الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. بَابٌ فِيمَنْ رَمَى بِسَهْمٍ
اس شخص کا بیان، جو ایک تیر پھینکتا ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 9403 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9403
المعجم الکبیر للطبرانی: 15486
حدیث نمبر: 9403
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: مُقَامُ الرَّجُلِ فِي الصَّفِّ فِي سَبِيلِ اللَّهِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا، وَمَنْ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَبَلَغَ - أَخْطَأَ أَوْ أَصَابَ - فَبِعِتْقِ رَقَبَةٍ، وَمَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: آدمی کا اللہ کی راہ میں صف میں کھڑا ہونا اس کے لئے دنیا اور اس میں موجود سب چیزوں سے زیادہ بہتر ہے اور جو شخص اللہ کی راہ میں ایک تیر پھینکتا ہے اور وہ (نشانے تک) پہنچ جاتا ہے خواہ نشانے پر لگے یا نہ لگے تو یہ غلام آزاد کرنے کی مانند ہے اور جو شخص اللہ کی راہ میں بوڑھا ہو جائے (یعنی اس کے بال سفید ہو جائیں) تو یہ چیز اس کے لئے قیامت کے دن نور ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9403]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9403]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (173/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15486
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، ثَنَا يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ ، عَنْ سَلْمِ بْنِ بَشِيرٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَقَامُ رَجُلٍ فِي صَفٍّ فِي سَبِيلِ اللهِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا، وَمَنْ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللهِ فَبَلَغَ أَخْطَأَ أَوْ أَصَابَ فَبِعِتْقِ رَقَبَةٍ، وَمَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي سَبِيلِ اللهِ كَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کا اللہ کی راہ میں صف میں کھڑا ہونا دنیا اور اس کی ہر چیز سے بہتر ہے، اور جس نے اللہ کی راہ میں تیر چلایا اور وہ نشانے تک پہنچا، خواہ خطا ہوا یا نشانے پر لگا، تو اس کا ثواب ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہے، اور جس کے بال اللہ کی راہ میں سفید ہوئے وہ قیامت کے دن اس کے لیے نور ہوں گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15486]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 173، حدیث 395»