🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

6. بَابُ الْخِلَافَةِ فِي قُرَيْشٍ وَالنَّاسُ تَبَعٌ لَهُمْ .
خلافت کا قریش میں ہونا اور لوگوں، ان کے پیروکار ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8973
عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ فِي طَائِفَةٍ مِنَ الْمَدِينَةِ، قَالَ: فَجَاءَ فَكَشَفَ الثَّوْبَ عَنْ وَجْهِهِ فَقَبَّلَهُ وَقَالَ: فِدَاؤُكَ أَبِي وَأُمِّي مَا أَطْيَبَكَ حَيًّا وَمَيِّتًا، مَاتَ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، قَالَ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ قَالَ: فَانْطَلَقَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ يَتَقَاوَدَانِ حَتَّى أَتَوْهُمْ، فَتَكَلَّمَ أَبُو بَكْرٍ فَلَمْ يَتْرُكْ شَيْئًا أُنْزِلَ فِي الْقُرْآنِ وَلَا ذَكَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي شَأْنِهِمْ إِلَّا ذَكَرَهُ، قَالُوا: وَلَقَدْ عَلِمْتُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَوْ سَلَكَتِ النَّاسُ وَادِيًا وَسَلَكَتِ الْأَنْصَارُ وَادِيًا سَلَكْتُ وَادِيَ الْأَنْصَارِ". وَلَقَدْ عَلِمْتَ يَا سَعْدُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ وَأَنْتَ قَاعِدٌ:" قُرَيْشٌ وُلَاةُ هَذَا الْأَمْرِ، فَبَرُّ النَّاسِ تَبَعٌ لِبَرِّهِمْ، وَفَاجِرُهُمْ تَبَعٌ لِفَاجِرِهِمْ". قَالَ: فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ: صَدَقْتَ نَحْنُ الْوُزَرَاءُ وَأَنْتُمُ الْأُمَرَاءُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ - وَفِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْ أَوَّلِهِ - وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ حُمَيْدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ لَمْ يُدْرِكْ أَبَا بَكْرٍ.
حمید بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ کے کچھ لوگوں کے درمیان موجود تھے وہ آئے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے سے کپڑا ہٹایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بوسہ دیا اور پھر بولے: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں آپ زندہ ہونے اور وصال فرمانے کے بعد کتنے پاکیزہ ہیں! رب کعبہ کی قسم! سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہو گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تیزی سے چلتے ہوئے گئے یہاں تک کہ انصار کے پاس آئے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے گفتگو شروع کی، تو کوئی ایسی چیز ترک نہیں کی جس کے بارے میں قرآن نازل ہوا ہو یا جس کا ذکر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہو جس کا تعلق ان کے معاملے سے تھا وہ ہر چیز سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ذکر کر دی لوگوں نے کہا: آپ یہ بات جانتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اگر لوگ ایک وادی میں چلیں اور انصار دوسری وادی میں چلیں تو میں انصار کی وادی میں چلوں گا“۔ (تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) اے سعد! تم یہ بات جانتے ہو جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی تھی، تو تم بھی اس وقت وہاں موجود تھے (آپ نے فرمایا تھا:) ”قریش اس معاملے کے نگران بنیں گے لوگوں میں سے نیک لوگ ان کے نیک لوگوں کے پیروکار ہوں گے اور لوگوں میں سے برے لوگ ان کے برے لوگوں کے پیروکار ہوں گے“۔ راوی بیان کرتے ہیں، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ نے سچ کہا: ہے ہم لوگ وزیر ہوں گے اور آپ لوگ امیر ہوں گے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ صحیح میں اس کا ابتدائی حصہ منقول ہے اس کے رجال ثقہ ہیں البتہ حمید بن عبدالرحمن نامی راوی نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8973]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (18)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8974
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: سَمِعَتْ أُذُنَايَ وَوَعَى قَلْبِي مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" النَّاسُ تَبَعٌ لِقُرَيْشٍ، صَالِحُهُمْ تَبَعٌ لِصَالِحِهِمْ وَشِرَارُهُمْ تَبَعٌ لِشِرَارِهِمْ".
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ الْيَمَامِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے کانوں نے یہ بات سنی ہے، اور میرے دل نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس کو محفوظ رکھا ہے (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”لوگ قریش کے تابع ہوں گے لوگوں میں سے نیک لوگ ان کے نیک لوگوں کے اور لوگوں میں سے برے لوگ ان کے برے لوگوں کے پیروکار ہوں گے“۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جابر یمامی ہے، اور جمہور کے نزدیک وہ ضعیف ہے ویسے اس کی، توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8974]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1574)، أخرجه مسند أحمد برقم: 792»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8975
وَعَنْ عَلِيٍّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطَبَ النَّاسَ ذَاتَ يَوْمٍ فَقَالَ:" أَلَا إِنَّ الْأُمَرَاءَ مِنْ قُرَيْشٍ أَلَا إِنَّ الْأُمَرَاءَ مِنْ قُرَيْشٍ أَلَا إِنَّ الْأُمَرَاءَ مِنْ قُرَيْشٍ مَا أَقَامُوا بِثَلَاثٍ: مَا حَكَمُوا فَعَدَلُوا، وَمَا عَاهَدُوا فَوَفُّوا، وَمَا اسْتُرْحِمُوا فَرَحِمُوا، فَمَنْ لَمْ يَفْعَلْ ذَلِكَ مِنْهُمْ فَعَلَيْهِ لَعَنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفُهُمْ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”خبردار! حکمران قریش میں سے ہوں گے خبردار! حکمران قریش میں سے ہوں گے خبردار! حکمران قریش میں سے ہوں گے، جب تک وہ تین کام کریں گے فیصلہ دیتے ہوئے عدل سے کام لیں گے اور عہد کریں، تو اس کو پورا کریں، اور جب ان سے رحم مانگا جائے، تو رحم کریں، ان میں سے جو فرد ایسا نہیں کرے گا اس پر اللہ تعالیٰ فرشتوں اور انسانوں سب کی لعنت ہو گی“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8975]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (564)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8976
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْأَئِمَّةُ مِنْ قُرَيْشٍ: أَبْرَارُهَا أُمَرَاءُ أَبْرَارِهَا، وَفُجَّارُهَا أُمَرَاءُ فُجَّارِهَا، وَلِكُلٍّ حَقٌّ، فَآتُوا كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ، وَإِنْ أُمِّرَ عَلَيْكُمْ عَبْدٌ حَبَشِيٌّ [ مُجَدَّعٌ ] فَاسْمَعُوا لَهُ وَأَطِيعُوا مَا لَمْ يُخَيِّرْ أَحَدَكُمْ بَيْنَ إِسْلَامِهِ وَضَرْبِ عُنُقِهِ، فَإِذَا خَيَّرَ [ بَيْنَ إِسْلَامِهِ وَبَيْنَ ضَرْبِ عُنُقِهِ ] فَلْيَمْدُدْ عُنُقَهُ ثَكِلَتْهُ أُمُّهُ فَلَا دُنْيَا لَهُ وَلَا آخِرَةَ بَعْدَ ذَهَابِ دِينِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيِّ قَالَ الْحَاكِمُ: حَدَّثَ بِغَيْرِ حَدِيثٍ لَمْ يُتَابَعْ عَلَيْهِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حکمران قریش میں سے ہوں گے قریش کے نیک لوگ، لوگوں میں سے نیک لوگوں کے حکمران ہوں گے اور قریش کے برے لوگ لوگوں میں سے برے لوگوں کے حکمران ہوں گے اور ہر فرد کا حق ہوتا ہے، تو تم ہر حق دار کو اس کا حق دو اگر تم پر ایسے حبشی غلام کو امیر بنا دیا جائے جس کے ناک کان کٹے ہوئے ہوں، تو تم اس کی اطاعت و فرمانبرداری کرو! جب تک وہ تم میں سے کسی ایک شخص کو اس چیز کا اختیار نہیں دیتا کہ وہ یا تو اسلام کو باقی رکھے یا پھر قتل ہو جائے، جب وہ کسی شخص کو اسلام باقی رکھنے یا قتل ہو جانے کے درمیان اختیار دے، تو پھر آدمی کو اپنی گردن آگے کر دینی چاہیے اس کی ماں اسے روئے، جب اس کا دین رخصت ہو گیا تو نہ دنیا اس کے لئے فائدہ مند ہو گی نہ آخرت“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں اپنے استاد حفص بن عمر بن صباح رقی سے نقل کی ہے۔ امام حاکم رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس نے ایک سے زیادہ ایسی احادیث نقل کی ہیں جن میں اس کی متابعت نہیں کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8976]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (425)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3545»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8977
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: بَيَّنَّا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرِيبًا مِنْ ثَمَانِينَ رَجُلًا مِنْ قُرَيْشٍ لَيْسَ فِيهِمْ إِلَّا قُرَشِيٌّ، لَا وَاللَّهِ مَا رَأَيْتُ صَفِيحَةَ وُجُوهٍ [ رِجَالٍ قَطُّ ] أَحْسَنَ مِنْ وُجُوهِهِمْ يَوْمَئِذٍ، فَذَكَرُوا النِّسَاءَ فَتَحَدَّثُوا فِيهِنَّ حَتَّى أَحْبَبْتُ أَنْ يَسْكُتَ، قَالَ: فَأَتَيْتُهُ فَتَشَهَّدَ ثُمَّ قَالَ:" أَمَّا بَعْدُ يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ فَإِنَّكُمْ وُلَاةُ هَذَا الْأَمْرِ مَا لَمْ تَعْصُوا اللَّهَ، فَإِذَا عَصَيْتُمُوهُ بَعَثَ عَلَيْكُمْ مَنْ يَلْحَاكُمْ كَمَا يُلْحَى [ هَذَا ] الْقَضِيبُ". لِقَضِيبٍ فِي يَدِهِ، ثُمَّ لَحَا قَضِيبَهُ فَإِذَا هُوَ أَبْيَضُيَصْلُدُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے ہم تقریباً اسی افراد تھے جن کا تعلق قریش سے تھا ان میں موجود ہر فرد قریشی تھا اللہ کی قسم! میں نے اس دن ان لوگوں کے چہروں سے زیادہ خوبصورت چہرے کبھی نہیں دیکھے ان لوگوں نے خواتین کا ذکر کرتے ہوئے ان کے بارے میں بات چیت شروع کی یہاں تک کہ میں نے یہ خواہش کی کہ وہ خاموش ہو جائیں سیدنا عبداللہ کہتے ہیں: پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا آپ نے کلمہ شہادت پڑھا اور پھر ارشاد فرمایا: ”اما بعد! اے قریش کے گروہ! تم لوگ اس معاملے کے نگران بنو گے، جب تک تم اللہ تعالیٰ کی نافرمانی نہیں کرتے جب تم اس کی نافرمانی کرو گے، تو وہ تم پر ایسے لوگوں کو بھیج دے گا، جو تمہیں اس طرح چھیل دیں گے، جس طرح چھڑی کو چھیلا جاتا ہے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک میں موجود ایک چھڑی کے بارے میں یہ بات ارشاد فرمائی: پھر آپ نے اس چھڑی کو چھیلا تو وہ ملائم اور سفید ہو گئی۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور امام ابویعلیٰ کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8977]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (5024) اخرجه احمد فى المسند (4380)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4367»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8978
وَعَنْ بُكَيْرِ بْنِ وَهْبٍ الْجَزِرِيِّ قَالَ: قَالَ لِي أَنَسٌ: أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا مَا أُحَدِّثُهُ كُلَّ أَحَدٍ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَامَ عَلَى بَابِ الْبَيْتِ وَنَحْنُ فِيهِ فَقَالَ:" الْأَئِمَّةُ مِنْ قُرَيْشٍ إِنَّ لِي عَلَيْكُمْ حَقًّا، وَإِنَّ لَهُمْ عَلَيْكُمْ حَقًّا مِثْلَ ذَلِكَ، مَا إِنِ اسْتُرْحِمُوا رَحِمُوا، وَإِنْ عَاهَدُوا وَفُّوا، وَإِنْ حَكَمُوا عَدَلُوا، فَمَنْ لَمْ يَفْعَلْ ذَلِكَ مِنْهُمْ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ أَتَمَّ مِنْهُمَا وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" الْمُلْكُ فِي قُرَيْشٍ". وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
بکیر بن وہب جزری بیان کرتے ہیں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا میں تمہیں ایک حدیث بیان کرنے لگا ہوں جو میں ہر ایک کو بیان نہیں کرتا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر کے دروازے پر کھڑے ہوئے ہم لوگ اس گھر کے اندر موجود تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حکمران قریش میں سے ہوں گے میرا تم لوگوں پر حق ہے اور اُن لوگوں کا بھی تم پر اس کی مانند حق ہے، جب تک ان سے رحم مانگا جائے، تو وہ رحم کریں گے اور جب وہ عہد کریں، تو وہ پورا کریں اور جب تک وہ فیصلہ کرتے ہوئے انصاف سے کام لیں گے ان میں سے جو فرد ایسا نہیں کرے گا اس پر اللہ تعالیٰ فرشتوں اور انسانوں سب کی لعنت ہو گی“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ جو ان دونوں سے زیادہ مکمل ہے اسے امام بزار نے بھی نقل کیا ہے تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”بادشاہی قریش میں ہو گی“۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8978]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (15) اخرجه ابو يعلى فى المسند (4033) اخرجه احمد فى المسند (129/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11898، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2192، 6606»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8979
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِي عَلَى قُرَيْشٍ حَقًّا وَإِنَّ لِقُرَيْشٍ عَلَيْكُمْ حَقًّا، مَا حَكَمُوا فَعَدَلُوا، وَائْتُمِنُوا فَأَدَّوْا، وَاسْتُرْحِمُوا فَرَحِمُوا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرا قریش پر حق ہے، اور قریش کا تم لوگوں پر حق ہے، جب تک وہ فیصلہ کرتے ہوئے عدل سے کام لیں اور جب انہیں امین بنایا جائے، تو وہ ادائیگی کریں اور جب ان سے رحم مانگا جائے، تو وہ رحم کریں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8979]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7640)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7596، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19902»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8980
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلْعَبَّاسِ:" فِيكُمُ النُّبُوَّةُ وَالْمَمْلَكَةُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَامِرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”آپ لوگوں (یعنی قریش) میں نبوت اور حکمرانی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن عامری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8980]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1581)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8981
وَعَنْ سَيَّارِ بْنِ سَلَامَةَ أَبِي الْمِنْهَالِ قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ أَبِي عَلَى أَبِي بَرْزَةَ وَإِنَّ فِي أُذُنِي لَقُرْطَيْنِ وَأَنَا غُلَامٌ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْأُمَرَاءُ مِنْ قُرَيْشٍ" ثَلَاثًا" مَا فَعَلُوا ثَلَاثًا: مَا حَكَمُوا فَعَدَلُوا، وَاسْتُرْحِمُوا فَرَحِمُوا، وَعَاهَدُوا فَوَفَوْا، فَمَنْ لَمْ يَفْعَلْ ذَلِكَ مِنْهُمْ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى أَتَمُّ مِنْهُ وَفِيهِ قِصَّةٌ، وَالْبَزَّارُ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا سُكَيْنَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیار بن سلامہ ابومنہال بیان کرتے ہیں: میں اپنے والد کے ساتھ سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا میرے کان میں دو بالیاں تھیں میں لڑکا تھا انہوں نے یہ بات بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے ”حکمران قریش میں سے ہوں گے“ یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی: (اور پھر فرمایا:) ”جب تک وہ لوگ تین کام کریں گے فیصلہ کرتے ہوئے عدل سے کام لیں گے، جب ان سے رحم مانگا جائے، تو رحم کریں گے اور جب عہد کریں گے، تو اس کو پورا کریں گے ان میں سے جو شخص ایسا نہیں کرے گا اس پر اللہ تعالیٰ، فرشتوں اور انسانوں سب کی لعنت ہو گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام ابویعلیٰ نے اسے زیادہ مکمل روایت کے طور پر نقل کیا ہے جس میں پورا واقعہ مذکور ہے امام بزار نے بھی اسے نقل کیا ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف سکین بن عبدالعزیز کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8981]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1853) اخرجه ابو يعلي فى المسند (3645) اخرجه احمد فى المسند (421/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19283»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8982
وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِقُرَيْشٍ:" إِنَّ هَذَا الْأَمْرَ فِيكُمْ وَأَنْتُمْ وُلَاتُهُ، حَتَّى تُحْدِثُوا أَعْمَالًا، فَإِذَا فَعَلْتُمْ ذَلِكَ سَلَّطَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ شِرَارَ خَلْقِهِ، فَالْتَحُوكُمْ كَمَا يُلْتَحَى الْقَضِيبُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش سے فرمایا: ”یہ معاملہ (یعنی حکومت) تمہارے درمیان ہو گی اور تم اس کے نگران ہو گے یہاں تک کہ تم نئے (منفی) کام کرو گے، جب تم ایسا کرو گے، تو اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کے بدترین لوگ تم پر مسلط کر دے گا، اور وہ لوگ تمہیں یوں چھیل دیں گے جس طرح چھڑی کو چھیلا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف قاسم بن محمد بن عبدالرحمن بن حارث کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8982]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (262/17) اخرجه احمد فى المسند (118/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21850، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8581»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں