🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابُ الْخِلَافَةِ فِي قُرَيْشٍ وَالنَّاسُ تَبَعٌ لَهُمْ .
خلافت کا قریش میں ہونا اور لوگوں، ان کے پیروکار ہونا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 8985 (کل: 4 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8985، 9113
المعجم الکبیر للطبرانی: 7484، 17787
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8985
وَعَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي جُبَيْرُ بْنُ نُفَيْرٍ، وَكَثِيرُ بْنُ مُرَّةَ، وَعَمْرُو بْنُ الْأَسْوَدِ، وَالْمِقْدَامُ بْنُ مَعْدِ يَكْرِبَ، وَأَبُو أُمَامَةَ: أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَمَا هَذَا الْأَمْرُ إِلَّا فِي قَوْمِكَ؟ قَالَ:" بَلَى". قَالَ: فَوَصِّهِمْ بِنَا. فَقَالَ لِقُرَيْشٍ:" إِنِّي أُحَذِّرُكُمُ اللَّهَ أَنْ تَشُقُّوا عَلَى أُمَّتِي مِنْ بَعْدِي". ثُمَّ قَالَ لِلنَّاسِ:" سَيَكُونُ مِنْ بَعْدِي أُمَرَاءُ فَأَدُّوا إِلَيْهِمْ طَاعَتَهُمْ، فَإِنَّ الْأَمِيرَ مِثْلُ الْمِجَنِّ يُتَّقَى بِهِ، فَإِنْ صَلُحُوا وَاتَّقَوْا وَأَمَرُوكُمْ بِخَيْرٍ، وَإِنْ أَسَاؤُوا وَأَمَرُوكُمْ بِهِ، فَعَلَيْهِمْ وَأَنْتُمْ مِنْهُ بَرَآءٌ" فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
شریح بن عبید بیان کرتے ہیں: جبیر بن نفیر، کثیر بن مرہ، عمرو بن اسود، سیدنا مقدام بن معدیکرب اور سیدنا ابوامامہ نے مجھے یہ بات بیان کی ہے: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا یہ معاملہ صرف آپ کی قوم میں رہے گا؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں! اس نے عرض کی: پھر ان لوگوں کو ہمارے بارے میں وصیت کر دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش سے فرمایا میں تم لوگوں کو اس بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرنے کی تلقین کرتا ہوں کہ تم میرے بعد میری امت کو مشقت کا شکار کرو پھر آپ نے لوگوں سے فرمایا: عنقریب میرے بعد ایسے حکمران آئیں گے کہ تم ان کی اطاعت کرنا کیونکہ امیر کی مثال ڈھال کی طرح ہوتی ہے جس کے ذریعے بچاؤ کیا جاتا ہے اگر وہ ٹھیک رہیں اور پرہیز گاری اختیار کریں اور بھلائی کا حکم دیں، تو ٹھیک ہے، اور اگر وہ برائی کریں اور تمہیں برائی کا حکم دیں، تو ان پر (اس کا وبال ہو گا) اور تم اس سے لاتعلق ہو گے“ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن عیاش ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8985]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7515»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9113
وَعَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِيكَرِبَ، وَأَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ أَنَّ رَجُلًا أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ كَانَ هَذَا الْأَمْرُ فِي قَوْمِكَ فَأَوْصِهِمْ بِنَا. قَالَ:" أُذَكِّرُكُمُ اللَّهَ فِي أُمَّتِي لَا تَبْغَوْا عَلَى أُمَّتِي بَعْدِي". ثُمَّ قَالَ لِلنَّاسِ:" سَيَكُونُ مِنْ بَعْدِي أُمَرَاءُ فَأَدُّوا إِلَيْهِمْ طَاعَتَهُمْ فَإِنَّ الْأَمِيرَ مِثْلُ الْمِجَنِّ يُتَّقَى بِهِ، فَإِنْ أَصْلَحُوا أُمُورَكُمْ بِخَيْرٍ فَلَكُمْ وَلَهُمْ، وَإِنْ أَسَاؤُوا فِيمَا أَمَرُوكُمْ بِهِ فَهُوَ عَلَيْهِمْ وَأَنْتُمْ مِنْهُ بُرَآءُ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر یہ معاملہ (یعنی حکومت) آپ کی قوم میں رہے گی، تو آپ ہمارے بارے میں انہیں تلقین کر دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اپنی امت کے بارے میں تم لوگوں کو اللہ سے ڈرنے کی تلقین کرتا ہوں تم میرے بعد میری امت کے خلاف سرکشی نہ کرنا پھر آپ نے لوگوں سے ارشاد فرمایا عنقریب میرے بعد کچھ ایسے حکمران آئیں گے کہ تم ان کی اطاعت انہیں ادا کرنا کیونکہ امیر کی مثال ڈھال کی طرح ہوتی ہے جس کے ذریعے بچا جاتا ہے اگر وہ بھلائی کے ساتھ تمہارے معاملات ٹھیک رکھیں گے، تو تمہیں بھی اجر ملے گا، اور انہیں بھی اجر ملے گا، اور اگر وہ اس چیز کے بارے میں برائی کریں گے جس کا انہوں نے تمہیں حکم دیا ہے، تو اس کا وبال ان لوگوں پر ہو گا، اور تم لوگ بری الذمہ ہو گے“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن عیاش ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9113]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7515)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7484
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ زِبْرِيقٍ الْحِمْصِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ ضَمْضَمِ بْنِ زُرْعَةَ ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ ، أَخْبَرَنِي جُبَيْرُ بْنُ نُفَيْرٍ ، وَكَثِيرُ بْنُ مُرَّةَ ، وَعَمْرُو بْنُ الْأَسْوَدِ ، وَالْمِقْدَامُ بْنُ مَعْدِي كَرِبَ ، وَأَبُو أُمَامَةَ أَنَّ رَجُلًا أَتَى رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَمَّا هَذَا الْأَمْرُ إِلَّا فِي قَوْمِكَ؟ قَالَ: " بَلَى ". قَالَ: فَوَصِّهِمْ بِنَا، فَقَالَ لِقُرَيْشٍ: إِنِّي أُحَذِّرُكُمِ اللهَ أَنْ تَشُقُّوا عَلَى أُمَّتِي مِنْ بَعْدِي.
ثُمَّ قَالَ لِلنَّاسِ: " سَيَكُونُ مِنْ بَعْدِي أُمَرَاءُ، فَأَدُّوا إِلَيْهِمْ طَاعَتَهُمْ، فَإِنَّ الْأَمِيرَ مِثْلُ الْمِجَنِّ يُتَّقَى بِهِ، فَإِنْ صَلَحُوا وَاتَّقَوْا وَأَمَرُوكُمْ بِخَيْرٍ فَلَكُمْ وَلَهُمْ، وَإِنْ أَسَاؤُوا وَأَمَرُوكُمْ فَعَلَيْهِمْ، وَأَنْتُمْ مِنْهُمْ بَرَاءٌ، وَإِنَّ الْأَمِيرَ إِذَا ابْتَغَى الرِّيبَةَ فِي النَّاسِ أَفْسَدَهُمْ.
جبیر بن نفیر، کثیر بن مرہ، عمرو بن اسود رحمہم اللہ، سیدنا مقدام بن معدیکرب اور سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ، کیا خلافت صرف آپ کی قوم (قریش) میں ہی رہے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے عرض کیا: تو انہیں ہمارے بارے میں وصیت کیجیے۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش سے فرمایا: ”میں تمہیں اللہ سے ڈراتا ہوں کہ تم میرے بعد میری امت کو مشقت میں ڈالو۔“
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا: ”میرے بعد کچھ حکمران آئیں گے، تو ان کی اطاعت ادا کرنا، کیونکہ حکمران ڈھال کی مانند ہے جس سے بچاؤ کیا جاتا ہے، اگر وہ نیک ہوں، تقویٰ اختیار کریں اور تمہیں بھلائی کا حکم دیں تو اس کا ثواب تمہارے اور ان کے لیے ہے، اور اگر وہ برائی کریں اور تمہیں برائی کا حکم دیں تو اس کا وبال ان پر ہے اور تم اس سے بری ہو، اور بےشک حکمران جب لوگوں میں عیب اور شک کی باتیں تلاش کرنے لگے تو وہ انہیں بگاڑ دیتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7484]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 108، حدیث 7515»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 8229، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4889، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17702، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24338، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 88، 89، 90، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7516، 302، 607، 653، 651، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7960»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17787
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ مَرْثَدٍ الطَّبَرَانِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ ضَمْضَمِ بْنِ زُرْعَةَ ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِيكَرِبَ ، وَأَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِنَّ هَذَا الْأَمْرَ فِي قَوْمِكَ فَأَوْصِهِمْ بِنَا، فَقَالَ لَهُمْ: أُذَكِّرُكُمُ اللهَ لَا تَبْغُوا عَلَى أُمَّتِي مِنْ بَعْدِي، ثُمَّ قَالَ لِلنَّاسِ: " سَيَكُونُ مِنْ بَعْدِي أُمَرَاءُ، فَأَدُّوا طَاعَتَهُمْ، فَإِنَّ الْأَمِيرَ مِثْلُ الْمِجَنِّ يُتَّقَى بِهِ، فَإِنْ أَصْلَحُوا وَأَمَرُوكُمْ بِخَيْرٍ فَلَكُمْ وَلَهُمْ، وَإِنْ أَسَاؤُوا فِيمَا أَمَرُوكُمْ فَهُوَ عَلَيْهِمْ وَأَنْتُمْ مِنْهُ بَرَاءٌ، إِنَّ الْأَمِيرَ إِذَا اتَّبَعَ الرِّيبَةَ فِي النَّاسِ أَفْسَدَهُمْ.
شریح بن عبید رحمہ اللہ سیدنا مقدام بن معدی کرب اور سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ معاملہ آپ کی قوم میں ہے، تو ہمارے بارے میں انہیں وصیت فرمائیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”میں تمہیں اللہ کی یاد دلاتا ہوں کہ میرے بعد میری امت پر زیادتی نہ کرنا۔“ پھر لوگوں سے فرمایا: ”میرے بعد کچھ امیر ہوں گے، تو ان کی اطاعت ادا کرو، کیونکہ امیر ڈھال کی مانند ہے جس کے ذریعے دشمن سے بچا جاتا ہے، اگر انہوں نے اصلاح کی اور تمہیں بھلائی کا حکم دیا تو یہ تمہارے لیے بھی ہے اور ان کے لیے بھی، اور اگر انہوں نے تمہیں دیے گئے حکم میں برائی کی تو یہ ان پر ہے اور تم اس سے بری ہو، بےشک امیر جب لوگوں میں شک و شبہ (اور عیب) کے پیچھے پڑتا ہے تو وہ انہیں بگاڑ دیتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17787]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 276، حدیث 653»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 8229، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4889، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17702، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24338، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 88، 89، 90، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7515، 7516، 302، 607، 651، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7960»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں