيحة، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20683 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20959»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں